ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای

2026-04-07
بے دریغ بمباری کی امریکی دھمکیاں خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایران نے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی حسینی خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات کا اعلان کردیا۔ ایرانی حکام کے مطابق آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے 40 دن ہونے کے سلسلے میں تعزیتی اجتماعات اور دعاؤں کا سلسلہ 8 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق مقررین اور علما رات 8 بجے سے اس سانحہ کو بیان کریں گے جبکہ مساجد اور مقدس روضوں پر قرآن حکیم کی تلاوت کی جائے گی۔ جمعرات کو مذہبی تنظیموں سے وابستہ افراد اور عوام جمہوری اسلامی اسکوائر سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے مقام تک مارچ کریں گے۔ یہ مارچ جمرات کو صبح نو بجے یعنی اسی وقت شروع کیا جائے گا جبکہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کو بم حملے سے شہید کیا گیا تھا۔ جمعہ کو صبح 10 بجے 40 ویں کی مرکزی تقریب ہوگی، اس روز بھی ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات ہوں گے۔ یاد رہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کو ایران پر مسلط جنگ کے پہلے ہی روز 28 فروری کو تہران میں انکے دفتر میں شہید کردیا گیا تھا۔
لاہور کے تاجروں نے دکانیں
2026-04-08
لاہور کے تاجروں نے دکانیں جلد کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔ لاہور کے تاجروں نے دکانیں جلد کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا جس کے سبب شہر کی بڑی مارکیٹیں صبح کے اوقات میں بند ہیں۔ ادھر پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بازار صبح کھل گئے جبکہ کوئٹہ میں تاجروں کا ملاجلا ردِعمل دیکھنے میں رہا ہے، کسی نے پالیسی پر عمل کرنے کو ترجیح دی تو کسی نے نیا شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ یاد رہےگزشتہ روز پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بازار صبح 10 بجے کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بہاولپور: صحرائے چولستان
2026-04-08
بہاولپور: صحرائے چولستان میں قلعہ ڈیراور کےقریب دلوش ڈھار میں 113 بھیڑیں ہلاک ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کے مطابق ریوڑ چولستان سے بھوکا پیاسا کٹی گندم کے کھیتوں میں پہنچا تھا اور بھیڑوں کی ہلاکت زیادہ مقدار میں گندم کے سٹے کھانے سے ہوئی۔ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک نے بتایا کہ ریوڑ میں 600 سے زائد بھیڑیں شامل تھیں جن میں باقی محفوظ رہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق بھیڑوں کی ہلاکت کسی پراسرار بیماری سے نہیں ہوئی، تحقیقاتی رپورٹ میں ہلاکت کی وجہ گرین اوور لوڈ ہے۔
وزیراعظم اور فیلڈمارشل
2026-04-08
لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پُرعزم اور دور اندیش قیادت نے ایک تباہ کن جنگ کو ٹال دیا۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نےعظیم عزت سے نوازا، آپ کی پُرعزم اور دوراندیش قیادت نے ایک تباہ کن جنگ کو ٹال دیا۔ سینئر وزیر نے کہا کہ انہوں نے لاکھوں معصوم جانوں کو محفوظ بنایا اور دنیا کو تباہی کے دہانے سے واپس لائے، یہ اعلیٰ ترین قیادت کی بہترین مثال ہے، یہ پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر اور تاریخی لمحہ ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اتحاد، وقار اورعزت کا ایسا لمحہ جس پرملک وبیرونِ ملک ہر پاکستانی کو ناز ہے، ٹرمپ اور ایرانی قیادت کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے مذاکرات کے راستے کا انتخاب کیا۔
امریکا اور ایران جنگ بندی
2026-04-08
امریکا اور ایران کے درمیان سیز فائر کے بعد جنگ بندی مذاکرات کے لیے جامع مذاکرات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات جمعے کو اسلام آباد میں ہوں گے جس کے لیے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں امریکا اور ایران کی اہم شخصیات شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شرکت کریں گے جبکہ امریکا کی جانب سے نائب صدر اور صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف کی شرکت متوقع ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، پاکستان کی کوششوں کا بین الاقوامی سطح پر بھی اعتراف کیا جا رہا ہے جبکہ امریکی و ایرانی حکام نے بھی جنگ بندی کے لیے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی ہے۔
تاریخ عالم میں جب بھی
2026-04-08
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ بندی میں کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جنگ بندی کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ مریم نواز نے کہا کہ تاریخ عالم میں جب بھی اس جنگ کا ذکر ہوگا ہر جگہ ’پاکستان‘ ہی لکھا جائے گا، دنیا کو جنگ سے بچانےکے لیے پاکستان کی کامیابی سنہری حروف سے لکھی جائے اوریہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار تسلیم کرنا بہت بڑا اعزاز ہے، عالمی اور خطے کی سیاست میں پاکستان نے بے مثال سفارتی توازن کا مظاہرہ کرکے سب کوحیران کردیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیرکی کاوشوں سے دنیابہت بڑی تباہی سے بچ گئی، انشاء اللہ پاکستان میں امن معاہدے کیلئے مذاکرات بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے قدیمی تہذیب و تمدن کو بچانے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔
ملک بھر میں رات دس بجے سے پہلے
2026-04-08
آل پاکستان انجمن تاجران نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں رات دس بجے سے پہلے دکانیں بند نہیں کریں گے۔ صدر اجمل بلوچ کا بیان میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔سندھ اور خیبر پختون خواہ حکومت تاجروں کی بات ماننے کے لئے تیار ہے۔وفاق ، پنجاب اور بلوچستان حکومتوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں۔ رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کسی صورت درست نہیں،تاجر برادری شام 6 سے رات 10 بجے تک سب سے مہنگی بجلی خرید رہی ہے،تاجر برادری ملکی توانائی پوری کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے سے رش کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا،پیک آورز میں زبردستی کاروبار بند کرانا عقلمندی نہیں،کاروباری پہیہ چلا کر ہی ملکی پہیہ رواں رکھا جا سکتا ہے۔ سٹیل مل بند ، پی آئی اے فروخت ریلوے سمیت کئی ادارے اربوں روپے کے خسارے میں ہیں،تاجر برادری کے ساتھ سختی کے بجائے ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کی جائے۔ کفایت شعاری کاروبار بند کرنے سے نہیں مفت میں چلنے والے پہیے کو روکنے سے ہوگی،کفایت شعاری بڑی بڑی گاڑیوں سے اتر کر اور پیوند لگے کپڑے پہننے سے ہوگی ۔ وفاقی وزیر تجارت اور وزیر توانائی تاجروں سے مذاکرات کریں،امریکہ اور ایران کی ثالثی ہو رہی ہے تو تاجروں کے ساتھ مذاکرات کیوں نہیں،اگر تاجروں کے سختی کی گئی تو احتجاج کا اعلان کر دیں گے۔
امریکا اور اسرائیل کیخلاف لڑنے
2026-04-07
ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہےکہ ملک بھر سے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف لڑنے کیلئے خود کو رجسٹرڈکرالیا ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ 10 روز پہلے عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ ملک کی خود مختاری یقینی بنانےکیلئے ایرانی فوج میں شامل ہوں جس پر بھر پور ردعمل سامنے آیا ہے اور 12 ملین افراد 10 روز کے اندر خود کو رجسٹرڈ کراچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی میڈیا نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں سیستان ایران سے تعلق رکھنے والوں کو ایران کیلئے لڑنے کی خاطر تیار دکھایا گیا ہے۔
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای
2026-04-07
بے دریغ بمباری کی امریکی دھمکیاں خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایران نے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی حسینی خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات کا اعلان کردیا۔ ایرانی حکام کے مطابق آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے 40 دن ہونے کے سلسلے میں تعزیتی اجتماعات اور دعاؤں کا سلسلہ 8 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق مقررین اور علما رات 8 بجے سے اس سانحہ کو بیان کریں گے جبکہ مساجد اور مقدس روضوں پر قرآن حکیم کی تلاوت کی جائے گی۔ جمعرات کو مذہبی تنظیموں سے وابستہ افراد اور عوام جمہوری اسلامی اسکوائر سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے مقام تک مارچ کریں گے۔ یہ مارچ جمرات کو صبح نو بجے یعنی اسی وقت شروع کیا جائے گا جبکہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کو بم حملے سے شہید کیا گیا تھا۔ جمعہ کو صبح 10 بجے 40 ویں کی مرکزی تقریب ہوگی، اس روز بھی ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات ہوں گے۔ یاد رہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کو ایران پر مسلط جنگ کے پہلے ہی روز 28 فروری کو تہران میں انکے دفتر میں شہید کردیا گیا تھا۔
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال
2026-04-07
اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار کو ٹرمپ کو کال کر کے کہا جنگ بندی نہ کریں۔ اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ نیتن یاہو نے ایسے کسی بھی اقدام پر خدشے کا اظہار کیا، ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ ایران نے امریکی شرائط مانی تو سیزفائر ہوگا۔ عہدیدار کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ اس مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے کہ ایران افزودہ یورینیم حوالے کرے اور آئندہ افزودگی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے۔ ادھر ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہےکہ ملک بھر سے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف لڑنے کیلئے خود کو رجسٹرڈکرالیا ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ 10 روز پہلے عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ ملک کی خود مختاری یقینی بنانےکیلئے ایرانی فوج میں شامل ہوں جس پر بھر پور ردعمل سامنے آیا ہے اور 12 ملین افراد 10 روز کے اندر خود کو رجسٹرڈ کراچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی میڈیا نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں سیستان ایران سے تعلق رکھنے والوں کو ایران کیلئے لڑنے کی خاطر تیار دکھایا گیا ہے۔
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست
2026-04-07
فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سانٹیسRon DeSantis نے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی۔ فلوریڈا کے گورنر نے HB 1471 قانون پر دستخط کردیے جس کے تحت ایسے غیر ملکی اور مذہبی قوانین بشمول شریعہ قانون جو کہ آئینی حقوق کے منافی ہوں ان پر پابندی ہوگی، ساتھ ہی فلوریڈا میں فعال دہشتگرد گروہوں کے خلاف عوام کو تحفظ دیا جاسکے گا۔ ران ڈی سانٹیس نے کہا کہ قانون کو بالاتر رکھنے کیلئے ریاست کو ایک لیگل سسٹم کے تحت رہنا پڑے گا، آئین ہی ریاست کا قانون ہونا چاہیے۔ گورنر نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں کو ایسے افراد سے محفوظ کرنا ہوگا جو ہمیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور ہمارے تعلیمی نظام کو الٹناچاہتے ہیں۔
