آئندہ مالی سال کا 17 ہزار ارب کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائیگا، تنخواہ اور پنشن میں اضافے کا امکان    space    ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی ہیں، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ کا دعویٰ    space    غربت کا وار: پاکستانیوں نے گندم، دودھ اور گوشت کا استعمال کم کردیا    space    پاکستان کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ سے متجاوز، مردوں کی تعداد زیادہ    space    ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں    space    معاشی ترقی کی شرح 3.7 فیصد رہی، مشرق وسطیٰ بحران کے باوجود معاشی کارکردگی اچھی رہی، وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا    space    ایران سے معاہدے میں فریق نہیں، پھر بھی صدر ٹرمپ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں: اسرائیلی وزیراعظم    space   

گلگت بلتستان کی حکومت سازی


2026-06-11

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہےکہ گلگت بلتستان کی حکومت سازی سے متعلق موجودہ نمبر گیم میں تبدیلی آئے گی۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت سازی سے متعلق 15 تاریخ کو فائنل نمبر گیم سامنے آئے گا ، انہيں مزید 2 یا 3 سیٹیں مل جائيں گی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ان سے کوئی رابطہ نہيں کیا۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے ندیم افضل چن نے کہاکہ انہيں مطلوبہ 3 سیٹیں مل جائيں گی۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے شہرام ترکئی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جماعت اپوزيشن میں ہی رہے تو بہتر ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کے بعد حکومت بنانے کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے۔17 نشستوں کی سادہ اکثریت درکار ہے۔ پیپلزپارٹی 10 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ آزاد امیدوار 7،مسلم لیگ ن کی 6 نشستیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کے بغیر حکومت بنانے کا امکان ہے اور آزاد ارکان کو شامل کرنے پر غورہے۔ ابھی 15 جون کو پانچ حلقوں کے 26 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے بعد حتمی نتائج کا انتظارہے۔

بلوچستان: ہڑتال کرنے پر 20 گریڈ

2026-06-12

کوئٹہ: بلوچستان میں ہڑتال کرنے پر 34 اساتذہ کوجبری ریٹائر کردیا گیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن بلوچستان نے ہڑتال کرنےکے الزام میں 20 گریڈکی پروفیسرسمیت محکمہ کالجزکے 34 اساتذہ کو جبری ریٹائرڈ کردیا۔ حکام کے مطابق ملازمت سے نکالے گئے افراد میں گریڈ 17کے 16لیکچررز،گریڈ 18کے 12اسسٹنٹ پروفیسر اور گریڈ 19کے 5 ایسوسی ایٹ پروفیسر شامل ہیں۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن اس سے قبل بھی 3 اسسٹنٹ پروفیسر کو جبری ریٹائرڈ کرچکا ہے۔

کراچی: حضرت عبداللہ شاہ غازی

2026-06-12

کراچی: حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب شہری پر بدترین تشدد کیا گیا۔ حضرت عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب ایک شہری پر تشدد کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہری زبردستی بند راستے پر جانا چاہتا تھا، اہلکاروں نے منع کیا تو شہری نے بدتمیزی کی، جس پر ٹریفک اہلکار طیش میں آگئے اور شہری پر تشدد کیا۔

غربت کا وار: پاکستانیوں نے گندم،

2026-06-12

اسلام آباد: پاکستان اکنامک سروے 26-2025 کے مطابق پاکستانی عوام 6 سال پہلے کے مقابلے میں اب گندم، چاول، دالیں، دودھ اور گوشت کم مقدار میں استعمال کر رہے ہیں۔ یہ تشویشناک صورتحال اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سکڑتی ہوئی آمدنی نے غریب طبقے کو شدید دباؤ میں لا کھڑا کیا ہے۔ سال 19-2018 اور 25-2024 کے درمیان اہم غذائی اجناس کے ماہانہ فی کس استعمال کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ پروٹین کے بنیادی ذرائع یعنی بنیادی اناج، دالوں، دودھ اور گوشت کے استعمال میں کمی آئی ہےجب کہ اس کے برعکس ویجیٹیبل گھی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ماہانہ فی کس گندم اور آٹے کا استعمال 7.0 کلو گرام سے کم ہوکر 6.59 کلو گرام رہ گیا، چاول کا استعمال 1.06 کلو گرام سے گر کر 0.86 کلو گرام جب کہ دالوں کا استعمال 0.35 کلو گرام سے کم ہوکر 0.26 کلو گرام پر آگیا۔ اسی طرح تازہ دودھ کا فی کس استعمال 6.85 کلو گرام سے گرکر 6.15 کلو گرام اور گوشت (بڑا، چھوٹا اور چکن) کا استعمال 0.61 کلو گرام سے کم ہوکر 0.50 کلو گرام رہ گیا۔

وفاقی حکومت کا پارلیمنٹیرینز کی

2026-06-12

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اراکین قومی اسمبلی کے ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کاوفاقی ترقیاتی بجٹ 1126 ارب سے کم کرکے 1000 ارب روپےکرنے کے اثرات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطا بق حکومت نے اراکین قومی اسمبلی کے ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ مالی سال کے لیے پارلیمنٹیرینزکا ترقیاتی بجٹ 63 ارب روپےتجویز کیا گیا ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آج مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔

پاکستان کی کل آبادی 25

2026-06-12

اسلام آباد: قومی اقتصادی سروے کے تحت پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے سنگین اثرات کے حوالے سے حقائق نامہ جاری کردیا گیا۔ قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ کل آبادی میں مردوں کی تعداد 12 کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار اور ملک میں خواتین کی تعداد 12 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار ہو گئی ہے۔ قومی اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح مرد اور خواتین کا صنفی فرق محض 71 لاکھ تک محدود رہ گیا ہے۔

خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی میں

2026-06-11

پشاور: خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی میں مستقل نفری ، انفرا اسٹرکچر اور جدید آلات کی کمی کا انکشاف ہواہے۔ پولیس دستاویزات کے مطابق صوبے بھر میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کی ذمہ دار فورس کی مجموعی نفری 3 ہزار 844 اہلکاروں پر مشتمل ہے، تاہم مستقل ملازمین کی تعداد صرف 25 ہے۔ سی ٹی ڈی کا انحصار پولیس سے حاصل کیے گئے عارضی ایگزیکٹو اہلکاروں پر ہے۔ دستاویزات کے مطابق صوبے میں سی ٹی ڈی کا مستقل ہیڈکوارٹر اور ضلعی دفاتر تک موجود نہیں تاہم 21 ضلعی دفاتر زیر تعمیر ہیں۔ دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی کہ صوبہ بھر میں سی ٹی ڈی فورس کے پاس صرف 17 بلٹ پروف ڈبل کیبن گاڑیاں موجود ہیں۔ جدید فرانزک سہولیات، لوکیٹرز، جیمرز، بکتر بند گاڑیوں اور دیگر تکنیکی وسائل کی بھی کمی کا سامنا ہے جس سے محکمے کی آپریشنل صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ سی ٹی ڈی میں 638 فیلڈ آپریٹرز کی بھرتی کا عمل شروع ہو چکا ہے جو تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پولیس، سی ٹی ڈی اوراسپیشل برانچ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ ان کے مطابق پانچ اکتوبر سے اب تک امن و امان کے شعبے پر 30 ارب روپے سے زائد خرچ کیے جا چکے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق سی ٹی ڈی کو مضبوط بنانے کیلئے 7 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دی گئی، جن میں سے 7 ارب 5 کروڑ روپے جاری بھی کیے جا چکے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق سی ٹی ڈی کیلئے بلٹ پروف اور بکتر بند گاڑیاں، جدید اسلحہ، ڈرونز، اینٹی ڈرون گنز، لوکیٹرز، جیمرز اور دیگر جدید آلات خریدے گئے ہیں جبکہ تمام اضلاع تک سی ٹی ڈی کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے بھی اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کے توسیعی منصوبے پر بھی پیش رفت جاری ہے اور فورس کی آپریشنل صلاحیت میں مزید اضافہ کرکے دہشت گردی کے خاتمے کے اہداف حاصل کیے جائیں گے۔

حیدرآباد میں شادی کی تقریب

2026-06-11

حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں شادی کی تقریب کا بچا ہوا کھانا درجنوں افراد کے لیے بیماری کا سبب بن گیا، جہاں مبینہ طور پر کسٹرڈ کھانے کے بعد 107 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔ اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ افراد میں کم عمر بچے، نوجوان اور بڑی عمر کے افراد شامل ہیں۔ متاثرین کو الٹی، پیٹ درد اور طبیعت بگڑنے کی شکایات کے بعد قاسم آباد تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر کے اضافی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ میں نے کسٹرڈ کھایا تھا، اس کے بعد الٹی ہوئی اور پیٹ میں شدید درد شروع ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں فوڈ پوائزننگ کی وجہ کسٹرڈ کو قرار دیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نے متعلقہ پکوان سینٹر کی جانچ کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر پیر غلام حسین کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم انہیں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ حکام واقعے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

ہڑتال اور مس کنڈکٹ، محکمہ صحت

2026-06-11

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان نے 23 ڈاکٹروں کو معطل کردیا۔ محکمہ صحت بلوچستان نے مس کنڈکٹ اور ہڑتال میں حصہ لینے پر ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 23 ڈاکٹروں کو معطل کردیا جبکہ 25 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت بلوچستان نے 5 ٹرینی ڈاکٹروں کی پوسٹ گریجویٹ تربیتی رجسٹریشن بھی معطل کردی ہے۔ یہ اقدامات صوبے بھر میں سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی سہولیات متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر اٹھائے گئے ہیں۔

سندھ: بیشتر اضلاع میں شدید گرمی

2026-06-11

سندھ کے اکثر اضلاع میں 12 جون تک درمیانی سے شدید گرمی کی لہرکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی موسم شدید گرم اور پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ کراچی میں 24گھنٹوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 79فیصد ہے اور جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 22کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے24گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

گلگت بلتستان کی حکومت سازی

2026-06-11

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہےکہ گلگت بلتستان کی حکومت سازی سے متعلق موجودہ نمبر گیم میں تبدیلی آئے گی۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت سازی سے متعلق 15 تاریخ کو فائنل نمبر گیم سامنے آئے گا ، انہيں مزید 2 یا 3 سیٹیں مل جائيں گی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ان سے کوئی رابطہ نہيں کیا۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے ندیم افضل چن نے کہاکہ انہيں مطلوبہ 3 سیٹیں مل جائيں گی۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے شہرام ترکئی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جماعت اپوزيشن میں ہی رہے تو بہتر ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کے بعد حکومت بنانے کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے۔17 نشستوں کی سادہ اکثریت درکار ہے۔ پیپلزپارٹی 10 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ آزاد امیدوار 7،مسلم لیگ ن کی 6 نشستیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کے بغیر حکومت بنانے کا امکان ہے اور آزاد ارکان کو شامل کرنے پر غورہے۔ ابھی 15 جون کو پانچ حلقوں کے 26 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے بعد حتمی نتائج کا انتظارہے۔