ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا پولیس چیک

2026-01-15
پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ کھتی پر حملہ کیا، پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی سے دو خوارج ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ صاحبزادہ سجاد احمد کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔
سی ایس ایس 2026 میں
2026-01-31
سی ایس ایس 2026 میں شرکت کرنے والے امیدواروں کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے اہم اضافی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کا آغاز 4 فروری سے کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر تمام رجسٹرڈ امیدواروں کو نئی جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریری امتحان کیلئے رجسٹرڈ امیدوار اپنے قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی میعاد لازماً چیک کریں اور میعاد ختم ہونے سے قبل اس کی تجدید کرائیں۔ ایف پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ زائدالمیعاد قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ امتحانی ہال میں داخلے کیلئے قابل قبول نہیں ہوگا اور اس صورت میں امیدوار کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پبلک نوٹس کے مطابق امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحان کے آغاز سے کم از کم 50 منٹ قبل اپنی مقررہ نشست پر موجود ہوں تاکہ شناختی عمل اور دیگر ضروری کارروائیاں بروقت مکمل کی جا سکیں۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تاخیر سے آنے والے امیدواروں کو امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایف پی ایس سی نے مزید ہدایت کی ہے کہ امتحانی ہال میں کسی بھی قسم کا اضافی مواد لے جانے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔ اس میں اسٹینسلز، اضافی کاغذات، نوٹس یا کوئی اور غیر متعلقہ سامان شامل ہے۔ امیدواروں کو صرف وہی اشیاء ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی جن کی اجازت پہلے سے جاری ہدایات میں دی گئی ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار نہ صرف حالیہ اضافی ہدایات بلکہ اس سے قبل جاری کردہ تمام ہدایات پر بھی مکمل عمل یقینی بنائیں۔ کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں امیدوار کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے، جس میں امتحان سے نااہلی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ ایف پی ایس سی کے مطابق یہ اقدامات امتحانی نظام میں شفافیت، نظم و ضبط اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ امتحان سے قبل تمام ہدایات بغور پڑھیں اور کسی بھی مشکل سے بچنے کیلئے مکمل تیاری کے ساتھ امتحانی مراکز پر پہنچیں۔
مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی
2026-01-31
امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی جلال الدین ایڈووکیٹ انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نمازجنازہ مفتی محمودمرکز پشاورمیں اداکی گئی ۔ان کی وفات نے جماعتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا پیدا کر دی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے ان کی وفات پرجنوبی افریقہ سے ایک تعزیتی پیغام میں دلی افسوس اور رنج کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلال الدین ایڈووکیٹ مرحوم میرے دیرینہ رفیق اور نہایت بااعتماد ساتھی تھے۔ انہوں نے ہر ذمہ داری کو دیانت، حکمت اور اخلاص کے ساتھ نبھایا۔ ان کی جدائی میرے لیے ذاتی طور پر بھی صدمے کا باعث ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک مخلص اورقابل رہنما سےمحروم ہو گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اوران کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
عمران خان کو جیل سے ہسپتال
2026-01-31
پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنیادی انسانی حقوق فراہم نہیں کیے جا رہے۔ سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق حکومتی حلقے پانچ روز تک مسلسل غلط بیانی کرتے رہے، ان کو ہفتے کی شام خفیہ طور پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی آنکھ کی سرجری کی گئی۔ مسلح افواج وطن کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، فیلڈ مارشل ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت نے بالآخر حقیقت تسلیم کی تو وہ اڈیالہ جیل پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر خرم بھی اڈیالہ جیل گئے تھے۔ سلمان اکرم راجا کے مطابق عمران خان کی آنکھ کی سرجری پمز اسپتال میں کی گئی، تاہم ان کے اہلِ خانہ کو یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ کے باہر تقریباً 200 پارلیمنٹیرینز موجود ہیں۔ ان کے بقول وہ اور لطیف کھوسہ کچھ دیر قبل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے گئے، مگر چیف جسٹس اپنے چیمبر میں موجود نہ ہونے کے باعث ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 41 دہشت گرد ہلاک ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی ہدایت پر انہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی، جو خود سیشن جج بھی ہیں، اور انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ سلمان اکرم راجا کے مطابق اٹارنی جنرل کو بھی مکمل تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں، جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو اب تک 16 درخواستیں دی جا چکی ہیں، تاہم تاحال کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیا۔
خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس
2026-01-31
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کے مراکز صحت کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ پشاور سے جاری بیان کے مطابق نپا وائرس ایک تیزی سے پھیلنے والی اورخطرناک بیماری ہے جس کی بروقت تشخیص اور فوری اقدامات نہایت ضروری ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس کی جلد شناخت کے لیے صوبے کے تمام ائیرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا مؤثر نظام قائم کیا جائے گا تاکہ بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ افراد کی فوری جانچ ممکن ہو سکے۔ جان لیوا نیپا وائرس کیا ہے؟ علامات، علاج اور حفاظتی اقدامات محکمہ صحت کے مطابق نیپا وائرس سے متاثرہ یا مشتبہ مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈز کے انتظامات کیے جائیں گے اور تمام ضلعی و تحصیل سطح کے اسپتالوں کو مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وائرس کی تشخیص کے لیے نمونوں کو ٹیسٹنگ لیبارٹریز تک بروقت منتقل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں نیپا وائرس کی ابتدائی علامات بخار، شدید سر درد، بے ہوشی، متلی اوراعصابی پیچیدگیوں کو قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ اس وائرس کا تاحال کوئی باقاعدہ علاج موجود نہیں، اس لئے شہری احتیاطی تدابیر اختیارکریں، غیرضروری میل جول سے گریز کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پرقریبی مرکز صحت سے رجوع کریں۔
چیف جسٹس پاکستان سے پی ٹی آئی
2026-01-31
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی کے اہم سیاسی اور قانونی تحفظات کے بارے میں چیف جسٹس کو آگاہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں فریقین کے درمیان ملکی معاملات اور قانونی پیچیدگیوں پر بات چیت ہوئی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان کو جیل سے ہسپتال کیوں لایا گیا؟ سلمان اکرم نے اصل وجہ بتا دی ملاقات کا مقصد پی ٹی آئی کے موقف کی وضاحت اور عدالت کے سامنے اہم مسائل کی ترجیحی بنیادوں پر پیش کش کرنا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے ملاقات میں سنجیدگی اور توجہ کے ساتھ پی ٹی آئی رہنما کے تحفظات سنے اور ان کی قانونی پہلوؤں پر غورکیا۔ ملاقات کا دورانیہ غیر رسمی اور دوستانہ ماحول میں رہا، جس میں باہمی اعتماد اور قانونی رہنمائی کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ
2026-01-31
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو بڑا قانونی ریلیف مل گیا ہے، جب چیئرمین سینیٹ نے ان کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس کو خارج کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے باعث ریفرنس کو قابلِ سماعت نہیں سمجھا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹرسیف اللہ ابڑو کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس پر پارٹی سربراہ کے بجائے پارلیمانی لیڈر کے دستخط موجود تھے، جوآئین میں درج ڈیفیکشن کلاز کے تحت ایک بنیادی اورلازمی شرط کے خلاف ہے۔ چیف جسٹس پاکستان سے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی ملاقات ڈیفیکشن کلاز کے مطابق کسی بھی رکنِ پارلیمنٹ کے خلاف نااہلی کا ریفرنس صرف پارٹی سربراہ کے دستخط سے ہی دائرکیا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسی تکنیکی بے ضابطگی کے باعث ریفرنس کوقانونی طورپرکمزورتصورکیا گیا اورچیئرمین سینیٹ نے اسے خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔ فیصلے کے بعد سینیٹرسیف اللہ ابڑو کے لئے سینیٹ میں اپنی رکنیت برقرار رکھنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
یو اے ای کا ریموٹ ورکنگ
2026-01-31
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سرکاری طور پر ریموٹ ورکنگ ویزا کے لیے درخواستیں کھول دی ہیں، جس سے بیرون ملک کام کرنے والے پروفیشنلز اب ملک میں رہائش اختیار کر سکتے ہیں اور اپنی موجودہ بین الاقوامی ملازمت جاری رکھ سکتے ہیں۔ یہ ویزا ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے جاری ہوتا ہے اور اہل شرائط پوری کرنے پر اسے تجدید بھی کیا جا سکتا ہے۔ اہم خصوصیت یہ ہے کہ درخواست گزاروں کو کسی مقامی اسپانسر یا یو اے ای میں ملازمت کی ضرورت نہیں۔ ریموٹ ورک کرنے والے افراد کو کسی غیر ملکی کمپنی سے ملازمت کرنی ہوگی اور مستقل روزگار کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ 2026 کے لیے اہم تبدیلی: 27 جنوری 2026 سے درخواست گزاروں کو پچھلے چھ ماہ کے بینک اسٹیٹمنٹس جمع کرانے ہوں گے، پہلے تین ماہ کافی تھے۔ اس سے ملازمت کی کم از کم مدت اور آمدنی کی استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔ آمدنی اور دستاویزات: درخواست گزاروں کو یو اے ای کی جانب سے مقرر کم از کم تنخواہ پوری کرنی ہوگی اور بینک اسٹیٹمنٹس کے ذریعے مستقل آمدنی کا ثبوت دینا لازمی ہے۔ مزید برآں، درخواست گزار کے پاس یو اے ای کی قانونی صحت بیمہ ہونی چاہیے اور کمپنی کی جانب سے خط جمع کروانا ضروری ہے جس میں ریموٹ ورک کی اجازت کا ذکر ہو۔ درخواست کا عمل اور فیس: درخواستیں آن لائن یو اے ای کے اندر یا باہر سے دی جا سکتی ہیں، جبکہ ابو ظہبی میں منظور شدہ ٹائپنگ سینٹرز بھی درخواستیں پراسیس کرتے ہیں۔ سرکاری فیس تقریباً 81 ڈالر ہے، جو میڈیکل ٹیسٹ اور ایمریٹس آئی ڈی کی فیس کے علاوہ ہے۔ پراسیسنگ میں عام طور پر پانچ سے سات کام کے دن لگتے ہیں۔ اہلِ خانہ کی اسپانسرشپ: ریموٹ ورکنگ ویزا رکھنے والے افراد اپنے فوری اہلِ خانہ، جیسے شریک حیات، بچے اور والدین کے لیے رہائش کی اجازت بھی اسپانسر کر سکتے ہیں، بشرطیکہ معیاری رہائشی قوانین پر عمل ہو۔ یو اے ای میں ریموٹ ورک کی ترغیب: یہ ویزا پروفیشنلز کو مقامی جاب مارکیٹ میں شامل ہوئے بغیر قانونی طور پر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس اقدام سے یو اے ای مقامی معیشت میں اخراجات کرنے والے طویل مدتی رہائشی حاصل کرتا ہے۔ یہ پروگرام دبئی کے ورچوئل ورکنگ پروگرام (2020) پر مبنی ہے اور عالمی سطح پر ایسٹونیا، بارباڈوس اور قبرص جیسے ممالک کی طرز پر ہے۔ لازمی یاددہانی: بغیر درست ویزا کے ریموٹ ورک کرنا جرمانے، ٹیکس کے مسائل یا امیگریشن پابندیوں کا باعث بن سکتا ہے۔ نئے قواعد و ضوابط کے ساتھ، یو اے ای ریموٹ ورکنگ ویزا قانونی اور محفوظ طریقہ فراہم کرتا ہے۔
اسرائیل ایران پر فوجی حملے
2026-01-31
ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس بات کا مشاہدہ کر رہا ہے کہ اسرائیل، ایران پر فوجی حملہ کرنے کے لیے امریکا کو اکسا رہا ہے، تاہم ترکیہ خطے میں کسی نئی جنگ یا عدم استحکام کے حق میں نہیں ہے۔ ترک وزیر خارجہ کے مطابق ایران میں امن اوراستحکام ترکیہ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات تمام پڑوسی ممالک تک پھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع قابل تشویش ہے اورتمام فریقین کو تحمل اورذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ چین سے بڑھتے تعلقات پر ٹرمپ کی برطانیہ کو وارننگ ترک وزیر خارجہ نے زور دیا کہ علاقائی کشیدگی میں کمی لانے کیلئے ایران کے جوہری پروگرام پرمذاکرات کا دوبارہ آغاز ناگزیر ہے اور سفارتی راستہ ہی پائیدارحل فراہم کرسکتا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکیہ ایران میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کی سخت مخالفت کرتا ہے اور خطے کے مسائل کو فوجی طاقت کے بجائے بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے امریکا اور ایران دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں اورکشیدگی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ ترک وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ امریکا ایران پر حملہ نہیں کرے گا انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روزامریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے اس معاملے پر بات چیت ہوئی ہے اورایران کے حوالے سے امریکی حکام سے مزید رابطے بھی جاری رکھے جائیں گے۔
پاسداران انقلاب سمندر میں
2026-01-31
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب سمندر میں کشیدگی پیدا کرنے والے رویے سے گریز کرے۔ پاسداران انقلاب اہم سمندری گزرگاہ میں کل سے 2 روزہ جنگیں مشقیں کرے گی، امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمزدنیا کے سب سے اہم تیل کے راستوں میں شامل ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کی جنگی مشقوں پر بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاسداران انقلاب سمندر میں کشیدگی پیدا کرنے والے رویے سے گریز کرے، یہ مشقیں بین الاقوامی بحری ٹریفک کو کسی خطرے کے بغیر کی جائیں۔ سینٹکام نے کہا کہ آبنائے ہرمز اہم راہداری ہے، روزانہ تقریباً 100 تجارتی جہاز گزرتے ہیں، تجارتی جہازوں کے قریب غیر پیشہ وارانہ رویے سے تصادم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ تنازع، عدالت کا بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ ہمارے اہلکار، جہاز اور طیارے مشرق وسطیٰ میں محفوظ رہیں، ایرانی پاسداران انقلاب کے غیر محفوظ اقدامات برداشت نہیں کریں گے۔ سینٹکام نے کہا کہ امریکی فوج دنیا کی سب سے زیادہ تربیت یافتہ اور مہلک قوت ہے، امریکی فوج پیشہ ورانہ معیار، عالمی اصولوں کے مطابق کام جاری رکھے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی
2026-01-30
کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ سندھ پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر محمد شاہ کی جگہ مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر محمد شاہ کو گل پلازہ سانحہ کے بعد ٹریفک کا انتظام نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد گل پلازہ اور اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی، ٹریفک کے باعث فائر بریگیڈ کو پہنچنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل گل پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعے میں 79 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
