ٹرمپ کا ایران پر مزید حملوں کا اعلان: اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی    space    عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری، فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافے کا خدشہ    space    مقاصد کی تکمیل تک جنگ جاری رہےگی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملے کرنےکا اعلان    space    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک    space    ایران جنگ جاری رکھنےکے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ    space    کیا ثالث امریکا کی ضمانتوں پر اعتماد کر سکتے ہیں؟ پاکستان میں ایرانی سفیر کا سوال    space    ایران نے پاکستان اور دیگر ثالثوں کے ذریعے امریکی پیغامات موصول ہونےکی تصدیق کردی    space   

جنگ کے باوجود ایرانی

جنگ کے باوجود ایرانی کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ ایرانی ریال کی قدر میں 400 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایرانی کرنسی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاروں نے ایرانی ریال کو بڑے پیمانے پر خریدا ہے اس کے علاوہ ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول ٹیکس لینے کے اعلان کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران پر حملے سے پہلے ایک کروڑ ایرانی ریال 2500 روپے میں مل جاتے تھے لیکن اب ایک کروڑ ایرانی ریال 10 ہزار پاکستانی روپے میں مل رہے ہیں۔ لوگوں کا خیال ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد ایران پر عائد پابندیاں ہٹا لی جائیں گی جس کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ ہو گا اسی وجہ سے لوگ ایرانی کرنسی خریدنے میں مصروف ہیں۔

حریف زمینی آپریشن کرنے

ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے حملے کیلئے تیار رہیں۔ ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنی افواج کو مسلسل ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی آرمی چیف نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ دشمن کی ہر حرکت کو انتہائی احتیاط سے مانیٹر کیا جائے، ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ اگر کوئی حریف زمینی آپریشن کی کوشش کرے تو دشمن کے کسی بھی فوجی کو زندہ نہیں بچنا چاہیے۔ دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کا جدید ہرمز 900 ڈرون مار گرایا ہے، ایرانی فضائی دفاعی نظام نے یہ ڈرون شیراز کی فضائی حدود میں نشانہ بنایا۔

کراچی سمیت سندھ میں

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 4 اپریل تک بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جہاں مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے اور 4 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں برقرار رہنے کی توقع ہے۔ کراچی کےمختلف علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ ، گلستان جوہر، صدر ، شارع فیصل، کیماڑی ، لیاقت آباد، ناظم آباد ،فیڈرل بی ایریا اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی، بارش کا سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، شہر کا مطلع زیادہ تر ابرآلود رہے گا۔ پی ڈی ایم اے نے صورتحال کے پیش نظر تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے جبکہ تیز ہوائیں اور ژالہ باری کھڑی فصلوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔ کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ موسمی حالات کے مطابق اپنی فصلوں کی حفاظت کے اقدامات کریں۔ دوسری جانب لاہور میں بھی محکمہ موسمیات نے 4 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں مطلع آج جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، شام اور رات کے اوقات میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کے پی کے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بلند پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سانحہ گل پلازہ، جوڈیشل کمیشن

کراچی میں پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے اپنی انکوائری مکمل کر لی۔ کمیشن کے مطابق رپورٹ 7 اپریل تک حکومت سندھ کے حوالے کر دی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں سیکرٹری قانون کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے سیکشن 3 کے تحت 10 فروری 2026 کے گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے انکوائری کمیشن قائم کیا گیا تھا ، جس کا مقصد گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کرنا تھا۔ کمیشن کو اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے لیے آٹھ ہفتوں کی مدت دی گئی تھی، جس کے اندر انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ رپورٹ اور متعلقہ ریکارڈ کو باقاعدہ سیل شدہ حالت میں حکومت سندھ کے حوالے کیا جائے گا، رپورٹ کو عوام کے سامنے لانے یا نہ لانے کا حتمی اختیار حکومت سندھ کے پاس ہوگا۔

حکومت کا یوٹیوبرز، انسٹاگرام انفلوئنسرز

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن کو باقاعدہ ٹیکس نظام میں لانے کے لیے نئے قواعد کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔ مسودے کے تحت 50 ہزار یا اس سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز کو کاروبار تصور کرتے ہوئے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ایف بی آر کی جانب سے ایس آر او 545(I)/2026 اور 546(I)/2026 کے تحت جاری مجوزہ ترامیم میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے یوٹیوب اور دیگر ڈیجیٹل چینلز سے آمدن حاصل کرنے والے افراد پر خصوصی ٹیکس طریقہ کار لاگو کیا جائے گا، جس میں مقامی اور غیر ملکی دونوں شامل ہوں گے۔ مجوزہ قواعد کے مطابق قابلِ ٹیکس آمدن وہ ہوگی جو سوشل میڈیا مواد سے حاصل ہونے والی مجموعی کمائی ہو، جس میں سے زیادہ سے زیادہ 30 فیصد اخراجات کی مد میں منہا کیے جا سکیں گے۔ یہ ٹیکس ان افراد پر بھی لاگو ہوگا جو پاکستان میں ناظرین، اشتہارات یا سبسکرپشنز کے ذریعے آمدن حاصل کرتے ہیں، چاہے وہ ملک کے اندر ہوں یا باہر۔ ایف بی آر نے یوٹیوب آمدن کے لیے ایک پیمانہ بھی متعارف کرایا ہے، جس کے تحت ہر ایک ہزار ویوز پر 195 روپے آمدن تصور کی جائے گی، جس میں وقتاً فوقتاً رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔ مسودے کے تحت ڈیجیٹل کریئیٹرز کو سہ ماہی بنیادوں پر ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کرنا ہوگا اور اپنی آمدن کو سالانہ ٹیکس ریٹرن میں ایک مخصوص حصے میں ظاہر کرنا ہوگا۔ اگر ظاہر کی گئی آمدن مقررہ فارمولے سے کم ہوئی تو ٹیکس حکام فرق وصول کر سکیں گے۔ غیر ملکی یوٹیوبرز اور ڈیجیٹل کریئیٹرز کے لیے بھی حد مقرر کی گئی ہے، جس کے مطابق اگر کسی ٹیکس سال میں پاکستان سے 50 ہزار یا ایک سہ ماہی میں 12 ہزار 250 صارفین کی انگیجمنٹ حاصل ہو تو وہ بھی ٹیکس کے دائرے میں آ جائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ اقدام ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کا حصہ ہے، جس کے بعد انفلوئنسرز، یوٹیوبرز اور دیگر آن لائن کمائی کرنے والے افراد کے لیے نگرانی سخت ہونے کا امکان ہے۔

پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی

پاکستان کی سیاسی تاریخ اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) محض ایک سیاسی جماعت نہیں، بلکہ ایک نظریاتی اور عوامی تحریک ہے جس نے ملک کے مرکز یعنی پنجاب کی روح کو ایک نیا شعور عطا کیا تھا۔ جب شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی بار پنجاب کے میدانوں میں قدم رکھا تو انہوں نے محض ووٹ حاصل نہیں کیے، بلکہ بے سہارا اور پسے ہوئے طبقات میں انقلاب کی وہ شمع روشن کی جس نے دہائیوں تک ملکی سیاست کا رخ متعین کیا۔ لیکن 2026 کی تلخ حقیقت یہ ہے کہ آج یہی صوبہ، بالخصوص وسطی پنجاب، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری کشمکش میں ایک خاموش تماشائی بن کر رہ گیا ہے۔ اگرچہ موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی کے پاس ایک سنجیدہ اور عوامی متبادل کے طور پر ابھرنے کا بہترین موقع موجود تھا، لیکن وسطی پنجاب کی موجودہ قیادت کی فکری پسماندگی اور عوام سے مکمل کٹ جانے کی وجہ سے یہ موقع ضائع ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے زوال کی جڑیں صرف بیرونی سیاسی تبدیلیوں میں نہیں، بلکہ اس کے اپنے تنظیمی ڈھانچے میں لگنے والے اس گھن میں چھپی ہیں جسے "ڈرائنگ روم سیاست" کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ ماضی میں پارٹی کے گراف گرنے کے اسباب پر بحث کی گئی، پیپلز پارٹی نے اپنی "اسٹریٹ پاور" کو "صوفہ پاور" میں تبدیل کر دیا ہے۔ وسطی پنجاب کے موجودہ صدر اور جنرل سیکرٹری کی کارکردگی آج ہر اس وفادار جیالے کے لیے ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے جس نے آمریت کے دور میں کوڑے کھائے۔ بجائے اس کے کہ پارٹی کو ایک جدید اور متحرک سیاسی مشین بنایا جاتا جو پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل بیانیے اور ن لیگ کے مفاداتی نیٹ ورک کا مقابلہ کر سکتی، ان عہدیداروں نے خود کو ایک مخصوص حلقہ احباب تک محدود کر لیا ہے۔ جب تک پارٹی کے ڈھانچے کی اوپر سے نیچے تک مکمل سرجری نہیں کی جاتی اور ان غیر فعال چہروں کو ہٹا کر عوامی نبض پر ہاتھ رکھنے والے لیڈر سامنے نہیں لائے جاتے، کارکن کا حوصلہ بحال کرنا ناممکن ہے۔ ایک ایسا جنرل سیکرٹری جو اپنے ضلعی صدور کے لیے بھی ناقابلِ رسائی ہو، وہ تنظیم کا سرتاج نہیں بلکہ اس کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس تنظیمی مفلوج زدہ صورتحال نے پنجاب کے ووٹروں کے درمیان ایک ایسا خلا پیدا کر دیا ہے جس نے پارٹی کے خلاف بیگانگی کو جنم دیا۔ جب پنجاب کا کسان گندم کے بحران اور مہنگی کھادوں کی وجہ سے سڑکوں پر رل رہا تھا، تو وسطی پنجاب کی یہ قیادت کہاں تھی؟ جب بجلی کے کمر توڑ بلوں نے غریب کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتخاب مشکل بنا دیا تھا، تو پیپلز پارٹی کے یہ عہدیدار کس گہری نیند میں سوئے ہوئے تھے؟ عوامی دکھوں کے ان لمحات میں ان کی "پراسرار خاموشی" کو عوام نے مفاہمت یا بے حسی سے تعبیر کیا ہے۔ پنجاب کی سیاست "موجودگی" کا نام ہے، اور اپنی عدم موجودگی سے اس قیادت نے یہ پیغام دیا ہے کہ شاید پیپلز پارٹی اب پنجاب میں اقتدار کی جنگ لڑنے میں دلچسپی ہی نہیں رکھتی۔ یہی وجہ ہے کہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور جیسے بڑے صنعتی و سیاسی مراکز میں پیپلز پارٹی صرف لیٹر پیڈز تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ پارٹی کو درپیش ایک اور مہلک مرض "پیراشوٹرز" اور مبینہ طور پر الیکٹ ایبلز پر حد سے زیادہ انحصار ہے۔ دولت کے بل بوتے پر ٹکٹ حاصل کرنے والے یہ لوگ پہلے مشکل مرحلے پر پارٹی کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، کیونکہ ان کے پاس وہ نظریہ ہی نہیں ہوتا جو جیالے کا خاصہ ہے۔ وسطی پنجاب کی موجودہ قیادت نے ان موسمی پرندوں کو ان نظریاتی کارکنوں پر ترجیح دی جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا پرچم تھامے رکھا۔ جیالے کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی نے پارٹی کی نچلی سطح پر بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اب خود مداخلت کر کے اس دائرے کو توڑنا ہوگا۔ پنجاب کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو 90 کی دہائی کے فرسودہ چہروں یا ان لیڈروں سے متاثر نہیں ہو سکتے جو عوامی دھول کے بجائے ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر سیاست کرنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ نوجوانوں کو آج ایک جدید ڈیجیٹل وژن کی ضرورت ہے، جسے "بلاول یوتھ کارڈ" کے ذریعے عملی شکل دی جا سکتی ہے۔ اس میں ٹیک ہبز، میرٹ پر مبنی ملازمتیں اور سوشل سیفٹی نیٹ کا وعدہ ہونا چاہیے، لیکن یہ پیغام موجودہ فرسودہ ڈھانچے کے ذریعے عوام تک نہیں پہنچ سکتا۔ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO) کو یونیورسٹیوں کی سطح پر دوبارہ زندہ کرنا اب کوئی انتخاب نہیں بلکہ ایک ناگزیر ضرورت بن چکا ہے تاکہ نوجوان نسل کو بھٹو کے فلسفے سے دوبارہ جوڑا جا سکے۔ اسی طرح پنجاب کی معیشت کی شہ رگ یعنی کسان کو یہ یقین دلانا ہوگا کہ صرف پیپلز پارٹی ہی اسے مڈل مین کے استحصال سے بچا سکتی ہے۔ سندھ میں زرعی اصلاحات اور کسانوں کو زمینوں کی تقسیم کا جو کامیاب ماڈل اپنایا گیا، اسے پنجاب کے ہر ضلع میں ایک برانڈ کے طور پر پیش کیا جانا چاہیے تھا، مگر افسوس کہ یہاں کی قیادت اس کامیابی کو زبان دینے میں بھی ناکام رہی۔ سوشل میڈیا اور بیانیے کی اس جدید جنگ میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ایک ایسی پیشہ ور ٹیم کی ضرورت ہے جو "بھٹو ازم" کو پنجاب کی مقامی ثقافت اور زبان میں ڈھال کر گھر گھر پہنچا سکے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جدید قیادت اور صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت پارٹی کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، لیکن وسطی پنجاب کی قیادت ان اثاثوں کو عوامی طاقت میں بدلنے کے بجائے ایک رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ ہمیں اب "ڈرائنگ روم سیاست دانوں" کی نہیں بلکہ "وار ٹائم آرگنائزرز" کی ضرورت ہے جو اضلاع کے دورے کریں اور کارکنوں کے درمیان رہ کر تنظیم سازی کریں۔ صنعتی شہروں جیسے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مزدوروں کے لیے "لیبر کارڈز" کا اجراء پیپلز پارٹی کے روایتی ووٹ بینک کو دوبارہ فعال کر سکتا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مصلحتوں کے لبادے اتار پھینکے جائیں۔ اگر پیپلز پارٹی دوبارہ لاہور کے تخت کی دعویدار بننا چاہتی ہے تو اسے پہلے اپنے گھر کی صفائی کرنی ہوگی۔ موجودہ غیر فعال قیادت کو ہٹا کر مخلص اور نظریاتی کارکنوں کو آگے لانا ہی واحد راستہ ہے۔ کارکن تیار ہے، نظریہ زندہ ہے، مگر قیادت اور عوام کے درمیان کا پل ٹوٹ چکا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چاہیے کہ وہ روایتی بیوروکریٹک سیاست دانوں کو بائی پاس کر کے براہ راست کارکنوں سے "ورکرز کنونشنز" کے ذریعے رابطہ کریں۔ پنجاب کے وقار کی بحالی کے لیے مشکل اور دلیرانہ فیصلے ناگزیر ہیں۔ "تیر" کے نشان کو دوبارہ فتح کی علامت بنانے کے لیے ان عناصر سے چھٹکارا پانا ہوگا جنہوں نے پارٹی کو جمود کا شکار کر دیا ہے۔ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور پنجاب کا سیاسی خلا کسی کا انتظار نہیں کرے گا؛ اب نہیں تو کبھی نہیں۔

محنت، اخلاص اور خدمتِ انسانیت

دنیا میں کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنے کردار، محنت اور خلوص کے ذریعے نہ صرف اپنی پہچان بناتی ہیں بلکہ اپنے وطن اور کمیونٹی کا نام بھی روشن کرتی ہیں۔ ندیم بٹ انہی شخصیات میں شامل ہیں، جنہوں نے یورپ کی سرزمین پر رہتے ہوئے صحافت کے میدان میں ایک منفرد مقام حاصل کیا اور پاکستانی کمیونٹی کو عالمی سطح پر متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یورپین دارالحکومت میں رہتے ہوئے ندیم بٹ نے جس انداز میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کی، وہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے نہ صرف یورپ میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل، کامیابیوں اور سرگرمیوں کو اجاگر کیا بلکہ یورپین یونین جیسے اہم ادارے کو ایشیائی کمیونٹی، خصوصاً پاکستانیوں میں متعارف کروانے کا فریضہ بھی سرانجام دیا۔ ان کی صحافت نے مختلف ثقافتوں کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کیا ندیم بٹ کے صحافتی سفر کا آغاز ایک ایسے معروف ٹی وی چینل سے ہوا جو یوکے اور یورپ میں گھر گھر دیکھا جاتا تھا۔ یہ چینل اپنی الگ پہچان رکھتا تھا اور ناظرین میں بے حد مقبول تھا۔ ایسے پلیٹ فارم پر کام کرنا خود ایک چیلنج تھا، لیکن ندیم بٹ نے اپنی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے اس چیلنج کو کامیابی میں بدل دیا۔ انہوں نے دن رات محنت کی، اپنی صلاحیتوں کو نکھارا اور جلد ہی وہ وقت آ گیا جب ناظرین ان کی خبروں اور پروگرامز کا بے چینی سے انتظار کرنے لگے۔ ان کی کامیابی کا راز صرف پیشہ ورانہ مہارت نہیں بلکہ ان کا اعلیٰ اخلاق، نرم گفتاری، محبت، شرافت اور مثبت رویہ بھی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ لوگوں کے ساتھ احترام اور خلوص کا برتاؤ کیا، جس کی بدولت انہوں نے یورپ میں نہ صرف ایک کامیاب صحافی بلکہ ایک باوقار انسان کے طور پر بھی اپنی پہچان بنائی۔ کمیونٹی کے افراد ان کے پروگرامز کا آغاز ان کی موجودگی کے بعد کرنا اپنے لیے باعثِ فخر سمجھتے تھے، جو ان کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے ذاتی زندگی میں بھی ندیم بٹ ایک مثالی شخصیت کے طور پر سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے اپنی مصروف زندگی کے باوجود اپنے بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی۔ انہیں قرآن، اسلام اور دینی تعلیمات سے روشناس کروایا اور ساتھ ہی جدید تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کیا۔ انہوں نے اپنے بچوں کو طب کے شعبے میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی تاکہ وہ انسانیت کی خدمت کر سکیں۔ آج ان کے بچے ڈاکٹر بن چکے ہیں اور معاشرے میں خدمتِ انسانیت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ یہ ان کی بہترین تربیت اور وژن کا عملی مظہر ہے 23 مارچ 2026 کا دن ندیم بٹ کی زندگی میں ایک یادگار سنگ میل ثابت ہوا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفارت خانہ برسلز کی جانب سے انہیں بہترین صحافت کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ سفیر پاکستان، رحیم حیات قریشی نے انہیں پیش کیا مبارک باد کے مستحق ہیں سفیر پاکستان جنھوں نے صحافتی میدان میں ملک و قوم کی خدمت کرنے والے محب وطن پاکستانی کے کندھے پر ہاتھ رکھا اس سے قبل 2006 میں عزت مآب سفیر پاکستان سعید خالد نے برسلز کے سب سے پہلے اور متحرک صحافی وقار ملک کو شیلڈ اور ایوارڈ سے نوازا تقریب میں جیسے ہی ندیم بٹ نام پکارا گیا، پورا پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا اور کمیونٹی نے خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔ یہ لمحہ نہ صرف ندیم بٹ کے لیے بلکہ پوری پاکستانی کمیونٹی کے لیے فخر کا باعث تھا یہ اعزاز دراصل ان کی برسوں کی محنت، لگن اور قومی خدمات کا اعتراف تھا۔ انہوں نے اپنی صحافت کے ذریعے نہ صرف معلومات فراہم کیں بلکہ نوجوان نسل میں شعور بیدار کیا۔ انہوں نے برسلز پارلیمنٹ اور یورپین پارلیمنٹ جیسے اداروں کا تعارف عام کیا، جس کے نتیجے میں نوجوانوں اور طلبہ میں سیاسی آگاہی پیدا ہوئی اور وہ مثبت سیاست کی جانب راغب ہوئے۔ آج یورپ میں پاکستانی نوجوانوں کی سیاست میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ندیم بٹ جیسے افراد کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں کمیونٹی کے افراد کا یہ بھی ماننا ہے کہ ندیم بٹ کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں برسلز پارلیمنٹ اور یورپین پارلیمنٹ کی سطح پر بھی اعزازات سے نوازا جانا چاہیے۔ کیونکہ انہوں نے اپنی صحافت کے ذریعے نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کی بلکہ یورپی اداروں اور ایشیائی کمیونٹی کے درمیان فاصلے کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ندیم بٹ اپنی کامیابی کو ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور کرم قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے:“خلوصِ دل سے کی گئی محنت اور سچی نیت سے کی گئی عبادت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ میری ہمیشہ خواہش رہی کہ میں انسانیت کی خدمت کروں اور اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دوں۔ اللہ تعالیٰ نے میری دعاؤں کو قبول کیا اور مجھے کامیابی عطا فرمائی۔” ندیم بٹ کہتے ہیں: “جب آپ محنت کو اپنی عظمت بنا لیتے ہیں تو قدرت خود آپ کو کامیابی کی دہلیز تک پہنچا دیتی ہے۔ شرط یہ ہے کہ انسان ثابت قدم رہے اور مثبت سوچ اپنائے رکھے بلاشبہ، ندیم بٹ کی زندگی ایک ایسی روشن مثال ہے جو ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اگر انسان محنت، دیانتداری اور اخلاص کے ساتھ اپنے مقصد کی طرف بڑھتا رہے تو کامیابی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔ ان کی داستان نہ صرف صحافت سے وابستہ افراد بلکہ ہر اس شخص کے لیے مشعلِ راہ ہے جو اپنی زندگی میں کچھ بڑا کرنا چاہتا ہے۔ ندیم بٹ واقعی صحافت کے افق پر چمکتا ہوا ایک درخشندہ ستارہ ہیں، جن کی روشنی آنے والی نسلوں کو بھی راستہ دکھاتی رہے گی برسلز سے نوجوان اور معروف بزنس مین اور ترقی پسند لیڈر شیخ ماجد نے اس موقع پر کہا کہ ترقی صرف وہی انسان حاصل کر سکتا ہے جو اپنے دل میں اخلاص رکھتا ہو، اپنی نیت میں سچائی رکھتا ہو اور انسانیت سے بے لوث محبت کرتا ہو۔ دنیا میں بے شمار لوگ محنت کرتے ہیں، مگر اصل کامیابی انہی کے حصے میں آتی ہے جو اپنے کردار کو مضبوط رکھتے ہیں اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں شیخ ماجد نے کہا کہ ندیم بٹ اسی اصول کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔ انہوں نے نہ صرف اپنی محنت سے کامیابی حاصل کی بلکہ اپنے اعلیٰ کردار، سچائی اور مخلصانہ رویے سے لوگوں کے دل بھی جیت لیے۔ انہوں نے کبھی شارٹ کٹ کا راستہ اختیار نہیں کیا بلکہ مسلسل جدوجہد، ایمانداری اور لگن کو اپنا شعار بنایا ان کی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ کامیابی صرف دولت یا شہرت کا نام نہیں بلکہ اصل کامیابی وہ ہے جس میں انسان دوسروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو۔ ندیم بٹ نے اپنی صحافت کے ذریعے نہ صرف معلومات فراہم کیں بلکہ لوگوں کو جوڑا، شعور دیا اور انسانیت کی خدمت کا درس بھی دیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج وہ صرف ایک کامیاب صحافی ہی نہیں بلکہ ایک مثال بن چکے ہیں۔ ایک ایسی مثال جو یہ بتاتی ہے کہ اگر انسان مخلص ہو، سچا ہو اور انسانیت سے محبت کرے تو قدرت خود اس کے لیے کامیابی کے دروازے کھول دیتی ہے۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی جس پر سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خوارج ہلاک کردیے گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغان طالبان حکومت اپنی سرحدی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں پورا کرنے میں ناکام رہی ہے، افغان طالبان حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، افغان طالبان حکومت اپنی سرزمین کو خوارج کے استعمال سے روکے اور اپنے شہریوں کی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے سے باز رکھے۔

بیوی کے مبینہ قاتل اور 4 سال

انڈین پنجاب کے شہر فاضلکہ کی پولیس نے فوج کے سابق کپتان سندیپ تومر کو گرفتار کر لیا ہے، جو اپنی بیوی کے قتل کے مقدمے میں تقریباً 4 سال سے مفرور تھے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے بتایا کہ وہ ایل پی جی سلینڈر بھروانے اور مالی لین دین کے دوران اپنی اصلی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور پی اے این کارڈ استعمال کر رہے تھے۔ پولیس نے اسی سراغ کی مدد سے ان تک رسائی حاصل کی۔ ایس ایس پی گُرمیت سنگھ کے مطابق سابق کیپٹن سندیپ تومر کے خلاف 2013 میں آئی پی سی کی دفعہ 304 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان پر اپنی بیوی کے ساتھ بدسلوکی، جہیز کے مطالبے اور ان کی موت کا سبب بننے جیسے الزامات تھے۔ یہ مقدمہ ان کے سسر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق سندیپ تومر نے اپنی بیوی شویتا سنگھ کو قتل کیا اور اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ بعد ازاں پولیس کی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل تھا۔ واقعے کے روز ہی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ سندیپ تومر اس مقدمے میں تقریباً 5 سال جیل میں رہے۔ تاہم 2019 میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے انھیں ضمانت پر رہا کر دیا۔2022 میں عدالت نے دوبارہ انھیں سرینڈر کرنے کا حکم دیا مگر انھوں نے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیش ہونے سے انکار کیا اور 2022 سے مفرور تھے۔ پولیس حکام کے مطابق ان کی تلاش جاری رہی اور آخرکار 28 مارچ کو فاضلکہ پولیس نے مدھیہ پردیش پولیس کی مدد سے انھیں گرفتار کیا۔سندیپ تومر کا تعلق اتر پردیش کے شہر کانپور سے ہے۔ واقعے کے وقت وہ پنجاب کے شہر ابوہر میں 12 بہار رجمنٹ میں کیپٹن کے طور پر تعینات تھے۔ ان کی بیوی بھی اتر پردیش کی رہائشی تھیں۔ ایف آئی آر کے مطابق دونوں کی شادی فروری 2013 میں ہوئی تھی اور شویتا سنگھ کی موت 8 جولائی 2013 کو ہوئی۔مرنے والی خاتون کے والد کے مطابق شادی کے کچھ عرصے بعد ہی سندیپ تومر اور ان کے گھر والے جہیز کے لیے شویتا کو پریشان کرنے لگے تھے اور یہ بات انھوں نے اپنی والدہ کو بھی بتائی تھی۔ 8 جولائی کو انھیں بیٹی کی موت کی اطلاع ملی جس کے بعد انھوں نے داماد سندیپ تومر کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ایس ایس پی کے مطابق پہلے تو ملزم نے اپنی بیوی کی موت کو خودکشی قرار دیا لیکن تفتیش میں ثابت ہوا کہ یہ قتل ہی تھا۔ 2014 میں مقامی عدالت نے سندیپ تومر کو قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔ اس کے بعد انھیں فیروزپور جیل بھیج دیا گیا اور فوج نے بھی انھیں برخاست کر دیا۔تقریباً 5 سال سزائے قید کاٹنے کے بعد انھوں نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جس کے بعد 2019 میں انھیں ضمانت پر رہائی ملی۔ تاہم 2022 کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے عمر قید کی سزا برقرار رکھی۔ اس پر عمل کرنے کے بجائے وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے اور فرار ہو گئے۔2024 میں شکایت کنندہ نے دوبارہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ عدالت کے حکم پر ایس پی فاضلکہ کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے سندیپ تومر کی تلاش جاری رکھی۔ ایس ایس پی فاضلکہ کے مطابق ضمانت پر رہائی کے بعد سندیپ تومر نے اپنی شناخت تبدیل کر لی تھی اور ملک کے مختلف حصوں میں کام کر رہے تھے۔ گرفتاری کے وقت وہ دوسری شادی بھی کر چکے تھے۔ 4سال کے دوران انھوں نے اپنا حلیہ اور پتا دونوں بدلے اور پنجاب کے بعد اڑیسہ، بنگلورو اور مدھیہ پردیش میں رہائش اختیار کرتے رہے۔ایس ایس پی کے مطابق کچھ دن پہلے ان کے بینک سٹیٹمنٹ سے پتا چلا کہ وہ ایک گیس ایجنسی سے ایل پی جی سلینڈر بھرواتے ہیں۔ ’’جب گیس ایجنسی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا موجودہ پتا دستیاب ہوا۔‘‘یہ معلومات مقامی پولیس کے ساتھ شیئر کی گئیں اور وہاں سے سندیپ تومر کو فوراً گرفتار کر لیا گیا۔بعد ازاں فاضلکہ پولیس کی ایک ٹیم انھیں پنجاب لے آئی جہاں مقامی عدالت نے انھیں ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

امریکی واسرائیلی اہداف پر

پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی واسرائیلی اہداف پر100سے زائد میزائل وڈرون حملے کیے ہیں اور 200راکٹ فائر کیے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے مزاحمتی محاذوں کے ساتھ مل کر اسرائیلی اور امریکی اہداف پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں، جن میں 100 سے زائد میزائل اور ڈرون استعمال کیے گئے جبکہ 200 راکٹ بھی فائر کیے گئے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ان کارروائیوں میں اسرائیلی حکومت کی فوجی تنصیبات اور مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مزید دعویٰ کیا گیا کہ بحرین میں امریکی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں تقریباً 80 اہلکار موجود تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ قطر میں العدید ایئر بیس پر میزائل حملے کے دوران ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا جبکہ دیگر تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب حزب اللہ نے بدھ کے روز اسرائیل پر 60 میزائل اور ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کو بھی نشانہ بنانے کی بات کی گئی ہے۔ ادھر عراق میں اسلامی مزاحمت نے بھی 41 امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ایران نے متحدہ عرب امارات میں 37 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان کے ذریعے

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ براہِ راست اور خطے کے بعض ممالک کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاہم انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ایران اور واشنگٹن کے درمیان باقاعدہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اسٹیو وٹکوف کی جانب سے براہِ راست پیغامات موصول ہوتے ہیں، جیسا کہ ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے، لیکن ان روابط کو مذاکرات قرار دینا درست نہیں۔ ان کے مطابق ایران میں کسی بھی سطح پر مذاکرات کے دعوے بے بنیاد ہیں، اور تمام پیغامات وزارتِ خارجہ کے ذریعے بھیجے یا وصول کیے جاتے ہیں، جبکہ سکیورٹی اداروں کے درمیان بھی محدود نوعیت کے رابطے موجود ہیں، جن میں بعض معاملات پاکستان کے ذریعے بھی زیرِ بحث آئے ہیں۔ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران نے امریکہ کی جانب سے پیش کیے گئے 15 نکاتی منصوبے پر اب تک کوئی ردِعمل نہیں دیا اور نہ ہی اپنی طرف سے کوئی تجاویز یا شرائط پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اسے اس عمل پر سنجیدہ تحفظات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی عارضی جنگ بندی کے بجائے پورے خطے میں مکمل طور پر جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے۔ امریکی دھمکیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ تہران اپنے مخالفین کے کسی بھی ممکنہ حملے کا انتظار کر رہا ہے۔ ان کے بقول اگر امریکہ یا اس کے اتحادیوں نے کوئی کارروائی کی تو ایرانی افواج پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے یہ جنگ شروع نہیں کی بلکہ اپنا دفاع کیا ہے اور بھرپور انداز میں کیا ہے، جبکہ دشمن کو اپنے اثاثوں، اہلکاروں، ریڈار سسٹمز اور فضائی صلاحیتوں میں نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران زمینی جنگ کی صورت میں بھی بھرپور دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی ممکنہ حملے کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو امید ہے کہ اس کے مخالفین ایسی غلطی نہیں کریں گے۔ آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ فی الحال یہ راستہ کھلا ہے، تاہم جو ممالک ایران کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہیں، ان کے جہازوں کے لیے یہ گزرگاہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگی حالات میں دشمن کو اپنی علاقائی سمندری حدود کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ بعض سکیورٹی نوعیت کی بات چیت جاری ہے اور امریکہ کے نمائندے سے براہِ راست رابطہ بھی موجود ہے، لیکن اس کے باوجود ایران اور امریکہ کے درمیان کسی قسم کے باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔

اسرائیل اور امریکہ کے خلاف جاری جنگ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے خلاف جاری جنگ ختم کرنے کو تیار ہیں اگر ان کی طرف سے مضبوط ضمانتیں دی جائیں کہ مستقبل میں وہ دوبارہ حملہ نہیں کریں گے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر انہیں مضبوط ضمانتیں دی جائیں کہ مستقبل میں ان پر دوبارہ حملہ نہیں کیا جائے گا تو وہ امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف جاری لڑائی ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کو معمول پر لانے کا واحد حل یہ ہے کہ حملہ آور اپنی جارحانہ سرگرمیاں بند کریں، ہم نے کبھی کسی مرحلے پر کشیدگی یا جنگ کا آغاز نہیں کیا اور اگر مطلوبہ شرائط پوری ہو جائیں، خاص طور پر مستقبل میں حملے کی روک تھام کے لیے ضروری ضمانتیں، تو ہمارے پاس اس جنگ کو ختم کرنے کا عزم موجود ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور کبھی بھی انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی، تاہم ان ممالک میں موجود امریکی اڈوں پر حملہ کرنے کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں رہا۔

متحدہ عرب امارات اور روس

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی بات کی۔ ٹیلیفونک گفتگو میں اقتصادی، تجارتی اور سیاسی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی بات چیت ہوئی، دونوں ممالک نے باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے خطے میں مثبت کردار ادا کرنے پراتفاق کیا۔ رہنماؤں نے اس موقع پر عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل رابطے اور مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ مستحکم اور پرامن خطے کو فروغ دیا جا سکے۔

دبئی میں ایرانی شہریوں

دبئی میں ایرانی شہریوں کے داخلے اور ٹرانزٹ پر فوری پابندی عائد کر دی گئی۔ فلائی دبئی کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم اپڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر ایرانی شہریوں کو دبئی میں داخلے یا ٹرانزٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ پابندی تمام ایرانی پاسپورٹ ہولڈرز، یو اے ای رہائشی ویزا رکھنے والوں اور وزٹ یا ٹورسٹ ویزا ہولڈرز پر لاگو ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ ایرانی شہری جو اس وقت یو اے ای سے باہر موجود ہیں، چاہے وہ یو اے ای کے رہائشی ہی کیوں نہ ہوں، انہیں بھی ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کا اطلاق ایپ سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا۔ تاہم یو اے ای کے شہریوں کے قریبی رشتہ داروں (والدین، شریک حیات، بچے اور بہن بھائی) کے لیے استثنا موجود ہے بشرطیکہ وہ سفر سے پہلے متعلقہ حکام سے منظوری حاصل کریں۔ ایئرلائن نے اپنے تمام شراکت داروں سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عمل کریں اور ایسے مسافروں کی بکنگ یا قبولیت سے گریز کریں جو اس کے دائرہ کار میں آتے ہوں، سوائے ان کے جو استثنا کی شرائط پر پورا اترتے ہوں۔

تین دن تیز بارشیں

ملک کے مختلف علاقوں میں تین تیز بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔ پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 2 سے 4 اپریل کے دوران تیز بارشوں کا امکان ہے۔ بنوں، لکی مروت، ہنگو، کوہاٹ، پشاور اور نوشہرہ کے علاوہ چارسدہ، سوات، چترال، دیر، شانگلہ اور مہمند میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مزید برآں ڈی آئی خان، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ تیز بارشوں کے باعث دریائے کابل اور اس سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سوات، چترال، دیر، بونیر اور شانگلہ میں فلیش فلڈ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ پی ڈی ایم اے نے دریائے کابل کے کنارے آباد لوگوں کو محتاط رہنے، جبکہ کسانوں اور مویشی پال حضرات کو اپنے جانور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نشیبی علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت محدود رکھنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کے مطابق آج وزیرستان، ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، کرک اور ہنگو میں شام کے وقت بارش متوقع ہے، جبکہ کوہاٹ، کرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، ہری پور اور ایبٹ آباد میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ مانسہرہ، بونیر، سوات، دیر، چترال، مردان اور پشاور میں رات کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی 4 اپریل تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ حافظ آباد، وزیر آباد، سرگودھا، میانوالی، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر میں بارش کی توقع ہے، ڈیرہ غازی خان اور کوہ سلیمان کے برساتی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

خیبرپختونخوا میں سرکاری تعلیمی

خیبرپختونخوا میں کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں 4 روزہ ورکنگ ہفتہ ماڈل نافذ کر دیا گیا۔ محکمہ ثانوی اور ابتدائی تعلیم خیبرپختونخوا نے نئے اوقات کار کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، اعلامیے کے مطابق پشاور سمیت پورے صوبے میں جمعہ اور ہفتہ کو تعطیل ہوگی جبکہ نئے اوقات کار کا اطلاق یکم اپریل 2026 سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اوقات کار میں یہ تبدیلی ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سپلائی میں کمی کے باعث کی گئی ہے۔ نئے شیڈول کے تحت پرائمری اسکول صبح 7:30 سے دوپہر 1:35 تک، مڈل اسکول صبح 7:30 سے دوپہر 2:35 تک جبکہ ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں چھٹی دوپہر 3:00 بجے ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام کو بہتر انداز میں چلانے میں بھی مدد ملے گی۔

اٹلی مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ

چار بار کی عالمی چیمپیئن اٹلی کی قومی فٹبال ٹیم مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔ اٹلی کو بوسنیا و ہرزیگووینا کی قومی ٹیم نے پلے آف میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔ زنیتسا میں کھیلے گئے میچ میں اٹلی کو ابتدائی طور پر برتری حاصل تھی، تاہم ایک کھلاڑی کے ریڈ کارڈ کے بعد بوسنیا نے واپسی کرتے ہوئے مقابلہ برابر کیا اور پھر پنالٹیز میں 4-1 سے کامیابی حاصل کر لی۔ دوسری جانب چیک ریپبلک نے ڈنمارک کو پنالٹیز پر ہرا کر 2006 کے بعد پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا، جبکہ سویڈں کی قومی ٹیم نے پولینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی۔ اسی طرح ترکیہ نے کوسووو کو 1-0 سے شکست دے کر 2004 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کی، جبکہ کانگو نے جمیکا کو ہرا کر تاریخ میں دوسری بار ایونٹ کیلئے کوالیفائی کیا۔ کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کو مختلف گروپس میں شامل کر دیا گیا ہے، جہاں بوسنیا گروپ بی، چیکیا گروپ اے، سویڈن گروپ ایف، ترکی گروپ ڈی اور ڈی آر کانگو گروپ کے میں مقابلہ کریں گے۔

بال ٹیمپرنگ کا معاملہ، شاہین ، فخر او رحارث

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کا معاملہ سامنے آ گیا جس نے شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ وی نیوز کے مطابق بال سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور فخر زمان کھڑے ہیں۔ فخر زمان حارث رؤف سے گیند لیتے ہیں اور کچھ ’چھیڑ چھاڑ‘ کے بعد گیند واپس انہیں کو تھما دیتے ہیں۔ لیکن اسی وقت امپائر حارث روف سے یہ گیند لے کر اسے تبدیل کر دیتے ہیں اور لاہور قلندرز پر 5 رنز کی پنلٹی لگا دیتے ہیں۔ صارفین فخر زمان کی اس حرکت پر برہم نظرآئے، کسی نے ان پر تنقید کی تو کوئی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا نظر آیا۔ اسامہ ظفر نامی صارف نے کہا کہ یہ لوگ 5 سال سے بال ٹیمپرنگ کر رہے ہیں۔ پہلے کیمرہ مین کا فوکس گراؤنڈ میں لڑکیوں پر ہوتا تھا اب اسٹیڈیم خالی ہے تو فوکس گیند پر ہے۔ سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ فخر زمان گیا، ویڈیو ثبوت سامنے ہے قوی امکان ہے کہ ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامران اکمل نے کہا کہ پہلے ثبوت نہیں تھا اب تو ویڈیو ثبوت موجود ہے، کپتان، حارث رؤف اور فخر زمان تینوں کو سزا مل سکتی ہے۔ عبدالرؤف خان نے کہا کہ بال سے چھیڑ چھاڑ یا ٹیمپرنگ کی بالکل بھی ضرورت نہیں تھی۔لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے تو اس کے بہت ہی افسوسناک نتائج نکلیں گے جو کہ پی ایس ایل اور پی سی بی کیلئے بھی نقصان دہ ہوں گے۔ کھلاڑی پر بھی بین لگ سکتا ہے۔ سسپنشن بھی ہوسکتی ہے۔

امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں فوجیوں کی تعداد

نیویارک ٹائمز نے رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران 2,500 میرینز اور 2,500 نیوی سیلرز کی آمد کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جو معمول سے تقریباً 10 ہزار زیادہ ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ فوجی ’’ میرین ایکسپڈیشنری یونٹ 31 ‘‘سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ انہیں کون سا مخصوص مشن سونپا جائے گا، تاہم صدر ٹرمپ بڑے فوجی حملے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں، جس میں آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے کسی جزیرے یا زمینی علاقے پر قبضہ کرنے کا امکان بھی شامل ہے۔ آبنائے ہرمز، جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے، ایران اور امریکہ-اسرائیل کے درمیان جنگ کے باعث حملوں اور خطرات کی وجہ سے تقریباً بند ہو چکی ہے۔ عام حالات میں مشرقِ وسطیٰ میں تقریباً 40 ہزار امریکی فوجی مختلف اڈوں اور بحری جہازوں پر تعینات ہوتے ہیں، جن میں سعودی عرب، بحرین،عراق، شام، اردن، قطر، یواے ای اور کویت شامل ہیں۔ تاہم ایران کے خلاف کارروائیوں میں شدت آنے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 50 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ادھر امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ کے تقریباً 4,500 اہلکار اب اس تعداد میں شامل نہیں ہیں کیونکہ جہاز میں آگ لگنے اور دیگر مسائل کے بعد اسے 23 مارچ کو خطے سے ہٹا کر پہلے کریٹ اور پھر کروشیا بھیج دیا گیا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ جہاز کو آگے کہاں تعینات کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پینٹاگون نے گزشتہ ہفتے ’’82 ویں ایئر بورن ڈویژن‘‘کے تقریباً 2,000 پیراٹروپرز بھی مشرقِ وسطیٰ بھیجنے کا حکم دیا ہے، جو ایران کے قریب کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے تیار رہیں گے۔

آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ’’ایکس‘‘ پر جاری بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ روزانہ 2 جہاز آبنائے ہرمز عبور کریں گے۔ اسحاق ڈار نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ووٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ایران کا یہ اقدام خوش آئند اور تعمیری ہے، اس کی تعریف ہونی چاہیے۔یہ پیشرفت خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کا پیش خیمہ ہے، یہ مثبت اعلان امن کی جانب ایک اہم قدم ہے جو اجتماعی کوششوں کو مضبوط کرےگا۔ مذاکرات، سفارتکاری اور اعتماد سازی ہی آگے بڑھنےکا واحد راستہ ہے۔‘‘

مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کےمطابق مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی، پاکستان، سعودی عرب ، ترکیے، مصر کے رہنما قیام امن کیلئے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ ترک وزیر خارجہ حقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی پاکستان پہنچ چکے ہیں، سعودی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے، اجلاس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ ترک وزیر خارجہ حقان فیدان، مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔

آسٹریا میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا

آسٹریا نے ملک بھر میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی منظوری دے دی ہے، جبکہ 28-2027 تعلیمی سال سے اعلیٰ ثانوی نصاب میں میڈیا لٹریسی اور مصنوعی ذہانت (AI) کی تعلیم کو فروغ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب چانسلر کا دوران پریس کانفرنس کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نوجوانوں پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں اور اس لیے عمر کی حد مقرر کرنا ضروری ہے، جیسا کہ بعض دیگر مواد اور اشیاء کیلئے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پابندی قومی سطح پر نافذ کی جائے گی، جبکہ آسٹریا یورپی یونین میں بھی اس نوعیت کے اقدامات کے فروغ کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ نائب چانسلر کا کہنا تھا کہ نئے تعلیمی اصلاحات کے تحت اعلیٰ ثانوی سطح پر میڈیا لٹریسی کو ایک باقاعدہ مضمون کے طور پر شامل کیا جائے گا، انفارمیٹکس کی کلاسز کو بھی وسعت دی جائے گی، جن میں مصنوعی ذہانت شامل ہوگی تاکہ طلبہ کو ڈیجیٹل نظام کو سمجھنے اور اس کے خطرات و مواقع کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت دی جا سکے۔ آسٹریا کا یہ اقدام دنیا بھر میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کا حصہ ہے۔

مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ

مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کیلئے بڑی بیٹھک میں شرکت کیلئے مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ دفتر خارجہ پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اورترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان دفتر خارجہ پہنچ گئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا،دونوں وزرائے خارجہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یادرہے کہ مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی، پاکستان، سعودی عرب ، ترکیے، مصر کے رہنما قیام امن کیلئے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ ترک وزیر خارجہ حقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی پاکستان پہنچ چکے ہیں، سعودی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے، اجلاس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ ترک وزیر خارجہ حقان فیدان، مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔

آنکھ میں تکلیف کی شکایت پر

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا، انہوں نے دائیں آنکھ میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا پمز ہسپتال کے سربراہ شعبہ چشم ڈاکٹر محمد عارف خان نے معائنہ کیا۔ بشریٰ بی بی کو دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا تھا، مریضہ نے سر درد کی شکایت بھی کی تھی۔ ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو مخصوص آئی ڈراپس اور ادویات تجویز کر دی ہیں، بشریٰ بی بی کو ڈاکٹر نے مختلف احتیاط تجویز کی ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق 4 ہفتوں بعد دوبارہ معائنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاق ہمارے ساتھ مسلسل زیادتی کر رہا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق ہمارے ساتھ مسلسل زیادتی کر رہا ہے، اب مزید برداشت نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ضلع خیبر کے قومی مشران اور قبائلی عمائدین پر مشتمل وفود نے ملاقاتیں کیں، جن میں عوامی مسائل، امن و امان اور ترقیاتی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دوران ملاقات قومی مشران اور قبائلی عمائدین نے علاقے کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لئے تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کیلئے این ایف سی کی مد میں 1375 ارب روپے واجب الادا ہیں، انضمام کے وقت وفاقی حکومت نے ضم اضلاع کے لئے 100 ارب سالانہ کا وعدہ کیا تھا، وفاق کی جانب سے ضم اضلاع کیلئے سات سال میں صرف 168 ارب ملے، 532 ارب بقایا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق ہمارے ساتھ مسلسل زیادتی کر رہا ہے، یہ مزید برداشت نہیں کریں گے، ضم اضلاع کیلئے ایک ہزار ارب روپے کا جامع ترقیاتی پیکج لا رہے ہیں، اس پیکج میں ہر شعبے اور ہر ضم ضلع کیلئے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، کوئی بھی ضلع یا علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے تیراہ پیکج کی تیاری پر کام جاری ہے، باڑہ ڈیم کیلئے آئندہ مالی سال میں فنڈز مختص کی جائے گی جبکہ خیبر انڈسٹریل زون پر کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خیبر کے جبہ ڈیم کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، ریگی للمہ کا مسئلہ قومی مشران اور عمائدین کی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔

گھر میں 4 لیٹر پیٹرول ذخیرہ

سری لنکا میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں 4 لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے پر شہری کو قید کی سزا ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے ضلع Kurunegala کے علاقے کوبیگانے کے رہائشی 48 سالہ شخص کو غیر قانونی طور پر 4 لیٹر پیٹرول رکھنے کے جرم میں 21 دن قید اور تقریباً 1,500 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ شہری کا مؤقف تھا کہ پیٹرول گھریلو استعمال کے لیے رکھا گیا تھا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ایندھن ذخیرہ کرنے پر پابندی کے دوران ملزم کو 4 لیٹر پیٹرول کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ شہری کے خلاف پیٹرولیم مصنوعات (ریگولیشن اینڈ کنٹرول آف سپلائیز) ایکٹ نمبر 34 آف 1979 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ شہری کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پیٹرول فروخت کے لیے نہیں رکھا گیا تھا،صرف گھاس کاٹنے والی مشین میں استعمال کے لیے رکھا گیا تھا۔ وکیلِ صفائی نے مزید کہا کہ قانون کے تحت درست دستاویزات رکھنے والا رجسٹرڈ گاڑی مالک “پیٹرول صارف” کہلاتا ہے اور پیٹرول رکھنے کا مجاز ہے، جبکہ قانون میں قابلِ اجازت مقدار واضح نہیں کی گئی، جس سے اتنی قلیل مقدار پر مقدمہ قائم کرنے کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھتا ہے۔

ایرانی ہیکرز نے ایف بی آئی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران سے وابستہ ہیکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کے ذاتی ای میل ان باکس تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے ثبوت کے طور پر ڈائریکٹر کی تصاویر اور دیگر دستاویزات انٹرنیٹ پر شائع کر دیں۔

کراچی میں شہریوں کے تشدد

کراچی میں شہریوں کے تشدد سے زخمی 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطا بق یہ واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ہلاک ملزمان نے دوران واردات فائرنگ کرکے 4 شہریوں کو زخمی کیا۔ پولیس کے مطابق موقع پر موجود شہریوں نے دونوں ملزمان کوپکڑکر شدید تشددکا نشانہ بنایا تھا۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد سگنل کے قریب کار اور رکشے میں ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اس کے علاوہ خداداد کالونی سگنل کے قریب چلتی گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 3 بچیوں اور 4 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

بالواسطہ مذاکرات میں سہولت

اسلام آباد: ایک نازک سفارتی راستے کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے دوران واشنگٹن اور تہران کے درمیان بالواسطہ روابط کو سہولت فراہم کرنے میں پاکستان اپنے خاموش کردار کے حوالے سے غیر معمولی احتیاط کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اسلام آباد نے دانستہ طور پر خود کو پس منظر میں رکھا ہے تاکہ اس حساس عمل میں اس کا کردار کسی خلل کا باعث نہ بنے۔ صرف چند منتخب حکام ہی اس رابطہ کاری کی اصل نوعیت سے آگاہ ہیں، جبکہ کابینہ کے بیشتر ارکان بھی زیادہ تر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کے ذریعے ہی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ صورتحال سے آگاہ حکام نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے خاموشی کی ایک سخت پالیسی اختیار کر رکھی ہے، اور غیر رسمی یا آف دی ریکارڈ گفتگو سے بھی اجتناب کیا جا رہا ہے تاکہ جاری کوششوں کی تفصیلات منظرِ عام پر آنے کا کوئی خطرہ پیدا نہ ہو۔ ان کے مطابق مقصد یہ ہے کہ کسی بھی قبل از وقت انکشاف سے اس نازک عمل کو نقصان نہ پہنچے۔ ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ افراد کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مکمل خاموشی اختیار کریں، پاکستان کا یہ طرزِ عمل دو حریف ممالک کے درمیان ثالثی کے حساس کردار میں درپیش بڑے خطرات کے ادراک کی عکاسی کرتا ہے۔ اسی دانستہ احتیاط کے نتیجے میں اسلام آباد کے کردار سے متعلق سامنے آنے والی بیشتر معلومات پاکستان کے اندر سے نہیں بلکہ واشنگٹن اور تہران سے سامنے آئی ہیں۔ حتیٰ کہ جب بین الاقوامی میڈیا نے اس عمل کے حساس پہلوؤں میں پاکستان کے کردار سے متعلق خبریں نشر کیں، تب بھی اسلام آباد نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا، خواہ وہ آن دی ریکارڈ ہو یا آف دی ریکارڈ۔ ان میں وہ خبریں بھی شامل ہیں جن میں یہ تاثر دیا گیا کہ پاکستان نے واشنگٹن کو مکالمے کے عمل سے وابستہ اہم ایرانی شخصیات کو نشانہ بنانے سے باز رکھنے میں کردار ادا کیا۔ حکام نے ایسے دعوؤں پر تبصرے سے انکار کیا، جو اس وسیع تر پالیسیِ عدم انکشاف کی عکاسی کرتا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، اسلام آباد میں اس بات کا واضح ادراک پایا جاتا ہے کہ اس مرحلے پر کسی بھی قسم کی معلومات کا افشاء نہ صرف اس عمل کو متاثر کر سکتا ہے بلکہ ایک قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر پاکستان کی ساکھ اور ذمہ داری کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ان کے مطابق، دونوں فریقین نے پاکستان کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جسے واشنگٹن اور تہران کی جانب سے عوامی طور پر تسلیم بھی کیا گیا ہے۔ تاہم، اسلام آباد نے خود کو صرف انہی باتوں کی تصدیق تک محدود رکھا ہے جو پہلے ہی منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔ حکام کے مطابق، اس وقت تمام تر توجہ اس امر پر مرکوز ہے کہ پسِ پردہ سفارتی رابطہ کاری میڈیا کی چکاچوند اور سیاسی شور سے دور رہتے ہوئے کامیاب ہو سکے۔

اسرائیلی و امریکی بمباری

اسرائیلی اور امریکی بمباری میں ایران کے مشہور زمانہ فلمی ہدایت کار عباس کیارُستمی کا گھر بھی نشانہ بن گیا۔ عباس کیارُستمی ایران کے مشہور ترین ہدایت کار تھے جنہیں ان کی فلم ٹیسٹ آف چیری پر فرانس کا بڑا فلمی اعزاز پام دُور بھی ملا تھا تاہم وہ 2016 میں انتقال کرگئے تھے۔ اسرائیلی اور امریکی بمباری سے اصفہان کے مشہور چہل ستون محل اور گلستان محل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایران کے مطابق اس بمباری میں ایران کے 80 ثقافتی مقامات کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

ایپل نے کاروباری صارفین کے لیے

ایپل اپنی میپس ایپ میں صارفین کے لیے ایک نمایاں اور اسٹریٹجک اپڈیٹ متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے تحت مستقبل قریب میں اشتہارات بھی دکھائے جا سکتے ہیں۔ ایپل کے مطابق، اس اپڈیٹ کے بعد ریسٹورانٹس، ہوٹلز اور دیگر مقامی کاروباری ادارے اپنی خدمات کو نمایاں کرنے کے لیے بامعاوضہ پروموشن حاصل کر سکیں گے۔ یوں جب صارفین کسی مخصوص مقام یا سروس کی تلاش کریں گے تو اسپانسر شدہ نتائج انہیں ترجیحی بنیادوں پر نظر آئیں گے، جس سے کاروباروں کی مرئیت میں اضافہ ہوگا۔

عوامی سہولت کیلئے ٹول پلازوں

لاہور ، محکمہ ہائی وے نے صوبے بھر کے تمام مینول ٹول پلازوں کو ڈیجیٹل کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا۔ اس کا مقصد اوورچارجنگ اور کرپشن کا خاتمہ اور ٹول وصولی کے نظام میں شفافیت لانا ہے، یہ فیصلہ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں ٹول پلازوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ہائی وے کے 41 ٹول پلازوں کو مرحلہ وار ڈیجیٹل کیا جائے گا جبکہ کیش کولیکشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ڈیش بورڈ بھی متعارف کروایا جائے گا۔ اجلاس میں ٹول پلازوں پر اوور چارجنگ کی شکایات پر فیلڈ افسران کی سرزنش بھی کی گئی اور ہدایت دی گئی کہ اوور چارجنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مقدمات درج کیے جائیں۔

آسٹریلیا نے وزٹ ویزا رکھنے

آسٹریلیا نے ایرانی شہریوں کے لیے سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے وزٹ ویزا رکھنے والوں کے ملک میں داخلے پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔ رائٹرز کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ یہ پابندی ان ایرانی شہریوں پر لاگو ہوگی جو اس وقت ایران سے باہر موجود ہیں لیکن ان کے پاس آسٹریلیا کا وزٹ ویزا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی صورتحال کے باعث ویزا ہولڈرز کی واپسی ممکن نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

کراچی: سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد اغوا ہونیوال

سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد لڑکی کا اغوا کا واقعہ پیش آیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ لڑکی کو بازیاب کروالیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم شعیب کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم شعیب ایک بنگلے پر ڈرائیور ہے، ملزم نے 20 سالہ مصباح سے سوشل میڈیا پر دوستی کی، جبکہ ملزم نے گاڑیوں اور بنگلے کی تصویریں بھیج کر خود کو بزنس مین ظاہر کیا تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق مصباح 20 مارچ کو بلدیہ کے علاقے سے لاپتہ ہوگئی تھی، ملزم مغویہ کو سنہری مستقبل کے خواب دکھا کر دھوکے سے ساتھ لے گیا تھا، جہاں اسے مبینہ ملزم شعیب نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ حکام نے بتایا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا ہے، تاہم ابتدائی طبی معائنے سے مغویہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

امریکا نے ایران کو جنگ ختم کرنے

امریکا نے ایران کو جنگ ختم کرنے کیلئے 15نکاتی منصوبہ بھیج دیا۔ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ جنگ کے خاتمے کے لیے 15 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے۔ اس منصوبے میں ایران کے جوہری اور عسکری پروگرام پر سخت شرائط عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے تین بڑے یورینیم افزودگی مراکز کو مستقل طور پر غیر فعال کرے یا مکمل طور پر ختم کر دے۔ اس کے ساتھ ایران سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ خطے میں اپنے حمایت یافتہ عسکری گروہوں اور تنظیموں کو مالی مدد فراہم کرنا بند کرے۔ منصوبے میں آبنائے ہرمز میں ایک “آزاد بحری زون” قائم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے تاکہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کو محفوظ بنایا جا سکے۔ امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو محدود کرنے، فوجی تنصیبات اور لانچرز پر نگرانی یا پابندیاں قبول کرنے، اور مستقبل میں جوہری ہتھیار نہ بنانے کی واضح یقین دہانی کروانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ یہ منصوبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور عالمی طاقتیں کسی بڑے تصادم سے بچنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر رہی ہیں۔

فیڈرل بورڈ کا بڑا فیصلہ،

فیڈرل بورڈ نے ایران سمیت 4 ممالک میں میٹرک امتحانات ملتوی کر دیے۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سیکیورٹی صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث ایران سمیت چار خلیجی ممالک میں میٹرک امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایران، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں ہونے والے امتحانات فی الحال روک دیے گئے ہیں جبکہ ان ممالک کے تعلیمی اداروں کے لیے رول نمبر سلپس کا اجرا بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ کے مطابق بیرونِ ملک قائم دیگر تمام امتحانی مراکز میں امتحانات پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ متاثرہ طلبہ کو پاکستان یا کسی قریبی ملک میں امتحان دینے کی سہولت فراہم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی بیرونِ ملک امتحانی مرکز پر لاجسٹک مسائل پیدا ہوتے ہیں تو متبادل انتظامات کیے جائیں گے۔ اس فیصلے کا 15 دن بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

ملک بھر میں آج سے بارش

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی۔ آج سے ملک میں بارش کے نئے سلسلے کا آغاز ہو رہا ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد سمیت پنجاب میں آج بارش ہونے کا امکان ہے۔ قصور، اوکاڑہ، نارووال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی آج بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات نے 30 مارچ تک بارش کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج اور کل تیزی آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 28 سے 30 مارچ تک بارشوں میں شدت آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، گلگت بلتستان میں برفباری اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔

امریکا اپنی ناکامی کو معاہدے کا نام

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ امریکا اپنی ناکامی کو معاہدے کا نام نہ دے۔ ایرانی فوج نے امریکی صدر کی جانب سے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات ممکن نہیں۔ خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کے اندرونی تنازعات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ وہ خود سے ہی مذاکرات کرنے لگا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنی ناکامی کو کسی معاہدے کا نام دینے کی کوشش نہ کرے۔ ایرانی فوجی ترجمان کے مطابق عالمی نظام اور تیل کی پرانی قیمتوں کی بحالی ایران کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں، جس سے خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو اجاگر کیا گیا۔ بیان میں امریکی قیادت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہمارے جیسے لوگ کبھی آپ جیسے لوگوں کے ساتھ نہیں رہیں گے جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔

درخت ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں

سائنسدانوں نے تازہ تحقیق میں یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ درخت محض خاموش موجودات نہیں بلکہ وہ ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں اور باہمی مدد فراہم کرتے ہیں۔ ماہرین نباتات کے مطابق زمین کے نیچے درختوں کی جڑیں اور فنگس کا ایک پیچیدہ نیٹ ورک ایک دوسرے سے جڑا ہوتا ہے، جسے عام طور پر “وڈ وائیڈ ویب” کہا جاتا ہے۔ اس نظام کے ذریعے درخت نہ صرف غذائی اجزاء اور پانی کا تبادلہ کرتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو خطرات اور دیگر اہم معلومات بھی منتقل کرتے ہیں۔ دی سمپسنز کی ٹرمپ کی موت سے متعلق پیشگوئی، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جب کسی درخت پر کیڑوں یا بیماری کا حملہ ہوتا ہے تو وہ اپنے اردگرد موجود دیگر درختوں کو کیمیائی سگنلز کے ذریعے خبردار کرتا ہے۔ نتیجتاً یہ درخت پہلے سے اپنے دفاعی نظام کو مضبوط کر لیتے ہیں، جیسے کہ پتوں میں ایسے کیمیکلز پیدا کرنا جو کیڑوں کو دور رکھیں۔ مزید برآں، بڑے اور پرانے درخت چھوٹے پودوں کو خوراک فراہم کر کے ان کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں۔ ماہرین اسے “مدر ٹری” کا کردار قرار دیتے ہیں، جہاں ایک بڑا درخت پورے جنگل کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک اتنا مضبوط اور مربوط ہے کہ اگر جنگل کا کوئی حصہ کمزور پڑ جائے تو دیگر درخت اپنی توانائی اس حصے کی جانب منتقل کر کے قدرتی توازن قائم رکھتے ہیں۔ انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ دانت رکھنے کا عالمی ریکارڈ یہ تحقیق جنگلات کے تحفظ کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتی ہے، کیونکہ ایک درخت کا نقصان پورے ماحولیاتی نظام پر اثر ڈال سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت مستقبل میں ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ کے لیے نئی حکمت عملیوں کی بنیاد فراہم کرے گی اور انسانوں کو قدرت کے اس پوشیدہ اور پیچیدہ نظام کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے گی۔

ہائی آکٹین استعمال کرنے پر افسران

حکومت پاکستان نے اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت سرکاری گاڑیوں میں ہائی آکٹین ایندھن کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ہائی آکٹین ایندھن پر پٹرولیم لیوی میں فی لیٹر دو سو روپے اضافے کے بعد کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق کسی بھی سرکاری ادارے کو سرکاری خرچ پر ہائی آکٹین ایندھن استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اگر کسی صورت اس ایندھن کا استعمال ناگزیر ہو تو اس کی ادائیگی متعلقہ افسر یا صارف کو ذاتی طور پر کرنا ہو گی۔ لاہور: 23 مارچ 2026 ہائی اوکٹین فیول پر پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے فیصلے کے تسلسل میں وزیر اعظم نے ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق فی الفور ہو گا۔ اگر کسی بھی سرکاری… یہ اقدام حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے وسیع تر کفایت شعاری اقدامات کا حصہ ہے، جن کا مقصد سرکاری اخراجات میں کمی لانا ہے۔ اس سے قبل حکومت سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے استعمال میں پچاس فیصد کمی اور تقریباً ساٹھ فیصد گاڑیوں کو محدود کرنے کا اعلان بھی کر چکی ہے۔ تمام وفاقی وزارتوں، اداروں اور ذیلی محکموں کو نئی پالیسی پر فوری اور مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اس سے قبل بھی توانائی بچت اور کفایت شعاری کے متعدد اقدامات کا اعلان کر چکے ہیں، جن میں سرکاری دفاتر کیلئے چار روزہ ورک ویک کی تجویز بھی شامل ہے۔ ادھر عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جہاں ایک جانب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، وہیں دوسری جانب ایرانی تیل کی ممکنہ فراہمی نے مارکیٹ پر اثر ڈالا ہے۔

کراچی میں کل موسلا دھار بارش

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31سے 33ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 88فیصد ہے اور ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ حکام محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ملک میں 25 مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کے تحت کراچی میں کل شام سے بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 25 اور26 مارچ کو بارش کا امکان ہے جبکہ 28 اور 29 مارچ کو بھی بارش ہو سکتی ہے، شہر میں کہیں کہیں تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ کی کارکردگی اور ایران

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی اور ایران جنگ کے پس منظر میں امریکا میں 25 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کی بحث تیز ہوگئی۔ امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق امریکا میں 25 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کی بحث تیز ہوگئی ہے اور صحافی نے نائب صدرجے ڈی وینس پر زور دیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے خلاف 25 ویں ترمیم استعمال کریں۔ امریکی جریدے نے یہ بھی بتایا کہ 25 ویں ترمیم صدرکی نااہلی، موت، استعفے یامعزولی کی صورت میں اختیارات منتقلی کی اجازت دیتی ہے، ایران جنگ کے آغاز کے بعد 25ویں ترمیم کے حوالے سے مطالبات بڑھ رہے ہیں۔ امریکی جریدے کے مطابق 25 ویں ترمیم کے مطالبات اب کنزرویٹو حلقوں میں بھی سامنے آنے لگے ہیں، ترمیم لاگو کرنے کے لیے ٹرمپ کی کابینہ کی اکثریت کو ان کے خلاف جانا ہوگا۔ امریکی جریدے میں مزید کہا گیا ہے کہ تجزیہ کاروں کے مطابق 25 ویں ترمیم کے استعمال کے امکانات کم ہیں۔

ایران جنگ: وائٹ ہاؤس نے

وائٹ ہاؤس نے ایران جنگ کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فون بات چیت کی تصدیق کر دی۔ مغربی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا وِٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر کے ممکنہ دورہِ اسلام آباد کے بارے میں سوال کے جواب میں ترجمان وائٹ ہاوس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ یہ حساس سفارتی بات چیت ہے اور امریکا اس معاملے پر میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا۔ کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا بدلتے ہوئے حالات میں میٹنگز کے بارے میں قیاس آرائی کو اُس وقت تک حتمی نہیں سمجھنا چاہیے جب تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں ہو جاتا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوا کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، وٹکوف اور جیرڈ کشنر ممکنہ طور پر اگلے ہفتے اسلام آباد میں ایران کے ہونے والے مذاکرات کی نمائندگی کریں گے۔ دوسری جانب اس حوالے سے ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا اگر فریقین راضی ہیں تو پاکستان ثالثی کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

ائیر انڈیا کی کینیڈا

تصور کریں کہ آپ کسی طیارے میں گھنٹوں سفر کریں اور پھر معلوم ہو کہ آپ واپس وہاں پہنچ گئے ہیں جہاں سے روانہ ہوئے تھے تو پھر؟ ایسا تجربہ ائیر انڈیا کی اے آئی 185 پرواز کے مسافروں کو ہوا۔ 19 مارچ کو دہلی سے کینیڈا کے شہر وینکوور کے لیے روانہ ہونے والی پرواز 7 گھنٹے سے زائد وقت تک فضا میں رہی اور پھر واپس بھارتی دارالحکومت لوٹ گئی۔ یہ پرواز اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی تھی اور چینی فضائی حدود سے یوٹرن لیا۔ فضائی کمپنی نے ایک بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ 7 گھنٹوں سے زائد وقت تک فضا میں رہنے کے بعد واپس دہلی لینڈ کرگیا تھا۔ بیان میں بتایا گیا کہ طیارے کی واپسی کا فیصلہ ایک آپریشنل مسئلے کے باعث کیا گیا مگر مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایسا ممکنہ طور پر انتظامی مسئلے کی وجہ سے ہوا کیونکہ اس پرواز کے لیے بوئنگ 777-200 ایل آر طیارے کو استعمال کیا گیا جبکہ اس روٹ پر عموماً بوئنگ 777-337 کو استعمال کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مختلف طیارے کے استعمال کی وجہ سے پرواز کو واپس بلایا گیا، مگر حقیقی وجہ اور اس میں سوار مسافروں کی تعداد ابھی تک سامنے نہیں آسکی۔ فضائی کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت کرتے ہیں۔ تمام مسافروں کو اگلے دن وینکوور روانہ کیا گیا۔

آج سے 30 مارچ کے دوران

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے 30 مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیر اثر کراچی اور حیدرآباد میں 25 ،26 اور 28 ،29 مارچ کو بارش ہوسکتی ہے۔ سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور کشمور میں بھی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور خبیر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیر اثر پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف شہروں میں بھی بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

ملک بھر میں یوم پاکستان آج

23 مارچ وطن سے تجدید عہد کا دن ہے، ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، ، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی، اس کے علاوہ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک اور قوم کی سلامتی و ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ اس مرتبہ مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات کے پیش نظر ملکی سطح پر جاری کفایت شعاری کے تحت یوم پاکستان سادگی سے منایا جا رہا ہے، اس دن کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ مرکزی پرچم کشائی کی تقریب بھی سادہ اور پروقار رکھی گئی ہے۔

کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس معطل

آج کوئٹہ سے اندرون ملک جانے کیلئے ٹرین سروس معطل ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریلوے حکام کے مطابق آ ج کوئٹہ سے پشاور کےلیےجعفرایکسپریس روانہ نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ پشاور سےکوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی جیکب آباد سے منسوخ کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام نے مزید کہا کہ مسافروں کو پورا کرایہ واپس کردیا جائےگا،کوئٹہ سےٹرین سروس ناگزیروجوہات کی بنا پر آج ایک دن کےلیے معطل کی گئی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے زور پر

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے زور پر معاہدے مسلط نہیں کیے جا سکتے اور اس طرح کی پالیسی خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں سرگئی لاروف نے ایران پر امریکی حملوں کے تناظر میں کہا کہ دنیا تیزی سے ’طاقت کے قانون‘ کی طرف واپس جا رہی ہے، جہاں طاقتور ممالک اپنی مرضی مسلط کرتے ہیں جبکہ کمزور ممالک کو اس کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی پالیسیوں میں صرف اپنے مفادات کو ترجیح دی جا رہی ہے، جس کے باعث عالمی توازن متاثر ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ جیسے حساس خطے میں زبردستی فیصلے یا معاہدے نافذ کرنا دیرپا امن کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ امریکا توانائی کے وسائل کے حصول کے لیے وینزویلا اور ایران جیسے ممالک میں دلچسپی رکھتا ہے، جبکہ دوسری جانب یورپ کو سستی توانائی سے محروم کیا جا رہا ہے، جس کے معاشی اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی تنازعات کا حل طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے

زیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں پودا لگا کر احساس شجر مہم کا باضابطہ اجراء کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سہیل آفریدی نے کہا یومِ پاکستان اور عید کے موقع پر تاریخی اور ریکارڈ شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے، ایک ہی دن میں سرکاری سطح پر 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے عوام بھی اپنی سطح پر مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات سے صوبے کے جنگلاتی رقبے میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، ہم اپنے ماحول، مستقبل اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے سنجیدہ ہیں جس کے لیے عملی اقدامات بھی جاری ہیں۔ وزیرِاعلیٰ نے کہا ماحولیاتی چیلنجز کے پیش نظر جنگلات کا فروغ و تحفظ ناگزیر ہو چکا ہے

نیو کراچی میں گھر سے

کراچی میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ نیوکراچی بلال کالونی میں پیش آیا جہاں ایک گھرسے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ لاشیں دو سے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہیں، دونوں نے دوسری شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق گھرپر تالا لگا ہوا تھا اور دونوں کے سرپر زخم ہیں جبکہ کارروائی کیلئے دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسمارٹ فونز سے مرتب

کیا آپ یقین کریں گے کہ اسمارٹ فون نوٹیفکیشن کی آواز جب دماغ تک پہنچتی ہے تو آپ کے لیے اسے نظر انداز کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ درحقیقت فون کی نرم نوٹیفکیشن ٹون آپ کے دماغ کو ہر چیز بھولنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ یہ دلچسپ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا۔ جرنل کمپیوٹرز ان ہیومین بی ہیوئیر میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ جب بھی ہمیں میسج نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے تو یہ آواز 7 سیکنڈ کے لیے دماغی توجہ ہائی جیک کرلیتی ہے۔ آسان الفاظ میں 7 سیکنڈز تک ہم اپنے کام پر توجہ مرکوز نہیں کر پاتے۔ اگر یہ نوٹیفکیشن آپ کے کسی قریبی فرد کے پیغامات کے ہوں گے تو توجہ مرکوز کرنے میں اتنی زیادہ مشکلات کا سامنا ہوگا۔ محققین نے بتایا کہ دماغی توجہ منتشر ہونے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے نوٹیفکیشن کی آواز اور نوٹیفکیشن کی وجہ جاننے کی خواہش وغیرہ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بظاہر 7 سیکنڈ زیادہ محسوس نہیں ہوتے مگر دن بھر میں اگر آپ کو 100 نوٹیفکیشنز موصول ہوتے ہیں تو آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ مجموعی دورانیہ کتنا ہوسکتا ہے۔ اس تحقیق میں یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے 180 طالبعلموں کو شامل کیا گیا تھا اور انہیں 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ 2 گروپس میں شامل افراد کے فونز پر زیادہ نوٹیفکیشنز بھیجے گئے جبکہ تیسرے گروپ کو بہت کم نوٹیفکیشنز بھیجے گئے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جب نوٹیفکیشن فون پر نمودار ہوتے ہیں تو طالبعلموں کی تفصیلات تجزیہ کرنے کی صلاحیت 7 سیکنڈ تک کام نہیں کرتی اور ایسا ہر گروپ میں شامل طالبعلموں کے ساتھ ہوتا ہے، یعنی کم یا زیادہ نوٹیفکیشنز کی آمد دماغی توجہ پر اثر انداز ہوتی ہے۔

کراچی: آج شہر کا موسم کیسا

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کبھی بادل تو کبھی آسمان صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30سے 32ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔ جب کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 84فیصد ہے اور مغرب سے ہوائیں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل ہیں۔

عیدالفطر پر خادمِ حرمین شریفین کا امتِ

خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عیدالفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔ شاہ سلمان نے عالمی امن اور استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امتِ مسلمہ کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا بھی کی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لاکھوں مسلمانوں نے اطمینان کے ساتھ عمرہ ادا کیا ہے

سنجاوی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع سنجاوی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا،شہری گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ قبل ازیں بلوچستان کے ضلع خضدار و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 4.5 جبکہ گہرائی 14 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے عید کے

محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے روز بھی مختلف علاقوں میں بارش کی نوید سنادی۔ نجی ٹی وی سماء سے گفتگو میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا کہ بارش برسانے والا ہواؤں کا سلسلہ بدستور ملک میں موجود ہے۔ کل عید کے دن ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ عرفان ورک نے کہا کہ کل راولپنڈی اسلام آباد میں بادل چھائے رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بلوچستان، جنوبی پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، ملک کے کچھ مقامات پر مکمل بادل چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور شمالی علاقہ جات میں برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔

سونا8100روپے فی تولہ سستا

عالمی اور علاقائی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔ صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا8100روپے فی تولہ سستا ہو گیا،سونے کی قیمت 4لاکھ 91ہزار362روپے فی تولہ ہوگئی ۔ دو روز میں سونا32ہزار400روپے فی تولہ سستا ہوا۔ چاند ی 50روپے فی تولہ سستی ہونے پر قیمت 7684روپے ہوگئی۔ ادھرعالمی مارکیٹ میں سونا81ڈالر فی اونس سستا ہونے پر قیمت4686ڈالر ہو گئی ۔

کبیر والا: مبینہ خسرہ سے 7 بچے

کبیروالا کے علاقے کوٹ اسلام کے چک نمبر 2 کے ایم میں مبینہ طور پر خسرہ سے7 بچے انتقال کر گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق متوفی بچوں کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہوئیں۔ اہلِ علاقہ نے اپیل کی ہے کہ خسرہ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اور میڈیکل ٹیمیں بھیجی جائیں۔ واقعے پر ڈپٹی ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات کی وجوہات کاجائزہ لیا جا رہا ہے۔

آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت

آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ آبنائے ہرمز میں ایرانی اجازت سے متعلق بھارتی دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بھارتی میڈیا نے حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بی جے پی حکومت کی پالیسیوں نے ملک کو توانائی بحران کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ بھارتی جریدے اسکرول ان کے مطابق عوامی غصہ کم کرنے کے لیے نریندر مودی کی حکومت میڈیا کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہی ہے جبکہ ایرانی جہازوں کے لیے کسی جامع انتظام کا فقدان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے ایرانی تیل کی درآمدات محدود کرنے اور چابہار بندرگاہ منصوبے میں شراکت کم کرنے کے فیصلوں نے ایران کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے بعد ایران، بھارت کو موجودہ کشیدگی میں غیر جانبدار نہیں سمجھتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی دور میں بھارت توانائی کے شعبے میں خودمختاری حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ بڑے دعوؤں کے باوجود عالمی سطح پر اس کا اثر و رسوخ محدود ہوتا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کا ایران کو سخت الٹی

سعودی عرب نے ایران کو واضح اور سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جارحیت کے خلاف اس کا صبر لامحدود نہیں، اور اگر خلیجی ممالک پر حملے فوری بند نہ کیے گئے تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔جبکہ مملکت نے کھل کر فوجی کارروائی کا حق بھی محفوظ رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا کہ امید ہے ایران آج کے پیغام کو سمجھ چکا ہوگا ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مذاکرات کے بجائے دباؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، تاہم یہ حکمت عملی کامیاب نہیں ہوگی بلکہ الٹا نقصان دہ ثابت ہوگی۔

قطرکا ایرانی سفارتکاروں کو

قطر اور ایران کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جہاں دوحہ حکومت نے سخت سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے ایرانی سفارتخانے کے سیکیورٹی اور ملٹری اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری اعلامیے میں دوحہ میں موجود ایرانی سفارتخانے کے دونوں اعلیٰ عہدیداروں کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب قطر نے اپنے آئل فیلڈز پر ایرانی حملوں کا الزام عائد کیا۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے، جبکہ خلیجی خطے میں توانائی سیکیورٹی کا بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عرب اسلامی ممالک کا ایران سے

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتِ حال پر عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں اجلاس ہوا جہاں علاقائی سلامتی اور استحکام کو سپورٹ کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس کے دوران سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہاکہ ‏سعودی عرب ایران حملوں کے بعد فوجی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ خطاب کے دوران سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایران خطے میں کشیدگی بڑھا رہا ہے، ایران ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحانہ رویہ اپنا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے۔

عرب و اسلامی ممالک کا ایران کے

سعودی عرب میں عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں خطے پر ایرانی حملوں کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ سعودی میزبانی میں منعقدہ اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں کو خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران کی جانب سے خلیجی ممالک کے سول انفرا اسٹرکچر، ہوائی اڈوں، تیل کی تنصیبات، سفارت خانوں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت خلیجی ریاستوں کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ اجلاس نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر حملے روکے، بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے اور ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کا لحاظ کرے۔ مزید کہا گیا کہ ایران خطے میں جارحانہ اقدامات ترک کرے، آبنائے ہرمز کا تحفظ یقینی بنائے، عالمی تجارت میں رکاوٹ نہ ڈالے اور ہمسایہ ممالک میں پراکسی جنگوں کے پھیلاؤ اور مسلح ملیشیاؤں کی حمایت سے باز آئے۔

ایران اگر قطر پر حملہ کرتا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری بیان میں کہا کہ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کا امریکا کو علم نہیں تھا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہے اور اسرائیل دوبارہ وہاں حملہ نہیں کرے گا۔ امریکی صدر نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر ایران نے قطر پر حملہ کیا تو امریکا پارس گیس فیلڈ کو تباہ کر دے گا اور ایسا حملہ کیا جائے گا جس کی شدت ایران نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر کی ایل این جی تنصیبات پر حملے بلا جواز اور غیر منصفانہ تھے اور اگر دوبارہ ایسا ہوا تو وہ خطرناک حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے قطر پر دوبارہ حملہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، تاہم امریکا اس سطح کی تشدد اور تباہی کی اجازت نہیں دینا چاہتا کیونکہ اس کے ایران پر طویل مدتی اثرات ہوں گے۔

علی لاریجانی کا مارا جانا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ علی لاریجانی کا مارا جانا باضابطہ قتل ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی رہنما کی شہادت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی لاریجانی کے قتل نے انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصول روند ڈالے ہیں۔ قبل ازیں روسی دارالحکمت ماسکو میں روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا تھا کہ ہم خود مختار ایرانی قیادت کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ خود مختار ممالک کو نقصان پہنچانے والے اقدامات قابل مذمت ہیں۔

توانائی تنصیبات پر حملے،

اسرائیل کی جانب سے ایران کی گیس فیلڈ پر حملے اور اس کے جواب میں ایران کی قطر کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 7 فیصد اضافے کے بعد 111 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی نئی قیمت 99.3 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

صدر مملکت نے اہم ترمیمی بلز،

صدر مملکت آصف علی زرداری نے متعدد قانون سازی کے اقدامات کی منظوری دے دی ہے جن کے ساتھ تقرری، سول اعزازات کی منظوری اور سزاؤں میں خصوصی کمی بھی شامل ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق منظور کئے گئے قانون سازی کے اقدامات میں پاکستان شہریت (ترمیمی) بل2026 ، اخباری ملازمین (شرائطِ ملازمت) (ترمیمی) بل 2026 ، زکوٰۃٰ و عشر (ترمیمی) بل 2026 ، نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026 ، پاکستان نام و علامات (روک تھام و غیر مجاز استعمال) (ترمیمی) بل2026 ، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی) بل 2026 ، نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل2026 ، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026 شامل ہیں۔ صدرِ مملکت نے بلوچستان کے کوٹہ کے تحت اعزاز اسلم ڈار کی بطور رکن فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) تقرری کی بھی منظوری دے دی ہے۔ صدرِ مملکت نے پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دینے کی منظوری بھی دی ہے۔ صدرِ مملکت نے عیدالفطر اور یومِ پاکستان 2026 کے موقع پر سزاؤں میں خصوصی کمی کی بھی منظوری دی ہے۔

ثقافتی ورثہ کا تحفظ: لاہور کی عمارتوں

پنجاب حکومت نے ثقافتی ورثہ کا تحفظ کرتے ہوئے لاہور کی عمارتوں اور شاہراہوں کے پرانے نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ہیرٹیج ایریازریوائیول کا اجلاس ہوا جس میں لاہور میں قدیمی اور تاریخی عمارتوں کے بحالی پراجیکٹس پر رپورٹ پیش کی گئی، جاری پراجیکٹ پر پیشرفت کا تصویری جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں لاہور میں روڈز اور سٹریٹس کے پرانے نام بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، جبکہ یونیورسٹی کا درجہ پانے والے سرکاری کالجز کا پرانا نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری کالجز کے نام کے آگے سے یونیورسٹی کا لاحقہ ہٹا کر پرانا نام ہی لکھا جائے گا۔

لاہور میں عید سے قبل سبزمسالوں

لاہور میں عید سے قبل سبزمسالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ادرک کی سرکاری قیمت 275،مارکیٹ میں 400روپے فی کلو مل رہا ہے،لہسن کی سرکاری قیمت 500،بازار میں 600روپے فی کلو مل رہا ہے۔پیاز کی سرکاری قیمت 60،بازار میں 70روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے، اسی طرح ٹماٹر کی سرکاری قیمت 70،بازار میں 100روپے فی کلو مل رہا ہےجبکہ سبز مرچ کی سرکاری قیمت 110،مارکیٹ میں 160روپے کلو میں دستیاب ہے۔ شہری کاکہنا ہے کہ عید قریب آتے ہی دکانداروں نے سبز مسالوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ دکاندار کاکہنا ہے کہ منڈی میں ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم مہنگا بیچ رہے ہیں۔

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں ٹریکٹر

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کو ٹکرکے نتیجے میں 2بچے جاں بحق جبکہ5افراد زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں ٹریکٹر ٹرالی اور رکشے میں تصادم ہوا ہے۔ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے رکشے میں سوار2بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ5افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں بارش،

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی بادل جم کر برسے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، 21 مارچ تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، سوات کے میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، بالائی سیاحتی مقامات پر برفباری ہوئی، مالم جبہ میں برفباری کے بعد وادی کا قدرتی حسن مزید نکھر گیا۔ محکمہ موسمیات نے عید پر بھی بادل برسنے کی نوید سنا دی، 25 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں

عالمی ومقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی ۔ صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 24ہزار300روپے کمی واقع ہوئی ہے،جس سے سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 4لاکھ 99ہزار462روپے ہو گئی ۔10گرام سونے کی قیمت 20833روپے کم ہو کر 4لاکھ 28ہزار 208روپے ہو گئی۔ ادھرچاندی کی قیمت 760روپے فی تولہ کم ہو گئی ،چاندی کی قیمت کم ہو کر7734روپے فی تولہ ہو گئی ۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ243ڈالر ہو کر 4767ڈالر فی اونس ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 14 سال کی لڑکی

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 14 سال کی لڑکی کوپھوپھی کی جانب سے عمان میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔عمان پولیس نے بچی کو بازیاب کروا کر پاکستان بھیج دیا۔لڑکی سیالکوٹ ائیرپورٹ پروالدین کے حوالے کری گئی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد بن اشرف کے مطابق متاثرہ بچی کے بیان پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ بچی کی پھوپھو سمیت 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی آر میں لڑکی نے مؤقف اپنایا کہ 2022 میں پھوپھی پارلر کا کام سکھانے کے بہانے اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئی، جہاں ایک شخص کے ساتھ میری شادی کرائی گئی، دوسال بعد پھوپھی اپنی بیٹی بنا کر مجھے عمان لےگئی۔لڑکی کا کہنا ہے کہ عمان لے جا کر مجھ سے غیر اخلاقی کام کرائے گئے، مجھے بعد میں عمان میں ایک شخص کوفروخت کیا گیا، میں نے ایک پادری کے ذریعے پولیس سے رابطہ کیا، عمان پولیس نے مجھے بازیاب کیا اور میرے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

حکومت کا 23 مارچ یوم پاکستان کے

حکومت نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ اور دیگر تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس دن کو سادہ طریقے سے منایا جائے گا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق خلیجی تیل بحران، حکومت کی کفایت شعاری اقدامات کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 23 مارچ 2026ء کو یومِ پاکستان کی پریڈ اور اس سے منسلک تمام تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی تاہم اس دن کو وقار اور احترام کے ساتھ سادہ پرچم کشائی کی تقریبات کے ذریعے منایا جائے گا۔ یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے کہ قوم کی یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی، استقامت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ ساتھ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی کو بھی برقرار رکھا جائے۔ تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس موقع کو سادگی اور پر وقار طریقے سے منائیں، تاکہ محدود تقریبات کے باوجود اس دن کی اہمیت اور اس کا حقیقی پیغام برقرار رکھا جا سکے۔

ٹک ٹاکرز کے نام سفری پابندی فہرست

سلام آباد ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم مبارک کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جا سکا اور مزید مہلت کی استدعا کی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے دونوں کی درخواستوں پر سماعت کی، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سفری پابندی کی وجہ سے ویزے ختم ہو رہے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ویزے کب ختم ہو رہے ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ایک کا مارچ میں ہی ختم ہو جائے گا اور دوسرے کا بعد میں ختم ہوگا۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ان کے ویزے ختم ہو رہے ہیں، جواب جمع کیوں نہیں کرایا۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عید کے بعد کی تاریخ دے دیں، جواب جمع کرا دیں گے۔ جسٹس محمد اعظم خان نے ریمارکس دیئے کہ ویزے ختم ہونے کا مسئلہ ہے، عید کے فوری بعد سماعت کریں گے، عدالت نے سماعت 26 مارچ تک کیلئے ملتوی کر دی۔

عید قریب آتے ہی لاہور سے پردیسیوں کی

عید قریب آتے ہی پردیسیوں کی بڑی تعداد اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہونے لگی، جس کے باعث شہر کے لاری اڈوں اور بس ٹرمینلز پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ٹکٹ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مختلف بس اڈوں پر طویل قطاریں لگ چکی ہیں، سٹی بس ٹرمینل بند روڈ پر ٹکٹ کاؤنٹرز کے باہر گھنٹوں انتظار معمول بن گیا ہے، جہاں مسافر لائنوں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں کی کمی کا جواز بنا کر کرایوں میں من مانی اضافہ شروع کر دیا ہے، جبکہ بعض مقامات پر بلیک میں ٹکٹ فروخت ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے بسیں مسافروں سے مکمل بھر جانے کے باعث اضافی افراد کو طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے اور کئی لوگ گھنٹوں بسوں کے منتظر رہتے ہیں، بروقت ٹکٹ نہ ملنے پر شہریوں کی شکایات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ مسافروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرے تاکہ رش پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چاند کے معامل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دینے کیلئے شہری کی درخواست پرسماعت ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شہری کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی۔ چیف جسٹس نے کہا چاند نظر آئے گا تو ہی اعلان کیاجائے گا نا، پہلے چاند کی شہادتیں چاروں صوبوں سے اکٹھی کی جاتی ہیں پھر میٹنگ ہوتی ہے اسکے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے تبھی وقت تو لگ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا چاند نظرآئے بغیر تو اعلان نہیں کیاجاسکتا، چلیں رپورٹ مانگ لیتے ہیں۔ عدالت نے وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تاہم آئندہ سماعت کیلئے تاریخ نہ دی۔

فٹ بال ورلڈکپ، فیفا کا ایران کے

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیفا کا فیصلہ سامنے آنے پر ایران کے وزیر کھیل نے فٹبال ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا ہے۔ ترجمان فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2026ء کے میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، ہم میگا ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں سے رابطے میں ہیں۔ فیفا ترجمان نے مزید کہا کہ 6 دسمبر 2025ء کو جاری ہونے ورلڈ کپ میچز کے شیڈول کے مطابق ہی فٹبال ٹیموں کے درمیان مقابلے کروانے کے منتظر ہیں۔

نہیں لگتا کہ ایران کا جوہری نظریہ نمایاں

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ 28فروری کو جنگ شروع کرنے کا الزام مکمل طور پر امریکا پر عائد ہوتا ہے،نہیں لگتا کہ ایران کا جوہری نظریہ نمایاں طور پر تبدیل ہوگا، اس حوالے سے نئے سپریم لیڈر کے موقف کا انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے،امریکی افواج نے فوجی اڈوں سے نکل کر شہری علاقوں اور ہوٹلوں میں منتقل ہونا شروع کردیا ہے،امریکی افواج کی منتقلی کے باعث ایسے مقامات بھی نشانے پر آئے جو آبادی کے قریب ہیں۔ عباس عراقچی کاکہناتھا کہ جہاں جہاں امریکی افواج یا ان کی تنصیبات موجود تھیں انہیں نشانہ بنایا گیا،ممکن ہے نشانہ بنائے گئے کچھ مقامات شہری علاقوں کے قریب ہوں،ان حملوں سے خطے کے ممالک اور ان کے عوام کو نقصان اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ثنا یوسف قتل کیس، مقتولہ کے والد نے بیان

ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف قتل کیس میں مقتولہ کے والد نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ مقتولہ کے والد نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اہلیہ، بیٹے اور اپنی بیٹی ثناء یوسف کے ساتھ سیکٹر جی 13 میں رہائش پزیر تھا، میری بیٹی سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وقوعے کے دن میں کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا تھا، شام کو مجھے میری اہلیہ نے فون پر بتایا کہ نامعلوم شخص نے بیٹی کو گولی مار دی ہے، بیٹی کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی عملے نے بتایا کہ میری بیٹی کی موت ہو چکی ہے۔ ثناء کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کی ڈیڈ باڈی پمز منتقل کی گئی جس کے بعد پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا، بیٹی کے موبائل فون پولیس کے حوالے کیے، پولیس نے جائے وقوع کی بھی رپورٹ بنائی۔

امریکا نے شامی فوج کے ذریعے

امریکا نے شامی فوج کے ذریعے حزب اللہ کے خاتمے کا منصوبہ بنالیا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکا کی جانب سے شامی فوج کو لبنان بھیجنے کی حوصلہ افزائی کی گئی جب کہ دمشق نے تنازع میں الجھنے سے انکار کردیا۔ دوسری طرف امریکی اخبار کی جانب سے اسرائیلی خفیہ کیبل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ ایران کا نظام کمزور نہیں بلکہ وہ آخری حد تک لڑنے کو تیار ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ایران کی بنیادی فوجی فورس پاسداران انقلاب برتر ہیں۔ ادھر امریکی محکمہ خا رجہ کے 2 افسران نے اسرائیلی خفیہ دستاویز کی تصدیق کردی۔

جنگ کو مزید پھیلنے

چین نے ایک بار پھر پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کم کرانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کی پیشکش کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم کام جنگ کے پھیلاؤ کو روکنا اور دونوں ممالک کو جلد از جلد مذاکرات کی میز پر واپس لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان مفاہمت اور تعلقات میں بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور حالیہ دنوں میں بیجنگ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششیں بھی کر رہا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے چند روز قبل ٹیلیفون پر افغان ہم منصب امیر خان متقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان اختلافات کو طاقت کے بجائے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں دوبارہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسلام آباد کئی بار کابل کی طالبان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہے کہ افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کیا جائے، خاص طور پر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے منسلک عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے، تاہم حکام کے مطابق ان مطالبات پر تاحال خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی۔

پاکستان کی حکومت

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ ایران کھڑا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صہیونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی حکومت اور عوام نے یکجہتی اور حمایت کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے ایرانی حکومت اور عوام سے یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔

پی ایس ایل کی ٹکٹیں

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی۔ اور کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت تقریباً 3 ہزار روپے تک رکھی جا سکتی ہے۔ جبکہ ڈبل ہیڈر میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں نسبتاً کم رکھی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین اسٹیڈیم آ کر میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق شائقین کرکٹ آن لائن بھی ٹکٹوں کی بکنگ کر سکیں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت کل 17 مارچ سے شروع ہو گی۔ اور شائقین کرکٹ کے لیے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 400 روپے تک رکھی جائے گی۔

ایرانی ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان

آسٹریلیا میں موجود ایرانی ویمنز فٹبال ٹیم کی 4 کھلاڑیوں کے بعد کپتان زہرا قنبری نے بھی وطن واپس جانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق زہرا قنبری آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست سے دستبرار ہوگئی ہیں، وہ جلد آسٹریلیا سے ملائیشیا روانہ ہوجائیں گی جہاں سے ایران واپس پہنچیں گی۔ اس سے قبل تین کھلاڑیوں اور ایک اسٹاف ممبر نے بھی پناہ کی درخواست واپس لے کر وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں اے ایف سی ایونٹ ختم ہونے کے بعد ایرانی ویمنز فٹبال ٹیم کی 6 ممبران آسٹریلیا میں رک گئی تھیں۔

پاکستان میں 27دن پیٹرول

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن حکام نے کہا ہے کہ ملک میں 27دن پیٹرول اور21دن کا ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے،ملک میں 9دن کا ایل پی جی ذخیرہ باقی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اپنے موجودہ پیٹرولیم ذخائر پر انحصار کررہا ہے، کوشش ہے جب تک جنگ ہے موجودہ ذخائر کو ہی آگے بڑھایا جائے۔ پیٹرولیم ڈویژن حکام کاکہناتھا کہ ملک میں 27دن پیٹرول اور21دن کا ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے،ملک میں 9دن کا ایل پی جی ذخیرہ باقی ہے،پاکستان 70فیصد پیٹرولیم مصنوعات مشرق وسطیٰ سے درآمد کررہا ہے۔

پی ایس ایل 11: ویسٹ انڈیز کے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر الزاری جوزف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا ہے کہ الزاری جوزف کو اسپینسر جانسن کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ اسپنسر جوزف نجی وجوہات کے سبب پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلیا کے اسپنسر جانسن کے ساتھ ڈائریکٹ سائننگ کی تھی۔

ایران سے موسمی سسٹم کے

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم کل ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے سسٹم کے زیراثر شمال مشرقی بلوچستان بارشوں کی توقع ہے، بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا، بارش کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے اسے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران میں تیل کی تنصیبات پر خوفناک بمباری کے بعد آسمان سے سیاہ پانی کی بارش کے بعد پڑوسی ممالک میں اثرات کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والی ہواؤں میں آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتےہیں، ان ہواؤں کی وجہ سے ملک کے مغربی علاقوں کا فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے پاکستان میں کالی بارش کے امکان کو مسترد کر دیا تاہم ایران کے راستے آنے والے سسٹم میں آلودگی پیدا کرنے والے ذرات موجود ہونے کے پیش نظر ریجنل آفسز کو بارش کے نمونے جانچ کیلئے جمع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

عید قریب آتے ہی نئے کرنسی

عید کے قریب آتے ہی نئے کپڑوں جوتوں کے ساتھ نئے کرنسی نوٹوں کی خریداری بھی بڑھ گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عید کے پیشِ نظر بینکوں کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی سرگرمیاں جاری ہیں، بینکوں سے محدود اور مختلف شرائط پر نئے نوٹ مل رہے ہیں۔ زیادہ تر لوگ اوپن مارکیٹ سے نئے کرنسی نوٹ خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ شاہراہوں اور مختلف مارکیٹوں میں نئے نوٹ بلیک ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 10 روپے والے نئے کرنسی نوٹ کی کاپی پر 600 سے 700 روپے، 20 روپے والے کرنسی نوٹ کی کاپی پر 700 سے 800 روپے، 50 روپے کے نئے کرنسی نوٹ کی کاپی 1000سے 1200 روپے اصافی لئے جا رہے ہیں، جبکہ 100 روپے کے نوٹوں کی کاپی 800 سے 1000روپے اضافی پر مل رہی ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ عید پر نئے نوٹ عیدی کے لئے لازمی خیال ہوتے ہیں، نئے کپڑوں نئے جوتوں کے ساتھ جیب میں پرانے نوٹ اچھے نہیں لگتے۔

میٹا کی جانب سے فیس

میٹا کی جانب سے فیس بک، واٹس ایپ اور میسنجر میں اسکام ڈیٹیکشن ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئے فیچرز کا مقصد صارفین کو اس وقت الرٹس بھیجنا ہے جب ان کا سامنا کسی مشتبہ چیز سے ہوگا۔ میٹا کی جانب سے فیس بک میں صارفین کو مشتبہ فرینڈز ریکوئسٹس سے الرٹ کرنے سے متعلق فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ اس فیچر کے تحت جب آپ کسی اکاؤنٹ سے فرینڈ ریکوئسٹ موصول کرتے ہیں یا سینڈ کرتے ہیں تو کمپنی کی جانب سے مشتبہ سرگرمیوں جیسے مشترکہ دوست نہ ہونے یا حقیقی لوکیشن کی بجائے کسی اور ملک کا نام درج کرنے وغیرہ سے آگاہ کیا جائے گا۔ آپ الرٹ کو دیکھ سکیں گے تاکہ اس کے مطابق فرینڈ ریکوئسٹ کو قبول یا مسترد کرسکیں۔ واٹس ایپ میں میٹا کی جانب سے ڈیوائس لنکنگ وارننگ کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس فیچر کا مقصد اسکامرز کو صارفین کو دھوکا دے کر ان کے اکاؤنٹس سے لنک ہونے سے روکا جائے گا۔ اس فیچر کے تحت واٹس ایپ کی جانب سے الرٹ کیا جائے گا کہ لنکنگ ریکوئسٹ مشتبہ ہے۔ ان الرٹس میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ یہ ریکوئسٹ کہاں سے آئی ہے اور اسکام سے خبردار کیا جائے گا۔ میسنجر میں میٹا کی جانب سے ایڈوانسڈ اسکام ڈیٹیکشن نامی فیچر مزید ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے ممالک کے نام نہیں بتائے گئے مگر اس فیچر سے جب آپ کسی نئے کانٹیکٹ سے چیٹ کریں گے تو میٹا کی جانب سے اسکام سے جڑے رویوں کو مدنظر رکھ کر انتباہ کیا جائے گا۔

نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نا کرنے والے اداروں کو خبردار کردیا۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے، بعض سرکاری دفاتر، ادارے ڈیجیٹل کے بجائے فزیکل کارڈ یا فوٹو کاپی طلب کر رہے ہیں، یہ طرزِعمل مروجہ قانونی اور ضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نادرا آرڈیننس کے تحت ڈیجیٹل شناختی ضوابط تشکیل دیے گئے، ریگولیشن 9 اور 10 ڈیجیٹل شناختی اسناد کو قانونی حیثیت دیتے ہیں، یہ ضوابط ڈیجیٹل شناختی اسناد کو شناخت کا درست ثبوت قرار دیتے ہیں۔ نادرا کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کی غیرضروری فوٹو کاپیوں کی ضرورت کم ہوتی ہے، ڈیجیٹل شناختی کارڈ سے شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے اور شناختی معلومات کے غلط استعمال کی روک تھام ہوتی ہے۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ سرکاری محکمے، عوامی اور مالیاتی ادارے، ٹیلیکام آپریٹرز احکامات کی پابندی یقینی بنائیں، اس حوالے سے شہری اپنی شکایات نادرا کے سرکاری شکایتی نظام کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے

اسلام آباد: شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جب کہ اجلاس میں تمام مکاتبِ فکرکے علماء، محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر سے چاند کی رویت کے لیے موصول ہونے والی شہادتوں کی جانچ کی جائے گی۔ دوسری جانب زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں منعقد ہوں گے۔ زونل کمیٹیاں اپنے علاقوں میں چاند دیکھنے سے متعلق موصول ہونے والی شہادتوں کاجائزہ لیں گی اور مرکزی کمیٹی کو آگاہ کرینگے جس کے بعد مرکزی کمیٹی یدالفطر کے چاند کی رویت کا اعلان کرے گی۔

19 مارچ کو غروب آفتاب

کراچی: سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پرپیدا ہوگا۔ سپارکو کا بتانا ہے کہ 19 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔ سپارکو کے مطابق 19 مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، رواں سال 30 روزے ہونےکا امکان ہے جبکہ عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔ سپارکو نے واضح کیا ہے کہ شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔ دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19مارچ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جب کہ اجلاس میں تمام مکاتبِ فکرکے علماء، محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

پاکستان زمبابوے وائٹ بال

لاہور: پاکستان اور زمبابوے کرکٹ بورڈز کے درمیان وائٹ بال سیریز کو ری شیڈول کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل اور دورہ بنگلا دیش کی وجہ سے سیریز کو ری شیڈول کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان زمباوے وائٹ بال کرکٹ سیریز شیڈول کے مطابق نہیں ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف ٹی پی میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اپریل مئی میں شیدولڈ ہے، رواں برس کے آخر میں سیریز کے لیے ونڈو نکالنے پر بات چیت ہو رہی ہے، ممکنہ طور پر وائٹ بال سیریز کو آئند ہ برس کے لیے بھی ری شیڈول کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپریل میں پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ہو رہا ہے اور مئی میں پاکستان نے بنگلا دیش کا دورہ کرنا ہے جہاں پاکستان ٹیم نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بنگلا دیش میں پاکستان کی ٹیسٹ سیریز کا اختتام 20 مئی کو ہوگا، مئی کے آخر میں آسٹریلیا نے پروگرام کے مطابق ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، آسٹریلیا نے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

یوٹیوب میں کی جانے والی

دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب میں ایک ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو آپ کو بالکل پسند نہیں آئے گی۔ یوٹیوب میں کافی عرصے سے صارفین کو اشتہارات دیکھنے پر مجبور کرنے لیے کام کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ٹی وی ڈیوائسز میں۔ 2023 کے شروع میں یوٹیوب میں ایسے مختصر اشتہارات دکھانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جن کو اسکیپ کرنا ممکن نہیں تھا۔ مگر اب ایسا اقدام کیا جا رہا ہے جو صارفین کو زیادہ جھنجھلاہٹ کا شکار کرے گا۔ کمپنی کی جانب سے ٹی وی پر یوٹیوب ایپ کے لیے 30 سیکنڈ طویل ایسے اشتہارات دکھانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جن کو اسکیپ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ یہ اشتہارات اب دنیا بھر میں کمپنیوں کو دستیاب ہوں گے اور اس سے واضح عندیہ ملتا ہے کہ یوٹیوب کمپنی ٹی وی ایپ کو اب موبائل ایپ جتنی اہمیت دے رہی ہے۔ اس تبدیلی کے لیے یوٹیوب کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹمز سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے اشتہاری کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی 5 سے 30 سیکنڈز تک کے اشتہارات صرف ٹی وی پر دکھائے گی جن کو اسکیپ کرنا ممکن نہیں ہوگا، تاکہ ان کا پیغام درست ناظرین تک درست وقت پر پہنچ سکے۔ آسان الفاظ میں یوٹیوب کی جانب سے اشتہارات کے دورانیے کو اشتہاری کمپنیوں کی مہم کے تحت ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ یہ تبدیلی اس لیے اہم ہے کیونکہ ٹی وی اسکرینز پر لوگ زیادہ وقت تک یوٹیوب دیکھتے ہیں اور عموماً مکمل ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس تبدیلی سے اشتہاری کمپنیوں کو زیادہ طویل اشتہارات لوگوں کو دکھانے کا موقع ملے گا جبکہ یوٹیوب کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ مگر ناظرین کو یہ تبدیلی کچھ زیادہ پسند نہیں آئے گی اور اگر وہ اشتہارات سے پاک ویڈیو چاہتے ہیں تو یوٹیوب پریمیئم کا انتخاب کرنا ہوگا۔

سرگودھا میں شوہر نے مبینہ

سرگودھا میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تیزاب پلا دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 126 شمالی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ شوہر نے مبینہ طور پر اپنی جوان بیوی کو تیزاب پلادیا جس کے بعد اسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بیوی کو تیزاب پلانے کے الزام میں شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اسے تحقیقات جاری ہیں۔

حرمین شریفین میں 15ہزار سے

رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی حرمین شریفین میں ہزاروں رجسٹرڈ افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ سعودی عرب میں ماہ رمضان کے 20 ویں روزے کے ساتھ ہی اعتکاف کا آغاز ہوگیا ہے جس کیلئے حرمین شریفین میں 15ہزار سے زائد افراد نے خود کو اعتکاف کیلئے رجسٹرڈ کروایا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں خصوصی عبادات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، لیلۃ القدرکی تلاش میں معتکفین اور معتمرین خصوصی عبادات میں مصروف ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب مشرقی وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث بیرون ملک پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کا غیر معمولی رش دیکھا گیا ہے۔

فون بیٹری کو تیزی سے ختم

بیٹری کا تیزی سے ختم ہونا ایک سنگین مسئلہ ہے خاص طور پر اگر آپ چند عادات کو کنٹرول نہیں کرتے۔ بیٹری کے مسلسل استعمال کا مطلب یہ ہے کہ ڈیوائس کو ہر ہفتے زیادہ بار چارجنگ / ڈس چارجنگ سائیکل سے گزرنا پڑتا ہے۔ وقت کے ساتھ زیادہ چارجنگ کے نتیجے میں بیٹری لائف معمول سے پہلے سے ختم ہونے لگتی ہے اور نئی بیٹری لگوانے کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ اب اتنا آسان نہیں، کیونکہ اب بیشتر فونز میں بیٹریز فکس ہوتی ہیں خود بدلنا ممکن نہیں ہوتا۔ تو ایسی 4 بری عادات کے بارے میں جانیں جو بیٹری لائف کو بہت تیزی سے ختم کرتی ہیں۔ ہر ایپ کے نوٹیفکیشنز ان ایبل کرنا پش نوٹیفکیشنز اور بیٹری کے درمیان تعلق واضح ہے۔ ہر نوٹیفکیشن کے ساتھ فون بیدار ہوتا ہے، ایپس بیک گرؤنڈ میں کام کرتی رہتی ہیں تاکہ ڈیٹا ریفریش ہوتا رہے اور اضافی ساؤنڈز یا وائبریشنز سے بھی اضافی پاور خرچ ہوتی ہے۔ ویسے تو پش نوٹیفکیشنز سے اس وقت کوئی مسئلہ نہیں ہوتا جب چند ایپس کے لیے انہیں ان ایبل کیا جائے اور بیٹری بھی زیادہ متاثر نہیں ہوتی۔ مگر جب آپ ہر ایپ کو نوٹیفکیشنز کو ان ایبل کر دیتے ہیں تو وہ ایپس مسلسل متحرک رہتی ہیں اور فون پاور کو خرچ کرتی رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا ایپس اس حوالے سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوتی ہیں کیونکہ ان میں مختلف ذرائع سے نوٹیفکیشنز موصول ہوتے رہتے ہیں، جیسے کسی نے پوسٹ کو لائیک کر دیا، آپ کو فالو کرنا شروع کر دیا اور دیگر۔ ایپس کے درمیان سوئچ کرنا اور بیک گراؤنڈ میں رکھنا ایسی ایپس جو بیک گراؤنڈ میں متحرک نہیں ہوتیں، فون کی بیٹری کو چوستی نہیں، مگر جب آپ ایپس کو سوئچ کرتے ہوئے بیک گراؤنڈ میں محفوط رکھتے ہیں تو وہ ایپس مسلسل بیٹری پاور کو استعمال کرتی ہیں۔ جب بھی آپ ایک وقت میں متعدد ایپس میں بیک وقت سوئچ ہوتے ہیں تو فون پراسیسر کو زیادہ محنت کرنا پرتی ہے۔ جب بھی آپ ایک سے دوسری ایپ میں منتقل ہوتے ہیں تو پراسیسر کو اس ایپ کے ایکٹیو اسٹیٹس کو کلوز کرکے دوسری ایپ کو اسٹارٹ کرنا ہوتا ہے، مگر پہلی ایپ بند نہیں ہوتی بلکہ بیک گرؤنڈ میں منتظر ہوتی ہے کہ آپ کب اسے اوپن کریں۔ ایپس کو صحیح طرح بند نہ کرنے سے بیٹری تیزی سے خرچ ہوتی ہے کیونکہ وہ بیک گراؤنڈ میں کام کرتی رہتی ہیں۔ ایپس بیک گرؤنڈ یوز ایج کو کنٹرول نہ کرنا متعدد ایپس بیک گرؤنڈ میں اس وقت بھی کام کرتی رہتی ہیں جب صارف کی جانب سے انہیں استعمال نہیں کیا جا رہا ہوتا۔ یہ ایپس ہر وقت لوکیشن، مائیکرو فون، کیمرے اور کانٹیکٹس تک رسائی حاصل کرتی رہتی ہیں جس سے بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے۔ عام طور پر سوشل میڈیا ایپس ایسا زیادہ کرتی ہیں مگر اسٹریمنگ ایپس، رائیڈ شیئرنگ ایپس اور گیمز وغیرہ بھی بیک گراؤنڈ میں سرگرم رہتی ہیں۔ ان ایپس سے بیٹری لائف کو بچانے کے لیے ان کی کیمرے اور مائیکرو فون تک رسائی کو ٹرن آف کیا جائے گا۔ اسی طرح لوکیشن تک رسائی کو only when you are using the app سے تبدیل کیا جائے، جس سے بھی بیٹری کی زندگی بڑھ سکتی ہے۔ ہر وقت فون میں گیم کھیلنا اگر آپ زیادہ ریسورسز استعمال کرنے والے گیمنگ ایپس کھیلنا پسند کرتے ہیں تو اس سے بھی بیٹری لائف بہت تیزی سے ختم ہوتی ہے۔ درحقیقت تمام گیمز یہاں تک کہ کینڈی کرش کو روزانہ کھیلنے سے بھی بیٹری متاثر ہوتی ہے۔ گیمز میں زیادہ گرافکس استعمال ہوتے ہیں جبکہ ہر گیم سی پی وی، جی پی یو، اسکرین اور نیٹ ورک کو استعمال کرتی ہے اور بیٹری کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہیں۔

بچت پر زکوٰۃ نکالنے کا طریقہ

سوال: میری تنخواہ سے ہر مہینے بچت دو سے تین لاکھ کے درمیان ہو جاتی ہے اور سال کی کل بچت 25 سے 30 لاکھ کے درمیان ہو جائے گی، اب مجھ پر کتنی زکوٰۃ واجب ہے اور کب کتنی زکوٰۃ دینی ہو گی ؟ جواب: جس مسلمان عاقل بالغ شخص کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر نقد رقم (جو بنیادی ضرورت سے زائد ہو) یا مالِ تجارت موجود ہو یا ان چاروں چیزوں میں سے کسی بھی دو یا زائد کا مجموعہ ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر پہنچتی ہو اور وہ شخص اتنا مقروض بھی نہ ہو کہ قرض کی رقم منہا کرنے کے بعد ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر رقم باقی نہ رہےتو ایسا شخص صاحبِ نصاب شمار ہوتا ہے ، اور سال کی جس تاریخ کو بھی صاحبِ نصاب ہو، قمری اعتبار سے اس پر سال مکمل ہونے کی صورت میں زکوٰۃ ادا کرنا واجب ہوتا ہے۔ مذکورہ تفصیل کی روشنی میں اگر آپ پہلے سے صاحبِ نصاب ہیں اور ہر سال زکوٰۃ دیتے ہیں تو دیگر اموال کی زکوٰۃ نکالتے وقت آپ اپنی بچت کی زکوٰۃ بھی ادا کریں گے۔ اگر آپ پہلے سے صاحبِ نصاب نہیں ہیں، ابھی بچت کی رقم جمع کرنا شروع کی ہے تو جب پہلی مرتبہ صاحبِ نصاب بنیں گے، اس وقت سے سال مکمل ہونے پر بھی آپ صاحبِ نصاب برقرار رہے تو آپ زکوٰۃ ادا کریں گے۔ سال پورا ہونے پر جتنی رقم بنیادی ضرورت اور قرض وغیرہ سے زائد ہو، اسی طرح سونا چاندی یا مالِ تجارت آپ کی ملکیت میں ہو تو سب کی مجموعی مالیت لگا کر زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی۔

اچھی جسمانی فٹنس

دن بھر کی مصروفیات کے باعث ورزش کے لیے وقت نہیں ملتا مگر جسمانی طور پر فٹ ہونا چاہتے ہیں؟ تو آپ اپنی دفتری یا کاروباری مصروفیات کے دوران چند منٹ نکال کر ایسا ممکن بنا سکتے ہیں۔ جی ہاں واقعی آپ کو خود کو فٹ رکھنے کے لیے جم جا کر کئی گھنٹوں تک ورزش کرنے کی ضرورت نہیں، دن بھر میں 15 منٹ کی ورزش بھی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ 15 منٹ بظاہر بہت کم وقت لگتا ہے مگر تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ منٹ کی ورزش بھی جسمانی سرگرمیوں سے دور رہنے سے بہتر ہوتی ہے۔ اگر آپ کے پاس ورزش کے لیے زیادہ وقت نہیں تو 15 منٹ کی جسمانی سرگرمیوں سے آغاز کر سکتے ہیں۔ امریکن کالج آف اسپورٹس میڈیسن نے 10 سے 15 منٹ کی ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں سے ورزش کے آغاز کا مشورہ دیا ہے۔ صرف چہل قدمی کرنے سے بھی جسمانی صحت کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ورزش کو معمول بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ سادہ آغاز اگر آپ ہمیشہ ورزش سے دور رہے ہیں تو بہتر ہے کہ چہل قدمی سے جسمانی سرگرمیوں کا آغاز کریں۔ چہل قدمی ہمارے جسم کو متحرک کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جس کے لیے زیادہ محنت کی بھی ضرورت نہیں۔ زیادہ اچھی بات یہ ہے کہ چہل قدمی کے لیے 15 منٹ نکالنا زیادہ مشکل نہیں۔ ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے مطابق چہل قدمی کی رفتار اتنی تیز ہونی چاہیے جس سے دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جائے۔ تیز رفتاری سے چہل قدمی سے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے جبکہ جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس عادت سے جسم کو بھی ورزش کے معمول کی عادت ہوتی ہے اور اسٹیمنا بڑھتا ہے۔ روزمرہ کے معمولات میں کسی بھی موقع پر چہل قدمی کرنا ممکن ہے، جیسے بس میں سفر کرتے ہیں تو ایک اسٹاپ پہلے اتر کر پیدل چل سکتے ہیں۔ آپ جتنا زیادہ وقت چہل قدمی کریں گے، چلنے کی رفتار میں اتنا اضافہ ہو سکتا ہے جو صحت کے لیے مفید ہوتا ہے جبکہ ہوسکتا ہے کہ مزید سخت ورزش کی خواہش بھی پیدا ہو۔ گر سخت ورزش نہیں بھی کرنا چاہتے تو بھی 15 منٹ کی چہل قدمی سے بھی صحت کو کافی حد تک بہتر بنانا ممکن ہے۔ تو کیا 15 منٹ کافی ہیں؟ امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ Prevention (سی ڈی سی) نے بالغ افراد کو ہر ہفتے 150 منٹ کی معتدل ورزش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ تو کیا روزانہ صرف 15 منٹ کی ورزش سے بھی کوئی فائدہ ہوتا ہے؟ اس کا جواب ہاں ہے اور متعدد تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ چند منٹ کی ورزش بھی صحت کے لیے مفید ہوتی ہے۔ 2011 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 15 منٹ کی ورزش سے زندگی کی مدت میں اضافہ ہوتا ہے۔ 2016 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایسے معمر افراد جو روزانہ 15 منٹ تک ورزش کرتے ہیں ان میں کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ 2022 کی ایک تحقیق میں تو دعویٰ کیا گیا کہ ایک ہفتے میں محض 15 منٹ کی سخت ورزش سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ گھر کی صفائی، بچوں کے ساتھ کھیلنا، تاخیر کے احساس سے کسی جگہ جلد پہنچنےکی کوشش، رقص اور ہنسنا بھی جسمانی سرگرمیوں کا حصہ ہیں، یعنی صحت کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔ یہ بات جان لیں کہ ورزش کا دورانیہ جتنا بھی ہو، جسم کے لیے فائدہ مند ہی ہوتا ہے۔ اگر آپ دل اور پھیپھڑوں کو مضبوط بنانے والی ورزشوں کے ساتھ مسلز مضبوط کرنے والی ورزشیں بھی کریں تو جسمانی فٹنس اور صحت کو دوگنا زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کسی بھی عمر میں جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے اور درمیانی عمر یا بڑھاپے میں بھی آپ اس عادت سے خود کو صحت مند بنا سکتے ہیں۔

جتنا سخت دباؤ ڈالا جائیگا

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے ایران پر جتنا سخت دباؤ ڈالا جائےگا ردعمل اتنا ہی سخت ہو گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران دھونس دھمکیوں، ناانصافی اور جارحیت کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا، ہم دشمن کے خواب ڈراؤنے بنادیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا تھا ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ علاقائی ریاستوں سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، یہ خواہش امریکا سے مقابلے میں ایران کے حق دفاع کی نفی نہیں کرتی۔ ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے اپنے دوست ہمسایہ ممالک پر نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے ہیں، ہم نے خطے میں امریکی تنصیبات اور سہولیات پر حملے کیے ہیں۔

آج کن علاقوں میں گرج

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 11 مارچ تک بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری اور گلیات میں بھی آج سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے اور درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)

وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد آئندہ تین سال مزید چیئرمین نیب کے عہدے پر کام کریں گے۔ اس فیصلے کے بعد وہ موجودہ مدت ختم ہونے کے بعد بھی قومی احتساب بیورو کی سربراہی جاری رکھیں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے توسیع کا یہ اقدام نذیر احمد کی قیادت میں نیب کی جاری کارروائیوں اور ادارے کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے بسنت

لاہور ہائیکورٹ نے بسنت منانے کے حوالے سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں بسنت فیسٹیول منانے کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو بلاتفریق پالیسی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس اویس خالد نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب درخواست گزار کی رائے سن کر 60 روز کے اندر بسنت کی پالیسی تیار کریں اور عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت میں درخواست گزار نے خود اپنی درخواست کی قانونی حیثیت پر دلائل پیش کیے تھے۔ عدالت کے حکم پر ہوم ڈپارٹمنٹ نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی تھی، جس میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز حکومت سے منظوری کے بعد بسنت کے لیے مخصوص دنوں میں اجازت دے سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بسنت سے قبل شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، حفاظتی تدابیر اور دھات والے خطرناک دھاگے استعمال کرنے پر پابندی ہوگی، پتنگ فروخت کرنے اور بنانے والوں کی رجسٹریشن لازمی ہوگی، موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی راڈز استعمال کرنا لازمی ہوگا۔

پاکستان آذربائیجان کی

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان پر حالیہ حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کی قیادت اور عوام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات کی مذمت کی اور زور دیا کہ فریقین مذاکرات اور سفارتکاری کا راستہ اپنائیں تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے ، وزیراعظم نے عالمی برادری کو بھی تعاون کی دعوت دی۔

سپریم کورٹ میں شہباز شریف

سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف دائر دس ارب روپے ہرجانہ کیس میں حق دفاع کے معاملے پر سماعت کی۔ جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل راشد حفیظ کے معاون عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ کیس آئندہ ہفتے تک ملتوی کیا جائے کیونکہ راشد حفیظ خود لندن میں ہیں۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آج درخواست گزار کو سنا جائے گا اور آئندہ سماعت پر دوسرے فریق کو موقع دیا جائے گا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے کئی مرتبہ بانی پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے وقت دیا تھا لیکن چار سال بعد دعوے کا جواب جمع کروایا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ اصل مسئلہ بانی پی ٹی آئی کے زخمی اور اسپتال میں ہونے کا تھا، اس وجہ سے بیان حلفی جمع نہ کرایا جا سکا۔ علی ظفر نے مزید کہا کہ حق دفاع کی بحالی شفاف ٹرائل کا بنیادی تقاضا ہے اور سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اسپتال سے انہیں باہر لانا ممکن نہیں تھا۔

ٹرمپ کے لیے وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے اوول آفس میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ یہ دعا صدر کے لیے صحت، تحفظ اور رہنمائی کی نیت سے کی گئی، جس میں وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام اور روحانی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ یہ تقریب ٹرمپ کی ذاتی اور سیاسی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی دعاؤں کا حصہ سمجھی جا رہی ہے اور اس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں نے صدر کے مستقبل کے فیصلوں اور قومی خدمت میں کامیابی کی دعا کی۔

جنگ میں ایران کی

ایران نے خلیجِ فارس میں امریکی اتحادیوں کے جدید دفاعی نظاموں کو نشانہ بنایا۔ سی این این نے تحقیقاتی رپورٹ میں کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی اردن میں جدید ترین تھاڈ سسٹم کا ریڈار تباہ کردیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی دو مقامات پر تھاڈ ریڈار کو نشانہ بنایا گیا، امریکی ٹی وی کے مطابق اماراتی ریڈار عمارت کے اندر ہونے کی وجہ سے نقصان کا درست اندازہ لگانا ممکن نہیں۔ ایک تھاڈ نظام کی قیمت تقریباً 50 کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اسی دوران قطر میں تعینات ارلی وارننگ ریڈار بھی ایرانی حملے میں تباہ ہوا۔ امریکی ذرائع نے بتایا کہ ایران نے کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنا کر ایئر ڈیفنس کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد، وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور کھپت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور کھپت کے حوالے سے ہائی پاورڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں آفسز، تعلیمی ادارے اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ورکنگ دنوں میں کمی کا پلان تیار کیا گیا ہے تاکہ ایندھن کے اسٹاک کا مؤثر استعمال ممکن ہو سکے۔ اسی طرح تعلیمی اداروں میں ورچوئل نظام تعلیم اور دفاتر کے لیے ورک فرام ہوم کا پلان بھی طے کیا گیا ہے۔ یہ اقدامات ایندھن کی طلب میں کمی لانے اور اسٹاک کے مؤثر استعمال میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پلان پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، مزید برآں، ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی ذخیرہ اور اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2026ء

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔ نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 7 میچوں میں 383 رنز اسکور کیے جبکہ سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف دو سنچریاں بھی بنائیں۔ وہ ایک ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

کراچی میں عید کی

کراچی میں عید کی شاپنگ کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق آج سے شہر کے مختلف اضلاع میں تعینات سیکشن آفیسرز اورٹریفک اسٹاف روزانہ شام7 بجے سے شاپنگ سینٹرز اورمارکیٹوں میں رات گئےتک کاروباری سرگرمیوں کےاختتام تک اپنےفرائض انجام دیں گے ۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے عید خریداری کے دوران شہر کی اہم اور مصروف مارکیٹوں سمیت شاہراہوں پراضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، اللہ والی چورنگی سے اتحاد سگنل تک رکشہ ٹیکسی داخلہ ممنوع ہوگا،کمرشل گاڑیوں والے حضرات اللہ والی سے نورانی سگنل میڈی کیر اور شہید ملت روڈ کا راستہ اختیار کریں۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ڈرگ روڈ سے آنے والی ٹریفک میلینیم برج سے نیپا جاسکے گی، برج کے نیچے رکشہ اور ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا، حیدری مارکیٹ پر رش ہونےکی صورت میں نارتھ کراچی سے آنے والی کمرشل ٹریفک فائیو اسٹار چورنگی سے شارع نورجہاں، لنڈی کوتل چورنگی کاراستہ اختیار کرسکیں گے جب کہ بورڈ آفس سے آنے والی ٹریفک کے ڈی اے چورنگی سے ضیاءالدین چورنگی اورشارع نورجہاں سےنارتھ کراچی کا راستہ استعمال کریں ۔ ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ فوارہ سے جی پی او اور سنگرچوک سے زیب النساء اسٹریٹ تک رکشہ و ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا، رکشہ ٹیکسی یا کمرشل گاڑیوں والے حضرات فوارہ سے ایم آر کیانی چوک، سرور شہید روڈ، کوسٹ گارڈسے ریگل یا تبت سینٹر کا راستہ اختیار کریں، ایم اے جناح روڈ سے سنگرچوک اور پریڈی اسٹریٹ اور صدر دواخانہ کا روٹ استعمال کریں۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے کے مطابق تبت چوک سےعیدگاہ چوک جامع کلاتھ تک رکشہ اور ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا، رکشہ ٹیکسی یا کمرشل گاڑیوں والے شہری اردو بازارسےکورٹ روڈچوک یا فریسکو چوک کا راستہ اختیارکریں، رش ہونےکی صورت میں کلفٹن برج سےتین تلوار اور ریس کورس یا چوہدری خلیق الزمان روڈ کا استعمال کریں جب کہ کے پی ٹی انڈر پاس سے آنے والی ٹریفک باتھ آئی لینڈ سےکلفٹن برج کا راستہ استعمال کریں ۔ پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ مین راشد منہاس روڈ پر رکشہ ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا ، رکشہ ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں والےحضرات سجن کانٹا سے سرفراز غوری روڈ استعمال کریں گے، شہر بھر میں تمام سپرمارکیٹس کےاطراف رکشہ ٹیکسی کے غیرقانونی اسٹینڈ قائم نہیں ہوں گے۔

افغان سرزمین کا پاکستان

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی میں استعمال ہونا ناقابل قبول ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں مغربی سرحد پر سیکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل کو آپریشن غضب للحق اور پاک افغان سرحدی صورتحال سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ سید عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پھول رکھے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔ فیلڈ مارشل نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل مستعدی اور بلند حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے جاری جھڑپوں کے دوران افواج کی ثابت قدمی اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی بھی تحسین کی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے دینا ناقابل قبول ہے۔ اور امن اسی صورت ممکن ہے جب افغان طالبان دہشتگرد تنظیموں کی حمایت ترک کریں۔

فرانس ایران کے خلاف

فرانس ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے ممکنہ فوجی آپریشن میں شامل نہیں ہو گا۔ فرانسیسی سفارتی ذرائع نے العربیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اس معاملے میں فوجی کارروائی کا حصہ بننے کے بجائے سفارتی کوششوں کو ترجیح دے گا۔ فرانسیسی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس اسرائیل کو لبنان پر زمینی حملے سے روکنے کے لیے تمام ممکنہ سفارتی اقدامات کرے گا تاکہ خطے میں کشیدگی مزید نہ بڑھے۔ ذرائع کے مطابق حزب اللہ کی حالیہ کارروائیوں نے اسرائیل کو بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا جواز فراہم کر دیا ہے، جس سے خطے میں صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

ایران میں جنگ کا پھیلاؤ

چین نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کیلئے خصوصی نمائندہ بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق چینی حکومت نے خطے میں صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تمام فریق فوری طور پر فوجی کارروائیاں روک دیں اور مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق جنگ کا پھیلاؤ کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور موجودہ بحران کو صرف بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

ایران کے ساتھ طویل

سابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طویل جنگ امریکا کو دفاعی لحاظ سے کمزور کر سکتی ہے۔ بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران میں طویل فوجی مداخلت کے نتیجے میں امریکا دیگر عالمی محاذوں پر غیر محفوظ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے حوالے سے امریکی عوام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی ایران کے خلاف جنگ کا کوئی ٹھوس جواز پیش کیا گیا ہے۔ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کا اب تک کوئی واضح مقصد سامنے نہیں آ سکا، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپکی ایران سے جنگ کی حکمت عملی میں بنیادی چیزوں کی کمی ہے۔

کراچی میں سڑکوں کی

کراچی میں آج بروز بدھ بھی شہریوں کو سڑکوں کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ٹی خان روڈ سے پی آئی ڈی سی روڈ اور مائی کولاچی روڈ ریلوے پھاٹک تک بند ہے جب کہ سکیورٹی کے پیش نظر ایم ٹی خان روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بندش کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہے۔ بلاول ہاؤس اورکلفٹن سے آنے والے ٹریفک کو بوٹ بیسن سے تین تلوار کا متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔ آئی سی آئی چوک ماڑی پور روڈ سے بوٹ بیسن جانے والے آئی آئی چندریگر روڈ استعمال کریں، اس کے علاوہ شارع فیصل سےجناح برج جانےوالے پی آئی ڈی سی سے آئی آئی چندریگر روڈ اختیار کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر کے خلاف کراچی کی ضلعی عدالت میں مقامی وکیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل پٹیشن نمبر 1095/26 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ویسٹ 1 میں دائر ظاہر کی گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پٹیشن ہائیکورٹ کے وکیل جمشید خواجہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں ایس ایس پی کمپلین سیل اور ایس ایچ او ڈاکس فریق دوئم اور سوئم ہیں جبکہ فریق چہارم کے خانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر کو شامل کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے مذکورہ وکیل سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

حنیف عباسی کا بڑا اعلان

حنیف عباسی نے ملک احمد خان سے ملاقات کے دوران بلھے شاہ مسافر ٹرین کو 28 مئی سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ ٹرین نومبر 2011 میں غیر فعال کر دی گئی تھی، جس کے باعث مقامی آبادی کو سفری مشکلات کا سامنا تھا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بلھے شاہ ٹرین کی بحالی سے خصوصاً ضلع قصور اور گردونواح کے رہائشیوں کو معیاری اور سستی سفری سہولت میسر آئے گی۔ ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے قصور کی عوام کے لیے 25 ایکڑ اراضی پر جدید پارک کے قیام کی منظوری بھی دی، جس سے شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم ہوں گی۔ علاوہ ازیں قصور ریلوے اسٹیشن کی بیوٹیفکیشن اور اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا گیا تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور شہر کا مثبت تشخص اجاگر ہو۔

پی ٹی اے کی جانب

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ویلیو ایڈڈ سروسز کی غیر قانونی اور غیر مجاز ایکٹیویشن سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے باضابطہ ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق بعض صارفین نے شکایت کی کہ ان کے موبائل نمبرز پر ویلیو ایڈڈ سروسز ان کی اجازت کے بغیر فعال کی جا رہی ہیں۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صارف کی پیشگی اجازت کے بغیر کوئی ویلیو ایڈڈ سروس ایکٹیویٹ نہیں کی جا سکتی۔ پی ٹی اے نے ہدایت کی کہ وی اے ایس ایکٹیویشن کے لیے ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) کی تصدیق لازمی ہو گی۔ اور او ٹی پی شیئر کیے بغیر کوئی سروس فعال نہیں کی جا سکے گی۔ غیر مجاز ایکٹیویشن کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے۔ ایڈوائزری میں موبائل صارفین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ مشکوک لنکس اور غیر ضروری سروسز سے محتاط رہیں۔ اگر کسی صارف کو غیر متعلقہ چارجز کا سامنا ہو تو فوری طور پر متعلقہ موبائل آپریٹر سے رابطہ کریں۔ شکایت کے اندراج کے لیے صارفین پی ٹی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سے رجوع کر سکتے ہیں۔ پی ٹی اے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ

پمز اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق میڈیکل بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پروفیسر ڈاکٹر ایم عارف خان شامل تھے۔ معائنہ آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف کی دوسری انجیکشن ڈوزکے فالواپ کے طورپرکیا گیا، دورانِ معائنہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی بصری صلاحیت، فنڈوسکوپی، سلٹ لیمپ معائنہ اورآپٹیکل کوہرنس ٹوموگرافی ٹیسٹ کئے گئے۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق بانی کی بینائی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور صحت کی صورتحال مستحکم ہے۔ بورڈ نے آئندہ نگہداشت اور علاج کے لیے پہلے سے طے شدہ ہدایات جاری رکھنے کی سفارش کی ہے تاکہ آنکھوں کی حالت مزید بہتر ہو سکے۔ پمز انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا کہ معائنے کے دوران بانی کے طبی ریکارڈ کا مکمل جائزہ لیا گیا اور کسی ہنگامی مسئلے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

ایپل کا رواں سال کا

ایپل نے رواں سال کا سستا ترین آئی فون متعارف کرا دیا ہے۔ آئی فون 17 ای گزشتہ سال کے آئی فون 16 ای جیسا ہی نظر آتا ہے۔ اس فون کے اندر آئی فون 17 والا اے 19 پراسیسر موجود ہے مگر اسکرین کچھ چھوٹی ہے جو 6.1 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے۔ فون کے فرنٹ پر سیلفی کیمرے کے لیے ڈائنامک آئی لینڈ بار کی بجائے پرانے نوچ ڈیزائن کو برقرار رکھا گیا ہے جس میں سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔ کمپنی کے مطابق اے 19 پراسیسر کی پرفارمنس بہت زیادہ تیز ہوگی جبکہ اے آئی پراسیسنگ بہتر کی گئی ہے۔ اسی طرح فون کے اندر ایپل کا تیار کردہ سی 1 ایکس موڈیم موجود ہے تاکہ انٹرنیٹ اسپیڈ تیز ہوسکے۔ فون کے تحفظ کے لیے سرامکس شیلڈ 2 کو استعمال کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ گرنے پر بھی اسکرین کو زیادہ تحفظ ملے گا۔ آئی فون 17 ای کے بیک پر سنگل 48 میگا پکسل کیمرا موجود ہے جو 4K ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے۔ ایپل کے مطابق پورٹریٹ فوٹوگرافی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جو فیس آئی ڈی کو سپورٹ کرتا ہے۔ فون میں میگ سیف سپورٹ بھی دی گئی ہے جو آئی فون 16 ای میں موجود نہیں تھی، تاکہ تیز وائرلیس چارجنگ ممکن ہوسکے۔ اس سے ہٹ کر وائی فائی 6، بلیو ٹوتھ 5.3، واٹر اینڈ ڈسٹ ریزیزٹنس، سیٹلائیٹ کنکٹویٹی اور ای سم سپورٹ جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔ فون کے اندر آئی او ایس 26 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جبکہ ایپل انٹیلی جنس فیچرز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ فون کا 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 599 ڈالرز جبکہ 512 جی بی والا ورژن 799 ڈالرز میں فروخت کیا جائے گا۔ یہ فون بلیک، وائٹ اور نئے سافٹ پنک رنگوں میں دستیاب ہوگا اور 11 مارچ سے عالمی سطح پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ہولی کے موقع پرسندھ میں

ہولی کے موقع پرسندھ میں 2 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت سندھ نے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے منگل اور بدھ کو 2 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں 7 فروری کو چھٹی نہیں ہو گی ، وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے ، وزیر تعلیم سندھ حکومت سندھ کی جانب سے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے منگل اور بدھ کو 2 روز کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تعطیلات کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 3 تا 4 مارچ ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی۔

ایران پرحملے کے بعد

ایران میں حملے کے بعد پاکستانی طلبہ اور شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کا عمل تیز رفتار جاری ہے۔ حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں سینکڑوں طلبہ کوایران سے تفتان کے سرحدی راستے بحفاظت کوئٹہ پہنچایا گیا، یکم اور2 مارچ تک مجموعی طور پر 183 طلبہ وطن واپس آئے، جن میں مرد وخواتین دونوں شامل تھے۔ 2 مارچ کو 62 طلبہ کو کوئٹہ روانہ کیا گیا، جن میں 42 مرد اور 20 خواتین شامل تھیں جبکہ اسی روز مزید 121 طلبہ کی آمد عمل میں آئی، جن میں 41 مرد اور 80 خواتین شامل تھے۔ واپسی کرنے والے طلبہ کا تعلق مختلف صوبوں سے ہے، پنجاب 132، خیبرپختونخوا 22، سندھ 15، گلگت بلتستان 10، آزاد کشمیر 3 اور بلوچستان کا ایک طالبعلم شامل ہے۔ واپس لائے گئے طلبہ ایران کے مختلف شہروں کے میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم تھے، جن میں تہران، اصفہان، زنجان اور یزد کے تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ واپسی کے دوران طلبہ کی حفاظت اور طبی سہولیات پر خصوصی توجہ دی گئی، جبکہ مزید طلبہ کی محفوظ واپسی کے لیے انتظامات جاری ہیں۔ اس اقدام سے پاکستان کی حکومت اور فوج کی ذمہ داری اور شہریوں کی حفاظت کے عزم کا عملی مظاہرہ سامنے آیا۔

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت

کراچی: پاکستان کی ہندو برادری نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ہولی کی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ سندھ میں مقیم ہندو رہنماؤں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتحال اور سوگ کے ماحول کے پیش نظر اس سال رنگوں کا تہوار ہولی روایتی جوش و خروش کے بجائے محدود اور سادہ انداز میں منایا جائے گا۔ کچھ علاقوں میں ہندو کمیونٹی نے باقاعدہ طور پر ہولی کی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کیا جبکہ دیگر شہروں میں رہنے والے افراد نے کہا ہے کہ وہ مذہبی رسومات ادا کریں گے تاہم بڑی تقاریب اور عوامی اجتماعات سے گریز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہندو برادری سے اپیل کی تھی کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث ہولی سادگی سے منائی جائے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔

ہمارا مشن ایرانی بیلسٹک

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی کا اگلا مرحلہ موجودہ صورتحال سے زیادہ سخت ہوگا اور اب بھی “سخت حملہ کرنا باقی ہے”۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ “آپریشن ایپک فیوری” مکمل ہونے کے بعد دنیا ایک محفوظ جگہ ہوگی۔ ان کے مطابق ایران کے خلاف جاری آپریشن تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اب تک چھ امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران جیسے ملک کے پاس میزائل اور ایٹمی ہتھیار ہوں تو وہ پوری دنیا کو یرغمال بنا سکتا ہے، اس لیے اسے میزائل ٹیکنالوجی حاصل نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ہر ماہ تقریباً ایک سو میزائل تیار کر رہا ہے اور امریکی مشن ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے اور تیاری کی صلاحیت کو ختم کرنا ہے۔ روبیو نے مزید کہا کہ ایران اس وقت کمزور ترین حالت میں ہے اور انہیں امید ہے کہ ایرانی عوام موجودہ حکومت کو ہٹا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایسا ایران چاہتا ہے جہاں موجودہ رجیم کی حکومت نہ ہو۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق ایران کے اقدامات کو سنجیدگی سے لیا گیا، اسی لیے آپریشن کی ضرورت پیش آئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے حملے کا انتظار نہیں کر سکتا تھا، اس لیے پیشگی کارروائی کی گئی۔ روبیو نے یہ بھی کہا کہ ایران میں کسی اسکول کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا۔

ایران کے خلاف جنگ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ “کچھ وقت” لے سکتی ہے، تاہم یہ برسوں پر محیط نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی لامتناہی جنگ نہیں ہے۔ فاکس نیوز کے پروگرام “ہینیٹی” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “میں نے کہا تھا کہ یہ تیز اور فیصلہ کن ہو سکتی ہے۔ اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، مگر یہ برسوں نہیں چلے گی۔” امریکی صدر ٹرمپ نے ابتدائی طور پر اس جنگ کا دورانیہ چار سے پانچ ہفتے بتایا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے عندیہ دیا کہ یہ زیادہ طویل بھی ہو سکتی ہے۔ حالیہ بیانات میں ٹرمپ نے کہا کہ کارروائی کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا اور اس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پروگرام کو ناکام بنانا ہے، جس کی تہران تردید کرتا ہے۔ نیتن یاہو نے اس جنگ کو مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے ایک ممکنہ موقع کے طور پر بھی پیش کیا اور کہا کہ اس سے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب رائٹرز/ایپسوس کے ایک حالیہ سروے کے مطابق صرف ایک چوتھائی امریکی شہریوں نے ایران پر امریکی حملوں کی حمایت کی، جب کہ عراق اور افغانستان کی طویل جنگوں کے بعد امریکی عوام بیرون ملک فوجی مداخلت کے حوالے سے محتاط نظر آتے ہیں۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مل کر ایسے حالات پیدا کر رہے ہیں جن میں ایرانی عوام اپنی حکومت تبدیل کر سکیں، تاہم حتمی فیصلہ ایرانی عوام کے ہاتھ میں ہوگا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کو مشرق وسطیٰ کا واحد ملک سمجھا جاتا ہے جس کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں، جب کہ امریکہ بھی جوہری صلاحیت رکھتا ہے۔

جامعہ کراچی میں

جامعہ کراچی میں 2 مارچ کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ جامعہ میں آج تدریسی عمل معطل رہے گا، رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ دوسری جانب انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں آج کلاسز آن لائن ہوں گی۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال

مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کئی گنا بڑھ گئی۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق موجودہ صورتحال میں پاک افغان فضائی حدود سے کئی روٹس دنیا کے مصروف ترین کوریڈور بن گئے ہیں۔ فلائٹ ریڈار سے لی گئی تصاویر میں پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود میں پروازوں کا واضح رش دیکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بتانا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کئی گنا بڑھنے سے ایوی ایشن انڈسٹری کو لاکھوں ڈالر کا منافع حاصل ہونے کی توقع ہے۔

کراچی اور لاہور ریجن کے

کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق یہ فضائی روٹ 3 مارچ سے 31 مارچ تک صبح 9 تا دن 3 بجے کے درمیان بند رہیں گے جب کہ اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے مخصوص فضائی روٹس مہیا نہیں ہوں گے

ایران کی فوجی اور سیاسی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی فوج اور پولیس کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والوں کومعافی ملے گی ورنہ یقینی موت کا سامنا کرنا ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران میں سینکڑوں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جن میں پاسدارانِ انقلاب کے مراکز، فضائی دفاعی نظام اور بحری تنصیبات شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی افواج نے ایرانی بحریہ کے ہیڈکوارٹر کو بڑی حد تک تباہ کر دیا ہے جبکہ 9 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، انہوں نے کہا کہ بقیہ جہازوں کو بھی جلد تباہ کر دیا جائے گا اور وہ سمندر میں ڈوب جائیں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی پوری فوجی کمانڈ ختم ہو چکی ہے، ایران کی فوجی کمانڈ کا ڈھانچہ شدید متاثر ہوا ہے اور متعدد اہلکار ہتھیار ڈالنے کے خواہش مند ہیں، انہوں نے ایرانی فوج، پاسدارانِ انقلاب اور پولیس کو ہتھیار ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والوں کو معافی دی جائے گی، بصورت دیگر انہیں یقینی انجام کا سامنا کرنا ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ فوجی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تمام مقاصد حاصل نہیں ہو جاتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نیوی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور مہم کے دوران مزید امریکی ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

سائپرس میں برطانوی

نکوسیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانوی شاہی فضائیہ کے اڈے اکروتیری کو مشتبہ ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ خبر کے مطابق آر اے ایف اکروتیری پر ہونے والے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ اڈہ لیماسول کے قریب واقع ہے۔ سائپرس کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملے میں بغیر پائلٹ کے ایک ڈرون کا استعمال کیا گیا، جس سے محدود نوعیت کا نقصان ہوا۔ برطانیہ مشرقی بحیرہ روم میں واقع سائپرس کے دو فوجی اڈوں پر خودمختاری برقرار رکھتا ہے، حالانکہ سائپرس یورپی یونین کا رکن ملک ہے۔ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں اس واقعے کو خطے میں سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کویت میں امریکی بیس

ایران میں کویت میں امریکی بیس کو مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی میڈیا نے ایران کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق کویت میں واقع ایک امریکی ائیر بیس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے سے شدید نقصان پہنچا۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن پر چار میزائل داغے، جس کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا۔ ایران کے مطابق اب تک ان حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے امریکی اہلکاروں کی تعداد 560 تک پہنچ چکی ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

ایران جنگ کے باعث

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ ایک نئے تنازع میں داخل ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ متعدد بین الاقوامی ایئر لائنز نے خطے کے لیے اپنی پروازیں منسوخ یا معطل کر دی ہیں، جبکہ دبئی، دوحہ اور ابوظبی جیسے بڑے فضائی مراکز تیسرے روز بھی بند رہے۔ دبئی، دوحہ اور ابوظبی کی بندش کے باعث دنیا بھر میں ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں اور ہزاروں پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ ایئر لائنز نے سکیورٹی خدشات اور فضائی حدود کی بندش کے باعث ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔ ذیل میں اہم ایئر لائنز کی تازہ صورتحال پیش ہے: ایجین ایئرلائنز نے تل ابیب، بیروت اور اربیل کے لیے پروازیں 3 مارچ تک معطل کر دیں۔ ایئر فرانس اور کے ایل ایم نے تل ابیب، بیروت، دبئی اور ریاض کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں، جبکہ کچھ روٹس پر 6 مارچ تک خلل کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اسرائیل اور قطر کے لیے تمام پروازیں 2 مارچ تک معطل کر دیں، جبکہ یورپ کے بعض روٹس بھی متاثر ہوئے۔ برٹش ایئرویز نے لندن سے ابوظبی، عمان، بحرین، دوحہ، دبئی اور تل ابیب جانے والے مسافروں کو ٹکٹ کی تاریخ تبدیل کرنے یا رقم کی واپسی کی سہولت فراہم کی ہے۔ کیتھے پیسیفک ایئرویز نے دبئی کے لیے تمام پروازیں 5 مارچ تک منسوخ اور ریاض کے لیے پروازیں 3 مارچ تک معطل کر دیں۔ ایمریٹس اور اتحاد ایئرویز نے اپنے دبئی اور ابوظبی ہب سے تمام پروازیں عارضی طور پر روک دیں۔ انڈیگو نے مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود استعمال کرنے والی تمام پروازیں کم از کم 2 مارچ تک معطل کر دیں۔ لوفتھانزا نے تل ابیب، بیروت، عمان، دمام، اربیل اور تہران کے لیے پروازیں 8 مارچ تک جبکہ دبئی کے لیے 4 مارچ تک روک دیں۔ سنگاپور ایئرلائنز نے دبئی کے لیے پروازیں 7 مارچ تک منسوخ کر دیں، جبکہ اس کی ذیلی ایئر لائن اسکوٹ نے جدہ کے لیے پروازیں معطل کیں۔ قطر ایئرویز نے قطری فضائی حدود بند ہونے کے باعث دوحہ کے لیے پروازیں عارضی طور پر روک دیں۔ ترکش ایئرلائنز نے بحرین، ریاض، ایران، عراق، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، شام اور متحدہ عرب امارات کے لیے بعض پروازیں منسوخ کر دیں۔ وز ایئر نے اسرائیل، دبئی، ابوظبی اور عمان کے لیے پروازیں 7 مارچ تک معطل کر دیں۔ ماہرین کے مطابق خطے میں جاری عسکری کشیدگی کے باعث فضائی حدود کی بندش اور سکیورٹی خطرات نے عالمی ہوا بازی کے نظام کو غیر معمولی دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اگر صورتحال طول پکڑتی ہے تو اس کے اثرات عالمی معیشت اور تیل کی ترسیل پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

خلیج تعاون کونسل کا ایران سے

خلیج تعاون کونسل نے کہا ہے کہ ایران حملے فوری طور پر روک دے۔ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر حملے بند کرے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرے، یہ مطالبہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ سپلائی چین کے تحفظ اور عالمی توانائی منڈیوں کے استحکام کو یقینی بنانا ناگزیر ہے کیونکہ موجودہ صورتحال سے خطے اور دنیا کی معیشت متاثر ہو سکتی ہے۔ کونسل نے کہا کہ وہ ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے اور اپنی سلامتی اور علاقائی تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گی، بیان میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ رکن ممالک اپنے شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

امریکہ سے مذاکرات نہیں

ایران کے سیکورٹی چیف اور قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے واضح کیا ہے کہ تہران امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا، حالانکہ کچھ رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران امریکہ کے ساتھ کسی بات چیت یا مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا، خاص طور پر موجودہ کشیدگی اور تازہ حملوں کے پس منظر میں۔ انہوں نے اپنے موقف کو مضبوط کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے لیے اب امن مذاکرات کی راہ پسندیدہ نہیں ہے اور وہ اپنے دفاعی اور قومی مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی نئی قیادت مجھ سے بات کرنا چاہتی ہے، میں نے بھی بات چیت پر اتفاق کر لیا ہے۔ تاہم لاریجانی کے اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران فی الحال واشنگٹن کے ساتھ کسی باضابطہ یا براہِ راست ڈپلومیسی کے عمل میں دلچسپی نہیں رکھتا، خاص طور پر جب فوجی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

اوپن اے آئی اور امریکی

مصنوعی ذہانت کے شعبے کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے امریکی حکومت کے ساتھ ایک اہم معاہدہ طے کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس معاہدے کے تحت اوپن اے آئی کے جدید اے آئی ماڈلز کو یونائیٹڈ اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کے خفیہ کلاؤڈ نیٹ ورک پر تعینات کیا جائے گا۔

پنجاب بھر کے اسکولوں

پنجاب بھر کے اسکولوں میں مارننگ اسمبلی تاحکم ثانی ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن اسکولز پنجاب نے صوبے بھر کے اسکولوں کیلئے اہم سکیورٹی ہدایات جاری کرتے ہوئے مارننگ اسمبلی تا حکمِ ثانی معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے فوری طور پر فعال (فنکشنل) کیے جائیں اور ان کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ حکام نے ہر استاد کیلئے اینڈرائیڈ موبائل فون پر پنجاب سیف سٹی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی قرار دے دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اطلاع دی جا سکے۔ اسکولوں کے مین گیٹس اوقاتِ کار کے دوران بند رکھے جائیں اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر سختی سے پابندی عائد ہو گی، مزید برآں تمام تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی ڈرلز کروانے اور طلبہ و عملے کو ایگزٹ پوائنٹس سے مکمل آگاہی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

امریکا کا ایف۔15 طیارہ تباہ

کویت میں امریکا کا ایف 15 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہوگیا اور زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ زمین سے ٹکرانے سے چند لمحے قبل پائلٹ کو بحفاظت ایجیکٹ کرتے دیکھا گیا۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کا پاکستانیوں

پاکستان میں امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں تمام سروسز معطل کردی گئیں۔ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں قائم امریکی قونصل خانوں اور سفارتی دفاتر میں آج کی تمام اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔ امریکی سفارت خانہ اسلام آباد کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ویزا سروسز اور امریکی شہریوں کیلئے فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کی آج کے لیے طے شدہ تمام ملاقاتیں ختم کر دی گئی ہیں۔ سفارت خانے نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ انتظامی وجوہات کی بنا پر کیا گیا اور متاثرہ درخواست دہندگان کو نئی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

پاکستان سے مشرق وسطیٰ

مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی تمام پروازیں دوسرے روز بھی منسوخ کردی گئیں۔پروازیں منسوخ ہونے کے باعث ہزاروں مسافر پھنس گئے۔ تفصیلات کے مطابق یکم مارچ کو پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 58 پروازیں منسوخ ہوگئیں،لاہور سے مشرق وسطی ٰجانے والی 13 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

دبئی،دوحا،مناما اوراربیل

دبئی،دوحا،مناما اوراربیل میں مزید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ،ابتدائی طور پر تازہ دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ، گزشتہ روز بھی مذکورہ شہروں میں دھماکے ہوئے تھے۔ عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی عراق میں حریر امریکی فوجی اڈے پر زوردار دھماکے ہوئے ، عراق میں مقدس مقامات پر سرخ لائٹیں روشن کر دی گئیں۔

چین کا ایران پر امریکی

چین نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مزید کشیدگی پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں حملوں پر “گہری تشویش” کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ بیان میں تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی میں اضافہ نہ کریں اور مذاکرات و مکالمے کی طرف واپس آئیں۔ امریکہ اور اسرائیل نے ہفتے کو ایران کی عسکری صلاحیت کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کیے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اس کارروائی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے۔ اتوار کو چین نے خطے میں موجود اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کیں۔ اسرائیل میں قائم چینی سفارت خانے نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے یا ممکن ہو تو مصر جانے کے لیے طابا بارڈر کراسنگ استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ وزارت خارجہ نے ایران میں موجود چینی شہریوں کو بھی “جلد از جلد” ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا اور زمینی راستوں کے طور پر آذربائیجان، آرمینیا، ترکی اور عراق کی نشاندہی کی۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اپنے تبصرے میں حملے کو “خودمختار ریاست کے خلاف کھلی جارحیت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث ہوا بازی کا شعبہ بھی متاثر ہوا ہے۔ ہانگ کانگ میں قائم فضائی کمپنی کیتھے پیسیفک ایئرویز نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔ معطلی کا اطلاق دبئی اور ریاض جانے اور وہاں سے آنے والی مسافر پروازوں کے ساتھ ساتھ دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزرنے والی کارگو سروسز پر بھی ہوگا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ متاثرہ فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کے راستے تبدیل کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایئر لائنز مجموعی سکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ روس ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے باعث روس نہیں جا رہے،وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو روس روانہ ہونا تھا۔

خامنہ ای کی شہادت

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تقریباً 37 برس اقتدار میں رہنے کے بعد شہادت نے ملک کے سیاسی مستقبل سے متعلق اہم سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ان کے قتل کے اگلے ہی روز آئینی طریقہ کار کے تحت اقتدار کی منتقلی کے ابتدائی خدوخال سامنے آنا شروع ہو گئے۔ آئین کے مطابق اتوار کو ایک عبوری قیادت کونسل قائم کی گئی جس نے ریاستی امور سنبھال لیے ہیں۔ یہ کونسل صدر، عدلیہ کے سربراہ اور گارڈین کونسل کے ایک رکن پر مشتمل ہے جسے ایکسپیڈینسی کونسل نامزد کرتی ہے۔ ایکسپیڈینسی کونسل سپریم لیڈر کو مشورہ دینے اور پارلیمان سے تنازعات نمٹانے کی ذمہ دار ہے۔ عبوری کونسل میں اصلاح پسند صدر مسعود پزشکیان اور سخت گیر چیف جسٹس غلام حسین محسنی اژئی شامل ہیں، جو عارضی طور پر سپریم لیڈر کے تمام اختیارات سنبھالیں گے۔ تاہم یہ بندوبست عارضی ہے۔ ایرانی قانون کے تحت 88 ارکان پر مشتمل مجلس خبرگان کو “جلد از جلد” نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کرنا ہوگا۔ مجلس خبرگان مکمل طور پر شیعہ علما پر مشتمل ہوتی ہے جن کا انتخاب ہر آٹھ سال بعد عوامی ووٹ سے ہوتا ہے، تاہم ان کی امیدواریاں گارڈین کونسل کی منظوری سے مشروط ہوتی ہیں۔ یہی گارڈین کونسل ماضی میں مختلف انتخابات میں امیدواروں کو نااہل قرار دیتی رہی ہے۔ مارچ 2024 میں اس نے سابق صدر حسن روحانی کو بھی مجلس خبرگان کے انتخاب میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔ خامنہ ای کے 56 سالہ صاحبزادے مضبوط امیدوار جانشینی کے ممکنہ امیدواروں کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں، تاہم علما کی مشاورت عموماً عوامی نظروں سے دور ہوتی ہے۔ ماضی میں یہ تاثر تھا کہ خامنہ ای کے قریبی ساتھی اور سخت گیر صدر ابراہیم رئیسی قیادت سنبھال سکتے ہیں، مگر وہ مئی 2024 میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اب خامنہ ای کے 56 سالہ صاحبزادے مجتبی خامنہ ای کا نام بھی ممکنہ امیدواروں میں لیا جا رہا ہے، حالانکہ وہ کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہے۔ تاہم باپ سے بیٹے کو اقتدار کی منتقلی نہ صرف حکومت کے ناقدین بلکہ نظام کے حامیوں میں بھی ردعمل پیدا کر سکتی ہے، جو اسے 1979 کے انقلاب کے بعد ایک نئی مذہبی موروثی روایت کے قیام کے طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ ایران میں سپریم لیڈر کے منصب پر اقتدار کی منتقلی اس سے قبل صرف ایک بار ہوئی تھی۔ 1989 میں انقلاب 1979 کے روحِ رواں روح اللہ خمینی کے انتقال کے بعد خامنہ ای اس منصب پر فائز ہوئے تھے۔ موجودہ انتقالِ اقتدار ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطہ پہلے ہی کشیدگی کا شکار ہے اور جون 2025 میں اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ ہو چکی ہے۔ ایران کا سپریم لیڈر ملک کے پیچیدہ شیعہ مذہبی و سیاسی نظام کا محور ہوتا ہے اور ریاستی معاملات پر حتمی اختیار رکھتا ہے۔ وہ مسلح افواج اور طاقتور پاسداران انقلاب کا سپریم کمانڈر بھی ہوتا ہے۔ پاسداران انقلاب کو 2019 میں امریکہ نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ یہی فورس خطے میں اپنے اتحادی گروہوں پر مشتمل مبینہ “محورِ مزاحمت” کی قیادت کرتی رہی ہے اور ایران کے اندر بھی وسیع مالی و معاشی اثر و رسوخ رکھتی ہے۔

سی آئی اے نے آیت اللہ خامنہ ای

نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے آیت اللہ خامنہ ای کی لوکیشن معلوم کر کے اسرائیل کو فراہم کی۔ رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے ایرانی قیادت کے خفیہ اجلاس کی نشاندہی کی، جس کے بعد اسرائیل نے حملہ کیا،سی آئی اے کئی ماہ سے آیت اللہ خامنہ ای کی نقل و حرکت کو ٹریک کر رہی تھی۔ تہران میں واقع قیادت کمپاؤنڈ میں ہونے والے خفیہ اجلاس کی اطلاع امریکا کو پہلے سے تھی،امریکا اور اسرائیل نے خامنہ ای کی موجودگی کی تصدیق کے بعد حملے کا وقت تبدیل کیا۔ سی آئی اے کو خامنہ ای کے روزمرہ معمولات اور خفیہ ٹھکانوں تک رسائی حاصل ہو چکی تھی۔

شہادت کے بعد آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود ان کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی ہے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے’خدا کے نام سے جو مہربان، رحم کرنے والا ہے‘۔ سورۃ الاحزاب کی آیت نمبر 23 کا حوالہ دیتے ہوئے پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ مومنوں میں (ایسے) لوگ بھی ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا، ان میں سے کچھ نے تو اپنا عہد پورا کر دیا اور کچھ اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں اور وہ ذرا بھی نہ بدلے۔ یاد رہے کہ ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

کراچی اور لاہورمیں

کراچی اور لاہورمیں غیرملکی قونصلیٹ کےباہراحتجاجی مظاہرے کئے گئے،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ صوبائی وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجارنےایڈیشنل آئی جی کراچی سےتفصیلات طلب کرلیں،ضیاالحسن لنجارکا کہنا تھا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سی آئی اے نے آیت اللہ خامنہ ای کی لوکیشن معلوم کر کے اسرائیل کو فراہم کی ، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ حساس تنصیبات کی سیکیورٹی مزیدمؤثربنائی جائے،ٹریفک کی روانی برقراررکھنےکیلئےمتبادل راستوں کاتعین کیاجائے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور میں تمام حساس جگہوں پر صورتحال کنٹرول میں ہے، پولیس کی مختلف جماعتوں کی جانب سے احتجاج پر تیاری ہے۔ غیر ملکی قونصلیٹ ایسے واقعات نہیں ہوئے جو رپورٹ ہوئے،امریکی قونصلیٹ کے باہر لوگ پرامن ہیں اور بات بھی سن رہے ہیں،ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاج کرنے والوں کیلئے دکھ کی گھڑی ہے۔ مختلف جماعتوں کی جانب سے مختلف احتجاج ہو رہے ہیں ان لوگوں کو بھی سکیورٹی دینی ہے،ہم سب کو احتیاط کرنی چاہیے سارے پوائنٹس پر پولیس موجود ہے،عوام اور پولیس جتھوں میں کھڑے نہ ہوں۔ بار کے الیکشن میں بھی سکیورٹی دی گئی اور ریلی یا احتجاج میں بھی سکیورٹی دیں گے،آئی جی کی جانب سے جو ایس او پیز دیئے گئے ہیں اس پر مکمل عمل درآمد ہو رہا ہے، کہیں کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو پولیس کو فوری اطلاع دیں

بولیویا میں فضائیہ

جنوبی امریکی ملک بولیویا میں فضائیہ کا ایک کارگو طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر قریبی موٹر وے پر جا گرا اور وہاں موجود 15 گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد طیارے اور متاثرہ گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔ وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل نے

امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر مشترکہ حملے کیے ہیں جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر فوجی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ یہ کارروائی ریاستِ اسرائیل کو لاحق خطرات ختم کرنے کے لیے کی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ اصفہان، قم، کرج اور کرمانشاہ میں بھی دھماکے رپورٹ ہوئے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں متعددوزارتوں کونشانہ بنایاگیا، حملوں کا سخت جواب دیں گے، جوابی کارروائی کی تیاری کررہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تہران یونیورسٹی اسٹریٹ پر متعدد میزائل حملے کیے گئے جبکہ حکومتی اور فوجی تنصیبات کو بجی ہدف بنایا گیا۔ اس کے علاوہ تہران میں صدارتی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں ایران پر مزید حملے کیے جائیں گے جبکہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کا خدشہ ہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی کہ امریکا کی جانب سے بھی ایران پر حملے جاری ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ایران پر حملے فضا اور سمندر دونوں راستوں سے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت  اللہ علی خامنہ ای تہران میں موجود نہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ملک بھر میں سائرن بجا دیے اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ محفوظ مقامات کے قریب رہیں۔ اسرائیل میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں، سوائے ضروری شعبوں کے۔ فضائی حدود بھی عام پروازوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی دفاعی عہدیدار کے مطابق یہ آپریشن کئی ماہ سے منصوبہ بندی کے تحت تھا اور اس کی تاریخ چند ہفتے قبل طے کی گئی۔ دوسری جانب ایران پر حملوں کے پیشِ نظر عراقی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے بھی اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے اور مستقبل میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھ سکتا ہے، تاہم ایران جوہری بم بنانے کے ارادے کی تردید کرتا رہا ہے۔

حقانی صاحب ماضی

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان دل و جان سے آپ کے ساتھ کھڑا رہا، مگر بدلے میں ہمیں کیا صلہ ملا؟ خواجہ آصف نے کہا کہ حقانی صاحب، آپ ہمارے مہمان رہے، آپ کے خاندانوں کی دہائیوں تک مہمان نوازی کی گئی، ہم نے آپ کے بزرگوں سے لے کر تین نسلوں تک خدمت کی، لاکھوں مہمانوں کو پناہ دی اور آج بھی کچھ لوگ پاکستان کی سرزمین پر پناہ گزین ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج پاکستان کے دشمنوں اور قاتلوں کو پناہ دی جا رہی ہے۔ آپ نے معصوم بچوں کے خون سے کھیلنے والوں کو سینے سے لگایا ہوا ہے، کابل میں بھی آپ کو کہا تھا کہ ہمارے دشمنوں کے حلیف نہ بنیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی، حتیٰ کہ جو مالی معاونت مانگی گئی وہ بھی دینے کو تیار تھے مگر اس کی کوئی ضمانت نہیں تھی۔

پاکستان بہت شاندار

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان کشیدگی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان بہت شاندار کارکردگی دکھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتے، انہیں پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پر مکمل اعتماد ہے اور وہ ان کا واقعی بہت احترام کرتے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ معاملات کو بہتر انداز میں سنبھال رہا ہے، اس لیے امریکا براہ راست مداخلت نہیں کرے گا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان کے پاکستان کے ساتھ تعلقات خوشگوار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان روابط مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عظیم ہیں۔ صدر ٹرمپ کے اس بیان کو خطے کی موجودہ صورتحال میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جہاں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی اور سرحدی امور پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔ دوسری جانب امریکا نے طالبان رجیم کے خلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکاافغان طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کی حمایت کرتاہے امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے کہا کہ پاکستان کوطالبان کی جانب سے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

افغانستان کی بلا اشتعال

افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف خیبرپختونخوا کے عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔ خیبرپختونخوا کے عوام نے افغان طالبان کی مبینہ بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پشاور سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے وہ ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے حالیہ کارروائی میں دشمن کو مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا اور سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ شہریوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قیمت پر ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مقامی افراد نے افغان طالبان پر زور دیا کہ وہ کشیدگی بڑھانے کے بجائے خطے میں امن و استحکام کو ترجیح دیں اور پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے باز رہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کردار ادا کیا، اس لیے افغانستان کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ عوام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے متحد رہیں گے۔ واضح رہے کہ مسلح افواج کی کارروائیوں میں اب تک 133 طالبان کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پاک فوج کا افغانستان

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی متعدد اہم پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیصلہ کن کارروائی کے بعد افغان طالبان فورسز کی جانب سے کئی مقامات پر سفید جھنڈا بھی لہرایا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی پوزیشنز کو آرٹلری اور کوارڈ کاپٹر کے ذریعے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ افغانستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن غضب للحق جاری ہے جس میں اب تک 133 طالبان ہلاک ہو چکے ہیں اور 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ پاک افواج نے افغان طالبان کی 27 پوسٹیں مکمل تباہ کر دی ہیں، 9 پر پاک فوج نے قبضہ کر لیا، مؤثرجوابی کارروائی میں پاک افواج نے 36 سے زائد ٹینک تباہ کر دیے ، افغان طالبان کی آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کردی گئیں۔

ہر قسم کے خطرات کا

مسلح افواج کے سربراہان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغام جاری کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو سات سال مکمل ہو نے پر فیلڈ مارشل سمیت مسلح افواج کے سربراہان نے خصوصی پیغامات جاری کیے۔ عسکری قیادت نے جوانوں کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ پیغام میں کہا گیا کہ پاک فوج ملک کے دفاع کو یقینی بناتے ہوئے عالمی امن میں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 27 فروری 2019 کو کیا گیا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب تھا۔ اب ہماری تمہاری کھلی جنگ، خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو پیغام اعلامیے میں کہا گیا کہ اس آپریشن نے ملکی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو ایک بار پھر ثابت کیا اور مسلح افواج کی عملی مہارت اور تیاری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ عسکری قیادت کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے جارحیت کو مؤثر طور پر روکا اور خطے میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا۔

پاک فوج کے بہادر سپاہی

پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر موجود پاک فوج کے جوان مادر وطن کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔ پاک فوج کا ایک جوان جو باجوڑ سیکٹر پر موجود تھا اس نے کہا کہ رات کو افغان سرحد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور یہ دوبارہ دہرائی گئی۔ فوجی جوان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کو اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے، فوجی جوان نے کہاکہ جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہم نے دہشت گردوں بالخصوص افغان طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ فوجی جوان نے کہا کہ ہماری قوم کسی سے بھی ڈرنے والی نہیں ہے اگر کوئی بھارت کے کہنے پر ہم سے پنگا لے گا تو اسے یہ پنگا بہت مہنگا پڑے گا، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔ ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، مسلح افواج کے سربراہان کے خصوصی پیغام دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب للحق کے دوران افغان طالبان رجیم کی ایک چیک پوسٹ پر قبضے بعد پاک فوج کے ایک بہادر سپاہی نے وہاں قومی پرچم لہرایا۔ فوجی جوان نے کہا کہ یہ چیک پوسٹ بھی ہم نے اپنے قبضے میں لے لی ہے اور اس پر جھنڈا بھی خود لگایا ہے۔

پاک افغان کشیدگی:

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے باعث ضلع خیبر میں طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل معطل کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحدی مقامات پر کشیدگی کے باعث طورخم سرحد کے ذریعے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق سرحدی صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔

وہ غذا جو 5 اقسام کے

اگر آپ کینسر کی متعدد اقسام سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو سبزیاں کھانا عادت بنالیں۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزیاں کھانے سے کینسر کی 5 اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک گھٹ جاتا ہے۔ اس تحقیق کے لیے 18 لاکھ سے زائد افراد کو شامل کیا گیا اور ان کی صحت اور غذائی عادات کا جائزہ کئی برسوں تک لیا گیا۔ اس تحقیق میں شامل افراد کو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ایک گروپ سبزیاں کھانے والے افراد کا تھا، دوسرا مرغی کے گوشت (سرخ گوشت ناپسند کرنے والوں)، مچھلی کھانے کے شوقین افراد اور صرف سبزیاں کھانے والے افراد پر مشتمل گروپس الگ تھے۔ ان افراد کی صحت کا جائزہ 16 سال تک لیا گیا اور کینسر کا خطرہ بڑھانے والے عناصر جیسے جسمانی وزن اور تمباکو نوشی وغیرہ کو دیکھا گیا۔ تحقیق کے دوران دیکھا گیا کہ غذائی عادات کینسر کی 17 اقسام پر کس حد تک اثرات مرتب کرتی ہیں۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سبزیاں کھانے کی عادت سے لبلبے کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 21 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ اسی طرح مثانے کے کینسر کا خطرہ 12 فیصد اور بریسٹ کینسر کا خطرہ 9 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ سبزیوں کے شوقین افراد میں گوشت کھانے والوں کے مقابلے میں گردوں کے کینسر کا خطرہ 28 فیصد جبکہ بون میرو کے کینسر کا خطرہ 31 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ نتائج ان افراد کے لیے اچھی خبر ہے جو سبزیاں کھانا پسند کرتے ہیں اور اس سے ان میں کینسر کی کم از کم 5 اقسام کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔ اگرچہ صرف سبزیوں کو کھانے سے کینسر کی کچھ اقسام سے تحفظ ملتا ہے مگر تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ صرف سبزیاں کھانے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ سبزیوں میں اہم اجزا جیسے بی وٹامنز موجود نہیں ہوتے جو گوشت سے جسم کو ملتے ہیں۔ اسی طرح سبزیاں کھانے کی عادت سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اور اس کی ممکنہ وجہ کیلشیئم کی کم مقدار کو جزوبدن بنانا ہے۔ محققین نے کہا کہ نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

دو شادیاں کرنا بہت جرات

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نےکہا ہےکہ دو شادیاں کرنا بہت جرات کی بات ہے اور جن کی اپنی پہلی بیوی کے ساتھ اچھا گزر بسر ہورہا ہے میں انہیں کبھی دو شادیوں کا مشورہ نہیں دوں گا۔ حال ہی میں ڈاکٹر فارق ستار نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان کی جانب سے سیاسی رہنما سے 2 شادیوں سے متعلق پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ ان کی ایک اہلیہ کراچی اور دوسری اہلیہ شاہدہ اسلام آباد میں رہتی ہیں، جو ایک ماہر ماحولیات ہے۔ فاروق ستار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب دونوں مجھے بہت تنگ کرتی ہیں تو میں انہیں مذاق میں کہتا ہوں کہ لاہور کا بھی خیال رکھنا، یہ صرف ہنسی مذاق کی حد تک تھا، اللہ کرے جب میں گھر جاؤں تو گھر کا ماحول ٹھیک ہو۔ میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ دوسروں کو 2 شادیوں کا مشورہ دیں گے؟ اس کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ دو شادیاں کرنا بہت جرات کی بات ہے، جن کی اپنی پہلی بیوی کے ساتھ اچھا گزر بسر ہورہا ہے میں انہیں کبھی دو شادیوں کا مشورہ نہیں دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اپنے حالات دیکھ کر شادی کریں، میں کسی کو بھی 2 شادیوں پر اپنی رائے نہیں دوں گا۔

کراچی: آئندہ 3 روز موسم گرم

کراچی میں موسم سرما کے اختتام کے بعد اب موسم گرما کی آمد نے دستک دے دی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 3 روز کے دوران مطلع صاف اور دن میں تیز دھوپ کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی صبح شہر می ہلکی دھند کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈتک جا سکتا ہے۔

عیدالفطر کے حوالے

عیدالفطر کے حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عید 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 19 مارچ بروز جمعرات شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے لہٰذا ملک بھر یکم شوال 21 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔ رویت ہلال کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق نیا چاند 19 مارچ کوصبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر صرف 13 گھنٹے ہو گی، اگر چاند کی عمر 19 گھنٹے ہوتی تو چاند دیکھا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند کو آنکھ، دوربین یا ٹیلی سکوپ سے نہیں دیکھا سکے گا، اس طرح رمضان کا مہینہ 30 دن پر مشتمل ہو گا۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کو چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے عیدالفطر بروز ہفتہ 21 مارچ کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔

شدید گرمی اور ہیٹ ویو

این ڈی ایم اے نے مارچ تا ستمبر کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے، گلیشیئر پگھلنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی علاقہ جات میں گلیشیئر پھٹنے کے واقعات سے آبادیوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقوں احمد آباد، فیض آباد، گلمت اور وادی اشکومن میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے علاقوں کمراٹ، ریشون، یارخن ویلی اور بریپ میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ کر دیا ہے، متعلقہ انتظامیہ کو ہنگامی انخلا کا لائحہ عمل تیار رکھنے اور وارننگ سسٹم فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

سام سنگ نے گیلیکسی

سام سنگ نے پاکستان میں اپنی جدید گلیکسی S26 سیریز سرکاری طور پر لانچ کر دی ہے۔ لاہور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران فونز کی تکنیکی خصوصیات اور ڈیزائن پیش کیے گئے۔ نئی سیریز میں جدید اے آئی فیچرز، بہتر کیمرا سسٹمز، پرائیویسی آپشنز اور پریمیم ڈیزائن شامل ہیں۔ پنجاب میں جدید سیکیورٹی اقدامات، اینٹی ڈرون یونٹ اور سائبر کرائم سیل کا آغاز سب سے اعلیٰ ماڈل گلیکسی S26 الٹرا میں 1TB تک اسٹوریج اور 16GB RAM موجود ہے، جو صارفین کے لیے انتہائی طاقتور اور جدید اسمارٹ فون ثابت ہوتا ہے۔ پاکستان میں قیمتیں: گلیکسی ایس26 (256GB / 12GB RAM): روپے 299,999 گلیکسی ایس26 (512GB / 12GB RAM): روپے 356,999 گلیکسی ایس26 پلس (256GB / 12GB RAM): روپے 364,999 گلیکسی ایس26 پلس (512GB / 12GB RAM): روپے 409,999 گلیکسی ایس26 الٹرا (256GB / 12GB RAM): روپے 424,999 گلیکسی ایس26 الٹرا (512GB / 12GB RAM): روپے 489,999 گلیکسی ایس26 الٹرا (1TB / 16GB RAM): روپے 579,999 تکنیکی خصوصیات: فونز جدید اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ جن 5 یا ایکسینوس 2600 چپ سیٹ کے ساتھ آتے ہیں۔ ایس26 الٹرا میں دو سو میگا پکسل مین کیمرا، تیز رفتار ساٹھ واٹ چارجنگ اور اعلیٰ معیار کی ڈسپلے ٹیکنالوجی شامل ہے، جو صارفین کو بہترین موبائل تجربہ فراہم کرتی ہے۔ سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ یہ فونز جلد ہی پاکستان بھر کے سرکاری ریٹیل آؤٹ لیٹس اور آن لائن اسٹورز پر دستیاب ہوں گے، جبکہ پیشگی آرڈر بھی جلد شروع کیے جائیں گے۔

بجلی کی قیمت میں

نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 78 پیسے اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ماہانہ ایف سی اے کے اضافے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، ممبر نیپرا آمنہ احمد نے سماعت میں سوال کیا کہ جنوری میں مہنگے پلانٹس کیوں چلانے پڑے۔ جس کے جواب میں حکام نے بتایا کہ جنوری میں بجلی کی طلب میں تاریخی اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے پیک ڈیمانڈ پورا کرنے کے لیے فرنس آئل کا استعمال ضروری ہو گیا۔ ممبر نیپرا آمنہ احمد نے کہا کہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ مسلسل مثبت رہی ہے اور بجلی کی پیداواری لاگت میں کافی حد تک موسم بھی اثر انداز ہوا ہے۔ نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے سے جنوری میں ایف سی اے لاگت پر تفصیلی بریفنگ لی گئی، جس میں بجلی کی قیمت میں ممکنہ اضافے کی وجوہات واضح کی گئی ہیں۔ ٹیکس حکام کسی بھی وقت بغیر پیشگی نوٹس کسی بھی جگہ چھاپہ مار سکتے ہیں، وفاقی آئینی عدالت یہ اضافہ بنیادی طور پر مہنگے ایندھن کے استعمال اور بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کی وجہ سے متوقع ہے، جس کا مقصد بجلی کے معیار اور سپلائی کو برقرار رکھنا بتایا گیا ہے۔

کراچی: نوپارکنگ میں

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے نو پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو لفٹر نہ کرنے کا حکم دیاہ ے۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ آپ نے کسی بھی صورت موٹرسائیکل لفٹنگ نہیں کرنی اور اس حوالے سے واضح پالیسی دی گئی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کوئی اپنی بائیک غلط جگہ کھڑی کرتا ہے تو ٹریفک اہلکار موٹرسائیکل لفٹنگ کرنے کے بجائے اسے چین لگا کر لاک کردیں اور روبو کار اہلکار کو بلا کر تصویر لے کر چالان کریں۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے ہدایت دی کہ اگر کسی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ نہ ہوتو پھر اس کو لے کر جانا ہے، نمبر پلیٹ لگنے تک اسے نہیں چھوڑا جائے اور ایسے کیسز کی رپورٹ مجھے بھیجی جائے۔

کراچی: ائیر پورٹ پک اینڈ ڈراپ

کراچی: سندھ حکومت نے ائیر پورٹ پک اینڈ ڈراپ پر 2 افراد سے زائد کے آنے پر پابندی عائد کردی۔ صوبائی وزیرِ داخلہ کی زیرِ صدارت سکیورٹی تھریٹس سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہاکہ ماضی کے واقعات اور حادثات کے پیشِ نظر ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے، جائے حادثہ پر کوئیک رسپانس کے لیے جامع ایس او پیز بنائے جائیں، ائیر پورٹ پر زیادہ رش کی وجہ سے سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہوگا، ائیر پورٹ پک اینڈ ڈراپ پر ایک سے دو افراد کی اجازت ہوگی۔ ضیالنجار کا کہنا تھا کہ پولیس کو قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں سے روابط کو مضبوط بنانا ہوگا، سندھ کی تمام جیلوں میں تلاش ایپ ڈیوائس کی دستیابی یقینی بنائی جائے، صوبائی سطح پر داخلی و خارجی پوائنٹس پر لیڈی سرچر کا ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اہم اور حساس تنصیبات کا سکیورٹی آڈٹ کیا جائے، اسلحے کی نمائش کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر اس کی روح کے مطابق عمل یقینی بنایا جائے۔

رواں سال کا پہلا

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 3 مارچ کو سال کا پہلا مکمل چاند گرہن ملک کےمختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا اور، ​پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن ایک بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ​دن 2 بج کر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا اور شام 4 بج کر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہو گا جب کہ ​چاند گرہن شام 4 بج کر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام 5 بج کر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا اور ​رات 7 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ چاند گرہن ایشیا،​ آسٹریلیا،​ شمالی و ​جنوبی امریکا اور دیگر مقامات میں بھی دیکھا جائے گا۔

قومی شناختی کارڈ میں

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی اور تصدیقی نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت شناختی کارڈ کے سیکیورٹی فیچرز کو مزید جدید اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شناختی کارڈ کے نئے قواعد میں فنگر پرنٹس اور آئرس اسکین کو باقاعدہ قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔ جس سے شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کا نظام مزید مضبوط ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے جعلی شناخت اور دھوکہ دہی کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی۔ قواعد کے تحت شناختی کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ کو بھی سیکیورٹی اور تصدیقی فیچر کے طور پر قانونی درجہ دے دیا گیا ہے۔ کیو آر کوڈ کے ذریعے آن لائن اور آف لائن فوری ویریفکیشن ممکن ہو گی۔ اور کیو آر کوڈ یا دیگر جدید تکنیکی فیچرز کو مائیکرو چِپ کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔ حکام کے مطابق اگر کسی شہری کا شناختی کارڈ معطل کیا جاتا ہے۔ تو اس سے منسلک تمام تصدیقی اور توثیقی خدمات بھی فوری طور پر معطل ہو جائیں گی۔ تاکہ کسی بھی قسم کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ حکومت نے بزرگ شہریوں کو بھی بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو تاحیات مؤثر اسمارٹ شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ جس کے بعد انہیں بار بار تجدید کی ضرورت نہیں ہو گی۔

دستاویزات کی فوٹو کاپی

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ شہریوں کو نادرا خدمات حاصل کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی دستاویزات کی فوٹو کاپی ساتھ لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ نادرا نے اپنی سروسز کے طریقہ کار سے متعلق اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہریوں کو نادرا کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کسی بھی دستاویز کی فوٹو کاپی جمع کروانے کی ضرورت نہیں۔ نادرا کے مطابق یونین کونسل کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات، جیسے برتھ سرٹیفکیٹ یا میرج سرٹیفکیٹ، کی نقول نادرا دفاتر میں لانے کی ضرورت نہیں۔ اگر متعلقہ دستاویز کا CRMS نمبر موجود ہو تو وہی کافی ہو گا۔ کیونکہ نادرا اپنے مرکزی نظام کے ذریعے براہ راست ریکارڈ کی تصدیق کر لیتا ہے۔ ادارے نے وضاحت کی کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو غیر ضروری کاغذی کارروائی سے بچانا اور خدمات کے عمل کو مزید شفاف اور آسان بنانا ہے۔ نادرا حکام نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ درست اور مستند معلومات پر انحصار کریں۔ اور نادرا سینٹرز کے دورے کے دوران غیر ضروری دستاویزات ساتھ لانے سے گریز کریں۔ نادرا نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ مؤثر، تیز رفتار اور شفاف خدمات کی فراہمی اس کی اولین ترجیح ہے۔ لہٰذا شہری سرکاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے کام کو آسان اور ہموار بنائیں۔

روزے کی حالت میں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ روزے کی حالت میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس گیا اور سلام کیا پر انہوں نے جواب تک نہیں دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات ممکن نہیں ہو رہی تھی، اسی لیے انہوں نے اوپن کورٹ میں بات کرنے کی کوشش کی۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں روسٹرم پر گئے اور چیف جسٹس کو سلام کیا تاہم انہیں سلام کا جواب بھی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں بلکہ اپنا مؤقف پیش کرنا تھا، ان کے مطابق تحریک انصاف احتجاجی یا انتشاری سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ تمام آپشنز استعمال کرنے کے بعد پرامن احتجاج کو اپنا حق سمجھتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کرانے کیلئے درخواست جمع کرائی گئی تاہم وہ درخواست ہی نہیں لگی۔

آئی فون نے 6

2022 میں ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے پہلی بار سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ یہ فیچر لوگوں کے تحفظ کے لیے بہت اہم ہے اور بنیادی طور پر اس کا مقصد انسانی زندگیاں بچانا ہی ہے۔ اس فیچر سے کسی علاقے میں سیلولر سگنل یا وائی فائی دستیاب نہ ہونے کے باوجود آئی فون سے ٹیکسٹ میسج بھیجنا ممکن ہوتا ہے۔ اب اس فیچر نے ایک بار پھر زندگی بچانے میں مدد فراہم کی ہے بلکہ اس بار تو پورے 6 افراد کو بچا لیا ہے۔ امریکا کی جھیل تاہو کے قریب 6 افراد اسکائینگ کرتے ہوئے ایوا لانچ میں پھنس گئے تھے۔ ایمرجنسی سروسز کے مطابق یہ افراد وہاں برف میں پھنس گئے اور علاقے میں سیلولر یا وائی فائی سگنلز موجود نہیں تھے۔ اس موقع پر ان افراد نے آٗی فون 14، 15، 16 اور 17 سیریز میں موجود ایمرجنسی ایس او ایس فیچر کو استعمال کیا۔ جب ایمرجنسی ایس او ایس فیچر کو ان ایبل کیا جاتا ہے تو یہ فون کو ایک سیٹلائیٹ سے کنکٹ کرتا ہے اور اس کے بعد سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کرتا ہے۔ تو اس ایوا لانچ میں پھنسنے والے افراد نے ایمرجنسی ایس او ایس کے ذریعے نیواڈا کاؤنٹی شیرف آفس کو میسج بھیجا۔ کیلیفورنیا کے آفس آف ایمرجنسی سروسز کے حکام نے بتایا کہ ہمارے عملے کا ایک فرد 4 گھنٹوں تک نیواڈا شیرف آفس سے رابطے میں رہا تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو بچایا جاسکے۔ اس ایمرجنسی ایس او ایس فیچر میں پیغام کے ساتھ ڈیوائس کی لوکیشن بھی امدادی اداروں کے ساتھ شیئر ہوتی ہے۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ریسکیو عملے نے تمام 6 افراد کو بچالیا۔ واضح رہے کہ اس فیچر کے ذریعے اب تک امریکا اور کینیڈا میں متعد زندگیوں کو بچانے میں مدد ملی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ہزارہ ڈویژن کے لیے 200 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کی تیاری کے سلسلے میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے زیر انتظام ہری پور تا مانسہرہ جی ٹی روڈ کو دو رویہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ سڑک کی توسیع کے لیے صوبائی حکومت مالی معاونت بھی فراہم کرے گی تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہزارہ ڈویژن کے لیے 200 ارب روپے کے خصوصی جامع ترقیاتی پیکج کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس میں سے 50 ارب روپے سیاحت کے فروغ کے منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں۔ انہوں نے پارلیمنٹیرینز کو ہدایت کی کہ خصوصی ترقیاتی پلان میں شامل اسکیموں کی تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے علیحدہ مشاورتی نشست منعقد کی جائے۔ اجلاس میں الائی کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا ترقیاتی پروگرام ماضی سے مختلف اور نمایاں ہو گا۔ جس میں بڑے اور عوامی اہمیت کے حامل منصوبے شامل کیے جائیں گے۔ جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو اولین ترجیح دی جائے گی تاکہ عوام فوری طور پر مستفید ہو سکیں۔

کوہاٹ، پولیس

کوہاٹ میں شکردرہ روڈ پر دہشت گردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید ہو گئے۔ ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوئے۔ ڈی پی او نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی واحد محمود بھی شہید ہو گئے ہیں، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گئے، بعدازاں پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دہشتگردوں کے حملہ کی مذمت کی ہے، انہوں نے شہید ہونے والے ڈی ایس پی واحد محمود سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اگر وزیر اعلیٰ پنجاب

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جہاز لے لیا تو اس میں کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ جبکہ پنجاب حکومت کو “ایئر پنجاب” کے نام سے ایئرلائن کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو نئی ایئر لائن کا لائسنس بھی جاری ہو چکا ہے۔”ایئر پنجاب” ایک رجسٹرڈ ایئر لائن ہے۔ اور اس کے لیے باقاعدہ اجازت حاصل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب جہاز حاصل کرتی ہیں۔ تو اس میں حیرانگی کی کوئی بات نہیں۔ کیونکہ تمام وزرائے اعلیٰ کے پاس جہاز موجود ہے۔ جبکہ وفاق میں وزیر اعظم کے پاس بھی سرکاری جہاز ہوتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کارکردگی بہترین ہے۔ اور صوبے میں عوامی مسائل گراس روٹ لیول پر حل ہو رہے ہیں۔ مریم نواز پنجاب کی خدمت کر رہی ہیں اور ان کے خلاف تنقید حسد کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے۔ اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔

کاش ایک مریم نواز

پاکستان کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے صوبہ پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کاش ایک مریم نواز کراچی میں بھی آجائے۔ مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی پروگرام میں انٹرویو کے دوران پنجاب کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماشاءاللہ، پنجاب میں حالات بہت بہتر ہو رہے ہیں اور وہاں کام ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔ ہر مرد بُرا نہیں ہوتا، عتیقہ اوڈھو کا عورت مارچ مباحثے پر ردِعمل اداکارہ نے کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کراچی کے لوگوں کے لیے بھی کوئی ہے تو سامنے آنا چاہیے، کیونکہ اس شہر کو واقعی توجہ اور کام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں خود بھی کام کے سلسلے میں زیادہ تر کراچی میں ہی رہتی ہوں اور ہر دن بہت سے مشکلات کا سامنا کرتی ہوں۔ مومنہ اقبال نے کہا کہ اس لیے میں دل سے امید کرتی ہوں کہ ایک مریم نواز کراچی میں بھی آئیں، جو اس شہر کے لیے کچھ کریں اور یہاں بہتری لائیں۔ شادی کے چند ماہ بعد ڈاکٹر نبیحہ اور شوہر کے درمیان ازدواجی تنازعہ مومنہ اقبال کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں صارفین بحث کر رہے ہیں کہ کراچی کو مؤثر قیادت اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس

لاہور: پنجاب بھر میں شہریوں کی ذاتی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر جرمانہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ پنجاب کے محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات نے صوبے بھر کی ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ شہریوں کو ذاتی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر جرمانہ نہ کیا جائے۔ بشرطیکہ وہ پنجاب کے منظور شدہ ڈیزائن اور فارمیٹ کے مطابق ہوں۔ ٹریفک پولیس کو آگاہ کیا گیا کہ معمول کی روڈ چیکنگ کے دوران بعض افسران موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ اصل نمبر پلیٹس طلب کر رہے تھے۔ اور بعض صورتوں میں اسی بنیاد پر جرمانے بھی عائد کیے جا رہے تھے۔ محکمہ نے واضح کیا کہ اب حکومت کی جانب سے تیار کردہ نمبر پلیٹس کے اجرا کے لیے کوئی فیس وصول نہیں کی جا رہی۔ اور لائسنس شدہ نمبر پلیٹس کی مرکزی پیداوار ختم کر دی گئی ہے۔ شہری اب کسی بھی نجی وینڈر سے نمبر پلیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم لازمی ہے کہ پلیٹس پنجاب کے منظور شدہ فارمیٹ کے عین مطابق ہوں۔ خط میں ٹریفک پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ روڈ چیکنگ کے دوران صرف یہ تصدیق کی جائے۔ کہ نمبر پلیٹ منظور شدہ فارمیٹ پر پوری اترتی ہے یا نہیں۔ شہریوں سے حکومت کی تیار کردہ اصل نمبر پلیٹ طلب نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس کا مرکزی اجرا بند کیا جا چکا ہے۔ محکمہ نے تاکید کی کہ نجی وینڈرز کی تیار کردہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے گاڑی مالکان پر کوئی جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔ بشرطیکہ ڈیزائن منظور شدہ وضاحتوں کے مطابق ہو۔ اور ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کویت، دو دن کی

کویت نے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دو دن عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اس طرح خلیجی ملک کے ملازمین چار دن کی تعطیلات سے مستفید ہوں گے، کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شیخ احمد العبداللہ الصباح کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق 25 فروری بروز بدھ اور 26 فروری بروز جمعرات تمام سرکاری وزارتیں، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ کویت میں جمعہ اور ہفتہ کو ہفتہ وار دو تعطیل ہوتی ہیں اس طرح کویت کے شہری چار چھٹیوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔ کویت میں کام کا آغاز اتوار یکم مارچ سے ہو گا، یہ تعطیلات کویت کے 65 ویں قومی دن اور 35 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے دی گئی ہیں۔

پاکستان نے عالمی اے

مصنوعی ذہانت (اے آئی) محض مستقبل کی ٹیکنالوجی نہیں، بلکہ یہ دورِ حاضر میں قوموں کی انتظامی صلاحیت اور ریاستی نظم و ضبط کو جانچنے کا ایک نیا پیمانہ بن چکی ہے۔ سال 2026 ٹیکنالوجی کی تاریخ میں اس لحاظ سے یاد رکھا جائے گا کہ پاکستان اور بھارت نے عالمی سطح پر اپنی اے آئی قیادت (AI Leadership) ثابت کرنے کے لیے میدان سجایا۔ تاہم، ان دونوں ایونٹس کے اختتام پر جو تصویر ابھری، اس نے واضح کر دیا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں اصل فتح ‘شور و غوغا’ کی نہیں بلکہ ‘نظام اور نظم و ضبط’ کی ہوتی ہے۔ بھارت نے نئی دہلی کے پرشکوہ بھارت منڈپم میں AI Impact Summit کا انعقاد کیا، جس کا مقصد دنیا کو اپنی عددی برتری اور تکنیکی حجم سے متاثر کرنا تھا۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس نکلی۔ ایونٹ کے آغاز سے ہی بدانتظامی نے اثر ڈالنا شروع کر دیا؛ ہزاروں طلبہ اور شرکاء رجسٹریشن کے باوجود دروازوں پر خوار ہوتے رہے، سیکیورٹی کے نام پر گیٹس اچانک بند کر دیے گئے اور انٹرنیٹ (وائی فائی) جیسے بنیادی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر نے جواب دے دیا۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ اسٹارٹ اپس کے آلات غائب ہونے کی شکایات سامنے آئیں اور ملک کے آئی ٹی وزیر کو عوامی سطح پر معذرت کرنی پڑی۔ سوشل میڈیا پر غصے کی لہر نے اس ایونٹ کے اصل مقصد یعنی ‘اے آئی مباحث’ کو پس منظر میں دھکیل دیا، اور بھارت کا دعویٰ بدانتظامی کے ملبے تلے دب گیا۔ دوسری جانب، پاکستان نے Indus AI Week کے ذریعے ایک بالکل مختلف اور متاثر کن حکمت عملی اپنائی۔ پاکستان نے کسی ایک مقام پر ہجوم جمع کرنے کے بجائے ملک کے 30 مختلف شہروں میں 95 سے زائد ایونٹس کا جال قائم کیا۔ اس وسیع نیٹ ورک کے باوجود پورے ہفتے کے دوران کسی بھی جگہ سے بدانتظامی یا تکنیکی خرابی کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان کی کامیابی کا راز اس کی ادارہ جاتی ہم آہنگی میں تھا۔ تمام سیشنز بلا رکاوٹ اور مسلسل ہوئے، ڈیجیٹل سسٹمز بلاتعطل کام کرتے رہے، اور ماہرین پرسکون ماحول میں پالیسی سازی پر توجہ مرکوز رکھتے رہے۔ پاکستان نے یہ ثابت کیا کہ اے آئی کی قیادت صرف بڑے ہالز اور غیر ملکی مہمانوں سے نہیں، بلکہ ایک مربوط نظام اور اس کے کامیاب نفاذ سے حاصل ہوتی ہے۔ بھارت اور پاکستان کے حالیہ اے آئی پروگرامز کا موازنہ کیا جائے تو دونوں کی حکمت عملی میں واضح فرق نظر آتا ہے۔ بھارت نے اپنے ایونٹ میں بڑے پیمانے پر نمائش اور عددی برتری پر زور دیا، لیکن وہ شدید بدانتظامی، انٹرنیٹ کی ناکامی اور عوامی احتجاج کا شکار رہا، جس کی وجہ سے یہ پروگرام محض ایک وقتی اور ناکام نمائش بن کر رہ گیا۔ اس کے برعکس، پاکستان نے انڈس اے آئی ویک کے ذریعے ٹھوس پالیسی سازی، بہترین تنظیمی ڈھانچے اور مکمل نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ جہاں بھارت کو تکنیکی مسائل اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا، وہاں پاکستان نے بلا تعطل سیشنز اور تعلیمی ہم آہنگی کے ذریعے ایک مستحکم نظام کی صلاحیت ثابت کی۔ یہ فرق واضح کرتا ہے کہ اے آئی کی عالمی دوڑ میں جیت محض ‘اسکیل’ دکھانے کی نہیں بلکہ ‘نظام اور تیاری’ کی ہے اے آئی کے اس عالمی مقابلے نے ایک اہم سبق سکھایا ہے: “ٹیکنالوجی بغیر انتظام کے محض ایک بوجھ ہے”۔ بھارت نے سائز اور تعداد پر زور دیا، لیکن وہ ‘گورننس’ کے امتحان میں پیچھے رہ گیا۔ اس کے برعکس، پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ نہ صرف بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کو اپنا سکتا ہے بلکہ اسے عالمی معیار کے مطابق منظم بھی کر سکتا ہے۔ آنے والے وقت میں دنیا صرف اس ملک پر بھروسہ کرے گی جس کا نظام مستحکم ہو، جہاں پالیسی کا عملدرآمد یقینی ہو، اور جہاں ٹیکنالوجی عام آدمی کے لیے سہولت بنے نہ کہ اذیت۔ 2026 کے ان واقعات نے ثابت کر دیا کہ اے آئی کی دوڑ میں پاکستان نے ‘سسٹمز’ کی جنگ جیت کر خود کو ایک ذمہ دار اور تیار ڈیجیٹل ریاست کے طور پر منوا لیا ہے۔

بھارت کا تیجس

بھارت کا جنگی طیارہ تیجس تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پائلٹ محفوظ رہا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ایک تربیتی مشن پر تھا اور اچانک تکنیکی خرابی کے باعث کنٹرول سے باہر ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچا لی۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق ابتدائی طور پر تکنیکی خرابی کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔ امریکی سفیر کا بیان عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، سعودی عرب تیجس طیارہ بھارت میں تیار کیا جانے والا ایک جدید لڑاکا طیارہ ہے جو بھارتی فضائیہ کے بیڑے کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے، اس طیارے کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے اور اسے مختلف دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

گوگل کروم میں 3 بہترین

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے اور اسے ویب براؤزرز میں شامل کرنے کا عمل بھی تیز ہوگیا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے گوگل نے اپنے کروم براؤزر میں چند نئے بہتر فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کروم ویب براؤزر میں 3 نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ ان میں سے ایک فیچر اسپلٹ ویو، دوسرا پی ڈی ایف اینوٹیشنز اور تیسرا سیو ٹو گوگل ڈرائیو ہے۔ ویسے تو ان فیچرز میں براہ راست اے آئی پر توجہ مرکوز نہیں کی گئی مگر گوگل پہلے ہی جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو کروم کا حصہ بنا چکا ہے۔ اوپن اے آئی اور پریپلیکسٹی جیسی کمپنیوں کی جانب سے ایجنٹک براؤزر متعارف کرائے جاچکے ہیں اور گوگل کی جانب سے ان کا مقابلہ کروم کو زیادہ بہتر فیچرز سے لیس کرکے کیا جا رہا ہے۔ ان میں سے پہلا فیچر اسپلٹ ویو صارفین کے لیے کروم میں ملٹی ٹاسکنگ کو آسان بنا دے گا۔ اس فیچر سے صارفین ایک ٹیب میں 2 پیجز کو ایک ساتھ کھول سکیں گے یا ایک جانب ویڈیو دیکھتے ہوئے دوسری پیج میں اپنا کام جاری رکھ سکیں گے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی ٹیب کو براؤزر ونڈو میں بائیں یا دائیں جانب کھینچ کر لے آئیں یا کسی ٹیب میں موجود لنک پر رائٹ کلک کرکے اوپن لنک ان اسپلٹ ویو آپشن پر کلک کریں۔ ایسا کرنے پر ٹیب خودکار طور پر 2 حصوں میں تقسیم ہو جائے گی۔ دوسرا فیچر پی ڈی ایف اینوٹیشنز ہے جس سے آپ کسی پی ڈی ایف فائل میں نوٹس ایڈ کرسکتے ہیں یا براؤزر میں ٹیکسٹ کو ہائی لائٹ کرسکتے ہیں۔ یعنی اب آپ کو پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ کروم کے اندر ہی آپ اس میں کام کرسکیں گے۔ تیسرا فیچر سیو ٹو گوگل ڈرائیو ہے جس سے آپ کسی بھی پی ڈی ایف فائل کو کمپیوٹر کی بجائے براہ راست گوگل ڈرائیو اکاؤنٹ میں سیو کرسکیں گے۔ اس فیچر کو استعمال کریں گے تو محفوظ فائلز سیو فرام کروم فولڈر ین یور ڈرائیو لکھا نظر آئے گا تاکہ انہیں بعد میں آسانی سے تلاش کیا جاسکے۔

حکومت پنجاب کا اپریل

لاہور، حکومت پنجاب نے اپریل میں اپنی فضائی سروس “پنجاب ایئرلائنز” کے آغاز کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایئرلائن ابتدائی طورپرسات مسافر طیاروں کے ساتھ آپریشن شروع کرے گی اور پہلے دو سال صرف اندرونِ ملک پروازیں چلائے گی بعد ازاں بین الاقوامی روٹس کا آغازکیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا موجودہ سرکاری ہیلی کاپٹرایئرلائن کے بیڑے کا پہلا اثاثہ ہوگا، ایئرلائن کے قیام کے بعد وزیراعلیٰ بھی اسی سروس کے طیاروں میں سفرکریں گی اوران کیلئے علیحدہ خصوصی طیارہ نہیں خریدا جائے گا، صوبائی وزراء اورسرکاری حکام بھی پنجاب ایئرلائنز کے ذریعے سفرکریں گے۔ رمضان شروع ہوتے ہی فضائی کمپنیوں نے عمرہ کے کرایے بڑھا دیئے حکومتی ذرائع کے مطابق ایک جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے تاکہ ایئرلائن کے قیام سے صوبائی خزانے پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔ موجودہ اور نئے شامل کیے جانے والے طیارے مکمل طور پر منافع بخش بنیادوں پر چلائے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جب وزیراعلیٰ پنجاب کسی پرواز میں سفر کریں گی تو وہ مسافروں کے ساتھ ہی سفر کریں گی اور مکمل کرایہ ادا کیا جائے گا۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ پنجاب ایئرلائنز صوبے میں فضائی سفری سہولیات میں بہتری اور مسابقت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اسلام آباد سمیت مختلف

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، اٹک اور صوابی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 28 منٹ پر آیا، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز برہان سے 11 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 14 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کی رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کی تجویز ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں کی بڑی تعداد ً گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئی۔

بقایا جات کی عدم

ڈھاکا: بقایا جات کی عدم ادائیگی پر بنگلا دیش نے بھارتی نجی ایئر لائن اسپائس جیٹ کا اپنی فضائی حدود میں داخلہ بند کر دیا ہے۔ یہ دعویٰ بنگلا دیش کے اخبار ڈیلی سن نے کیا ہے، رپورٹ کے مطابق پابندی کے باعث کولکتہ سے گوہاٹی اور ایمفال جانے والی پروازیں طویل متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ صرف پروازوں کے دورانیے میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ایندھن کے اخراجات بھی نمایاں طور پر بڑھ گئے ہیں۔ ادھر بھارتی اخبار دی اکنامک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اسپائس جیٹ کو گزشتہ سہ ماہی کے دوران 269 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا، مبصرین کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی بندش سے ائیر لائن کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مختلف محاذوں پر دباؤ کے بعد بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری تنزلی کا شکار ہے جبکہ فضائی حدود پر یہ پابندی بھارت کے خلاف بنگلا دیش کے خودمختار اور سخت موقف کی عکاس قرار دی جا رہی ہے۔

نیوزی لینڈر ہوں

ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن کا کہنا ہے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھتا ہوں لیکن اس وقت دل پوری طرح پاکستان کے ساتھ ہے۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر مائیک ہیسن نے کہا ہے گرین شرٹ پہن کر اپنے ہی ملک کی ٹیم کے خلاف حکمت عملی بنانے کا سوچا بھی نہیں تھا لیکن اپنے ملک کے خلاف دوسرے ملک کے لیے وفادار ہونا ایک نیا تجربہ ہوگا۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ 7 سال نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد اب میں اس چیلنج کے لیے تیار ہوں، ناشتے کی میز پر جانے پہچانے چہروں سے ملاقات کر کے اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی دل سے نیوزی لینڈر ہوں لیکن اس وقت یہ دل پوری طرح پاکستان کے ساتھ ہے۔ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

غزہ میں کن اسلامی

ڈونلڈ ٹرمپ کے تشکیل کردہ بورڈ آف پیس کا پہلا اہم اجلاس امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہوا، جس میں امریکی صدر نے غزہ میں مختلف ممالک کی فورسز کی تعیناتی کی تفصیلات بھی بتائیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ مختلف ممالک نے غزہ میں اپنی افواج اور پولیس بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ان کے مطابق انڈونیشیا، مراکش، البانیہ، کوسوو اور قازقستان اس عالمی استحکامی فورس میں شامل ہوں گے۔ بورڈ آف پیس اجلاس، ٹرمپ نے فیلڈ مارشل اور شہباز شریف پر تعریفوں کی برسات کر دی صدر ٹرمپ نے ان ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعاون خطے میں امن کے قیام کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فورس غزہ میں سیکیورٹی، نظم و نسق اور انسانی امداد کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گی۔ امریکی صدر کے مطابق مصر اور اردن بھی اس عمل میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ دونوں ممالک نہ صرف نگرانی کریں گے بلکہ ایک قابلِ اعتماد فلسطینی پولیس فورس کے قیام کے لیے تربیت اور معاونت بھی فراہم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ عالمی فورس کے اہلکاروں کی مجموعی تعداد 18 سے 22 ہزار تک ہوسکتی ہے، جن میں 10 سے 12 ہزار اہلکار مختلف ممالک سے تعینات کیے جائیں گے۔ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے ورنہ نتائج بھگتے گا،ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ اہلکار بھیجنے کا اعلان انڈونیشیا کی جانب سے کیا گیا ہے، جہاں سے تقریباً 2 ہزار سے ڈھائی ہزار اہلکار غزہ بھیجے جائیں گے۔ مراکش 1500 سے 2 ہزار، قازقستان 1200 سے 1500، البانیہ 700 سے ایک ہزار جبکہ کوسوو 600 سے 800 اہلکار فراہم کرے گا۔ مصر اور اردن کے اہلکار براہِ راست سیکیورٹی فرائض انجام دینے کے بجائے نگرانی اور تربیتی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے تاکہ مقامی سطح پر مؤثر سیکیورٹی ڈھانچہ قائم کیا جا سکے۔ بورڈ آف پیس کے اس پہلے اجلاس کو خطے میں امن کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

واشنگٹن میں وزیراعظم

واشنگٹن میں وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں کیں جن میں غزہ کی صورتحال، عالمی و علاقائی امور اور امن و استحکام کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے بحرین کے فرمانروا، شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں،جن میں باہمی تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے میں امن کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ غزہ میں کن اسلامی ممالک کی فورسز تعینات ہوں گی؟ ٹرمپ نے بتادیا گفتگو کے دوران غزہ میں جاری انسانی بحران اور تعمیرِ نو کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔ عالمی رہنماؤں نے عالمی امن اور خصوصاً غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم کی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کو عالمی سطح پر پاکستان کی فعال اور مؤثر سفارتکاری کی اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جو عالمی امن کے قیام اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

اے آئی میں چھپے

مصنوعی ذہانت (اے آئی) آج ہماری زندگی کے ہر شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، چاہے تعلیم ہو، صحت، تحقیق یا روزمرہ کے چھوٹے کام۔ لیکن حالیہ رپورٹس میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی بہت آسانی سے دھوکہ کھا کر جھوٹی معلومات پھیلا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ایک صحافی نے ایک سادہ خامی ظاہر کی، جس سے معلوم ہوا کہ مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس آسانی سے جعلی معلومات دہرا سکتے ہیں۔ یہ خامی چیٹ جی پی ٹی، گوگل جیمینائی اور اے آئی اوورویوز جیسے پلیٹ فارمز کو متاثر کرتی ہے۔ میٹا نے میسنجر ویب سائٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا صحافی نے ایک جعلی بلاگ پوسٹ شائع کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ دنیا کے بہترین ہاٹ ڈاگ کھانے والے ٹیک رپورٹر ہیں۔ حقیقت میں ایسا واقعہ کبھی ہوا ہی نہیں، لیکن اے آئی نے اسے حقیقت کے طور پر دہرا دیا۔ ماہرین کے مطابق یہ خامی صحت، مالیات اور کاروباری سرچز پر بھی غلط اثر ڈال سکتی ہے، کیونکہ صارفین اکثر اصل ذرائع پر کلک نہیں کرتے، جس سے اندھے اعتماد کے بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔ پاکستان میں ایک ارب ڈالر کے مصنوعی ذہانت منصوبے کی منظوری ٹیک ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص اپنی پروڈکٹ یا مواد کو اوّل نمبر پر رکھنے والا بلاگ تیار کر سکتا ہے، اور اے آئی اسے بغیر جانچ پڑتال کے دہرا سکتا ہے۔ ایک حالیہ مطالعے میں یہ بھی سامنے آیا کہ جب اے آئی اوورویوز ظاہر ہوتے ہیں، تو صارفین اکثر اصل ذرائع کی تصدیق نہیں کرتے۔ اس سے اندھے اعتماد کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

برازیلین فٹبالر نے اسلام

برازیلین فٹبالر کیتھلن سوزا نے اسلام قبول کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیلین فٹبالر کیتھلن سوزا سعودی عرب میں مقیم ہیں اور وہ سعودی فٹبال کلب النصر میں بطور کپتان خواتین فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں۔ برازیلین فٹبالر نے حال ہی میں اسلام قبول کیا اور اب عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ اس حوالے سے فٹبال کلب النصر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کیتھلن سوزا نے اسلام قبول کرلیا ہے اور انہوں نے اپنی دوستوں کے ساتھ عمرہ بھی ادا کیا۔ فٹبال کلب کی جانب سے جاری ویڈیو میں فٹبالر کو جذباتی ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیتھلن سوزا کو مبارک باد دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

پولینڈ کے شہری ایران

وارسا: پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹسک نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں مسلح تصادم کے خدشے کے باعث ممکن ہے کہ چند گھنٹوں بعد انخلا ممکن نہ بھی رہ سکے۔ وزیر اعظم ٹسک نے جمعرات کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ پولینڈ کے شہری فوراً ایران سے نکل جائیں اور کسی بھی صورت میں اس ملک کا سفر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’براہِ کرم فوری طور پر ایران چھوڑ دیں۔۔۔ اور کسی بھی حالت میں اس ملک کا رخ نہ کریں‘۔ پولینڈ کی حکومت کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافے اور ممکنہ عسکری تصادم کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج اس ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرسکتی ہے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بارے میں ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ امریکی میڈیا نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی پر غور و فکر میں کافی وقت صرف کیا جارہا ہے اورساتھ ہی مختلف عسکری اور سیاسی پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ صدر ٹرمپ بھی اس بارے میں بہت زیادہ وقت سوچنےمیں گزار رہے ہیں۔ امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ فوجی اہلکار اپنی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں اور خطے میں کسی بھی ہنگامی کارروائی کے لیے الرٹ ہیں۔ دوسری جانب ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

زکوٰۃ کی رقم ایک فرد

زکوٰۃ کی رقم ایک فرد کو دینا افضل ہے یا متعدد اشخاص میں تقسیم کرنا افضل ہے؟ سوال: زکوٰۃ کی رقم کسی ایک فرد کو دی جاسکتی ہے یا زیادہ میں بانٹنا مستحسن ہے؟ جواب: زکوٰۃ دینے والے کو اختیار ہے کہ چاہے تو ایک ہی مستحق فرد کو اپنی زکوٰۃ کی پوری رقم دے یا زکوٰۃ کی رقم کو متعدد مستحقِ زکوٰۃ غریبوں میں تقسیم کردے، دونوں صورتیں جائز ہیں۔ البتہ کسی ایک مستحق کو بلا ضرورت زکوٰۃ کی اتنی رقم دینا کہ وہ خود صاحبِ نصاب بن جائے مکروہ ہے لیکن بہرحال کسی مستحق کو یک مشت اتنی رقم دینے سے بھی زکوٰۃ ادا ہوجاتی ہے۔ باقی افضلیت کا فیصلہ حالات اور اشخاص کے اعتبار سے مختلف ہوتا ہے، مثلاً اگر ایک آدمی کی ضرورت زیادہ ہے، اہل و عیال کے خرچے زیادہ ہونے کی وجہ سے یا قرض دار ہونے کی وجہ سے اور زکوٰۃ کی پوری رقم اس کی ضرورت میں ہی صرف ہوجائے گی تو اس ایک آدمی کو ہی زکوٰۃ کی پوری رقم دینا افضل ہوگا، تاکہ اس کی ضرورت پوری ہوجائے۔ لیکن اگر زکوٰۃ کی پوری رقم ایک شخص کی ضرورت سے زائد ہے تو پھر زکوٰۃ کی رقم کو متعدد افراد میں تقسیم کرنا افضل ہوگا، تاکہ متعدد افراد کی ضروریات پوری ہوسکیں۔

پنجاب حکومت کا وی

لاہور: پنجاب حکومت نے مبینہ طور پر اپنے وی آئی پی ٹرانسپورٹ کے لیے 2019 میں تیار شدہ نیا گلف اسٹریم GVII-G500 طیارہ خرید لیا۔ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور سابق وزیر مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ کل دو خبریں سامنے آئیں جنہیں میں جوڑنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اسٹارٹ کوم کا دعویٰ کہ پنجاب حکومت نے وی آئی پیز کے لیے گلف اسٹریم جیٹ حاصل کیا ہے۔ جس کی قیمت 38 ملین ڈالر سے 42 ملین ڈالر (یا 1064 کروڑ سے 1176 کروڑ روپے) ہے۔ دوسری خبر یہ کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت 7.32 روپے فی لیٹر بڑھا دی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستانی عوام کو قربانیوں کے لیے کمر کسنے کا کہا جا رہا ہے۔ پنجاب کے کچھ وی آئی پیز لگژری پرائیویٹ جیٹس میں بیٹھ کر پرواز کے لیے سیٹ بیلٹ باندھ رہے ہیں۔ اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ اسٹارٹ کوم بیورو نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت نے اپنے سرکاری بیڑے میں 2019 کا گلف اسٹریم GVII-G500 بزنس جیٹ شامل کیا ہے۔ یہ طیارہ 38 سے 42 ملین ڈالر (تقریباً 10.64 ارب سے 11.76 ارب روپے) مالیت کا ہے۔ یہ ایک ہائی پرفارمنس، بڑا کیبن بزنس جیٹ ہے۔ جو 5,000–5,300 ناٹیکل میل کی رینج رکھتا ہے اور 14 سے 19 مسافروں کو بٹھا سکتا ہے۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اتنا خوبصورت طیارہ جس کی مالیت 1000 کروڑ سے زیادہ ہے جسے پنجاب حکومت نے اپنے وزیراعلیٰ اور پارٹی کی اشرافیہ کے استعمال کے لیے خریدا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا معیشت کے ساتھ جدوجہد کرنے والی قوم، خط غربت سے نیچے 45% لوگ اور ریکارڈ بے روزگاری اس عیش و آرام کی متحمل ہو سکتی ہے؟ پنجاب حکومت سچ نہ ہونے پر تردید جاری کر سکتی ہے۔

”رمضان المبارک“ کا

رحمتوں بھرا مہینہ رمضان المبارک کل شروع ہونے کو ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اس ماہِ عظیم کی قدر اور اس میں اعمال صالحہ کی توفیق عنایت فرمائے۔ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں انسان بنایا اور پھر ختم المرسلینﷺ کی امت میں پیدا فرماکر اپنی بے بہا نعمتوں سے نوازا، ہماری ہدایت اور فلاح دارین کے لیے اپنے کلام پاک قرآن مجید کا نزول فرمایا۔ رمضان المبارک اِسلامی سال کا نواں مہینہ ہے، اسی مہینے میں کفر و اسلام کے مابین تاریخ ساز معرکہ غروہ بدر پیش آیا۔ اسی ماہ مبارک میں فتح مکہ کے بعد سرورِ کائنات ﷺ اپنے تقریباً دس ہزار صحابہ کرام ؓ کے ساتھ مکہ معظمہ میں تشریف لائے۔ یہ ماہ مبارک بڑی ہی برکتوں والا ہے، کیوں کہ اس میں اللہ رب العزت نے اپنے لافانی کلام قرآن مجید کو نازل کیا۔ارشاد خداوندی ہے ”رمضان کا مہینہ جس میں قرآن نازل ہوا“۔ (سورۃ البقرہ) بروایت حضرت سلمان فارسیؓ رسول اکرمﷺ نے ماہِ شعبان کے آخری ایام میں صحابہ کرامؓ کو خصوصی طور پر جمع فرما کر اپنے خطاب خاص میں رمضان المبارک کی عظمت و فضیلت سے آگاہ فرمایا، رمضان المبارک میں رحمتِ خداوندی جوش میں ہوتی ہے، اس میں ایک رات (شب قدر) ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے۔ اس ماہ میں نوافل کا ثواب غیر رمضان میں فرض ادا کرنے کے برابر ہے جب کہ اس میں ایک فرض ادا کرنے کا ثواب غیر رمضان سے ستّر فرض ادا کرنے کے مساوی ہے۔ اس ماہ کا پہلا عشرہ اللہ کی رحمت کا ہے، دوسرا مغفرت کا ہے اور آخری حصہ جہنم کی آگ سے رہائی کا ہے، اس لیے رسول پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اس ماہ میں اپنے رب کو راضی کرنے کے لیے کلمہ طیبہ اور استغفار کثرت سے پڑھا کرو، جنت کی طلب اور جہنم کی آگ سے پناہ مانگا کرو۔ چنانچہ رحمت دو عالم، ختم المرسلینﷺ کی ہدایت بالا اور متعدد دوسری روایات میں منقول اسوہ حسنہ کی اتباع میں ہم سب کو اس عظیم بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمتوں سے مستفید ہونے اور گناہوں کی معافی مانگنے کے لیے اپنے روزانہ کے معمولات میں کچھ تغیر کرکے درج بالا اذکار کو شامل کرنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ رمضان المبارک کا چاند نکلنے پر دو رکعت نماز نفل ادا کریں اور اللہ تعالیٰ سے امت مسلمہ کے ہر فرد کے لیے اس کے کرم اور رحم کی دعا کیجئے۔ رمضان میں روزانہ زیادہ سے زیادہ قرآن پاک پڑھنے کا اہتمام کیجئے، کلمہ طیبہ کا ورد کثرت سے کیجئے، کثرت سے استغفار پڑھ کر اللہ سے گناہوں کی معافی مانگیں۔ اس رحمتوں بھرے مہینے میں اللہ تعالیٰ سے جنت کی طلب کیجئے، اللہ کریم کے حضور جہنم کی آگ سے پناہ مانگیں۔ سب سے طویل روزے کہاں اور مختصر کن ممالک میں ہوں گے؟ رمضان المبارک میں فرض روزے، پنج گانہ نمازیں اور مسنون تراویح بغیر عذر شرعی ہر گز نہ چھوڑیں، اللہ تعالیٰ کی رحمتوں میں سے وافر حصہ حاصل کرنے کے لیے نماز عشاء، تراویح کے بعد انتہائے سحر سے پہلے مسنون نمازِ تہجد پڑھنے کی عادت ڈالیں۔ پنجگانہ نمازوں کے علاوہ مسنون نوافل، اشراق، چاشت اور اوّابین بھی پڑھنے کی کوشش کیجئے، ہرفرض نماز کے بعد جہاں تک ہوسکے، مسنون اذکار بھی پڑھیں۔

ارکان اسلام کے پانچ

ارکانِ اسلام وہ پانچ بنیادی ستون ہیں جن پر دینِ اسلام کی عمارت قائم ہے۔ ان میں کلمہ شہادت (توحید و رسالت کی گواہی، دوسرے نمبر پر نماز، تیسرے نمبر پر زکوٰۃ (صاحبِ نصاب پر) چوتھا رمضان کے روزے اور پانچواں رکن حج (صاحبِ استطاعت کے لیے) ہے۔ یہ اعمال ہر مسلمان پر واجب ہیں، کلمہ شہادت (ایمان): اللہ کو ایک ماننا اور حضرت محمد ﷺ کو اللہ کا رسول تسلیم کرنا، یہ اسلام میں داخلے کی بنیاد ہے۔ نماز (نماز): دن میں پانچ مرتبہ اللہ کی عبادت کرنا، جو بندے اور رب کے درمیان تعلق قائم کرتی ہے۔ زکوٰۃ (صدقہ): سال میں ایک بار صاحبِ نصاب مسلمانوں کا اپنے مال کا مخصوص حصہ (2.5%) ضرورت مندوں کو دینا، جو مال کی پاکیزگی کا ذریعہ ہے۔ روزہ (صوم): رمضان المبارک کے مہینے میں صبح صادق سے غروب آفتاب تک کھانے پینے اور خواہشاتِ نفسانی سے رکنے کا نام روزہ ہے۔ ”رمضان المبارک“ کا استقبال اس طرح کیجیے..! حج (زیارت): زندگی میں ایک بار صاحبِ استطاعت (مالی اور جسمانی طور پر) افراد کا بیت اللہ (مکہ) کی زیارت کرنا، یہ پانچوں ارکان اسلام کی عملی بنیاد ہیں اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔

افغان پاسپورٹ دنیا

طالبان دورِ حکومت میں افغان پاسپورٹ دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ بن گیا۔ گلف نیوز کے مطابق افغان پاسپورٹ 101 ویں پوزیشن کے ساتھ بدترین درجہ بندی پرہے،افغان پاسپورٹ کے حامل افراد صرف 26 ممالک کا سفر کرنے کے اہل ہیں۔ افغانستان میں بین الاقوامی صنعتی نمائش میں خواتین کی شرکت پر پابندی لگا دی گئی طالبان کی انتہا پسند پالیسیوں اور بدانتظامی نے افغانیوں پر دنیا کے دروازے بند کر دیئے،افغان پاسپورٹ کی تنزلی کا سبب ناقص خارجہ پالیسی، سفارتی تنہائی اور سیکیورٹی خطرات ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں طالبان کی پالیسیاں افغان شہریوں کی سلامتی اور علاقائی امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں، گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان عالمی تنہائی کے ساتھ معاشی بحران اور دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے۔

روزہ، تزکیہ نفس

اسلامی عبادات میں روزے کا ایک مرکزی مقام اور بنیادی اہمیت ہے، اِسے ارکانِ دین میں تیسرا رُکن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ درحقیقت، روزہ صبر و ضبط اور تزکیہ نفس کا بہترین مظہر ہے، یہ ایک ایسی عبادت ہے، جس کا تصور الہامی اور غیر الہامی مذاہب کی تاریخ میں ملتا ہے۔ قرآنِ کریم میں ارشادِ ربّانی ہے”اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں، جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بنو۔“ (سُورۃ البقرہ / 183) ارکان اسلام کے پانچ بنیادی ستون قرآنِ کریم کی اِس ہدایتِ ربّانی سے یہ معلوم ہُوا کہ روزے کا حقیقی مقصد تقویٰ کا حصول ہے، جب کہ تقویٰ اور پرہیز گاری اسلامی عبادات کی بنیادی رُوح ہے۔ قرآنِ کریم اور احادیثِ نبویؐ میں کم و بیش ہر عبادت اور نیک عمل کا بنیادی مقصد ”تقویٰ“ ہی کو قرار دیا گیا ہے۔ خود کو خواہشاتِ نفس کی پیروی سے روکنا، نفس کے بے لگام گھوڑے کو لگام دینا اور دِین کی اتّباع میں مصروفِ عمل رہنا روزے کی حقیقی رُوح ہے، جو درحقیقت تقویٰ اور پرہیزگاری کے حصول کے بعد ہی ممکن ہے۔ اِس سلسلے میں رسولِ اکرم ﷺ کا یہ ارشادِ گرامی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ”روزہ ڈھال ہے، لہٰذا روزہ رکھنے والا نہ بے ہُودہ بات کرے اور نہ جاہلوں والے کام کرے، اگر کوئی اُس سے جھگڑا کرے یا بُرا بھلا کہے، تو وہ کہہ دے کہ ”مَیں روزے دار ہُوں۔“ رمضان المبارک میں عموماً ایسے مناظر دیکھنے میں آتے ہیں کہ لوگ راہ چلتے ایک دوسرے سے اُلجھ پڑتے ہیں، بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور بسا اوقات نوبت دست و گریباں ہونے تک پہنچ جاتی ہے۔ سفر کرتے وقت یا خریداری کے موقع پر جس عجلت اور بے صبری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، یہ بھی ضبطِ نفس کے منافی عمل اور روزے کی حقیقی رُوح کے برخلاف ہے۔ آپؐ نے ایک موقعے پر تاکید کے طور پر دو مرتبہ ارشاد فرمایا ”اُس پروردگار کی قسم، جس کے قبضے میں میری جان ہے، روزہ دار کے مُنہ کی بُو اللہ تعالیٰ کے ہاں مُشک کی خُوش بُو سے زیادہ عُمدہ اور پاکیزہ ہے، (اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے) ”وہ (روزہ دار) اپنا کھانا، پینا اور شہوت میری وجہ سے چھوڑتا ہے، روزہ تو میرے لیے ہے اور مَیں ہی اس کا بدلہ دُوں گا اور ایک نیکی کا اجر دس گُنا ہے۔“(بخاری/ الجامع الصحیح) صحابی رسولؐ، حضرت سہل بن سعد ساعدیؓ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ”جنّت کے دروازوں میں ایک خاص دروازہ ہے، جسے”باب الرّیّان“ کہا جاتا ہے، اس دروازے سے قیامت کے روز صرف روزے داروں کا داخلہ ہوگا، اُن کے سِوا اس دروازے سے کوئی اور داخل نہیں ہوسکے گا، اُس دن پُکارا جائے گا کہ کہاں ہیں وہ بندے! جو اللہ کے لیے روزے رکھا کرتے تھے(اور بُھوک پیاس کی تکلیف اُٹھایا کرتے تھے)، وہ اُس دن پکار پر چل پڑیں گے، اُن کے سِوا اس دروازے سے کسی اور کا داخلہ نہیں ہوسکے گا۔ جب وہ روزے دار اس دروازے سے جنّت میں پہنچ جائیں گے، تو یہ دروازہ بند کردیا جائے گا پھر کسی کا اس سے داخلہ نہیں ہوسکے گا۔“ (صحیح بخاری) ایک اور حدیثِ قدسی حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ”ابنِ آدم کے ہر عمل کا ثواب بڑھتا رہتا ہے، اُسے ایک نیکی کا ثواب دس گُنا سے سات سو تک ملتا ہے اور اس سے زائد اللہ جتنا چاہے، اُتنا ملتا ہے، مگر روزے کے متعلق اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ ”وہ تو میرے لیے ہے اور مَیں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ روزہ دار اپنی خواہشات اور کھانا پینا میری وجہ سے چھوڑتا ہے۔ روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں، ایک خوشی اُسے افطار کے وقت ملتی ہے اور ایک خوشی اپنے ربّ سے ملاقات کے وقت ملے گی، روزہ دار کے مُنہ کی بُو اللہ کے ہاں مُشک کی خُوش بُو سے زیادہ پسندیدہ ہے۔“ (ابنِ ماجہ، السنن، باب فضل الصّیام) چوں کہ تقویٰ اور پرہیزگاری روزے کی حقیقی رُوح ہیں، تو اگر اِن عظیم مقاصد کا حصول نہیں ہوتا، تو یہ سمجھا جائے گا کہ گویا روزہ رکھا ہی نہیں گیا، یا یہ کہا جائے گا کہ جسم کا روزہ تو ہوگیا مگر رُوح کا روزہ نہیں ہُوا۔ اِس حقیقت کی وضاحت کے لیے رسولِ اکرم صلّی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کا ارشادِ مبارک پیشِ نظر رکھا جائے کہ آپؐ نے فرمایا ”جو شخص روزہ رکھ کر بھی جھوٹ اور فریب کے کام نہ چھوڑے، تو اللہ کو اس کی ضرورت نہیں کہ انسان اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔“ رسالتِ مآبﷺ کے ارشادِ گرامی”روزہ ڈھال ہے۔“کا بھی یہی بنیادی تقاضا ہے، ورنہ محض بھوکے پیاسے رہنے سے روزے کے حقیقی تقاضے پورے نہیں کیے جا سکتے۔چناں چہ، معلمِ کتاب و حکمت، نبی رحمت ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے”روزہ ڈھال ہے اور جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو، تو وہ اپنی زبان سے بے ہودہ بات نہ نکالے اور نہ شور ہنگامہ کرے اور اگر کوئی اس سے گالم گلوچ کرے یا لڑائی جھگڑے پر آمادہ ہو، تو اُسے چاہیے کہ وہ یہ کہہ دے کہ”مَیں تو روزے سے ہوں۔“(بخاری و مسلم) جمعرات 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا، عمان حکومت نے اعلان کر دیا رسولِ اکرم ﷺ کا یہ فرمانِ گرامی ہمیشہ پیشِ نظر رہنا چاہیے کہ آپؐ نے ارشاد فرمایا”جس شخص نے روزہ رکھنے کے باوجود جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہیں چھوڑا، تو اللہ کو اس سے کوئی دل چسپی نہیں کہ وہ بھوکا اور پیاسا رہتا ہے۔“(صحیح بخاری) ایک موقعے پر آپؐ نے ارشاد فرمایا ”کتنے ہی بدقسمت روزے دار ہیں کہ جنہیں اپنے روزے سے سِوائے بھوک پیاس کے کچھ حاصل نہیں ہوتا اور کتنے ہی (رمضان کی بابرکت راتوں میں) قیام کرنے والے ہیں (تراویح پڑھنے والے ہیں) جنھیں اپنی تراویح سے سِوائے جاگنے کے اور کچھ ہاتھ نہیں آتا۔“

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 8 ارکان ہلاک ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے لیکن اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کیخلاف کارروائی پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر پولیس متحرک ، مظاہرین کو منتشر کرکے شاہراہیں کھلوا دیں وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سی ٹی ڈی کی کامیابیوں کو ستائش کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انہوں نے فائرنگ سے زخمی 3 اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، امن دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کیلئے رمضان کے نئے اوقاتِ کار جاری کر دیے گئے۔ چیف جسٹس محمد سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پیر سے جمعرات تک سنگل بینچ میں سماعت صبح ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ساڑھے 11 سے 12 بجے تک عدالتی وقفہ کیا جائے گا، ڈویژن بینچ میں کیسز کی سماعت دوپہر 12 سے ڈیڑھ بجے تک ہوگی۔ جمعہ کوعدالتی کارروائی صبح ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک جاری رہے گی، پیر سے جمعرات تک دفتری اوقاتِ کار صبح 9 سے دوپہر ڈھائی بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو ہائیکورٹ کے دفاتر صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے، ماتحت عدالتوں میں کیسز کی سماعت صبح 9 سے دوپہر ڈھائی بجے تک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو ماتحت عدالتوں میں صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک سماعت ہوگی، یہ اوقات رمضان المبارک کے دوران لاگو رہیں گے۔

کتنے پیسوں پر زکوٰۃ

وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ ملک بھر میں زکوٰۃ کی منظم وصولی اور مستحق افراد تک فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کیا ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر یکم رمضان المبارک کو اکاؤنٹ میں موجود رقم اس مقررہ حد سے کم ہوگی تو اس پر زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی کٹوتی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کر دیا اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ یکم رمضان المبارک کو سیونگ اکاؤنٹس اور نفع و نقصان میں شراکت دار اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق کٹوتی کی گئی رقم بعد ازاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں قائم سینٹرل زکوٰۃ اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی تاکہ اسے سرکاری طریقہ کار کے تحت مستحق افراد تک پہنچایا جا سکے۔ اسلام آباد کے زکوٰۃ فنڈ میں کروڑوں روپے کے غبن کا انکشاف یکم رمضان المبارک کے روز تمام مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے تاکہ زکوٰۃ کٹوتی کے عمل کو منظم طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق زکوٰۃ کا یہ نظام معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کی مالی مدد کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کے ذریعے غربت کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹس اور مالی معاملات کے حوالے سے بروقت معلومات حاصل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ زکوٰۃ کٹوتی کا یہ نظام پاکستان میں کئی سالوں سے نافذ ہے اور ہر سال مالیاتی صورتحال اور شرعی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نصاب کا اعلان کیا جاتا ہے۔

موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکلز پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ لگانے کا باقاعدہ آغاز 20 فروری سے کیا جائے گا، ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان 20 فروری کو صبح 10 بجے سے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے۔ ایم ٹیگ کے حصول کے لیے موٹر سائیکل کے رجسٹریشن کاغذات اور قومی شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے، یہ اقدام تمام اقسام کی موٹر سائیکلز پر لاگو ہوگا، جن میں عام بائکس، بائیکیا سروس، ہیوی بائکس اور دیگر تمام موٹر سائیکلز شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں، ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے کہا کہ شہر بھر میں 13 مختلف پوائنٹس پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایم ٹیگ مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے، حکام نے واضح کیا ہے کہ بائکیا اور آن لائن ٹیکسی سروسز کی رجسٹریشن کا عمل علیحدہ طور پر جاری رہے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جرمن زبان میں گفتگو کرکے آسٹریا کے چانسلر کو حیران کر دیا ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ ان تمام اقدامات کا مقصد شہر اور شہریوں کے سفر کو محفوظ اور منظم بنانا ہے۔

گوگل کروم میں

گوگل نے کروم ویب براؤزر میں موجود ایک سنگین سکیورٹی خامی کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ گوگل کی جانب سے جاری سکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق کروم میں CVE-2026-2441 نامی ایک سکیورٹی بگ (bug) دریافت کیا گیا ہے۔ یہ سکیورٹی بگ صارفین کی پرائیویسی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ عموماً گوگل کی جانب سے کروم کو خودکار طور پر اپ ڈیٹ کر دیا جاتا ہے مگر کئی بار صارفین کی جانب سے آٹومیٹک اپ ڈیٹس آپشن کو ڈس ایبل کر دیا جاتا ہے۔ تو ایسے صارفین کو اپنے ویب براؤزر کو فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں، تو اس میں موجود سکیورٹی کمزوری بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ رواں سال کے دوران گوگل کروم میں دریافت ہونے والی پہلی بڑی سکیورٹی کمزوری ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ ہمیں اس سکیورٹی بگ کے بارے میں علم ہے۔ مگر گوگل کی جانب سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا گیا۔ کروم براؤزر کو اپ ڈیٹ کیسے کریں؟ عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔ وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔ اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔ اس کے بعد بس ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

انسانوں کی طرح کنگفو

چین کی جانب سے روبوٹیکس کے شعبے میں بہت تیزی سے پیشرفت کی جا رہی ہے۔ اب چین کی ایک کمپنی نے ایسے انسان نما روبوٹ تیار کیے ہیں جو مارشل آرٹس کے بھی ماہر ہیں۔ جی ہاں واقعی کمپنی کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں یہ روبوٹ کنگفو کی مشق کر رہے ہیں اور مکمل ہم آہنگی اور درستگی کے ساتھ کنگفو کی مشق کر رہے ہیں۔ یہ روبوٹ چین کے معروف شاؤلین ٹیمپ میں کنگفو کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آئے۔ کمپنی کے مطابق آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس یہ روبوٹس روایتی مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کو ایگی بوٹ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے اور یہ توازن اور رفتار میں کافی حد تک انسانوں جیسے ہیں۔ ان کی ویڈیو فروری کے اولین عشرے میں سامنے آئی اور اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں کہ چین میں روبوٹس کی جانب سے اس طرح کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا گیا ہو۔ مارچ 2025 میں شنگھائی سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی نے ایسے روبوٹ متعارف کرائے تھے جو انسانوں کی طرح سائیکل چلانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ مئی 2025 میں اسی کمپنی نے ایک اور ویڈیو جاری کی تھی جس میں روبوٹس جمناسٹک کا مظاہرہ کر ہرے تھے۔ یہ کنگفو روبوٹس جن کو لنگشی ایکس 2 کا نام دیا گیا ہے، گو ٹو 1 نامی اے آئی ماڈل سے لیس ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی ان روبوٹس کو ہم آہنگ ہوکر حرکت کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اسی طرح وہ سیکھنے، منصوبہ بندی کرنے اور مختلف ٹاسک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

گاڑیوں کی خرید و فروخت

پاکستانی حکومت نے گاڑیوں کی خرید و فروخت اور ملکیت کی منتقلی کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے پاک آئی ڈی (Pak ID) ایپ متعارف کروا دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ڈیجیٹل، محفوظ اور فوری سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ ایپ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی تیار کردہ ہے اور صارفین کو اپنے گاڑی کے رجسٹریشن اور چیسس نمبر کے ذریعے ملکیت کی منتقلی کا عمل آن لائن اور بایومیٹرک تصدیق کے ساتھ مکمل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس سے دھوکہ دہی اور کاغذی کارروائی میں کمی ممکن ہوگی۔ سائبر خطرات کیخلاف ریڈ الرٹ، اسٹیٹ بینک کا ملک گیر پلان جاری اس سے قبل بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے لیے سفارتخانوں سے ویریفائی شدہ وکالت نامہ حاصل کرنا ضروری ہوتا تھا، لیکن اب یہ سارا عمل گھر بیٹھے بایومیٹرک تصدیق کے ذریعے مکمل کیا جا سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاک آئی ڈی ایپ صرف مستند مالکان کو منتقلی کی اجازت دے گی، جس سے جعلی دستاویزات اور غیر قانونی فروخت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ افتتاحی تقریب میں ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ اور نادرا کے چیف پراجیکٹ آفیسر رحمان قمر سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اور کہا کہ یہ ایپ ٹیکنالوجی کے ذریعے شہری سہولیات میں جدت اور عوام کے لیے خدمات کو مزید مؤثر بنانے کا اہم قدم ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایکس کی سروسز ڈاؤن ، لاکھوں صارفین متاثر حکام نے مزید بتایا کہ یہ اقدام پاکستان کی ای–گورننس اور ڈیجیٹل عوامی خدمات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور گاڑیوں کے لین دین کے عمل میں تیزی، شفافیت اور بیرونِ ملک مقیم شہریوں کے لیے سہولت یقینی بنائے گا۔

سعودی عرب میں

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس آج ہوگا ، مملکت میں آج چاند دیکھے جانے کا امکان ہے ۔ چاند نظر آنے کی صورت میں سعودی عرب میں کل بروز بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہو گا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے، دوسری جانب ترجمان اسپارکو اور محکمہ موسمیات نے یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ،جسٹس خلیل الرحمن خان انتقال کر گئے۔ اہل خانہ نے جسٹس خلیل الرحمن خان کے انتقال کی تصدیق کی جس کے بعد وکلا برادری، ججز اور سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سینئر سیاستدان زعیم قادری انتقال کر گئے مرحوم کی نمازِ جنازہ آج لاہور میں نمازِ مغرب کے بعد ادا کی جائے گی۔ اہل خانہ کے مطابق نمازِ جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے جبکہ وکلا برادری کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔ جسٹس خلیل الرحمن خان کا شمار ملک کے سینئر اور تجربہ کار ججز میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی اہم آئینی اور قانونی مقدمات کی سماعت کی اور اپنے فیصلوں کے باعث قانونی حلقوں میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ انہوں نے عدالتی نظام کی بہتری اور زیر التوا مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے اہم اقدامات کیے۔ معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں قانونی ماہرین کے مطابق جسٹس خلیل الرحمن خان ایک دیانتدار اور اصول پسند جج کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کی عدلیہ کے لیے خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال پر وکلا تنظیموں، ججز اور مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

ماہ رمضان کی فضیلت و اہمیت

ماہِ رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں اور سب سے مقدس مہینہ ہے، جس میں قرآن نازل ہوا اور مسلمانوں پر روزے (صوم) فرض کیے گئے۔ یہ رحمت و مغفرت کا مہینہ ہے، جس میں شیطان کو قید کیا جاتا ہے، جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور جہنم کے بند کر دیے جاتے ہیں۔ یہ روحانی تربیت، صبر، اور عبادات (نماز، تراویح، تلاوت) کا وقت ہے۔ ماہِ رمضان بابرکت مہینہ ہے، اس ماہ مقدس کی چند خاص باتیں فضیلت: یہ مہینہ تمام مہینوں کا سردار (سید الشہور) ہے جس میں ایک نیکی کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ فرضیت: قرآن مجید میں ارشاد ہے: “تم میں سے جو کوئی یہ مہینہ پائے، اسے چاہیے کہ وہ اس کے روزے رکھے”۔ شبِ قدر: رمضان المبارک میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، جسے شبِ قدر کہتے ہیں۔ مقصد: روزے کا مقصد تقویٰ (پرہیزگاری) حاصل کرنا اور نفس پر قابو پانا ہے۔ اعمال: سحری، افطاری، تراویح، قرآن کی تلاوت، صدقہ و خیرات اور اعتکاف اس ماہ کے خاص اعمال ہیں۔ رمضان میں مسلمان صبح صادق سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے رکے رہتے ہیں۔

عمران خان کے دورمیں

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دورمیں فیض حمید کی حکومت تھی،فیض حمید کوکیاپتہ حکومت کیسی چلائی جاتی ہے؟ وہاڑی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت فی الحال سندھ اور بلوچستان تک محدود ہے،پنجاب میں پیپلزپارٹی نہیں ن لیگ کی حکومت ہے،مجھے پتہ ہے کہ بلوچستان کےعوام کو کن مشکلات کاسامناہے۔ جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو؟ آصف زرداری ایک تھنک ٹینک نے کہا پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کی کیا ضرورت ہے،مجھے معلوم ہے پارلیمنٹ کومضبوط کرنے کاکیامطلب ہے،جیل غیرت سے کاٹی جاتی ہے،میں جیل سے رہا ہوا توہارٹ اٹیک ہوا۔ ہم نے ایک سوچ پرحکومت بنائی ،ہم نےصدر کی نشست کیلئے بھی ووٹ مانگا،وزیراعظم شہبازشریف اورمریم نوازکے ساتھ چلنے کاارادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں میرےبچے مجھ سےملنے آئے تو بڑے ہوچکےتھے،30سال سے پنجاب سے کہہ رہاہوں اپنا پانی دریائے راوی سے نکالو،ہمیں پانی کامؤثر استعمال یقینی بناناہوگا۔ طالبان حکومت نے نائن الیون سے بھی بدتر حالات پیدا کر دیے،صدر زرداری حکمرانی کیلئے لچک اورسیاسی بلوغت ضروری ہے،پی ٹی آئی دورمیں ملک جمود کا شکاررہا،سیاسی تعاون انتہاپسندانہ رجحانات کوروکنے میں مدددیتاہے۔ سندھ میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑسےزائدرقبہ آبادکیا،پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل صرف مفاہمت اور اتحاد میں ہے،زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،کسانوں کو ان کی محنت کا پورا صلہ دیں گے۔ صدر آصف زرداری کی اماراتی نائب صدر سےملاقات،اہم امور پر گفتگو کسانوں کوسہولیات کی فراہمی وقت کا تقاضہ ہے،نیم کےدرخت زیادہ سے زیادہ لگائے جائیں،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اوراس کے ایک انچ پربھی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کیے۔

نوشہروفیروز میں کار اور ٹریلر

نوشہروفیروز میں کار اور ٹریلر کی ٹکر سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ نوشہروفیروز میں نانگو شاہ کے قریب پیش آیا جہاں کار اور ٹریلر میں ٹکر ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئے جہاں سے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے کار سوار 6 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

حیرت ہے واضح احکامات

لاہور ہائیکورٹ نے واضح احکامات کے باوجود درختوں کی کٹائی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کی روک تھام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پی ایچ اے کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ایڈووکیٹ جنرل کو 16 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے درختوں کی کٹائی سے متعلق پالیسی بنانے کیلئے پی ایچ اے سے رپورٹ بھی طلب کی اور کہا کہ حیرت ہے واضح احکامات کے باوجود درخت کاٹے جارہے ہیں، پی ایچ اے کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی ایک تاریخی ادارہ ہے، وہاں میاواکی طرز پر جنگل لگایا جائے، یہ ایسا کام ہے جس سے آئندہ نسلوں کا فائدہ ہوگا۔

سانحہ گل پلازہ: تحقیقات

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے مختلف محکموں کو طلب کرلیا۔ سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن نے مختلف محکموں کو نوٹس جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے گل پلازا کے صدر کوبھی طلب کرلیا۔ اس کے علاوہ سینئر ڈائریکٹر لینڈ، چیف فائر افسر، ڈی سی جنوبی، ایس ایس پی سٹی ، ڈی آئی جی ٹریفک، سی ای او واٹر کارپوریشن، ڈی جی ایس بی سی اے، ڈی جی ریسکیو اور کے الیکٹرک کے سی ای او کو بھی 18فروری کوبلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی جہاں 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی اور سانحے میں 70 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے۔ کمشنر کراچی کی رپورٹ پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس پر سندھ حکومت سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی تھی۔

دل کا رشتہ وی آئی پی

دل کا رشتہ ایک ایسا معتبر پلیٹ فارم ہے جہاں رشتوں کی تلاش کا عمل درست رہنمائی، صبر اور باہمی اعتماد کے ذریعے بہترین طر یقے سے تکمیل کو پہنچتا ہے۔ دل کا رشتہ وی آئی پی میچ میکنگ سروس کے تحت مکمل ہونے والی یہ کہانی بھی اسی حقیقت کی روشن مثال ہے۔ اس کامیاب سفر کا آغاز 5 نومبر کو اس وقت ہوا جب راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ خوشحال اور مستحکم مرد صارف نے دل کا رشتہ وی آئی پی سروس جوائن کی۔ ان کے کیس میں سب سے بڑا مسئلہ ظاہری وضع قطع تھی جس کے باعث ان کی پروفائل ابتدائی مرحلے میں ہی مسترد ہو جاتی تھی۔ ایسے حالات میں صبر و تحمل اور پیشہ ورانہ مشاورت کو بنیادی حیثیت حاصل رہی۔ بعد ازاں 25 نومبر کو ایک 31 سالہ تعلیم یافتہ خاتون نے پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کروائی۔ وہ متوسط طبقے سے تعلق رکھتی تھیں تاہم ان کی پروفائل مضبوط اور متوازن ہونے کے باعث انہیں روزانہ مختلف تجاویز موصول ہوتی رہیں۔ ان کی متعدد بالمشافہ ملاقاتیں بھی کروائیں گئیں، تاہم کسی تجویز پر بات طے نہ ہو سکی۔ اس دوران خاتون کی مسلسل رہنمائی کی جاتی رہی اور ان کے ساتھ اعتماد اور فہم و ادراک کی فضا قائم رکھی گئی تاکہ فیصلہ حقیقت پسندی اور سنجیدگی کی بنیاد پر ہو۔ جب خاتون صارف کے ساتھ انتظامیہ نے مرد صارف کی پروفائل شیئر کرنے کا فیصلہ کیا توخوش قسمتی سے خاتون نے غیر معمولی سنجیدگی اور بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملاقات کے لیے رضامندی ظاہر کر دی۔ سب سے پہلے ایک ورچوئل ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد پہلی بالمشافہ ملاقات میں ہی دونوں خاندانوں نے رضامندی کا اظہار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریق ذہنی طور پر پہلے ہی آمادہ تھے اور صرف ملاقات کی تکمیل باقی تھی۔ بالآخر 22 جنوری کو یہ فیصلہ حتمی شکل اختیار کر گیا کہ یہ رشتہ دل کا رشتہ وی آئی پی میچ میکنگ سروس کے ذریعے طے پایا۔ یہ سفر اگرچہ صبر آزما رہا تاہم اختتام پر یہ محض ایک رشتہ نہیں بلکہ اعتماد، سمجھ بوجھ اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے رقم ہونے والی ایک کامیاب اور باوقار کہانی بن گیا۔ یہ مثال دل کا رشتہ وی آئی پی سروس کی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی اور سنجیدہ میچ میکنگ نظام کی عکاس ہے، جہاں فیصلے جلد بازی کے بجائے فہم و فراست اور وقار کے ساتھ کیے جاتے ہیں۔

عمران خان کی آنکھ

لاہور: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قیدیوں کے حقوق ہوتے ہیں جو ملنے چاہئیں، یہ جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آنکھ کا سن کر بہت دکھ ہوا، دعا کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتا، علیمہ خان کے آنسو دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا، آنکھ کی بینائی چلی جائے تو اس کی ذمہ دار جیل انتظامیہ اور حکومت ہے۔ شاہ محمود نے مزید کہا کہ میاں محمود الرشید نےچیک اپ کیلئے اسپتال جانا تھا مگر جیل انتظامیہ نے کہا سکیورٹی نہیں ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کا علاج بھی سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ نہ ہوسکا، اس سارے معاملے کا قصوروار پنجاب حکومت کو ٹھہراتا ہوں۔

روس ملک میں واٹس ایپ

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی حکام ملک میں اس کی سروسز کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اگر میٹا روسی قوانین پر عمل کرے تو بات چیت ممکن ہے۔ واٹس ایپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں الزام عائد کیا کہ روس میں ایپ تک رسائی محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ پیشرفت یوکرین جنگ کے بعد روس اور غیر ملکی ٹیک کمپنیوں کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق روس میں واٹس ایپ سروس متاثر ہونے کے باعث متعدد صارفین کو وی پی این استعمال کرنا پڑا۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے روس میں 10 کروڑ سے زائد صارفین کی نجی اور محفوظ مواصلاتی سہولت متاثر ہو سکتی ہے۔ روس اور میٹا کے درمیان تنازع فروری 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد شدت اختیار کر گیا تھا۔ روس کے مواصلاتی نگرانی کے ادارے نے گزشتہ برس واٹس ایپ اور دیگر میسنجر سروسز پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے کالنگ فیچرز کو محدود کر دیا تھا۔ اور الزام لگایا تھا کہ غیر ملکی پلیٹ فارمز فراڈ اور دہشت گردی سے متعلق مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون نہیں کر رہے۔ بعد ازاں روسی حکام نے واٹس ایپ پر مرحلہ وار مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ایپ کو دہشت گردی، بھرتی اور فراڈ جیسے جرائم کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان پابندیوں کے بعد کئی صارفین وی پی این یا متبادل میسجنگ ایپس کی طرف منتقل ہو گئے۔ جبکہ ٹیلی گرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز بھی حکومتی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر کریملن کے ترجمان نے روسی میڈیا کو بتایا کہ واٹس ایپ کی روس میں مکمل بحالی روسی قوانین کی پاسداری سے مشروط ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ویب پر نئے فیچر متعارف، صارفین کی بڑی مشکل آسان واضح رہے کہ روس اس سے قبل فیس بک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور یوٹیوب جیسے متعدد غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی محدود یا بلاک کر چکا ہے۔ روسی حکام نے غیر ملکی ایپس کے متبادل کے طور پر ریاستی سرپرستی میں تیار کردہ میسجنگ ایپ “میکس” کو متعارف کرایا ہے۔ جسے سرکاری خدمات کی فراہمی کے لیے فروغ دیا جا رہا ہے۔

سندھ میں میٹرک 30

کراچی، سندھ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا جبکہ دسویں جماعت کے نتائج یکم جون تک اور نویں جماعت کے نتائج 15 جون تک جاری کیے جائیں گے۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 اپریل سے شروع ہوں گے، انٹرسال دوئم کے نتائج 15 جون اورسال اول کے نتائج 30 جون تک جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلے محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے جس کی صدارت وزیر تعلیم سید سردارعلی شاہ نے کی، اجلاس میں وزیر یونیورسٹیزاینڈ بورڈزاسماعیل راہو، سیکریٹری بورڈزعباس بلوچ اورسیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران آٹھویں جماعت تک کے امتحانات معمول کے مطابق مارچ میں ہونگے، سندھ میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ خیبر پختونخوا کی جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد موسم گرما کی گزشتہ سال والی تعطیلات برقراررکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ موسم سرما اوردیگرتعطیلات کا حتمی تعین اپریل میں سب کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔ اجلاس میں شجرکاری مہم پر زور دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ رواں موسم بہار میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں “ایک بچہ ایک پودا” مہم شروع کی جائے گی۔ وزیر تعلیم نے اسکولوں میں چائلڈ فرینڈلی ماحول کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسسمنٹ کا مقصد اساتذہ کی کارکردگی کو جانچنا بھی ہونا چاہیے، تعلیمی بورڈزکوامتحانات کو مرحلہ وار او ایم آرسسٹم پرمنتقل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کو جیل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کسی بھی دوسرے قیدی کے مقابلے میں زیادہ مراعات حاصل ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خاندان کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا پر بانی سے مبینہ بدسلوکی کا بیانیہ ناکام ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزمرہ معمولات اور خوراک سے متعلق رپورٹ سامنے آنے کے بعد تمام شبہات دور ہو گئے ہیں۔ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کسی بھی دوسرے قیدی کے مقابلے میں زیادہ مراعات حاصل ہیں۔ اور ان کے ساتھ قانون اور جیل قواعد کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کی طرف منتقلی فی الحال روک دی ہے، اویس لغاری انہوں نے کہا کہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ اور اسی مقصد کے تحت حقائق سامنے لائے گئے تاکہ غلط تاثر اور پروپیگنڈا ختم ہو سکے۔

K-4 منصوبہ دسمبر 2026

ٹھٹھہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ K-4 منصوبے کے تحت کراچی کو یومیہ 260 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا اور منصوبہ دسمبر 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ وہ K-4 منصوبے کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر دورہ کیا اور واپڈا کی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔ ان کے مطابق منصوبے کی ابتدائی لاگت 120 ارب روپے تھی جسے وفاقی حکومت برداشت کر رہی ہے، تاہم نظرِ ثانی کے بعد لاگت 170 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ میانوالی کیلئے اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان، میڈیکل و زرعی کالجز قائم ہونگے، مریم نواز انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دسمبر تک پانی کراچی شہر تک پہنچا دیا جائے گا جبکہ شہر کے اندر تقسیم کا نظام سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ احسن اقبال نے بتایا کہ لائننگ کا کام جاری ہے تاکہ پانی کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور معاشی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی پاکستان کا بڑا معاشی اثاثہ اور انجن آف گروتھ ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر موٹر وے کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے معاہدہ ہو چکا ہے اور منصوبے کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

پنجاب میں پہلی

لاہور: پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ تک عوامی آرا اور تجاویز پہنچانے کے لیے خصوصی پورٹل قائم کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے “ٹاک ٹو سی ایم” کے نام سے اس منفرد پورٹل کا باضابطہ ڈیجیٹل آغاز کر دیا۔ جس کا مقصد نوجوانوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب سے براہ راست رابطہ اور تجاویز دینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بریفنگ میں بتایا کہ پورٹل میں 20 سال اور اس سے اوپر کے نوجوانوں کے لیے الگ سیکشن یا انٹرفیس بنایا گیا ہے۔ تاکہ ہر عمر کے نوجوان صوبے بھر سے سی ایم کے پروگرامز اور پراجیکٹس کے بارے میں خیالات اور تجاویز براہ راست شیئر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے 2026 کو یوتھ کا سال قرار دیا ہے۔ اور ’ٹاک ٹو سی ایم‘ پنجاب کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پورٹل ہے۔ جس کے ذریعے نوجوان نہ صرف وزیر اعلیٰ کے پروگرامز اور منصوبوں پر فیڈبیک دے سکیں گے۔ بلکہ اپنا نام اور مختصر معلومات کے ساتھ آئیڈیاز بھی شیئر کر سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما سردار تبارک علی ن لیگ میں شامل سینئر وزیر نے مزید کہا کہ پورٹل نوجوانوں کو براہ راست ابلاغ کا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اور اس سے حکومت کو عوامی خیالات اور تجاویز حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔

جمعرات 19 فروری کو پہلا روزہ

مسقط ، عمان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال یکم رمضان 1447 ہجری جمعرات 19 فروری 2026 کو ہوگا جبکہ بدھ 18 فروری شعبان کا آخری روز ہو گا۔ عمان کے سرکاری میڈیا کے مطابق سلطنت نے چاند کی باقاعدہ رویت سے ایک ہفتہ قبل ہی رمضان کی پہلی تاریخ کا اعلان کر کے یہ قدم اٹھایا ہے جوعرب دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فلکیاتی حساب سے یہ طے ہو چکا ہے کہ منگل 29 شعبان کو چاند نظرآنا ممکن نہیں ہوگا اوراگرسائنسی حقائق کسی دن چاند نظرآنے کو ناممکن قراردیں تواس کے برخلاف موصول ہونے والی شہادتیں قبول نہیں کی جاتیں، اس لیے کمیٹی نے رمضان کے آغازکی باقاعدہ تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ رمضان المبارک کا چاند، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو ہو گا دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں جامعہ شارجہ کے تحت قائم شارجہ اکیڈمی برائے فلکیات، خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی نے بھی رمضان کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی جاری کی ہے۔ اکیڈمی نے تصدیق کی ہے کہ 17 فروری کو نہ صرف شارجہ بلکہ یو اے ای اوربیشتراسلامی دنیا میں جدید ترین دوربینوں کی مدد سے بھی چاند کا نظرآنا ممکن نہیں، اس بناء پررمضان المبارک کے آغاز کی توقع 19 فروری کو کی جا رہی ہے۔

افغان حکومت اپنی

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستانی مندوب نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں 80 بے گناہ پاکستانی جاں بحق ہوئے، ان حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے افغان سرزمین استعمال کی گئی۔ یہ گروہ پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملوں کے ذمہ دار رہے ہیں۔ عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران مطالبہ کیا کہ طالبان افغان زمین پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ انہوں نے افغانستان میں انسانی بحران اور خواتین کے حقوق کی پامالی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

سماجی انصاف، معاشی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سماجی انصاف، معاشی شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں۔ وزیراعظم نے تشدد پر مبنی انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ انتہاپسندی اور تشدد کے نظریات انسانیت، برداشت اور رواداری کی اقدار کو کمزور کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کی روشن مثال ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام اعتدال، مکالمے اور انسانی جان کے احترام کا درس دیتا ہے اور نوجوان نسل کو معیاری تعلیم اور مثبت سوچ فراہم کر کے انہیں انتہاپسندانہ نظریات سے محفوظ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف، معاشی شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ناانصافیاں، طویل تنازعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں انتہاپسندی کو جنم دیتی ہیں جبکہ کشمیر اور فلسطین میں معصوم شہریوں پر ریاستی جبر بھی انتہا پسندانہ رویے کی عکاسی ہے، وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ سنجیدہ ہے، نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، چیف جسٹس وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی امن اور منصفانہ نظام کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرلز

صدرِ مملکت نےایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی۔ صدر آصف زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر خصوصی الاؤنس سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں، صدر مملکت ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی سروس کی شرائط و ضوابط میں ترمیم کی منظوری دیدی گئی۔ ترمیم کا مقصد قانونی افسران کی طویل المدتی خدمات کا اعتراف اور مالی مراعات فراہم کرنا ہے،صدر مملکت آصف زرداری کی منظوری کے بعد ترمیم فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

زائرین کی بس الٹ گئی

ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور میں زائرین کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور جاں بحق جبکہ متعدد زائرین زخمی ہو گئے۔ بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق حادثہ سخی سرور دربار کے قریب پیش آیا جہاں زیارت کے لیے آنے والے زائرین واپسی کے سفر پر تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس کے بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی۔ کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین کو حادثہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو بس سے نکال کر طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں بس ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ کم از کم 5 زخمی زائرین کو فوری طور پر ڈیرہ غازی خان کے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق بس میں سوار زائرین سخی سرور دربار پر حاضری دینے کے بعد فیصل آباد واپس جا رہے تھے کہ راستے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے تاہم انہیں مزید طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ محراب پور میں دلخراش حادثہ، ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بس کے مکینیکل معائنے سمیت دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سفر کے دوران گاڑیوں کی فٹنس اور بریک سسٹم کو لازمی چیک کروائیں تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔

ایکیوپنکچر کیا ہے

کینسر کا علاج محض بیماری سے لڑنے کا نام نہیں بلکہ اس سفر کے دوران مریض کو پیش آنے والی جسمانی اور ذہنی تکالیف کو کم کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ جدید طب کے ساتھ ساتھ اب تکمیلی طریقۂ علاج بھی توجہ حاصل کر رہے ہیں، جن میں ایکیوپنکچر (Acupuncture) نمایاں ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ طریقہ کینسر کا متبادل علاج نہیں بلکہ علامات میں کمی کے لیے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ انگلیوں میں چھپی پھیپھڑوں کے کینسر کی ابتدائی علامت: ماہرین کی وارننگ ایکیوپنکچر کیا ہے؟ ایکیوپنکچر ایک قدیم چینی طریقۂ علاج ہے جس میں جسم کے مخصوص مقامات پر نہایت باریک اور جراثیم سے پاک سوئیاں لگائی جاتی ہیں۔ اس کا مقصد جسم کے اعصابی نظام کو متحرک کر کے درد اور دیگر علامات میں کمی لانا ہوتا ہے۔ کینسر کے مریضوں کے لیے اس کی اہمیت طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکیوپنکچر کینسر کو ختم نہیں کرتا، تاہم یہ علاج کے دوران ہونے والے مضر اثرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ خاص طور پر درج ذیل علامات میں اس کے مثبت اثرات دیکھے گئے ہیں: کیموتھراپی کے بعد متلی اور قے دائمی جسمانی درد بے خوابی شدید تھکاوٹ خشک منہ لمفی سوجن بریسٹ کینسر کے مریضوں میں ہاٹ فلیشز کچھ تحقیقات میں سر اور گردن کے کینسر کے مریضوں میں نگلنے میں دشواری کم ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایکیوپنکچر اعصابی نظام کو متحرک کر کے جسم میں ایسے کیمیائی مادے خارج کرتا ہے جو درد کو کم کرنے اور سکون پیدا کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ اگرچہ اس کے مکمل سائنسی طریقۂ کار پر تحقیق جاری ہے، مگر متعدد مطالعات اس کے معاون فوائد کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کون سا بلڈ گروپ کینسر کے امکان کو بڑھا سکتا ہے؟ کیا یہ محفوظ ہے؟ طبی حلقوں کے مطابق تربیت یافتہ اور مستند ماہر کے ذریعے کیا جانے والا ایکیوپنکچر عموماً محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم کینسر کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس علاج کو شروع کرنے سے پہلے اپنے معالج یا آنکولوجسٹ سے مشورہ کریں، کیونکہ بعض مریضوں میں قوتِ مدافعت کم ہونے یا خون کے مسائل کی وجہ سے احتیاط درکار ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایکیوپنکچر کروانے سے پہلے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ معالج مستند ادارے سے تربیت یافتہ ہو، جراثیم سے پاک سوئیاں استعمال کرے اور کینسر کے مریضوں کے علاج کا تجربہ رکھتا ہو۔ ایکیوپنکچر کو کبھی بھی روایتی کینسر علاج جیسے کیموتھراپی یا ریڈی ایشن کا متبادل نہیں سمجھنا چاہیے۔ یہ محض ایک تکمیلی سہولت ہے جس کا مقصد مریض کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ کینسر کے خلاف جنگ میں جہاں جدید سائنس بنیادی کردار ادا کر رہی ہے، وہیں مریض کی جسمانی اور ذہنی راحت بھی علاج کا لازمی حصہ ہے۔ ایکیوپنکچر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جو درست رہنمائی اور طبی مشورے کے ساتھ فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

پنجاب میں گاڑیوں کی

پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ملکیت کی منتقلی سے متعلق نئے قواعد متعارف کرا دیے ہیں۔ جن کا مقصد نظام میں شفافیت، نگرانی اور انتظامی بہتری لانا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت سرکاری گاڑیوں کے استعمال، الیکٹرک وہیکلز کی خریداری اور افسران کو الاٹمنٹ کے طریقہ کار میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستانی خلائی مشن کی تیاری میں بڑی کامیابی، دو امیدوار حتمی مرحلے میں داخل حکام کے مطابق یہ اقدامات سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال اور بے ضابطگیوں کی روک تھام کے لیے کیے گئے ہیں، جبکہ رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل کو زیادہ منظم اور قابلِ نگرانی بنایا جائے گا۔ سرکاری گاڑیوں سے متعلق اہم فیصلے نئے ضوابط کے تحت: الیکٹرک گاڑیاں خریدنے سے قبل محکمہ خزانہ سے پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔ سرکاری گاڑیاں صرف گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو الاٹ کی جائیں گی۔ افسران کے لیے ماہانہ پٹرول کی حد میں 25 لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر مالیاتی کنٹرول سے اخراجات میں شفافیت آئے گی، جبکہ گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو مخصوص گریڈ تک محدود کرنے سے غیر ضروری استعمال کم ہوگا۔ رجسٹریشن اور ملکیت منتقلی کا نیا نظام پالیسی کے تحت گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ملکیت کی منتقلی کے طریقہ کار کو مزید مربوط اور یکساں بنایا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف قانونی پیچیدگیاں کم ہوں گی بلکہ جعلسازی اور غیر قانونی ٹرانسفر کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ ماہرین کے مطابق یہ اصلاحات پنجاب میں ٹرانسپورٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں، جس سے عوامی سہولت میں اضافہ اور سرکاری نظم و نسق میں بہتری متوقع ہے۔ واٹس ایپ پریمیم متعارف: فیچرز اور قیمت کی مکمل تفصیل اصلاحات کا وسیع تناظر یہ اقدامات انتظامی اصلاحات کے بڑے منصوبے کا حصہ قرار دیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد سرکاری وسائل کے استعمال کو منظم کرنا اور شفاف حکمرانی کو فروغ دینا ہے۔ تاہم، پالیسی کے عملی اثرات کا اندازہ اس کے نفاذ اور نگرانی کے طریقہ کار سے ہی لگایا جا سکے گا۔ نئی پالیسی فوری طور پر نافذ العمل ہے، اور متعلقہ اداروں کو اس پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی صحت

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ سنجیدہ ہے، نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اہم احکامات جاری کر دیے، عدالت نے ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ 16 فروری سے قبل کسی ماہرِ چشم سے کرایا جائے اور یہ معائنہ ایسے اسپیشلسٹ سے ہو جس پر وہ خود بھی اطمینان کا اظہار کریں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ طبی معائنہ ان ڈاکٹروں سے نہ کرایا جائے جن سے پہلے معائنہ ہو چکا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنے بچوں سے بات چیت بھی کروائی جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عنبرین جان پاکستان کی پہلی خاتون چیئرپرسن کے طور پر پیمرا کی سربراہ مقرر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے طبی معائنہ خاندان کے ایک فرد کی موجودگی میں کرانے کی استدعا عدالت نے مسترد کر دی۔

پاکستان میں پہلا روزہ

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں جبکہ پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر ہوگی، جس کے بعد 18 فروری کی شام کو چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں اس روز موسم جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کی توقع ہے جو چاند دیکھنے کے امکانات کو بہتر بنا سکتا ہے۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب محکمہ موسمیات نے مختلف صوبوں کے لیے چاند دیکھنے کے آخری اوقات بھی جاری کر دیے ہیں۔ جاری تفصیلات کے مطابق سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 24 منٹ ہوگا، پنجاب میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 8 منٹ تک ہوگا جبکہ بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 47 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق فلکیاتی حساب کے مطابق 18 فروری کی شام تک چاند کی عمر مناسب حد تک ہو جائے گی جس سے رویت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، تاہم رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی شہادتوں اور سرکاری اعلان کے بعد ہی کیا جائے گا۔ رمضان 2026: صدقۂ فطر اور فدیہ کی نئی رقوم مقرر محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگر 18 فروری کو چاند نظر آ گیا تو پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

خیبر پختونخوا: سرکاری

خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفتر میں ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی۔ اس سلسلے میں اعلیٰ تعلیم کے محکمے نے تمام سرکاری جامعات کو خط بھیج دیا۔ خط میں جامعات سے کہا گيا ہے کہ تمام ڈپارٹمنٹس میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے۔ خط کے متن کے مطابق خاتون فیکلٹی ممبر طالبات کے مسائل اور شکایات سُن کر ازالہ کریں گی ۔

سری لنکا: قومی ٹیم کو

کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے پاکستانی شیف کی خدمات حاصل ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ اسکواڈ پاکستان سے شیف کو ساتھ لایا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ میگا ایونٹ میں کرکٹرز کی خوراک کا خیال رکھنےکیلئے شیف ساتھ رکھنےکا فیصلہ ہوا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مینیو کے مطابق کھلاڑیوں کو ان کی پسند کی روایتی پاکستانی کھانوں سمیت مختلف ڈشز بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کوپریکٹس اورمیچز کے دوران بھی ڈریسنگ روم میں اپنے شیف کے بنائے کھانے ملتے ہیں۔

خلیجی ممالک پاکستانی

خلیجی ممالک پاکستانی بھکاریوں، چوروں اور جعلسازوں کے لیے جنت بن چکے ہیں۔ سال 2025کے دوران خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز نے وقفہ سوالات میں تحریری جواب میں بتایا کہ سال 2025 میں خلیجی ممالک سے کل 38 ہزار 616 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، بحرین سے 786، کویت 163، عمان 537 2، سعودی عرب 27692، یواےای 6794 اور قطر سے 644 ڈی پورٹ ہوئے۔ ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی غیر قانونی قیام، ویزا خلاف ورزی، بھیک، چوری، اقامہ میعادختم اور دیگر جرائم میں ملوث پائے گئے ۔ شازیہ مری کے سوال پر وزارت داخلہ نے بتایا کہ ا یف آئی اے نے جنوری 2025 سے اب تک غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں، غیر قانونی ہنڈی اور حوالہ ڈیلرز کے خلاف 551 چھاپے مارے، 576مقدمات درج کیے اور 703 ملزمان گرفتار کیے جب کہ324کیسز میں سزا بھی دی گئی ۔ وزارت دفاع نے ایوان کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے جامع قومی یوٹیلائزیشن فریم ورک تیار کرلیا،پاکستان کی پہلی ہائپر اسپیکٹریکل سیٹلائٹ اس وقت آربٹ ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے۔ سیٹلائٹ ٹیسٹنگ کے بعد مختلف آرگنائزیشنز کے لیے امیج ڈیٹا رواں ماہ کے آخر تک دستیاب ہوگا،جامع قومی یوٹیلائزیشن فریم ورک پر مثبت عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ فریم ورک کے تحت زراعت، ماحولیات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں شہریوں کے لیے سروسز فراہم کی جائیں گی۔

اپوزیشن لیڈر کا

لاہور: سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے، فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سکیورٹی فورسز ، فوج، پولیس یا ایف سی کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد سے مشروط ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد حملہ، دہشت گرد کو افغانستان میں تربیت دی گئی تھی، آپ کی کوئی بھی سیاسی یا مذہبی سوچ ہو، اس سے فرق نہیں پڑتا،دہشت گردی کے خلاف ہمیں متحد ہونا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 3 سال قبل 15 سے 20 ملین لیٹر ایرانی پیٹرول، ڈیزل کی اسمگلنگ ہوتی تھی، ایرانی پیٹرول اورڈیزل کی اسمگلنگ اب ختم ہوچکی ہے، اسمگلنگ کا پیسہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہوتا ہے، گڈ گورننس ہی ایک واحد ذریعہ ہے جو دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرسکتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے: سکیورٹی ذرائع سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خیبرپختون خوا میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے بھی نیشنل ایکشن پلان ہی کنجی ہے، خیبرپختونخوا میں کی جانیوالی حالیہ میٹنگز خوش آئند ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے، بات چیت تمام سیاسی جماعتیں کا استحقاق ہے، فوج کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں، قانونی اور کورٹ کیسز اور اس سے جڑے تمام معاملات کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق عدالتوں نے کرنا ہے۔ لاہور میں میڈیا نمائندوں سے سینیئرسکیورٹی افسر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قومیت، لسانیت یا صوبائیت کی بنیاد پر ہر گز تقسیم نہیں ہونا بلکہ متحد رہ کر تمام فتنوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ سینیئر سکیورٹی افسر کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان بلوچ عوام اور بلوچستان کی ترقی کا دشمن ہے، احساس محرومی کے نعرے کی آڑ میں دہشت گردی کرنیوالے دہشت گردوں کو بلوچستان کی عوام پہچان چکی ہے۔ کوئی بیانیہ فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور نہیں کر سکتا: سینیئر سکیورٹی افسر سینیئر سکیورٹی افسر نے کہا کہ پاکستان کے اندر تمام اسپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بیرونی اور اندرونی سازشی عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں ناگزیر ہیں۔ سینیئر سکیورٹی افسر نے کہا کہ کوئی بیانیہ فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور نہیں کر سکتا، ہمارا بیانیہ صرف پاکستان ہے، تعلیمی اداروں کے دوروں سے یہ بات مزید واضح ہوتی ہے نوجوان نسل پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ سینیئر سکیورٹی افسر نے کہا کہ جس طرح ہم نے معرکہ حق میں بھارت کو شکست دی اسی طرح ہم دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔

حکومت کا موجودہ سولر

حکومت نے موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزير برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ تک نیٹ میٹرنگ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم کی ہدایت پر اٹھا گیا ہے۔ نیٹ بلنگ پالیسی کا اثر صرف نئے سولر صارفین پر پڑے گا ، حکومت کے اتحادی بھی سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کی مخالفت کررہے ہيں ، ان کی اہلیہ بھی اس پالیسی کے خلاف ہيں ۔ یاد رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نئے ریگولیشنز میں بتایا گیا کہ پرانے سولر صارفین اپنی بجلی نیشنل گرڈ کو 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے پرانے ریٹس پر ہی بیچیں گے مگر نئے صارفین کے لیے نیشنل گرڈ کو بیچی گئی بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 17 روپے 19 پیسے کی بڑی کمی ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس لیا تھا۔

دہشتگردی کو محرومی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہےکسی کو حق نہیں کہ بندوق اٹھائے اور قتل و غارت شروع کردے۔ صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سے ریاست کے خلاف منظم انداز میں پروپیگنڈا کیا گیا، دہشتگردی کو محرومی سے کیسے جوڑا جاسکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بلوچ بیانیہ بناکر ملک توڑنا چاہتے ہیں، خوارج کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، یہ مذہب کا نام استعمال کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ کسی کو حق نہیں بندوق اٹھائے اور قتل و غارت شروع کردے، غیر متوازن ترقی کو دہشتگردی سے نہیں جوڑا جاسکتا۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ فساد اور انتشار چھوڑیں، آئیں مختلف مسائل پر مذاکرات کرتے ہیں لیکن دہشتگردی کی اجازت نہیں دے سکتے، وہ ریاست کی طرف سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن بندوق کی نوک پر نہیں

لیسکو نے لاہور میں

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے محمود بوٹی کے علاقے میں وسیع پیمانے پر بجلی کی چوری پکڑ لی۔ ایس ای لیسکو فیضان بٹ کے مطابق محمود بوٹی میں بڑے پیمانے پر بجلی کی چوری کی جا رہی تھی، چوری کی بجلی سے رولنگ مل، سروس اسٹیشن اور ٹیوب ویل چلائے جارہے تھے۔ فیضان بٹ نے بتایا کہ درجنوں گھروں میں بھی چوری کی بجلی استعمال ہو رہی تھی۔ ایس ای لیسکو کے مطابق کارروائی کرتے ہوائے 2 ٹرانسفارمر اور علاقے سے تمام غیرقانونی کیبلز قبضے میں لے لیے ہیں جبکہ بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ایک لاکھ 20 ہزار یونٹس ڈیٹیکشن کا بل بھی جاری کیا گیا ہے۔

رمضان المبارک کا چاند

محکمہ موسمیات کے مطابق ​رمضان 1447ھ کے نئے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اور ​سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 24 منٹ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ​پنجاب میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 8 منٹ تک ہوگا اور ​بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 47 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 13 منٹ تک رہے گا، آزاد جموں و کشمیر میں چاند دیکھنے کا وقت شام 6 بج کر 58 منٹ پر ختم ہوگا اور ​گلگت بلتستان میں رویتِ ہلال کا وقت شام 6 بج کر 53 منٹ تک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق​18 فروری کی شام ملک کے بیشترحصوں میں مطلع صاف یا جزوی ابرآلود رہے گا۔

غزہ میں خطرناک ترین

غزہ میں خطرناک ترین امریکی ممنوعہ تھرموبیرک بموں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق تقریبا 3000 فلسطینیوں کے فضامیں تحلیل ہونے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے اور ان بموں نے فلسطینیوں کا نام ونشان تک باقی نہیں چھوڑا۔ تھرموبیرک بموں کا درجہ حرارت 3500 سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس سے فوری طور پر جسم راکھ میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جنگی جرم ہے، یورپ اور امریکا نے اسرائیل کو یہ بم سپلائی کیے۔ عالمی نظام انصاف غزہ کےامتحان میں ناکام رہا۔

10 نئی سیاسی جماعتیں

بنگلادیش کے الیکشن کمشنر بریگیڈئیر (ر) ابوالفضل محمد ثنا اللہ نے کہا ہےکہ ملک میں 10 نئی سیاسی جماعتیں ابھر کر سامنے آئی ہیں اور 45 لاکھ نئے ووٹرز ہیں۔ بنگلادیش کے الیکشن کمشنر بریگیڈئیر (ر) ابوالفضل محمد ثنا اللہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے سکیورٹی انتظامات کیے ہیں، ملک بھر میں انتخابات میں 50 سیاسی جماعتیں شرکت کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں اور انتخابات کے ساتھ ساتھ آئینی و قانونی اصلاحات کا ریفرنڈم بھی ہے۔ ابوالفضل محمد ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہماری ووٹنگ لسٹ میں 45 لاکھ نئے ووٹرز ہیں، پرانی ووٹرلسٹ کے 20 لاکھ افراد وفات پاچکے تھے، ملک میں 60 رجسٹرڈ جماعتوں میں سے 50 الیکشن میں شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں 10 نئی سیاسی جماعتیں ابھر کر سامنے آئی ہیں، امیدوارکو حلقے میں فی ووٹر 10 ٹکا کے حساب سے اخراجات کی اجازت ہے، حلقے میں 3 لاکھ ووٹرز ہوں تو امیدوار زیادہ سے زیادہ 30 لاکھ ٹکا خرچ کرسکتا ہے۔ الیکشن کمشنر کے مطابق ڈھائی لاکھ سےکم ووٹرز والے حلقوں میں بھی اخراجات کی بالائی حد 25 لاکھ ٹکا ہے، انتخابی اخراجات کی حد کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے، تمام امیدواروں کو مقررہ حد کے اندر رہ کر شفاف انتخابی مہم چلانا ہوگی۔

ٹرائل کے دوران عمران

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہےکہ ٹرائل کے دوران عمران خان نے بتایا تھا کہ اب وہ آنکھوں میں ڈراپ ڈال رہے ہیں اور عینک کا نمبر بھی تبدیل کیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب ماربل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب تک سلمان صفدر باہر نہیں آئے ہمیں کچھ پتا نہیں تھا ملاقات ہوئی یا نہیں، سلمان صفدر نے بتایا بانی پی ٹی آئی ٹھیک ہیں، ہم نے بھی زیادہ نہیں پوچھا کیونکہ انہوں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ دینی ہے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اگست میں کہا تھا ان کی ایک آنکھ سے دھندلا نظر آرہا ہے، جیل ٹرائل کے دوران بھی ہم نے بانی پی ٹی آئی سے پوچھا تھا، انہوں نےکہا تھا کہ اب وہ آنکھوں میں ڈراپ ڈال رہے ہیں اور عینک کا نمبر بھی تبدیل کیا ہے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی صحت کا مسئلہ ہو تو بہترین ڈاکٹر سے علاج کراتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا علاج اس بیماری کے ماہر ڈاکٹروں سے کرایا جائے، اس میں کیا مسئلہ ہے آپ بانی پی ٹی آئی کا علاج نہیں کروانے دے رہے، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں ماہر ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کی بیماری کی تشخیص اور علاج کریں۔

انجیکشن لگانےکے باوجود

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا دعویٰ ہےکہ انجیکشن لگائے جانے کے باوجود عمران خان کی متاثرہ آنکھ میں 10 فیصد بھی بہتری نہیں آئی۔ ایکس پر جاری بیان میں مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ ہماری فیملی کی آج بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی، اس سے قبل ان کی آج ہی عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ مریم ریاض وٹو کے مطابق بشریٰ بی بی نے ایک بار پھر عمران خان کی صحت سے متعلق شدید تشویش کا اظہار کیا۔ مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے مطابق انجیکشن لگائے جانےکے باوجود عمران خان کی متاثرہ آنکھ میں 10 فیصد بھی بہتری نہیں آئی۔ مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے پیش نظر یہ انتہائی ضروری ہےکہ عمران خان کو فوری طور پر اپنے ذاتی ڈاکٹروں تک رسائی دی جائے۔ مریم ریاض وٹو نے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو عدالتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کے سامنے اٹھائیں، کیونکہ ان کے مقول عمران خان کو فوری اور مناسب طبی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔ دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی اور ان کی فیملی کی آج ملاقات کرائی گئی، ملاقات میں بشریٰ بی بی کی بیٹی اور بھابی شامل تھیں۔ جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی فیملی کی ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی، بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی کی فیملی کی ملاقات کرائی گئی۔ جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی آج کرائی گئی، دونوں کی ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ جیل ذرائع کے مطابق دونوں نے ایک دوسرےکا حال احوال پوچھا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

’اس سے بہت بڑا طبقہ

سندھ اسمبلی نے اپوزیشن ارکان کی جانب سے پیش کردہ تمام قراردادیں مسترد کردیں۔ ایم کیو ایم کے رکن انیل کمار نے قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ صوبے بھر میں شراب کی خرید اور فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور شراب خانوں کےتمام لائسنس منسوخ کیے جائیں۔ وزیر قانون و داخلہ سندھ ضیا لنجار نے قرارداد کی مخالفت کی اور کہا کہ اس سے ایک بہت بڑا طبقہ محروم ہوجائے گا، آج میرے دوست تھوڑے سے جذباتی لگ رہے ہیں جس کے بعد ایوان نے قرارداد مسترد کردی۔ ایوان نے ایم کیو ایم کی رکن قراۃ العین خان کی بھی 2 قراردادیں مسترد کردیں، ایک قرارداد جنسی زیادتی اور بچوں کی ہراسانی کو روکنے کے لیے لائیف بیسڈ اسکل لرننگ سے متعلق جبکہ دوسری سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارکردگی کو دیکھنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے سے متعلق تھی۔

پاکستان میں کرپشن

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس پر تازہ رپورٹ میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آگئی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں ایک درجے بہتری کے بعد 182 ممالک میں 136 ویں نمبر پر رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں بھی گڈ گورننس اور مسلسل ادارہ جاتی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان کے مجموعی اسکور میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ناصرف پبلک سیکٹر اور انتظامی بدعنوانی بلکہ قانون ساز اداروں اور عدلیہ میں بدعنوانی کے اعشاریوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

کرپٹو ایکسچینج نے

تصور کریں کہ آپ کسی کو 400 ڈالرز بھیجنا چاہتے ہیں مگر غلطی سے 40 ارب ڈالرز بھیج دیں تو پھر؟ یقین کرنا مشکل ہوگا مگر جنوبی کوریا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا جو اب 40 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مگر ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ بٹ ہمب نامی ایکسچینج نے غلطی سے 6 لاکھ 20 ہزار کورین وون کی بجائے 6 لاکھ 20 ہزار بٹ کوائنز صارفین کو بھیج دیے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس کی جانب سے غلطی سے کریڈٹ کیے جانے والے بیشتر بٹ کوائنز کو ریکور کرلیا گیا ہے مگر اب بھی 90 لاکھ ڈالرز مالیت کے بٹ کوائنز کو واپس حاصل نہیں کیا جاسکا کیونکہ صارفین نے انہیں فروخت کر دیا یا غلطی سامنے آنے سے پہلے ہی فنڈز کو نکال لیا۔ ایسا 6 فروری کو اس وقت ہوا جب کرپٹو ایکسچینج کے ایک ملازم نے صارفین کی انعامی رقم کے لیے کورین کرنسی کی بجائے بٹ کوائنز کو بھیج دیا۔ ایسا ایک پروموشنل ایونٹ کے لیے کیا جا رہا تھا اور کمپنی کی جانب سے 6 لاکھ 20 ہزار وون (423 ڈالرز) مالیت کے انعامات 695 صارفین کو دیے جانے تھے۔ مگر ملازم نے کورین کرنسی کی بجائے 6 لاکھ 20 ہزار بٹ کوائنز (42 ارب ڈالرز مالیت) بھیج دیے۔ 695 میں سے 249 صارفین نے اپنے انعامی باکس کھولے اور انعام لے لیا۔ جنوبی کوریا کی فنانشنل سپر وائزری سروس (ایف ایس ایس) کے گورنر لی چن جن نے ان صارفین کے لیے اسے تباہ کن قرار دیا جنہوں نے انعام میں ملنے والے بٹ کوائنز کو فروخت کر دیا تھا۔ بٹ کوائن کی قیمتوں میں بزشتہ چند دنوں کے دوران اضافہ ہوا ہے اور لی چن جن نے کہا کہ یہ واقعہ کمپنی کے اندرونی خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جن صارفین نے انعامی بٹ کوائنز کو فروخت کیا، انہیں فوجداری مقدمات کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ کورین فوجداری قوانین میں کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت حاصل نہیں۔ بٹ ہمب کے مطابق اب تک 99.7 بٹ کوائنز دوبارہ حاصل کیے جاچکے ہیں جس کے لیے اندرونی طور پر انعام بھیجنے کے عمل کو ریورس کرکے معذرت نامہ بھیجا گیا، مگر 86 صارفین نے 1788 بٹ کوائنز فروخت کر دیے تھے ۔ اب کمپنی کی جانب سے ایک، ایک کرکے ان صارفین سے بات چیت کی جا رہی ہے اور انہیں بٹ کوائن کے مساوی رقم کمپنی کو دینے کا کہا گیا ہے۔

سندھ: سالانہ امتحانات

کراچی: سندھ کے محکمہ تعلیم نے سالانہ امتحانات کے بعد طلبہ کو فراہم کی جانے والی مفت کتابیں واپس لینے کی ہدایت کردی۔ ترجمان صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق رزلٹ کارڈ پر درسی کتب کی واپسی کا اندراج کیا جائے، جاری اور واپس ہونے والی کتابوں کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ تمام جمع شدہ کتابیں اسکول بُک بینک میں محفوظ کی جائیں۔ اس کے علاوہ پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک تمام طلبہ سے کتابوں کی واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہاکہ ضلعی تعلیمی افسران اسٹاک ریکارڈ ریجنل ڈائریکٹرز کو جمع کرائیں۔

نیپرا پر اعتماد کرکے

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے نئی نیپرا پالیسی کو پاکستان کے ماحولیاتی وعدوں کےخلاف قرار دے دیا۔ ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ نئے نیپرا قواعد صاف اور سستی بجلی دینے والے شہریوں کو سزا دینےکے مترادف ہیں، نیپرا پر اعتماد کرکے سولرائزیشن میں سرمایہ لگانے والوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روف ٹاپ سولر اور دیگر سرمایہ کاروں کو منفی پیغام دیا جا رہا ہے، بجلی کی تقسیم کے نظام کی نجکاری کی جائے یا اسےصوبوں کےسپرد کیا جائے۔ واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس کم کردیے ہیں۔ نئے ریگولیشنز کے مطابق پرانے سولر صارفین اپنی بجلی نیشنل گرڈ کو 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے پرانے ریٹس پر ہی بیچیں گے مگر نئے صارفین کے لیے نیشنل گرڈ کو بیچی جانے والی بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 17 روپے 19 پیسے کی بڑی کمی کر دی گئی ہے۔ اب نئے صارف کو اس کی فی یونٹ قیمت 3 گنا سے بھی کم یعنی 8 روپے 13 پیسے ملے گی۔

سولر پینل صارفین کے لیے

سولر پینل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی کر دی گئی، بلنگ کا نیا نظام نافذ کر دیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ کے پرانے نظام کو ختم کر کے نیٹ بلنگ کا نیا قانون نافذ کر دیا ہے۔ نیپرا نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اس نئے نظامکا مقصد بجلی کی خرید و فروخت کے طریقہ کار کو جدید بنانا ہے۔ نئے قانون کا اطلاق نہ صرف گھریلو، صنعتی صارفین پر ہوگا بلکہ بائیو گیس، ونڈ اور دیگر صاف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والے افراد پر بھی اس کا اطلاق ہو گا۔ اگر ان کی پیداوار کی صلاحیت ایک میگاواٹ تک ہو۔ ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے مزید بارش کی پیشگوئی ایسے صارفین کو پروسیومر کہا جائے گا یعنی وہ خود بجلی استعمال بھی کریں گے اور اضافی بجلی قومی گرڈ کو بھی فراہم کریں گے، اب صارفین سے اضافی بجلی 27 روپے کے بجائے موجودہ نیشنل ایوریج ٹیرف یعنی بجلی کی اوسط قیمت پر خریدی جائے گی۔

سندھ کابینہ اوورسیز پاکستانیوں

سندھ کابینہ نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن کی منظوری دے دی،سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹی رجسٹریشن آسان بنانے کیلئے ایکٹ 1908 میں ترمیم بھی منظور کرلی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیل ڈیڈ کی ایگزیکیوشن اب آن لائن ہو سکے گی،سندھ کے 49 سب رجسٹرار دفاتر نادرا سے منسلک ہیں، اوورسیز پاکستانی اب سفارتخانوں یامشن جا کر ڈیڈز کی ایگزیکیوشن کر سکیں گے۔ گاڑیوں کی خرید و فروخت ، اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت مل گئی ڈیڈز ایگزیکیوشن کیلئے بائیومیٹرک ویری فکیشن کی گنجائش کیلئے رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم منظور کرلی گئی،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نادرا کے ساتھ مربوط ای رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق ہو گی۔سب رجسٹرار آفس یا پیپلز سروس سینٹر سے بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی اجازت ہو گی۔ اجلاس میں سندھ کابینہ نے 342 ارب روپے کے بقایاجات کی وصولی کیلئے تصفیے کی تجویز پر بھی غورکیا،مقدمات میں پھنسے 635 پٹیشنرز کیلئے تصفیے کا فارمولا تیار کیا گیا ہے، 15 فیصد واجبات 3 اقساط میں ادا ئیگی کی تجویز ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تجویز کے تحت بقیہ رقم 12 سالانہ برابر اقساط میں ادا کی جائے گی،ادائیگیوں کا آغاز جولائی سے ہوگا ،ٹیکس قوانین پر عمل کرنے والے اداروں کیلئے سیس کی شرح کم کر کے 0.8 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ اوورسیزپاکستانیوں کیلئےپاک آئی ڈی ایپ سے گاڑیاں رجسٹر اور ٹرانسفر کی سہولت متعارف ایکسپورٹ سہولت اسکیم کے تحت دوبارہ برآمدہونے والے سامان پر سیس کی مکمل چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سندھ کابینہ نے تجویز منظور کر کے صوبائی اسمبلی کو بھیج دی۔

پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ

9 ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں اختتام پذیر ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیم اسپرٹ مقابلہ 60 گھنٹوں پر مشتمل گشت پر مبنی عسکری مشق ہے، اس مشق کا مقصد پیشہ وارانہ فوجی مہارتوں میں مؤثر اضافہ کرنا ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 5 فروری 2026 سے شروع ہونے والی مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں انجام دی گئی، علاقے نے حقیقت پسندانہ اور چیلنجنگ عملی ماحول فراہم کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے، مشق میں شریک ٹیموں کے درمیان جدید خیالات اور حربی تجربات کا تبادلہ کیا گیا، مشق میں بہترین عسکری طریقہ کار سے باہمی سیکھنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔ اختتامی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے تمام ٹیموں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شرکاء کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، اور ٹیموں کی جسمانی اور ذہنی برداشت کی بھرپور تعریف کی۔ فیلڈ مارشل نے عملی صلاحیت، جنگی مہارت اور بلند حوصلے کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں یہ اوصاف پاکستانی جوان ثابت کر رہے ہیں، تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات دیے گئے، بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشی بھی تقریب میں شریک تھے، مہمانوں نے بھی اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور بہترین انتظامات کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ بھی کیا، فیڈ مارشل نے مختلف تربیتی سرگرمیوں کا عملی مشاہدہ کیا اور نئے قائم شدہ ٹیکٹیکل سمیولیٹر کا بھی دورہ کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جوانوں اور تکنیکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے روایتی تربیتی طریقوں کے ساتھ سمیولیٹر پر مبنی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے ایک اور پروقار اعزاز اپنے نام کرلیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بعد ملالہ یوسفزئی کی تصویر بھی آویزاں کردی گئی ہے۔ ملالہ کی تصویر لیڈی مارگریٹ ہال میں لگانے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین تعلیم کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ تمام ممالک کو طالبان پر دباؤ ڈالنا چاہیے اور ان کے ساتھ معمول کے تعلقات نہیں رکھنے چاہیں۔ ملالہ نے کہا کہ طالبان اپنے ملک کے آدھے حصے کو دبا رہے ہیں، وہ لڑکیوں اور خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کر رہے ہیں، تمام ممالک انسانی حقوق کی بنیاد پر آگے آئیں اور مسلم ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ طالبان کی غیر اسلامی اقدامات کی مذمت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان اپنے دین کو سمجھیں، علم حاصل کرنا دین کا حصہ ہے اور اب وہ کسی بھی بچی کو دین کے نام پر تعلیم سے محروم نہیں کرسکتے، افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے حوالے سے بہت ہی خطرناک وقت ہے، طالبان لڑکیوں سے تعلیم کا بنیادی حق چھین رہے ہیں اور لڑکیاں وہاں اسکول نہیں جاسکتیں۔ ملالہ کا کہنا تھا طالبان کا لڑکیوں کو تعلیم کے حصول سے روکنا اسلام کے پیغام کے خلاف ہے، طالبان خواتین کو گھر سے باہر جانے اور کام کرنے نہیں دے رہے، وہاں بچوں کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے، افغان خواتین اور لڑکیاں ہمت نہیں ہار رہیں وہ اب بھی خفیہ اسکولوں میں اور آن لائن تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ملالہ یوسفزائی نے یہ بھی کہا کہ میں افغان لڑکیوں کے ساتھ کھڑی ہوں اور ان کے پروجیکٹ کو سپورٹ کر رہی ہوں، پاکستانی افغانیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور طالبان کے اقدامات کی مذمت کریں، بے نظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی خواتین کیلئے “انسپریشن” ہیں۔ اس حوالے سے پورٹریٹ اسپانسر حامد اسماعیل نے کہا کہ انتہائی پروقار یونیورسٹی میں ملالہ کا پورٹریٹ لگنا صرف ملالہ کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے، پورٹریٹ کی اسپانسرشپ کیلئے مجھے منتخب کرنا میرے لیے بھی اعزاز ہے۔ اس موقع پر ملالہ کے والد ضیا الدین یوسفزئی نے کہا کہ شکر اور فخر ہے کہ بے نظیر کے بعد لڑکیوں کی تعلیم کیلئے خدمات پر ملالہ کی تصویر آکسفورڈ یونیورسٹی میں لگی ہے جب کہ ملالہ کی والدہ نے کہا کہ ملالہ کی تصویر لگنے پر بہت خوش ہوں اور فخر ہے، اللہ تعالی نے اسے نئی زندگی دی تھی۔

راولپنڈی: روات انڈسٹریل

راولپنڈی: روات انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر 16 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر16گھنٹے بعد قابو پایا گیا، جس میں 20 فائر ٹینڈر استعمال ہوئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شدید آگ کی وجہ سے عمارت گرنے کا خدشہ تھا۔ دوسری جانب فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آسکیں۔ ڈی سی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ بروقت ٹیمیں بھیجنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دادو میہڑ میں پولیس

دادو میہڑ کے علاقے قاضی عارف میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایس ایس پی کے مطابق میہڑ فریدآباد لنک روڈ پر ملزمان ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے، اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈاکؤوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا، فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

اسلام آباد میں تمام آن لائن

اسلام آباد میں بغیر رجسٹریشن ٹیکسی اور بائیکیا چلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کی باضابطہ رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے، رجسٹریشن کے تحت تمام ڈرائیورز اور گاڑیوں کی معلومات جمع کی جائیں گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو تمام ٹیکسی سروسز کے سی ای اوز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی غیر رجسٹرڈ بائیکیا چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ تمام غیر رجسٹرڈ چلنے والی گاڑیوں اور بائیکیا کی رجسٹریشن ڈیجیٹل آٹومیشن کے تحت کی جائے گی، رجسٹریشن ایپ پر اسلام آباد پولیس کو بھی تمام ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی

پاکستان میں صدقہ

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کے حساب سے1100، کھجور کے حساب 1600روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کرنا ہو گا، صدقہ فطر ہر مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے۔ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔

کچھ پلگز میں 3 پنز

اگر آپ نے کبھی غور کیا ہو تو دیکھا ہوگا کہ کچھ پلگ میں 2 جبکہ کچھ میں 3 پنز یا پرونگز ہوتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ بھی سوچا ہو کہ آخر یہ تیسری پن کیوں ہوتی ہے کیونکہ اکثر گھروں میں انہیں لگانا آسان نہیں ہوتا اور اضافی سوئچ کو اس کے ساتھ لگانا پڑتا ہے۔ ویسے یہ جان لیں کہ اس تیسری پن کو گراؤنڈ پرونگ کہا جاتا ہے اور یہ بہت اہم ہوتی ہے۔ تو یہ پلگ میں کیوں موجود ہوتا ہے اس کی وجہ آپ نیچے جان سکتے ہیں۔ یہ تیسری پن بنیادی طور پر آپ کے تحفظ کے لیے پلگ کا حصہ بنائی جاتی ہے۔ 2 پنز یا پرونگز برقی کرنٹ کو ڈیوائسز تک پہنچانے کا کام کرتی ہیں جبکہ تیسری پن لوگوں اور گھروں کو بجلی کے نظام میں کسی خامی سے ہونے والے نقصان سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ وہ اضافی بجلی کو ڈیوائسز میں اکٹھا ہونے یا جسم تک منتقل نہیں ہونے دیتی اور بجلی کی روانی ہموار رہتی ہے۔ یہ تیسری پن گھر کے برقی نظام کے اس تار سے جڑتی ہے جسے گراؤنڈ وائر کہا جاتا ہے۔ یہ تار زمین کے ساتھ ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اسے گراؤنڈ وائر کہا جاتا ہے، اگر ڈیوائس یا تاروں میں کوئی گڑبڑ ہوتی ہے تو گراؤنڈ وائر اضافی بجلی کو زمین کی جانب منتقل کر دیتی ہے۔ تو اگر یہ اتنا ہی اہم سیفٹی فیچر ہے تو تمام پلگز میں 3 پرونگز کیوں نہیں ہوتے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ ڈیوائسز کو گراؤنڈ پن کی ضرورت نہیں ہوتی۔ چھوٹی اور کم بجلی خرچ کرنے والی مصنوعات پلاسٹک یا ایسے میٹریل سے بنتی ہیں جن کے لیے 2 پنز کافی ہوتی ہیں۔

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیز کے خلاف احتجا ج کا سلسلہ امریکیوں میں سب سے زیادہ مقبول نیشنل فٹبال کے فائنل Super Bowl تک پہنچ گیا۔ اس سال کا بہترین البم کا گریمی ایوارڈجیتنے والے امریکی گلوگارBad Bunny نے سپر باول میں پرفارمنس کے دوران صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنا گریمی ایوارڈ علامتی طور پر امریکی انفورسمنٹ فورس کے اہلکاروں کی جانب سے حراست میں لیے گئے 5 سالہ بچے کے نام کیا۔ گلوکار نے لاطینی امریکا کے مختلف ممالک کے پرچم کے ساتھ اُن کے نام لیے اور سیاسی پیغام دیا کہ ہم مل کر امریکا بناتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کو Bad Bunny کی پرفارمنس ایک آنکھ نہ بھائی، اور گلوکار کی پرفارمنس کو سپر باول کی تاریخ کی سب سے بُری کارکردگی قرار دے دیا۔ خیال رہے کہ امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا Super Bowl مقابلہ Seattle Hawkنے جیتا۔

بھارتی کوسٹ گارڈ

ممبئی: بھارت نے چابہار بندرگاہ سے خاموش واپسی کے بعد ایران سے منسلک تیل بردار جہاز بھی ضبط کر لیے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحیرہ عرب میں اسمگلنگ کے الزام میں 3 آئل ٹینکرز کو تحویل میں لیا۔ رپورٹ کے مطابق تینوں آئل ٹینکرز کو ممبئی سے تقریباً 100 سمندری میل کے فاصلے پر بحیرہ عرب میں روکا گیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہےکہ ضبط کیے گئے بحری جہازوں میں ال جافزیہ، ایسفالٹ اسٹار اور اسٹیلر روبی شامل ہیں جو ایران سے منسلک تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چابہار سے واپسی کے بعد ایرانی جہازوں کی ضبطی ایران کے لیے بھارت کی جانب سے ’چھرا گھونپنے‘ کے مترادف ہے۔

مریدکے: شادی کی تقریب

مریدکے: ریان پورہ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 15سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صدر پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا۔

کراچی میں بوندا باندی

کراچی میں24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اورکہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سےکم درجہ حرارت 14سے 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات کم سے کم درجہ حرارت 15.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اس کے علاوہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرق سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

رحمان اللہ گرباز کا

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے افغان وکٹ کیپر بیٹر رحمان اللہ گرباز کی ڈائریکٹ سائننگ سے متعلق وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مکمل طور پر قواعد و ضوابط کے مطابق کیا گیا۔ پشاور زلمی انتظامیہ کے مطابق گرباز کو اس وقت سائن کیا گیا جب انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور افغانستان کرکٹ بورڈ دونوں کی جانب سے مکمل این او سی موصول ہو چکا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ انتخاب کے وقت وہ آفیشل لسٹ میں دستیاب بہترین آپشنز میں شامل تھے اور ان کی شمولیت مقررہ طریقہ کار کے مطابق کی گئی۔ فرنچائز کا کہنا ہے کہ گرباز کی سائننگ خالصتاً پیشہ ورانہ اور کرکٹ بنیادوں پر کی گئی، جو پی ایس ایل قواعد، پی سی بی ہدایات اور ایچ بی ایل پی ایس ایل فریم ورک کے مطابق ہے۔ ٹیم کے مطابق اس فیصلے میں میرٹ، ٹیم کی ضروریات اور ضابطہ کار کے علاوہ کسی اور عنصر کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ واضح رہے کہ پشاور زلمی کی جانب سے گرباز کی شمولیت پر سوشل میڈیا پر تنقید بھی سامنے آئی تھی، جس کے بعد فرنچائز نے باضابطہ وضاحت جاری کی۔ دوسری جانب رحمان اللہ گرباز نے ذاتی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں عدم دستیابی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے شیڈول اور افغانستان میں فلاحی سرگرمیوں پر توجہ دینے کو اس فیصلے کی وجہ قرار دیا۔ پشاور زلمی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ اپنی آئندہ ڈائریکٹ سائننگ کا اعلان مناسب وقت پر کرے گی۔ فرنچائز کے مطابق ان کا مقصد پی ایس ایل برانڈ کو مضبوط بنانا، پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرنا اور لیگ کو عالمی سطح پر مزید نمایاں بنانا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اٹلی اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان آج پہلا میچ ہو گا۔ آج تین میچ کھیلے جائیں گے، اٹلی اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ آج صبح ساڑھے دس بجے شروع ہو گا۔ بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا معاملہ ، چیئرمین پی سی بی کا وزیراعظم سے دوبارہ ملاقات کا فیصلہ دوسرا میچ عمان اور زمبابوے کے درمیان آج دن اڑھائی بجے ہو گا جبکہ تیسرے میچ میں کینیڈا اور جنوبی افریقہ شام ساڑھے چھ بجے آمنے سامنے ہوں گے۔

پاکستان میں موجود

پاکستان میں موجود امریکا منتقلی کے منتظر افغان شہریوں سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت انہیں واپس افغانستان بھیجنے کا اصولی فیصلہ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہزاروں افغان شہری کئی برس سے امریکا میں آبادکاری کے منتظر ہیں، تاہم طویل تاخیر کے باعث اب ان کی واپسی کا عمل شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود تقریباً 19 ہزار سے زائد افغان شہری امریکا منتقلی کے انتظار میں ہیں، تاہم افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد کئی سال گزرنے کے باوجود امریکا کی جانب سے ان کی مکمل آبادکاری ممکن نہیں ہو سکی۔ اس صورتحال کے باعث پاکستان نے افغان شہریوں کو واپس ان کے ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے صوبوں کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام صوبائی چیف سیکریٹریز، پولیس سربراہان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کو باقاعدہ خطوط ارسال کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان پہلے بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں خصوصاً افغان شہریوں کی واپسی کا عمل شروع کر چکا ہے، اور ماضی میں بڑی تعداد میں افغان شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان نے اس سے قبل مغربی ممالک، خصوصاً امریکا، پر زور دیا تھا کہ وہ ان افغان شہریوں کی بروقت آبادکاری یقینی بنائیں، بصورت دیگر انہیں واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد بڑی تعداد میں افغان شہری پاکستان منتقل ہوئے تھے، جن میں وہ افراد بھی شامل تھے جنہیں غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ کام کرنے کے باعث خطرات لاحق تھے۔ اب کئی سال گزرنے کے باوجود ان کے کیسز مکمل نہ ہونے سے صورتحال پیچیدہ ہو گئی ہے۔

پاک بھارت میچ،

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ سے متعلق اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے، آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیا ہے۔ بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی رابطہ کار کے فرائض انجام دیے، آئی سی سی کے عمران خواجہ تجاویز کی حتمی منظوری لینے کے لیے واپس روانہ ہو گئے۔ بنگلا دیش بورڈ کے صدر بھی اپنی حکومت کو بریف کریں گے، باہمی فارمولے پر اتفاق کے بعد آئی سی سی اور دونوں بورڈز کا دوبارہ رابطہ ہوگا۔ باہمی طور پر مطالبات پر اتفاق ہوگیا تو پاکستان کرکٹ بورڈ بھی حکومت سے رابطہ کرے گا۔ دوسری جانب سری لنکا اور متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج تین میچ، پہلے مقابلے میں اٹلی اور اسکاٹ لینڈ مدمقابل پاک بھارت کرکٹ میچ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے، پاکستان اپنی شرائط منوا کر میچ کھیل سکتا ہے۔

راشد لطیف نے کراچی

پاکستان کے سابق کپتان اور معروف کرکٹ تجزیہ کار راشد لطیف نے کہا ہے کہ وہ 22 اگست 2016 کو مستقل طور پر کراچی سے اسلام آباد منتقل ہو گئے تھے اور اب انہیں اسلام آباد زیادہ پسند ہے جبکہ وہ کراچی کو یاد بھی نہیں کرتے۔ انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ شہر میں رہائشی اور کھیلوں کے مسائل سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب کراچی کے زیادہ تر لوگ ڈی ایچ اے منتقل ہو رہے ہیں تو ملیر اور دیگر علاقوں کے رہائشی کہاں جائیں گے۔ سابق کپتان نے کراچی اور لاہور میں کرکٹ کے زوال پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب یہ دونوں شہر کرکٹ کی نرسریاں کہلاتے تھے مگر اب گراؤنڈز ختم کیے جا رہے ہیں اور ان کی جگہ ہاؤسنگ سوسائٹیز بن رہی ہیں۔ راشد لطیف کے مطابق کراچی میں 30 سے 35 کرکٹ گراؤنڈز چائنہ کٹنگ کی نذر ہو چکے ہیں جہاں اب رہائشی فلیٹس تعمیر ہو چکے ہیں، جس کے باعث نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کھیل کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی صورتحال کے باعث کوچز اور سابق کھلاڑیوں کو نجی اکیڈمیز قائم کرنا پڑیں، تاہم اکیڈمیز میں محدود تعداد میں ہی کھلاڑیوں کو تربیت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے لاہور کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ منٹو پارک ایسا مقام تھا جہاں سے پاکستان کے سات کپتان سامنے آئے، مگر اب وہاں سے سڑک گزار دی گئی ہے۔ اسی طرح کراچی کی شاہراہ فیصل پر موجود تین کرکٹ گراؤنڈز بھی ختم ہو چکے ہیں۔ پاکستان کو کیا کرنا چاہیے؟ بنگلا دیش معاملے پر راشد لطیف کا مشورہ راشد لطیف نے زور دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بات پر تحقیق کرے کہ آخر کن وجوہات کی بنا پر کراچی سے نئے کھلاڑی سامنے نہیں آ رہے

رمضان 2026: صدقۂ فطر

متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے رمضان المبارک 2026 کے لیے صدقۂ فطر، فدیہ اور دیگر شرعی ادائیگیوں کی سرکاری رقوم مقرر کر دی ہیں۔ یہ فیصلے وزارتِ اقتصادیات اور سیاحت کے تعاون سے کی گئی فیلڈ پرائس اسٹڈی کے بعد جاری کیے گئے۔ کونسل کے اعلامیے کے مطابق صدقۂ فطر فی شخص 2.5 کلو چاول یا اس کی نقد قیمت 25 درہم مقرر کی گئی ہے۔ روزہ نہ رکھ سکنے والے افراد کے لیے فدیہ ایک مسکین کو 3.25 کلو گندم یا 20 درہم فی دن کے حساب سے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ فدیہ کھانا کھلانے کی صورت میں بھی یہی رقم لاگو ہوگی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ رمضان کا روزہ جان بوجھ کر توڑنے کا فدیہ 1,200 درہم مقرر ہے جو 60 مستحق افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔ حج یا عمرہ کے دوران کسی ممنوعہ عمل کے ارتکاب پر فدیہ 120 درہم ہوگا جو چھ مستحقین کو دیا جائے گا۔ کونسل نے ایک افطار کھانے کی کم از کم قیمت 20 درہم بھی مقرر کی ہے۔ پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ نئی پیش گوئی سامنے آ گئی ترجمان فتویٰ کونسل کا کہنا ہے کہ ہر صاحبِ حیثیت مسلمان مرد اور عورت پر صدقۂ فطر ادا کرنا واجب ہے۔ زکوٰۃ الفطر رمضان المبارک میں مستحقین کو دی جاتی ہے اور اس کی ادائیگی رمضان کے دوران عیدالفطر کی نماز سے پہلے تک کی جا سکتی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی ادائیگیاں زکوٰۃ فنڈ، امارات ریڈ کریسنٹ اور متحدہ عرب امارات میں تسلیم شدہ خیراتی اداروں کے ذریعے انجام دیں۔

اسلام آباد دھماکے میں

اسلام آباد میں مسجد وامام بارگاہ پر خودکش حملے کے شواہد جمع کر لیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شواہد جمع کرنے کے لیے نیشنل فارنزک ایجنسی اور نادرا کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے حملے سے قبل فائرنگ کی، حملہ آور نے راستے میں 2 جبکہ مسجد وامام بارگاہ کے ہال میں داخل ہو کر مزید 6 گولیاں چلائیں جن کے خول جائے وقوعہ سے مل گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور نے مسجد کے ہال میں جا کر خودکش دھماکا کیا اور دھماکے میں 4 کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا جس میں بال بیرنگ کی مقدار زیادہ تھی۔ یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے میں32 افراد شہید ہوئے تھے اور 150 سے زائد زخمی ہیں۔

دہشتگردوں کو غیر ملکی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے عناصر کو غیر ملکی پشت پناہی حاصل ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد کی مسجد خدیجتُہ الکبریٰ کا دورہ کیا، مغرب کی نماز ادا کی اور خودکش دھماکے کے مقام کا معائنہ کرتے ہوئے صورتِ حال کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ معصوم نمازیوں اور مساجد پر حملے کرنے والے خارجی سفاک درندے ہیں، واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے عناصر کو غیر ملکی پشت پناہی حاصل ہے، دشمن پاکستان کے امن، یکجہتی اور ترقی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تاہم قوم ان کے خلاف متحد ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ شہدا میں آئی جی اسلام آباد کا کزن بھی شامل ہے، ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی میں ہمسایہ ملک شامل ہے، بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کو دے چکے ہیں، دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے عناصر کو غیر ملکی پشت پناہی حاصل ہے، دشمن پاکستان کے امن، یکجہتی اور ترقی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تاہم قوم ان کے خلاف متحد ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ شہدا میں آئی جی اسلام آباد کا کزن بھی شامل ہے، ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی میں ہمسایہ ملک شامل ہے، بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کو دے چکے ہیں، دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

کراچی سے دبئی جانیوالی

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیراخلاقی نیٹ ورک سے منسلک خاتون سمیت دو خواتین کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والی 2 خواتین کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران آف لوڈ کیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق دوران کارروائی خواتین نے سیاحتی ویزے کی آڑ میں ملازمت کا انکشاف کیا جبکہ فیصل آبادکی رہائشی خاتون نے غیراخلاقی نیٹ ورک سے منسلک ہونےکا بھی اعتراف کیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ سفری انتظامات کرنے والامرکزی ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے متعدد موبائل فونز سے واٹس ایپ چیٹس اور وائس نوٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ کیس میں تمام ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفک سرکل کےحوالے کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد دھماکے

اسلام آباد میں مسجد وامام بارگاہ پر خودکش حملے کے شواہد جمع کر لیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شواہد جمع کرنے کے لیے نیشنل فارنزک ایجنسی اور نادرا کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے حملے سے قبل فائرنگ کی، حملہ آور نے راستے میں 2 جبکہ مسجد وامام بارگاہ کے ہال میں داخل ہو کر مزید 6 گولیاں چلائیں جن کے خول جائے وقوعہ سے مل گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور نے مسجد کے ہال میں جا کر خودکش دھماکا کیا اور دھماکے میں 4 کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا جس میں بال بیرنگ کی مقدار زیادہ تھی۔ یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے میں32 افراد شہید ہوئے تھے اور 150 سے زائد زخمی ہیں۔

اسلام آباد کی مسجد

افغانستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد کی مسجد میں نمازجمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت کی ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مسجد پر حملے کے نتیجے میں نمازیوں کی شہادت، زخمی ہونےپرگہرےدکھ کا اظہارکرتے ہیں۔ افغان وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مساجد اور مقدس مذہبی شعائرکونشانہ بنانا اسلامی اور انسانی اقدارکےمنافی ہے، عبادت گزاروں اورعام شہریوں کونشانہ بنانے والےحملےناقابلِ قبول اورقابلِ مذمت ہیں۔ افغان وزارتِ خارجہ کا کہنا تھاکہ حملے میں جاں بحق افراد کےلواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیےدعا گو ہیں۔

یہ خطرناک بات ہے

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اسلام آباد مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے حملے میں شہید افرادکے لواحقین سےدلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں ملالہ نے کہا کہ یہ خطرناک بات ہے کہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں۔ انہوں نے عبادت گزاروں اور شہریوں پر حملے کو خوفناک اور بزدلانہ جرم قرار دیا اور کہا کہ یہ حملہ انسانیت، ہمارے ایمان اور اقدار کے خلاف ہے اور اس سے پوری قوم متاثر ہوئی ہے۔ دعا کرتی ہوں کہ ہمارےملک میں امن قائم ہو۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے سے 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے خودکش بمبارکا شناختی بھی ملا ۔ شناختی کارڈ کی بنیاد پر حملہ آور کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشاور میں حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران اس کے دو بھائی اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسلام آباد دھماکا

دنیا بھر کے مختلف ممالک نے اسلام آباد خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اور زخمی افراد کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور کہا کہ امریکا امن وسلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ برطانوی وزیرخارجہ نے اسلام آباد میں خودکش حملہ افسوس ناک قرار دیا ، برطانیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی عرب نے بھی خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ ترکیہ نے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا اور زخمیوں کے اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا خودکش دھماکے پر صدمہ اور افسوس ہوا ، مشکل گھڑی میں آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ ہے۔ جرمن سفیر نے بھی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ روسی سفارت خانے نے خودکش حملے کو سفاکیت قرار دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شہریوں پر حملہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

کراچی: غلط چالان

کراچی: ٹریفک پولیس کے ای چالان نظام کی غلطیاں شہریوں کو بھگتنا پڑ رہی ہیں۔ گزشتہ برس اکتوبر میں شہر میں ای چالان سسٹم نافذ کیا گیا تھا تاہم تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود نظام کی خرابیوں کو دور نہیں کیا جا سکا ہے اور شہریوں کو غلط چالان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں لگے جدید کیمرے لگنے کے دعوؤں کے باوجود شہریوں کے غلط چالان کیے جا رہے ہیں۔ متعدد شہریوں کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ سیٹ بیلٹ پہننے کے باوجود ان کا سیٹ بیلٹ نہ پہننے کا چالان کیا گیا جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے بھیجی گئے چالان میں موجود تصویر میں سیٹ بیلٹ پہنا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اسی طرح شہریوں کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس دوسرے لوگ اپنی گاڑیوں پر لگا کر چلا رہے ہیں جس کے چالان بھی شہریوں کے پتے پر موصول ہو رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی ایک شہری کو 50 ہزار روپے مالیت کے 5 چالان بھیجے گئے جبکہ شہری کا کہنا ہے کہ اس کی گاڑی اس وقت چالان کرنے کے مقامات پر موجود ہی نہیں تھی اور جو تصویر ٹریفک پولیس کی جانب سے بھیجی گئی ہے اس میں نہ تو وہ شہری موجود ہے اور نہ ہی اس چالان میں نظر آنے والی گاڑی اس کی ہے بلکہ کوئی اور شخص اس کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اپنی گاڑی میں لگا کر کھلے عام شہر کی شاہراہوں پر چلا رہا ہے۔ ٹریفک پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور عوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب اس نظام کی غلطیوں کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

پولیس پر 9 مئی سے

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہےکہ پولیس پر 9 مئی سےمتعلق پریشر ڈالا جارہا ہے مگر پولیس پر فخر ہےکہ یہ کسی دباؤ میں نہیں آرہی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ جو لوگ پولیس پر دباؤ ڈال رہے ہیں وہ ایسا نہ کریں اور پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں، ہم نے کے پی پولیس کو ہرقسم کی سیاسی مداخلت سے دور رکھا ہے، پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف کھڑے ہیں، بند کمروں میں فیصلوں سے ہمیں بہت نقصانات ہوئے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے یہاں امن قائم نہیں ہورہا۔ وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے 22 سالوں سے قربانیاں دیں اور اب بھی دے رہے ہیں ، ہماری پولیس کی بے توقیری کی گئی، ہم جو کر رہے ہیں صدق دل سے کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھےاپنی پولیس پر فخر ہے، پولیس نے جو مانگا میں نےانکار نہیں کیا، سی ٹی ڈی اوراسپیشل برانچ ہماری کان آنکھ ہیں، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کو جدید سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں۔ سہیل آفریدی نے بتایا کہ ضم اضلاع سمیت پورے صوبے میں سیف سٹی شروع کرنے جارہے ہیں۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 3 حدیں کھو بیٹھا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 36 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک سے سٹاک مارکیٹ میں مندی چھا گئی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار 548 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 832 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

کراچی: خیابان اتحاد پر لگی

کراچی: پولیس نے خیابان اتحاد میں ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرین پر نازیبا ویڈیو چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز گزری تھانے میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ایڈورٹائزنگ کمپنی کا ہی ملازم ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق کمپنی کے آپریشن ڈائریکٹر نے فون پر بتایا کہ فیز 8 میں نصب ایس ایم ڈی اسکرین پر وقفے وقفے سے غیر اخلاقی وڈیو کلپس چل رہے ہیں، اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اسکرین کو بند کروا دیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت ڈی ایچ اے کی اہم شاہراہوں کے علاوہ شاہراہِ فیصل اور کارساز روڈ پر نصب متعدد ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔

سی ڈی اے نےپہلی

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (cda) نے پہلی عالمی جنگ سے متعلق یادگار کی منتقلی کے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام یادگار کو گرانے کے لیے نہیں بلکہ اس کے تحفظ اور بہتر دیکھ بھال کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ سی ڈی اے کے مطابق مذکورہ یادگار کو ایک زیادہ موزوں، محفوظ اور عوام کی رسائی والے مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ اس کی تاریخی اہمیت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے بہتر انداز میں محفوظ کیا جا سکے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دراصل تحفظ کے اصولوں کے تحت کیا گیا ہے، نہ کہ اسے مسمار کرنے کے لیے۔ اتھارٹی نے بتایا کہ یادگار کو باقاعدہ کنزرویشن پروٹوکول کے تحت احتیاط سے الگ کیا گیا، جس میں اصل اینٹیں اور دیگر مواد محفوظ رکھے گئے ہیں تاکہ بعد ازاں اسی انداز میں دوبارہ تعمیر ممکن ہو سکے۔ سی ڈی اے کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ یادگار کی حالت خراب ہو چکی تھی، اس لیے اس کی منتقلی سے اسے بہتر تحفظ اور طویل المدتی دیکھ بھال فراہم کی جا سکے گی۔ سی ڈی اے کا مزید کہنا ہے کہ اگرچہ یہ یادگار محکمہ آثارِ قدیمہ کی باضابطہ ورثہ فہرست میں شامل نہیں تھی، اس کے باوجود متعلقہ محکمے سے مشاورت کی گئی اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔ مزید بتایا گیا کہ یادگار کے قانونی وارث کی باقاعدہ رضامندی بھی حاصل کی گئی، جس میں متوفی کے پڑپوتے نے حلف نامہ اور این او سی فراہم کیا۔ اتھارٹی کے مطابق سی ڈی اے کی نگرانی میں یادگار کو شمالی بائی پاس کے قریب رہارہ گاؤں کے قریب ایک محفوظ اور نمایاں راؤنڈ اباؤٹ پر دوبارہ نصب کیا جائے گا، جہاں عوام کو اس تک آسان رسائی حاصل ہوگی اور اسے مناسب احترام بھی مل سکے گا۔ سی ڈی اے نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے باعث تاریخی ڈھانچوں کی منتقلی دنیا بھر میں ایک تسلیم شدہ عمل ہے، جس کی مثالوں میں امریکا کا کیپ ہیٹرس لائٹ ہاؤس، لندن کا ماربل آرچ اور لندن برج کی بیرون ملک تعمیر نو شامل ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ یادگار سب غلام علی کی پہلی عالمی جنگ میں بہادری اور ملٹری کراس کے اعزاز کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور اس کی تاریخی اہمیت برقرار رہے گی۔ سی ڈی اے نے ’’مسماری‘‘ کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو خبر نشر کرنے سے قبل حقائق کی تصدیق کرنی چاہیے تاکہ گمراہ کن اطلاعات سے بچا جا سکے۔

پاکستان اور ازبکستان

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے ،وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر نے مشترکہ اعلامیہ پر بھی دستخط کیے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ ہوا،ترجیحی تجارت کے معاہدے کے تحت اشیا کی فہرست میں توسیع کے پروٹوکول کی دستاویز کا بھی تبادلہ ہوا۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کیلئے ایکشن پلان کی دستاویز بھی طے پا گئی،موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔ دونوں ممالک کے درمیان انٹر ریجنل فورم کے قیام کا بھی معاہدہ ہوا،غذائی تحفظ کے شعبے میں معاہدہ اور زرعی تحقیق میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ملکوں کا پلانٹ پروٹیکشن کے شعبے میں تعاون کے پروٹوکول پر بھی اتفاق ہوا، کھیل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے بھی مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔ دونوں ملکوں میں کان کنی اور جیو سائنسز کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے دستاویز کا تبادلہ ہوا،پاکستان اورازبکستان کے درمیان سزا یافتہ افراد کے تبادلے کیلئے معاہدے کی دستاویز کا بھی تبادلہ ہوا۔ نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔ سائنس ، تعلیم اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تحقیق کے شعبے میں معاہدہ طے پا گیا،میری ٹائم شعبے میں تعاون اور تجارت میں سہولت کیلئے بھی مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔ ادویہ سازی کے شعبے میں تعاون کیلئے بھی دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے،ثقافتی شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کیلئے معاہدے کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔ دونوں ملکوں کا چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی ترقی کیلئے ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا،پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔ پاکستان اور ازبکستان نے دو طرفہ تجارت کو 2 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر ازبکستان کے صدر کو نسٹ اسلام آباد کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور پروفیسر شپ دی گئی۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ازبکستان کے صدر اور وفد کی دورہ پاکستان کی بہت خوشی ہوئی،ازبکستان کے صدر نے دوسری بار پاکستان کا دورہ کیا ہے،ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر ازبکستان کے صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نشان پاکستان ملنے پر بھی ازبکستان کے صدر کو مبارکباد پیش کر تا ہوں،نشان پاکستان کا اعزاز دونوں ملکوں کے قریبی برادرانہ تعلقا ت کا عکاس ہے،دوطرفہ تعلقا ت کی مضبوطی کیلئے ازبکستان صدر کے کردارکو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ علاقائی روابط کے فروغ کے حوالے سے مکمل تعاون کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہوئے ہیں ،تاریخی حقائق ہمارے قریبی تعلقا ت اور شاندار مستقبل کی عکاس ہیں۔ ہم نے اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی ،دو طرفہ تجارت میں اضافے کا پروٹوکول معاشی تعاون کیلئے اہم سنگ میل ہے،آئی ٹی ، زراعت ، ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع سے استفادہ کرنا ہے۔ اس موقع پر صدر ازبکستان شوکت مرزا ئیوف نے کہا کہ بھر پور استقبال اور شاندار میزبانی پر وزیراعظم شہباز شریف کا مشکور ہوں،آج کا دن میرے لیے بہت یادگار ہے،ڈاکٹریٹ اور پروفیسرشپ ملنا میرے لیے اعزاز ہے،جس طرح ہماری شاندار میزبانی ہوئی ، بیان نہیں کر سکتا۔

متحدہ عرب امارات

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم الزابی نے کہا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کے لیے یو اے ای کے ورک ویزے جلد دوبارہ شروع کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں تمام ضروری تیاریاں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو اے ای ایمبیسی میں پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (پوئپا) کے چیئرمین سید رحمت علی شاہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں پوئپا کے سیکرٹری جنرل ممتاز صدیق، سابق چیئرمین سید حبیب علی شاہ، چیئرمین کے معاونِ خصوصی شکیل عباسی اور ایگزیکٹو ممبر طارق جاوید بھی شریک تھے۔ یو اے ای کا ریموٹ ورکنگ ویزا کیسے حاصل کریں ؟جانیں نئے قواعد و ضوابط سفیر سالم الزابی نے وفد کا سفارتخانے آمد پر پرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات تاریخی اور برادرانہ نوعیت کے ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مختلف شعبوں میں جاری ہے اور افرادی قوت کی فراہمی اس تعلق کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ہنر مند پاکستانی افرادی قوت کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی ترقی اور تعمیر میں پاکستانیوں کا کردار نمایاں اور قابلِ قدر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی محنت کش اپنی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے باعث ہمیشہ یو اے ای کی معیشت میں مثبت کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ سالم الزابی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ورک ویزوں کے اجرا کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ہوم ورک جاری ہے اور اس حوالے سے جلد پیش رفت متوقع ہے، جس سے بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ یو اے ای، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی اس موقع پر چیئرمین پوئپا سید رحمت علی شاہ نے یو اے ای کے سفیر کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات مضبوط اور دیرینہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہنر مند افرادی قوت نہ صرف یو اے ای کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ورک ویزوں کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

دنیا بھر میں فیس بک

دنیا بھر کے صارفین نے فیس بک کے کمپیوٹر براؤزر (جیسے Chrome، Edge وغیرہ) سے سائٹ نہ کھلنے یا ایرر دکھانے کی شکایات کی ہیں، خاص طور پر ونڈوز کمپیوٹرز پر۔ ایکس پر صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ویب براؤزر سے Facebook.com تک رسائی نہیں پا رہے، جبکہ یہی سروسز موبائل ایپ اور ایپل میک کمپیوٹرز پر عام طور پر ٹھیک کام کر رہی ہیں۔ صارفین نے بتایا ہے کہ براؤزر میں فیس بک کھلنے کی کوشش پر “Something went wrong” یا صفحہ نہ کھلنے جیسے پیغامات آ رہے ہیں۔ متعدد ممالک کے صارفین نے ایک ساتھ یہی مسئلہ فیس بک اور انسٹاگرام دونوں کے لیے رپورٹ کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مقامی مسئلہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر ٹیکنیکل خرابی کا ممکنہ اشارہ ہے۔ تاہم تکنیکی خرابی صرف براؤزر پر محدود نظر آ رہی ہے — موبائل ایپ استعمال کرنے والے صارفین اپنی خبریں، پیغامات اور فیڈ تک عام طور پر پہنچ رہے ہیں، اور ایپل کے macOS پر بھی Facebook ویب ورژن بغیر مسئلے کے کھل رہا ہے۔ اس سے امکان ظاہر ہوتا ہے کہ مسئلہ کسی خاص ونڈوز براؤزر کی کمپٹی بیلیٹی یا مخصوص سرور کنکشن سے جڑا ہو سکتا ہے، اگرچہ میٹا یا فیس بک نے ابھی تک اس بارے میں باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔ Downdetector پر کی گئی رپورٹس کے مطابق فیس بک سے متعلق ایشوز میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے، جو صارفین کے ایک بڑے گروپ کی جانب سے براؤزر استعمال کرتے ہوئے سروس تک رسائی نہ ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ فی الحال صارفین کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ ایپ استعمال کریں یا براؤزر کی cache/cookies کلین کر کے دوبارہ کوشش کریں، جب تک میٹا کی جانب سے مسئلے کا مستقل حل سامنے نہیں آ جاتا۔ میٹا نے تاحال اس بارے کوئی باضابطہ وضاحت یا بیان جاری نہیں کیا۔

ہر شخص کو احتجاج

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو سڑکیں بند نہیں کرنے دیں گے ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ احتجاج کے لیے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو سڑکیں نہیں بند کرنے دیں گے اور نہ ہی عوام کو تکلیف پہنچانے دیں گے۔ اس کے علاوہ یوم کشمیر کی ریلی سے خطاب میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہماری جدوجہد کشمیر کی آزادی تک جاری رہےگی۔

بلوچستان: آپریشن ردالفتنہ

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جاری آپریشن ردالفتنہ-1 کامیابی سے مکمل کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور اور ہرنائی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 216 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے جس کے نتیجے میں بھارتی پراکسی نیٹ ورکس کو شدید دھچکا پہنچا اور قیادت سمیت کمانڈ سسٹم تباہ کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کی بلوچستان میں بدامنی کی کوششیں خاک میں ملا دی گئیں، اس آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ،دھماکا خیز مواد اور جدید آلات کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں کوبیرونی سہولت کاری اور لاجسٹک سپورٹ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران 36 معصوم شہری شہید ہوئے اور مادر وطن کے دفاع میں 22 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ شہدا کی قربانیوں کو سلام ہے، قوم اہلِ خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

منشیات کیس میں سزا

راولپنڈی: منشیات کیس میں سزا یافتہ اڈیالا جیل کا قیدی انتقال کرگیا۔ جیل ذرائع کے مطابق قیدی بابر سلیم کو خرابی صحت پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیاگیا تھا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی بابر سلیم دوران علاج اسپتال میں انتقال کرگیا۔ جیل ذرائع کے مطابق بابر سلیم چکوال کا رہائشی تھا اور تھانہ ڈوڈیال میں درج مقدمے میں گرفتار تھا۔

بھارت: لفٹ میں غبارے

بھارت: لفٹ میں غبارے پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی میں پیش آیا جہاں لفٹ میں غبارے پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لفٹ میں خاتون کے ساتھ 2 افراد داخل ہوئے جس میں سے ایک شخص کے ہاتھ میں بہت سے غبارے موجود تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی یہ شخص غبارے کے ساتھ لفٹ میں داخل ہوا تو زور دار دھماکا ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ غبارے پھٹنے کے دوران آگ نکلی جس پر لفٹ میں موجود خاتون نے لفٹ سے باہر نکلنے کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ غبارے پھٹنے سے ایک خاتون اور ایک شخص زخمی ہوا ہے جب کہ غبارے بیچنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق غباروں میں موجود گیس سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کراچی بہادر آباد میں ڈکیتی

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ڈاکو گھر سے 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ امریکی ڈالر لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کرلیا جس کے مطابق بینک کے لاکر سے زیورات اورایک لاکھ امریکی ڈالر نکلواکرڈرائیور کے ہمراہ گھرلایا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ دو موٹرسائیکل پر سوار چار ملزمان تعاقب کرتے ہوئے گھر آئے، ایک ڈاکو گھر کے باہر موجود رہا، تین اندر داخل ہوئے۔ دوسری جانب پولیس کاکہنا ہے کہ تقریباً تمام زیورات ریکورکرلیےگئے ہیں، امریکی ڈالر ملزمان لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوارملزمان فرارہوتےوقت اسپیڈ بریکر کے باعث گر پڑے، موٹرسائیکل ملزمان کے سڑک پر گرنے سے زیورات بھی بکھرگئے اورآس پاس بنگلوں کے سکیورٹی گارڈز کو دیکھ کرملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کےفرار کا روٹ میپ تیارکرلیاگیا،جیو فینسنگ کی جارہی ہے اور مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ

اسلام آباد: پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہا ہےکہ چین ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ کی اہم ملاقات ہوئی جس میں چینی سفیر نے بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سےتعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا۔ ‎‎ملاقات میں انسدادِ دہشتگردی سمیت داخلی سلامتی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ انٹیلی جنس شیئرنگ اور سائبر کرائمز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ چینی سفیر نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، چین ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے اور ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی منظم اور طے شدہ منصوبے کے تحت کی گئی مگر بلوچستان میں دہشتگردی پر سکیورٹی فورسزنے بروقت مؤثر رسپانس دیا۔ وزیرداخلہ نے چینی سفیر کو چینی شہریوں اور چینی پروجیکٹس کی حفاظت کے اقدامات پر بریف کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں اور پروجیکٹس کی حفاظت بے حد عزیز ہے، ‎چینی شہریوں کو ہرممکن سکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے لہٰذا اسی تناظر میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ تشکیل دیا جا رہا ہے، پاک چین دوستی کو دشمن کسی صورت نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی آپریشنز کے لیےجدید چینی ٹیکنالوجی اور ساز وسامان معاون ثابت ہوگا۔ محسن نقوی اور چینی سفیر نے پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور چینی سفیر نے چینی شہریوں کی سکیورٹی پر اقدامات پر شکریہ بھی ادا کیا جب کہ محسن نقوی نےچین کی جانب سے ہر موقع پر غیر متزلزل حمایت پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور: بسنت آئی روزگار لائی

لاہور میں بسنت کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ گلیوں، بازاروں، سڑکوں اور گھروں کو بسنتی رنگوں سے سجایا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسنت کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے عوام میں بے حد جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ لاہور میں بسنت کے موقع پر کھانوں کے آرڈر بُک ہونے لگے ، ہوٹلوں میں بُکنگ بڑھنے لگی ، بیرونِ ملک سے لوگ بسنت منانے لاہور پہنچنے لگے۔ لاہور کے مشہور ذائقوں کا مزہ چھکنے کے لیے پکوان سینٹرز کو ڈھیروں آرڈرز مل چکے ہيں ۔ کنا، ہریسہ، مرغ چنا، کڑاہی، نہاری، پائے، حلیم اور حلوہ پوری ، ہر پکوان سینٹر کا روزگار چمک اٹھا۔ ماہرین کے مطابق بسنت کے 3 دنوں میں فوڈ انڈسٹری اور ہوٹل انڈسٹری میں اربوں روپے کا کاروبار متوقع ہے۔ دوسری جانب بسنت کو محفوط بنانے کے لیے انتظامیہ بھی متحرک ہے۔پنجاب حکومت نے ایس او پيز پر سختی سے عمل کا حکم دیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگانے سے لے کر ڈرون سرویلیئنس تک مختلف اقدامات کیے جارہے ہيں۔

صوبے میں آلو کی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں آلو کی اضافی پیداوار برآمد کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں قازقستان سے بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اس سال پنجاب میں 12ملین میٹرک ٹن آلو کی پیداوار ہوگی جو پچھلے سال سے 25 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہ بات یقینی بنا رہی ہے کہ آلو کی قیمتیں مستحکم رہیں اور کسانوں کو منصفانہ منافع ملے، پنجاب حکومت وفاقی حکومت سے مل کر آلو برآمد کرنے کیلئے نئی منڈیاں تلاش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں قازقستان کے ساتھ بات چیت میں آج بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کوشش جاری ہے کہ آئندہ ہفتوں میں آلو کیلئے مزید بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جائے، ان اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ اضافی پیداوار کو خرچ کیا جائے تاکہ کسانوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ خیال رہے کہ ملک میں اس بار آلو کی گرتی قیمتوں سے کاشت کاروں کے ساتھ مڈل مین بھی پریشان ہیں اور ڈھائی تین لاکھ روپے فی ایکڑ لاگت والی آلو کی فصل کے 50 ہزار دینے والا بھی کوئی نہیں جس جے باعث نئی فصل لگانا بھی نا ممکن ہو گیا۔

مریم ریاض وٹو کی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر مشال یوسفزئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مریم ریاض وٹو نے لکھا کہ عمران خان نے واضح ہدایات دی تھیں کہ اگر مشال یوسفزئی نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو ان کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے۔ مریم ریاض وٹو نے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان کی ہدایات پر عملدرآمد کا وقت آ گیا ہے۔ مریم ریاض وٹو نے سینیٹر مشال یوسفزئی کے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں دیے گئے بیان پر بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے مشال یوسفزئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اپنی بہنوں سے جو بھی بات ہوئی ہے، وہ ان کا ذاتی اور خاندانی معاملہ ہے۔ مریم ریاض وٹو نے لکھا آج جب عمران خان کی صحت سے متعلق خدشات پر پارٹی کارکنان اور عوام پریشان ہیں، ایسے وقت میں توجہ ہٹانے کے لیے شوشے چھوڑے جا رہے ہیں اور جان بوجھ کر ایک نیا تنازع کھڑا کیا جا رہا ہے۔ معاملے کا پس منظر مشال یوسفزئی سے متعلق پارٹی کا یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی صحت سے متعلق خدشات پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے دھرنا دیا تھا۔ بعد ازاں سینیٹر مشال یوسفزئی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ عمران خان کے اہلِ خانہ نے سلمان اکرم راجہ سے رابطہ کر کے دھرنا ختم کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔ پارٹی قیادت نے مشال یوسفزئی کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کیا اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کی بہن علیمہ خان سے منسوب دھرنا ختم کرنے سے متعلق باتوں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔ سلمان اکرم راجا نے ایک روز قبل یہ بھی کہا تھا کہ مشال یوسفزئی کے خلاف سخت ایکشن 8 فروری کے بعد لیا جائے گا۔

اٹوٹ رشتوں اور لازوال

کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، مظفر آباد میں صبح نو اور دس بجے کے درمیان سائرن بجائے جائیں گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ آج پورے ملک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقاریب منعقد کی جائیں گی ، آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی آج ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف مظفر آباد جائیں گے۔ صدر مملکت و وزیراعظم کے پیغامات یوم یکجہتی کشمیر پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے پیغام میں کہا کہ یوم یکجہتی کشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ دنیا بھر میں پاکستانی کشمیری بھائیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی اقدام غیر قانونی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے ۔ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ افواجِ پاکستان کا کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی افواجِ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف اور ائیر چیف نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں اور گرفتاریاں ناقابلِ قبول ہیں۔ بھارت کی جانب سے کشمیر کا آبادیاتی و سیاسی تشخص بدلنے کی کوششیں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے، عالمی برادری کشمیری عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ آزادی اور وقار کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان کا سلامتی

پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی زیرِ غور درخواست منظور کر نے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے یہ بات سلامتی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر اپنے خطاب میں کہی۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کابل میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد، بیرونی سرپرستی اور غیر ملکی مالی معاونت سے چلنے والے پراکسی دہشت گرد گروہوں، جیسے فتنۃ الخوارج ٹی ٹی پی اور فتنۃ الہندوستان بلوچ لبریشن آرمی اور اس کی مجید بریگیڈکو نئی زندگی مل گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے تقریباً مکمل استثنیٰ کے ساتھ کارروائیاں کرتے ہوئے اور ہمارے مشرقی ہمسائے کی فعال حمایت کے تحت، یہ گروہ پاکستان کے اندر سنگین اور سفاک دہشت گرد حملوں کے ذمہ دار ہیں۔ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ محض گزشتہ ہفتہ بی ایل اے نے بلوچستان میں متعدد مقامات پر دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی، جن کے نتیجے میں 48 بے گناہ شہری شہید ہوئے۔

تین برسوں میں ملک

پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریباً 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مختلف مسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے سینیٹ کو فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703 قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے، جبکہ سندھ میں 49,666 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 29,852 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے، جبکہ بلوچستان میں یہ تعداد 34,990 رہی۔ اسنیپ چیٹ نے لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کر دیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5,731 قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔ اسی دوران آزاد جموں و کشمیر میں 1,410 اور گلگت بلتستان میں 758 شناختی کارڈز بلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق 130,885 قومی شناختی کارڈز سیکشن 18 کے تحت بلاک کیے گئے، جبکہ 64,225 شناختی کارڈز عدالتی احکامات کی بنیاد پر معطل کیے گئے۔ اسی عرصے کے دوران تحقیقات مکمل ہونے کے بعد 46,000 سے زائد بلاک شدہ شناختی کارڈز بحال بھی کر دیے گئے۔ اریجیت سنگھ کا انوکھا ریسٹورنٹ، کھانوں کی قیمت نے صارفین کو حیران کر دیا حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی 148,000 سے زائد قومی شناختی کارڈز بلاک ہیں، جن پر تحقیقات جاری ہیں۔ نادرا کے مطابق زیادہ تر کیسز میں غلط معلومات کی فراہمی یا قانونی معاملات حل نہ ہونے کے باعث شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔

ملک میں فی تولہ

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔ سونا، اسٹاک مارکیٹ یا پلاٹ،کن پاکستانی سرمایہ کاروں کو 2025 میں زیادہ فائدہ ہوا؟ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں24000روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5لاکھ 14ہزار362روپے ہو گئی اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 20ہزار576روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 40ہزار982روپے ہو گئی سم کارڈز سے لاکھوں کا سونا نکال لیا، لیکن کیسے؟ ویڈیو وائرل دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 137ڈالر اضافے سے 4ہزار 813ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

ندیم مبارک اور رجب بٹ کی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبرندیم مبارک اور رجب بٹ کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یوٹیوبر ندیم مبارک اور رجب بٹ کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو بھی نوٹس جاری کردیا،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ۔

وزیر خزانہ نے الیکشن

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز پر وضاحت طلب کرلی۔ وزیر خزانہ محمد اورگ زیب کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز پر وضاحت طلب کی گئی۔ محمد اورنگزیب نے 45 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سمری تفصیلات کے ساتھ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی جب کہ کسٹمز سے ضبط شدہ سامان گلگت بلتستان حکومت کو دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کی زیرِ صدارت ایک اور اجلاس میں ایگزم بینک کی 2025 پروکیورمنٹ پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔

بسنت کے دنوں میں

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بسنت کے دنوں میں لاہور میں پتنگ بازی کے لیے موزوں ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور7 فروری کو لاہور میں موسم خشک اور آسمان صاف رہے گا جبکہ 8 فروری کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا، 10 سے 15 کلومیٹرکی رفتار سے مغربی ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بسنت کے دنوں میں لاہور کا کم سےکم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے، پتنگ باز بجلی کی تاروں سے بچ کر پتنگ اڑائیں۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسنت کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے عوام میں بے حد جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ پتنگ اور ڈور کے کاروبار سے جڑے افراد کی چاندی ہو گئی ہے جبکہ پتنگ اور ڈور کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں لیکن اس کے باوجود لاہور کے شہری بڑی تعداد میں پتنگ بازی کا سامان خرید رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں پاکستان کے بھارت سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی پریشان ہوگئی۔ پاکستان کے فیصلے نے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کو پریشان کردیا ہے اور آئی سی سی پاکستان کو منانے کے لیے راستے تلاش کرنے لگا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے معاملے پر پاکستان سے بیک چینل بات چیت کرے گا اور اس کے لیے آئی سی سی نے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو بیک چینل بات چیت کی ذمے داری دی ہے۔ عمران خواجہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے معاملے پر بات کریں گے جب کہ سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے عمران خواجہ کو پی سی بی کو کھیلنے پر آمادہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمران خواجہ کو موجودہ صورتِ حال میں پلے دی پیس میکر کا کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اتوار 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو تاحال باضابطہ طور اپنے پلیٹ فارم سے آگاہ کرنے کی کارروائی مکمل نہیں کی ہے۔

احتجاج کرنے والے اپنا کام کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے اپنا کام کریں لیکن عوام کو تکلیف نہ دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس صرف ایک صوبائی سیٹ ہے، تاہم احتجاج ہر ایک کا حق ہے لیکن احتجاج کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنا کام کریں اور عوام کو تکلیف نہ دیں۔ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک، 3 دن میں 177 مارے گئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تاحال بلدیاتی انتخابات ہی نہیں ہوئے جبکہ سندھ میں بلدیاتی نظام موجود ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز شارع فیصل تین سے چار گھنٹے تک بلاک رہی جو کسی صورت نہیں ہونا چاہیے تھا۔ سانحہ گل پلازہ سے متعلق بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ اس واقعے پر بے حد افسردہ ہیں اور اس کی جوڈیشل انکوائری کے احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے حالانکہ اس المناک واقعے پر پوری قوم غمزدہ ہے اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گل پلازہ واقعے میں جاں بحق 26 افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے کے چیکس پہنچا دیے گئے ہیں مگر اس موقع پر کسی قسم کی تشہیر نہیں کی گئی، انہوں نے کہا کہ جب متاثرین کو 26 چیکس دیے گئے تو کسی کو خبر تک نہیں ہوئی کیونکہ ہم متاثرین کی مدد تصاویر یا سیاسی فائدے کیلئے نہیں کرتے۔ خیبرپختونخوا حکومت انسداد دہشتگردی کیلئے صوبائی اداروں کو مضبوط کرے، وزیراعظم مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور جہاں فیصلے کرنا ہوں گے وہاں بلا خوف و خطر فیصلے کیے جائیں گے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

پاکستان کا بھارت میچ سے

بھارت کے سینئر سیاستدان اور کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کرکٹ کو سیاست زدہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا پاکستان کا بھارت میچ سے بائیکاٹ ویک اپ کال ہونی چاہیے۔ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ سے بائیکاٹ کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ششی تھرور کا کہنا تھا بنگلا دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو کولکتا میں کھیلنے کے معاہدے سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے تھا، مستفیض الرحمان کو معاہدے سے محروم کرنا نہایت بدقسمتی کی بات تھی، سیاسی مداخلت نے صورتحال کو مزید خراب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا میرا خیال ہے کہ بنگلا دیش کا ردِعمل حد سے زیادہ تھا جبکہ پاکستان نے بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایسا کیا ہے۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ کھیل کو سیاست کی نظر سے دیکھنا افسوسناک ہے، یہ بہت شرمناک ہے کہ کھیل کو سیاست زدہ کیا گیا ہے، یہ معاملہ قابو سے باہر ہو رہا ہے، ہمیں سنجیدگی سے اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے، کھیل خصوصاً کرکٹ عوام کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھیل کا میدان قریب لانے کا ذریعہ ہونا چاہیے نہ کہ تنازعات کو ہوا دینے کا، یہ صورتحال تمام متعلقہ فریقوں کے لیے ویک اپ کال ہے، تمام فریق ہنگامی بنیادوں پر ایک دوسرے سے رابطہ کریں اور معاملے کا حل نکالیں۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 6 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو ہونا ہے تاہم گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کے بعد قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کی منظوری دی تاہم بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

کراچی: بڑی شاہراہوں پر

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے جماعت اسلامی کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ لوگ جس کو قابض ٹولہ کہتے ہیں وہ عوام کے ووٹوں سے آیا ہے، شہر کی بڑی شاہراہوں پر دھرنوں اور احتجاج پر سختی کریں گے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا حیرت ہوتی ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی تشہیر کی جا رہی ہے، اعتراض ان پر ہے جو اس سانحے کو سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں، حکومت سانحہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا سانحے کے بعد حکومت سندھ نے متاثرہ افراد کے لواحقین کے لیے ایک کروڑ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا تھا، ہم نے 26 گھروں میں جاکر لوگوں چیک دیے لیکن میڈیا کو ساتھ لیکر نہیں گئے۔ جماعت اسلامی کے گزشتہ روز کے دھرنے اور حافظ نعیم الرحمان کی سندھ حکومت پر تنقید سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا یہ لوگ جس کو قابض ٹولہ کہتے ہیں وہ عوام کے ووٹوں سے آیا ہے، عوام نے پیپیلز پارٹی پر اعتماد کیا ہے, حافظ نعیم سے کہتا ہوں کہ صوبائی اسمبلی میں آئیں یا اپنی سیٹ خالی کریں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کل تین چار گھنٹے شارع فیصل بلاک رہا جو نہیں ہونا چاہیے، سڑکیں بلاک ہونے سے عوام کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اب ہم بڑی شاہراہوں پر دھرنوں اور احتجاج کے خلاف سختی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا میں نے بھی حافظ نعیم الرحمان کا دھرنا دینے کا بیان سنا ہے، حافظ نعیم الرحمان کو سندھ اسمبلی کی سیٹ ملی ہے، وہ اپنے حلقے کی عوام کا خیال کریں، یا پھر سیٹ چھوڑ دیں تاکہ حلقے کے عوام نمائندگی سے محروم نہ رہیں۔

موسم سرما کا تقریباً

کراچی: موسمِ سرما کا تقریباً 90 فیصد حصہ گزر چکا ہے جس کے باعث سردی میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق آئندہ چند دنوں میں کراچی کا موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت میں تدریج اضافہ ہو گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کاامکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 58فیصد ہے اور شمال سے ہوائیں 11کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ایپسٹین کیس میں تعلق

ایپسٹین کیس میں تعلق ظاہر ہونے پر برطانوی سیاستدان لارڈمینڈلسن نے لیبرپارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ لارڈ مینڈلسن کے مطابق وہ پارٹی کے لیے مزید شرمندگی کا باعث نہیں بننا چاہتے اس لیے استعفیٰ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تازہ ریلیز فائلزکے مطابق ایپسٹین نے لارڈ مینڈلسن کے لیے 55 ہزار پاؤنڈ بنائے، 2003 اور 2004 کے درمیان ایپسٹین نےلارڈ مینڈلسن کے ریفرنس سے رقم بھیجی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپسٹین نے 25 ہزار ڈالر کی تین ادائیگیاں بھیجیں۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ لارڈ مینڈلسن نےکہا تھا کہ ان کے پاس رقوم وصول کرنے کا ریکارڈ نہیں اور نہ یاد ہے،لارڈ مینڈلسن نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ دستاویز مستند ہیں۔

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ہفتے کو معطل ہونی والی موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس اب تک بحال نہ ہوسکی جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ کی معطلی سےکاروباری افراد اور طلبہ سمیت ہرطرح کےصارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ سےاندرون ملک اور چمن کےلیےٹرین سروس بھی تیسرے روز معطل ہے جب کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفرایکسپریس آج تیسرے روزبھی روانہ نہیں ہوسکی۔ ریلوے حکام کے مطابق چمن کے لیے پیسنجر ٹرین بھی آج روانہ نہیں ہوئی اور ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بناء پر معطل کی گئی ہے۔

ملک میں بارشوں اور برفباری

ملک کے مختلف حصوں میں ایک نیا موسمی نظام داخل ہو چکا ہے جس کے باعث کئی شہروں اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور لوئی بند جیسے بلند مقامات پر برفباری شروع ہو گئی ہے۔ 2 سے 4 فروری کے دوران گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں برف بھی پڑنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع جن میں مری، گلیات، ملتان، جھنگ، سرگودھا اور فیصل آباد شامل ہیں، وہاں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔ تیاری کر لیں، بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی اسی طرح چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کالام میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے اطراف موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد اور نواحی علاقوں میں بھی آج سے بارش شروع ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ حکام نے سیاحوں اور مقامی افراد کو شدید سردی اور ممکنہ برفباری کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات

پنجاب میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات دینے والے امیدواروں کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔ 2026 کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل، جعلسازی اور بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کیلئے طلبہ کی ڈیجیٹل بائیومیٹرک تصدیق متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں منعقد ہونے والے اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا، اس اجلاس میں پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کے سینئر افسران شریک تھے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے 4 فروری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا امتحانی ہال میں داخل ہونے سے قبل طلبا کی شناخت ڈیجیٹل بائیو میٹرک کے ذریعے کی جائے گی، پریکٹیکل امتحانات کے نظام میں بھی اصلاحات کی منظوری دی گئی جن میں معیاری گریڈنگ سسٹم، لیبارٹریز میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل مارکنگ سسٹم شامل ہیں۔

اسرائیل کا بین الاقوامی

اسرائیل نے بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا غزہ میں کام روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز غزہ میں اپنےمقامی کارکنوں کی فہرست دینےمیں ناکام رہاہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی امدادی سرگرمیوں کو ختم کردیں گے، امدادی تنظیموں کو ہمارے خطے میں کام کرنے کے لیے اپنے کارکنوں کی فہرست دینا لازمی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اسرائیلی اقدام کو غزہ امداد میں رکاوٹ ڈالنے کا بہانہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اقدام غزہ میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں روکنے کا ایک بہانہ ہے، اسرائیل انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو ناممکن انتخاب پر مجبور کر رہا ہے۔

کراچی میں 7 روزہ انسداد

کراچی میں 7 روزہ انسداد پولیومہم آج سے شروع ہو گی ۔ مہم کے دوران 21 لاکھ سے زائد 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بلوچستان بھر میں بھی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔ مہم میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقررہے ۔ مہم میں 11 ہزار ٹیمیں حصہ لیں گی۔

شکر گڑھ : اسپتال میں مبینہ

شکر گڑھ کے ٹی ایچ کیو اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق بیٹے نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹرز نے غفلت برتی، انجیکشن لگاتے ہی ماں کی موت ہوگئی۔ ورثا نے لاش رکھ کر اسپتال عملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹر کا مؤقف ہے کہ خاتون کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئیں گے ۔

کراچی میں ممکنہ احتجاج

کراچی میں ممکنہ احتجاج اور اہم شاہراہوں کو بلاک کرنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ایم پی او کے تحت 180 افراد کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے، سب سے زیادہ 51 افراد کو ایسٹ زون سے حراست میں لیا گیا۔ اس اقدام کی صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے سخت مذمت کی اور تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا سندھ بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور گرفتاریاں کی جا رہی ہیں ، ہم پُرامن سیاسی لوگ ہیں، آئینی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

ایف آئی اے کراچی کی

کراچی: ایف آئی اے کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کی مد میں قومی خزانے کو 47 ارب کا نقصان پہنچانے والی پیٹرولیم کمپنی نے ادائیگیاں شروع کر دیں۔ کراچی ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کے سربراہ ایاز مہر اپنی زیر نگرانی سرکل میں جاری پیٹرولیم کمپنی کی تحقیقات کے حوالے سے مفصل رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمع کروا دی ہے۔ رپورٹ میں تحریر کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم کمپنی نے 2019 سے 2022 تک پیٹرول کی فروخت پر عائد لیوی کی رقم مبینہ فراڈ کے ذریعے حکومتی خزانے میں جمع نہیں کروائی اور اس رقم کا حجم 47 ارب روپے تک جا پہنچا۔ مزید تحریر کیا گیا ہے کہ اس فراڈ کے مدعی منسٹری آف انرجی اینڈ پیٹرولیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر اشفاق احمد تھے جبکہ ملزمان میں 13 افراد نامزد ہوئے جن میں مالکان، دو خواتین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز جس میں سابق ایم ڈی کے ای ایس سی تابش گوہر بھی شامل تھے، نامزد کیے گئے۔ دو برس کی تحقیقات مختلف تفتیشی افسران کے سپرد رہیں اور اس کے بعد آخر کار سنارکمپنی نے 47 ارب روپے حکومتی خزانے میں جمع کروانے کی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے ایک ارب روپے کی پہلی قسط نقد ادا کر دی جبکہ بقیہ 46 ارب 40 کروڑ روپے کے پوسٹ ڈیٹڈ چیکس بھی جمع کروا دیے اور غیر مشروط اور اٹل بینک گارنٹی بھی جمع کروا دی ہے۔ مزکورہ رپورٹ کے حوالے سرکل سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز مہر نے تصدیق کی کہ یہ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمع کروا دی گئی ہے۔

لاہور: ڈاکوؤں نے 2 کروڑ

لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں ڈاکوؤں نے 2 ہزار تولے سے زائد چاندی فروخت کر کے جانے والے شہری کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق شہری چاندی فروخت کرکے جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی جس پر شہری نے مزاحمت کی۔ پولیس نے بتایا کہ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور 2 کروڑ سے زائد رقم لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ڈکیتی کے واقعےکا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مدعی نے بتایا کہ وہ 2022 تولے چاندی فروخت کر کے آرہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ مدعی کے مطابق ڈاکو 2 بیگ میں رکھے 2کروڑ 17لاکھ 55 ہزار روپے لوٹ کر لےگئے، دوران مزاحمت ڈاکوؤں نےفائرنگ کی جس کے باعث اس کے ہاتھ اور ٹانگ پرگولی لگی

بانی پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل

پمز کے ای ڈی ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں چیک اپ کے بعد اسپتال میں علاج کا مشورہ دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق ای ڈی پمز ڈاکٹر عمران سکندر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں چیک اپ کے بعد اسپتال میں علاج کا مشورہ دیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے پر بانی پی ٹی آئی کو پمز اسپتال منتقل کیاگیا، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بانی پی ٹی آئی کا تجویزکردہ طریقہ کار کے مطابق علاج ہوا۔ ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا کہ علاج سے متعلق مریض کو تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا تھا، علاج سے قبل مریض سے رضامندی حاصل کی گئی۔ عمران خان مکمل طور پر صحت مند ہیں، پمز میں معمول کا طبی معائنہ ہوا، عطا اللہ تارڑ ای ڈی پمز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کا عمل تقریباً 20 منٹ میں مکمل ہوا، مریض کو ضروری ہدایات اور فالو اَپ کے مشورے کے ساتھ ڈسچارج کیا گیا۔

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک

پاکستان کے ڈیجیٹل بینکاری اور فن ٹیک شعبے کی نمایاں کمپنی ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے نسٹ کیئر کنیکٹ 2026 میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ایونٹ کے دوران ایزی پیسہ کی ٹیم ملک بھر سے آنے والے باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے نوجوانوں سے براہِ راست رابطہ قائم کرے گی، جبکہ طلبہ کو ڈیجیٹل بینکاری اور فن ٹیک کے شعبے میں کیریئر کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا۔ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی چیف ہیومن ریسورس آفیسر فرح شیخ نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایزی پیسہ کو پاکستان کے نوجوانوں، بالخصوص ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل بینکاری میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ سے ملاقات پر بے حد خوشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔ فرح شیخ نے کہا کہ نسٹ کیئر کنیکٹ جیسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کو صنعت کے تقاضوں، جدید مہارتوں اور بدلتے ہوئے کیریئر کے رجحانات سے روشناس کرانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایزی پیسہ ایسے نوجوانوں سے ملنے کے لیے پُرجوش ہے جو فن ٹیک اور ڈیجیٹل بینکاری کے شعبے میں جدت، تخلیقی سوچ اور مسائل کے مؤثر حل کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ چیف ہیومن ریسورس آفیسر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تیزی سے بدلتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں اپنی مہارتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کریں تاکہ عالمی سطح پر مقابلہ کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اسکلز، ڈیٹا اینالیٹکس، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور سائبر سیکیورٹی جیسے شعبے مستقبل میں روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے۔ نسٹ کیئر کنیکٹ 2026 ملک کے ممتاز تعلیمی اداروں اور معروف صنعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہا ہے، جہاں طلبہ کو روزگار، انٹرن شپ اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی شرکت کو فن ٹیک اور ڈیجیٹل بینکاری کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے ایک اہم اور سنہری موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

گاڑیوں میں ہر قسم کی تیز لائٹس

پشاور: گاڑیوں میں ہرقسم کی تیز لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق لیزر لائٹس اور موڈیفائیڈ ہیڈلائٹس کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ہائی بیم لائٹس ٹریفک حادثات کا سبب بن رہی ہیں، اعلامیے میں رات کے وقت تیز لائٹس انسانی جان کیلئے خطرہ قرار دی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ نے 4 فروری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہائی بیم لائٹس کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، اعلامیہ کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔

وادی تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اوربے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،وادی تیراہ میں دہشتگردوں کیخلاف صرف خفیہ اطلاعات پر آپریشن ہو رہے ہیں۔ سیکیورٹی حکام نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ کے دوران سوالات کے جواب دیے اور بتایا گیا کہ 3سال سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن ہو رہے ہیں۔ وادی تیراہ میں آپریشن نہیں ہونا چاہئے ، مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کیا جائے ، سہیل آفریدی دہشتگردی کیخلاف سب سے مؤثر طریقہ خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرناہے،دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پر کارروائیاں کی جارہی ہیں،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وادی تیراہ میں کہیں بھی فوج کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا،وادی تیراہ کے داخلی و خارجی راستوں پر نہ ہی کوئی چیک پوسٹ لگائی گئی ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے کسی طرح بھی مناسب نہیں۔ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے،فوج اور عوام کے رشتہ میں کوئی بیانیہ دراڑ نہیں ڈال سکتا،قبائلی عوام کی مشاورت سے ہی تمام فیصلے کیے جاتے ہیں۔ وادی تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، معمول کی نقل مکانی ہے، خواجہ آصف مشاورت میں ہمیشہ مقامی حالات اور روایات کو مد نظر رکھا جاتا ہے،بلوچستان میں فتنہ الہندوستان عوام کی سہولتوں اور ترقی کے دُشمن ہیں ،احساس محرومی کا نعرہ لگا کر دہشتگردی کرنے والوں کو بلوچستان کے عوام پہچان چُکے ہیں۔

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے اس سلسلے میں سیکریٹری داخلہ سندھ کو باضابطہ جوابی خط ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ گل پلازہ کی عدالتی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا، جو چیف جسٹس کو موصول ہو چکا ہے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے خط کا بغور جائزہ لیا ہے۔ سانحہ گل پلازہ کی 21 صفحات کی انکوائری رپورٹ آگئی،تہلکہ خیز انکشافات خط کے مطابق چیف جسٹس نے سانحہ گل پلازا کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام پرآمادگی ظاہر کرتے ہوئے کمیشن کے لیے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) طلب کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ سیکریٹری داخلہ سندھ انکوائری کمیشن کے لئے مجوزہ ٹی او آرز تیار کرکے سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کریں، تاکہ عدالتی کمیشن کے قیام کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

سندھ طاس معاہدہ تنازع

پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ کے تنازع میں بھارت کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عالمی ثالثی عدالت نے کہا کہ بھارت 9 فروری تک بگلہیار اور کشن گنگا کے آپریشنل لاگ بکس جمع کرائے، ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھارت کو با ضابطہ وجہ بتانا ہو گی۔ وادی تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع عدالت نے کہا کہ پاکستان 2 فروری تک واضح کرے وہ کون سی دستاویزات چاہتا ہے، کیس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہوگی

نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ

کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا، انہوں نے کاؤنٹرز پر امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ نے بعض مسافروں کی سفری دستاویزات چیک کیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے حکام سے سفری دستاویزات کی تصدیق کرائی، انہوں نے نامکمل دستاویزات کے حامل 3 مسافروں کو روکنے والے اے ایس آئی کی حوصلہ افزائی کی، وزیر داخلہ نے کہا کہ اے ایس آئی عامر لاشاری نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں، مسافروں کی آڑ میں پیشہ ور بھکاریوں کو ہرگز سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پاکستان کی عزت زیادہ عزیز ہے، کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گے۔ سندھ طاس معاہدہ تنازع، عدالت کا بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ درست دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے روکا گیا نہ روکا جائے گا، اس موقع پر انہوں نے نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے امیگریشن پراسیس کے بارے میں بھی پوچھا۔

بھارت: شوہر نے حاملہ

بھارت میں جہیز کے معاملے پر شوہر نے 4 ماہ کی حاملہ پولیس کمانڈو اہلیہ کے سر پر بھاری ڈمبل مار کر اس کی جان لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی ایک پولیس کمانڈو کاجل چوہدری کو اس کے شوہر نے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کاجل چوہدری نے وزارت دفاع میں کام کرنے والے ایک کلرک انکور سے 2023 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان اکثر مالی مسائل کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا۔ رپورٹس کے مطابق 22 جنوری کو بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ انکور طیش میں آگیا اور اس نے اپنی 4 ماہ کی حاملہ پولیس کمانڈو بیوی کے سر پر ڈمبل دے مارا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئی، کاجل کو اسپتال لے کر جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔ کاجل کے بھائی نکھل نے پولیس کو شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ جس دن کاجل پر حملہ ہوا تو اس نے مجھے کال کی اور دوران کال انکور نے کاجل پر حملہ کیا، اور چند ہی منٹوں بعد انکور نے مجھے خود فون کر کے اطلاع دی کہ اس نے کاجل کو قتل کر دیا ہے، لاش لینے کے لیے اسپتال آ جاؤ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نکھل نے یہ بھی الزام لگایا کہ کاجل کی ساس اور 2 نندیں اسے جہیز کیلئے ہراساں کرتی تھیں جبکہ والدین سے سسرال والوں نے پیسے بھی لیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انکور کو گرفتار کرلیا، جس کیخلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

لاہور: ماں بچی کے گٹر

لاہور: ماں بچی کے گٹر میں گرنے کے واقعہ پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ کو معطل کردیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق لاہور کےعلاقے بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب ماں بچی کے گٹر میں گرنے کے واقعہ پر ایس ایچ کو معطل اور ڈی ایس پی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایس پی سٹی اور متعلقہ پولیس کے رسپانس کا تعین کے لیے تحقیقات ہوں گی جب کہ انکوائری میں خاوند اور دیور کو حراست میں لینے کی محرکات کا تعین ہوگا،پولیس نے ریسکیو کال پر گرفتاری کیوں کی ؟ اس کی بھی جانچ ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق جلد از جلد تحقیقات مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ریسیکو آپریشن کے دوران پولیس ایکشن کیوں ہوا اس کا بھی تعین ہو گا؟ اور تحقیقات کی روشنی میں افسوسناک رویے میں ملوث تمام افسران کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل داتا دربار کے قریب ایک خاتون اور اس کی بچی سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔ ابتدائی طور پر پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے اس خبر کو غلط قرار دیتے رہے اور کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا تاہم تقریباً 10 گھنٹے بعد خاتون اور اس کی بچی کی لاشیں 3 کلومیٹر دور سے برآمد ہوئیں۔ لاشیں برآمد ہونے کے بعد خاتون کے والد کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا جس کے تحت پروجیکٹ مینجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال اور سائیٹ انچارج احمدنواز کو گرفتار کیا گیا۔

گوگل میپس میں

گوگل نے اپنی مقبول ترین نیوی گیشن سروس میپس کو ایک طاقتور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچر سے لیس کیا ہے۔ بنیادی طور پر جیمنائی پر مبنی یہ اے آئی فیچر نومبر 2025 میں متعارف کرایا گیا تھا تاکہ صارفین ڈیوائس کو ہاتھ لگائے بغیر ڈرائیونگ کرتے ہوئے نیوی گیشن کرسکیں۔ ابھی تک یہ فیچر گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے صارفین کی مدد کرتا تھا مگر اب اسے مختلف انداز سے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ جیمنائی فار میپس اب پیدل چلنے والوں اور سائیکل چلانے والوں کے لیے بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس طرح باتیں کرنے والا یہ نیوی گیشن اسسٹنٹ ہر طرح کے حالات میں صارفین کے لیے کارآمد ثابت ہوسکے گا۔ گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ یہ فیچر دنیا بھر میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یعنی جہاں بھی جیمنائی اے آئی ماڈل دستیاب ہے، وہاں گوگل میپس صارفین اس فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔ البتہ ویب ورژن میں یہ فیچر دستیاب نہیں بلکہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں ہی استعمال کیا جاسکے گا۔ اگر آپ اپنے شہر کے کسی نئے حصے میں پیدل چل رہے ہیں یا سائیکل چلا رہے ہیں، تو اس صورت میں بھی جیمنائی آپ کو فوری طور پر ہینڈز فری جوابات فراہم کرسکے گا۔ آپ کو بس اوکے گوگل کہہ کرکے اس علاقے سے متعلق اپنا سوال پوچھنا ہوگا اور جیمنائی کی جانب سے اس تناظر میں جواب فراہم کیا جائے گا۔ یہاں تک کہ آپ جیمنائی کو مختلف افراد کو ٹیکسٹ بھیجنے کی ہدایت بھی کرسکتے ہیں، مگر ایسا اسی وقت ممکن ہوگا جب آپ اس کی پرمیشن اے آئی ماڈل کو فراہم کریں گے۔ گوگل کے مطابق یہ نیا فیچر دنیا بھر کے صارفین کو آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہوگا۔

لاہور: بسنت کے دوران

لاہور: چیف میٹرولوجسٹ نے بسنت کے موقع پر لاہور میں بارش کے امکان کو رد کرتے ہوئے موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر بابر نے بتایا کہ بسنت کے تینوں دن اچھا موسم ہوگا اور بسنت کے لیے موسم بھی آئیڈیل ہوگا تاہم اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بادلوں کے ساتھ ساتھ اچھی ہوا بھی چلے گی، رات کو خنکی ہوگی اور درجہ حرارت کے بڑھنے کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ شہری موسم بہار کے تہوار کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ 6 فروری سے 8 فروری تک پنجاب میں بسنت فیسٹیول منایا جائے۔

اسرائیلی فوج کا غزہ

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے غزہ میں 71 ہزار فلسطینیوں کو شہید کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر فوجی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار مجموعی طور پر درست ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار صرف اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والوں پر مشتمل ہیں جبکہ ملبے تلے دبے لاپتاافراد، بھوک اور بیماری سے ہونے والی اموات اس میں شامل نہیں۔ اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق ہلاکتوں میں عام شہریوں اور جنگجوؤں کے تناسب کے تعین کا تاحال جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل اسرائیل غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کو مسترد کرتا رہا تھا، تاہم اقوام متحدہ ان اعداد و شمار کو قابل اعتماد قرار دیتی رہی ہے۔ یاد رہے غزہ وزارتِ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک 71 ہزار 667 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔

لاکھوں اینڈرائیڈ فونز

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں اینڈرائیڈ فونز میں سیکیورٹی کی سنگین خامیاں موجود ہیں، جو ہیکرز کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ سرٹ کے مطابق یہ خامیاں، جنہیں زیرو ڈے وُلنیریبلٹیز کہا جاتا ہے، پہلے ہی حقیقی حملوں میں استعمال ہو رہی ہیں، ان خامیوں کے ذریعے صارفین کے ذاتی اور حساس ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی، فون ہائی جیک، سسٹم کریش اور خدمات میں خلل جیسے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ پاکستان میں شناختی نظام میں بڑا انقلاب: شہریوں کیلئے جدید سہولیات متعارف اہم سیکیورٹی خامیاں اور متاثرہ ڈیوائسز نیشنل سرٹ نے تین سنگین خامیوں کی نشاندہی کی ہے: ۔ CVE 2025 48633: ہیکرز فون کی میموری سے حساس معلومات چوری کر سکتے ہیں۔ ۔ CVE 2025 48572: ڈیوائس پر مکمل یا اضافی کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ۔ CVE 2025 48631: اینڈرائیڈ ڈیوائسز (ورژن 13 سے 16) ریموٹلی کریش ہو سکتی ہیں۔ یہ خامیاں خاص طور پر اینڈرائیڈ ورژن 13 اور اس سے اوپر کے صارفین کے لیے خطرناک ہیں۔ گوگل پکسل فونز نے دسمبر 2025 کا سیکیورٹی اپڈیٹ حاصل کر لیا ہے، جبکہ سام سنگ اور دیگر اینڈرائیڈ فون ساز کمپنیاں ممکنہ طور پر جنوری 2026 کے آخر تک اپڈیٹس جاری کریں گی۔ جان لیوا نیپا وائرس کیا ہے؟ علامات، علاج اور حفاظتی اقدامات صارفین اور اداروں کے لیے حفاظتی اقدامات نیشنل سرٹ نے صارفین اور اداروں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر دسمبر 2025 کا اینڈرائیڈ سیکیورٹی اپڈیٹ انسٹال کریں اور یقینی بنائیں کہ سیکیورٹی پیچ لیول 2025 12 05 یا اس سے نئے ہوں۔ مزید حفاظتی اقدامات میں شامل ہیں: ۔ غیر مصدقہ تھرڈ پارٹی ایپس سے گریز کرنا ۔ گوگل پلے پروٹیکٹ کو فعال رکھنا ۔ دفاتر میں ڈیوائسز کے اپڈیٹس کو لازمی کرنا ۔ صارفین کو فشنگ اور ہدف شدہ حملوں سے بچاؤ کے لیے آگاہ کرنا سرٹ نے خبردار کیا ہے کہ اپڈیٹس کو ملتوی کرنا صارفین اور نیٹ ورکس کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس

کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس منڈی بہاؤالدین کے علاقے مونہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔ رپورٹس کے مطابق ہزارہ سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی پانچ بوگیاں اس وقت پٹڑی سے اتر گئیں جب ٹرین مونہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچز کی بحالی اور ٹرین کو دوبارہ روانہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متاثرہ بوگیوں کی بحالی کے لیے ریلیف ٹرین لالہ موسیٰ سے روانہ کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجہ پرانا، خراب اور کمزور ریلوے ٹریک بنا۔ انگریز دور میں بچھائی گئی یہ ریلوے لائن طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہے، جس کے باعث اس ٹریک پر آئے روز ایسے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ واقعے کے بعد ریلوے حکام نے ٹریک کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے جبکہ مسافروں کو متبادل سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

ملک کے کئی حصوں میں

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد رہنے کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، چاغی، نوکنڈی اور دالبندین میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کلام میں بھی چند مقامات پر بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش یا برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

گھروں کی تعمیر کے لیے

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی نے تعمیراتی شعبے میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے گھروں کی تعمیر کے لیے جدید روبوٹ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے۔ دبئی میونسپلٹی کے مطابق شہر میں دنیا کا پہلا ایسا رہائشی ویلا تعمیر کیا جائے گا جو مکمل طور پر روبوٹک نظام کے ذریعے بنایا جائے گا، اس مقصد کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے روبوٹس تعمیر کے مختلف مراحل، بشمول ڈھانچے کی تیاری اور دیگر بنیادی کام، خودکار انداز میں انجام دیں گے۔ دبئی میں دنیا کی پہلی سونے سے تیار کی جانے والی سڑک کی تعمیر کا آغاز حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ تعمیراتی شعبے میں جدید روبوٹ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کا عملی مظہر ہوگا۔ منصوبے میں 25 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی ادارے شامل ہیں، جو اپنی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں گے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد تعمیراتی عمل کو زیادہ تیز، محفوظ اور مؤثر بنانا ہے، جبکہ یہ بھی جانچا جائے گا کہ روبوٹس روزمرہ تعمیراتی سرگرمیوں میں کس حد تک کامیابی سے کام کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ پر صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے نیا فیچر متعارف حکام کا مزید کہنا ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا تو مستقبل میں دبئی سمیت دیگر ممالک میں گھروں اور تجارتی عمارتوں کی تعمیر کے لیے روبوٹک ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر اپنایا جا سکتا ہے، جو تعمیراتی دنیا میں ایک نئی سمت متعین کرے گی۔

سانحہ گل پلازہ:

کراچی: سانحہ گل پلازہ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے مزید 12 افراد کی باقیات کی شناخت کرلی گئی۔ سی پی ایل سی ذرائع کے مطابق جاں بحق 12 افراد کی شناخت اینٹی موٹم ڈیٹا اور گل پلازہ میں پروف آف پریزنس سے کی گئی۔ سی پی ایل سی ذرائع نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد سے شاپنگ کیلئے آنے والی فیملی کے 3 افراد کی شناخت ہوئی ہے، اینٹی موٹم ڈیٹا سے عمرنبیل، ان کی اہلیہ ڈاکٹر عائشہ اور بیٹے علی کی باقیات کی شناخت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اینٹی موٹم ڈیٹا سے خضر علی، حیدر علی، عامر علی، ابوبکر، یاسین، صداقت اللہ، یوسف خان، نعمت اللہ اورعبداللہ کی شناخت ہوئی ہے۔ سی پی ایل سی ذرائع نے بتایا کہ شناخت کے بعد جاں بحق 12 افراد کی باقیات لواحقین کے سپرد کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد میں سے اب تک 39 کی شناخت ہوچکی ہے، 20 کی شناخت ڈی این اے، 6 کی چہرہ شناسی اور ایک کی شناختی کارڈ سے کی گئی جب کہ سانحے گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 79 ہے۔

عمران خان بالکل صحت

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معائنے کے لیے اسلام آباد کے پمز اسپتال لے جانے کی تصدیق کردی۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے آنکھوں کے طبی ماہرین نے اڈیالہ میں عمران خان کا معائنہ کیا، ماہرین کی سفارش پر انہیں پمز لے جایا گیا جہاں ان کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور یہ کارروائی 20 منٹ تک تھی۔ انہوں نے بتایا کہ معمول کی طبی کارروائی کے بعد عمران خان کو ضروری ہدایات کے ساتھ پھر اڈیالہ منتقل کردیا گیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دوران طبی کارروائی وہ بالکل مستحکم تھے اور عمران خان بالکل صحت مند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام قیدیوں کو ڈاکٹر تک رسائی دی جاتی ہے اور یہ رولز کے مطابق ہیں لہٰذا عمران خان بالکل صحت مند ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر عمران خان کو پمز اسپتال لے جانے کی خبریں زیر گردش تھیں جس پر حکومت کی طرف سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی تھی۔

بین الاقوامی استحکام

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے اور پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی مسافروں کے لیے محفوظ اور کھلا ملک ہے، امریکاکی جانب سے جاری سفری ہدایت نامہ ڈاؤن اسکیل نہیں بلکہ اپڈیٹ ہے، نئی ٹریول ایڈوائزری میں بعض سابقہ سکیورٹی نکات نکال دیے گئے ہیں، اپڈیٹ کے بعد امریکی شہریوں کے لیے پاکستان کا سفر مزید آسان ہوگیا ہے، پاکستان اور امریکا اس معاملے پر سفارتی ذرائع سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی ویزا پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت اسلام آباد اور واشنگٹن میں جاری ہے، پاکستان کو امید ہے جلد ویزا پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا جائے گا جب کہامریکا کے ساتھ سفارتی روابط اسی مقصد کے لیے جاری ہیں۔ پاکستان نے بورڈ آف پیس میں نیک نیتی کے تحت شمولیت اختیار کی: دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بورڈ آف پیس میں نیک نیتی کے تحت شمولیت اختیار کی، بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم بنانا ہے، بورڈ آف پیس کا دوسرا مقصد غزہ کی تعمیر نو میں معاونت ہے، تیسرا مقصد فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت پر مبنی دیرپا امن کا قیام ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اکیلا نہیں بلکہ7 دیگر مسلم ممالک بھی بورڈ آف پیس میں شامل ہیں، سعودی عرب، مصر، اردن،یو اے ای، انڈونیشیا اور قطر بھی بورڈ آف پیس کا حصہ ہیں، بورڈ آف پیس کا آغاز گزشتہ برس ستمبر میں اجتماعی کوشش کے تحت ہوا، بورڈ آف پیس غزہ اورمسئلہ فلسطین کے لیے امید کی کرن ہے۔ پاکستان نےبین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا: ترجمان انہوں نے کہا کہ 2 برس سےغزہ کےعوام شدید تباہی اور انسانی بحران کا شکار ہیں، اقوام متحدہ کی کوششیں اسرائیلی جارحیت روکنے میں ناکام رہیں، بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری حاصل ہے، بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کا متبادل نہیں بلکہ معاون پلیٹ فارم ہے۔ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے، پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا اور پاکستان نےبین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

فیض حمید کے بھائی

فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف کرپشن کیس اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق انکوائری ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے شروع کی ہے۔ نجف حمید کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے نے چھاپے مارے ہیں۔ نجف حمید سے متعلق تمام متعلقہ اداروں سے تفصیلات بھی مانگ لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نجف حمید کا نام پی آئی این ایل میں بھی شامل کرلیا گیا جبکہ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔ اسلام آباد کی ماتحت عدالت سے نجف حمید کی اراضی اسیکنڈل میں عبوری ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔

ہماری فورسز کی انگلیاں

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فورسز کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ایرانی فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ شفاف جوہری معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ عباس عراقچی نے کہاکہ ایسا جوہری معاہدہ جس میں جوہری ہتھیار نہ ہوں اور جو ایران کے حقوق کو یقینی بنائے، کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ایرانی فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔ اس کے علاوہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر علی شامخانی نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی طرف سے فوجی کارروائی ہوئی تو امریکا،اسرائیل اور ان کے حمایتیوں کو نشانہ بنائیں گے۔ علی شامخانی نے کہا کہ امریکا کی طرف سے محدود حملےکی بات ایک فریب ہے، امریکی حملے کا ایرانی ردعمل فوری، مکمل اور مثالی ہوگا۔ واضح رہے کہ ایران کو دھمکی دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایک بہت بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، وینیزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑے بیڑے کی قیادت عظیم طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کی طرح، یہ بحری بیڑا بھی ضرورت پڑنے پر طاقت، تشدد سے اپنے مشن کو فوری مکمل کرنے کا اہل ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا، امید ہے ایران منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا، کوئی جوہری ہتھیار نہیں، ایسا معاہدہ جو تمام فریقین کے لیے بہتر ہو۔

سانحہ گل پلازہ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔ گورنر سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ 17 جنوری کو گل پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں ناقابل تلافی جانی نقصان ہوا جو ایک انتہائی سنگین اور تشویشناک واقعہ ہے۔ خط میں سانحے کی شفاف، آزادانہ اور قابل اعتماد تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ گورنر سندھ کے مطابق جوڈیشل انکوائری کے ذریعے آگ لگنے کی اصل وجوہات، عمارت میں موجود ممکنہ ریگولیٹری خامیوں اور حفاظتی انتظامات کی صورتحال سامنے آنی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر اس واقعے میں کسی فرد یا ادارے کی غفلت یا قانونی خلاف ورزی ثابت ہو تو ذمہ داروں کی واضح نشاندہی کی جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے نہ صرف احتساب ممکن ہوگا بلکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ گورنر سندھ نے اس امید کا اظہار کیا کہ عدلیہ کی نگرانی میں قائم انکوائری عوام کا اعتماد بحال کرے گی اور قانون کے مطابق انصاف کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھنے کا وعدہ پورا کر دیا ہے اور وہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے ساتھ آخری وقت تک کھڑے رہیں گے۔

پاکستان ریلوے ویگنز ا

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے ویگنز اور کوچز 5 ممالک کو ایکسپورٹ کرنے جا رہا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے نے دسمبر میں 10 ارب روپےکی آمدن حاصل کی جو ایک ریکارڈ ہے، ریکارڈ آمدن حاصل کرنے کیلئے ہم نے مسافروں کو سہولت فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ مال گاڑیوں میں ہم نے شراکت داروں کو شامل کیا، کنٹینر، کوئلہ یا فاسفیٹ کی آج مال گاڑیوں کے ذریعے سپلائی کی جا رہی ہے۔ حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ریلوے ویگنز اورکوچز 5 ممالک کو ایکسپورٹ کرنے جا رہی ہے، ہم چلی، ارجنٹینا، سری لنکا، بنگلا دیش اور نیپال کو ریلوے کی کوچز اور ویگن ایکسپورٹ کرنے جا رہے ہیں، اس ہفتے ان 5 ممالک کے سفیروں کو وزارت میں پریزنٹیشن دی جائے گی۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ہم اپنی کوالٹی کے حوالے سے سفیروں کو آگاہ کریں گے اور باقی دنیا سے کم قیمت پر کوچز اور ویگنز ان ممالک کو فراہم کریں گے۔

پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن

پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن کے لیے کھلاڑیوں کی گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹگریز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مختلف فرنچائزز نے متعدد مقامی کھلاڑیوں کو ریٹینشن یا آکشن کے لیے ان کیٹگریز میں شامل کیا ہے۔ گولڈ کیٹگری میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے یا آکشن پول میں رکھا گیا ہے، جبکہ سلور کیٹگری میں 16 مقامی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایمرجنگ کیٹگری میں 14 کھلاڑیوں کو ریٹین یا آکشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ سلور کیٹگری میں ملتان سلطانز کے یاسر خان، عامر برکی، محمد جنید، ہمایوں الطاف، علی عمران اور عبید شاہ شامل ہیں۔ لاہور قلندرز کی جانب سے محمد اخلاق، محمد نعیم اور عازب کو سلور کیٹگری میں رکھا گیا ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد فائق اور حنین شاہ بھی اسی کیٹگری کا حصہ ہوں گے۔ پی ایس ایل پلیئرز آکشن ، سلور اور کیٹگریز رینیو کر دی گئی پشاور زلمی کے عارف یعقوب اور مہران ممتاز، کراچی کنگز کے مرزا معمون اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علی ماجد کو بھی سلور کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ ایمرجنگ کیٹگری میں 14 کھلاڑیوں کو ریٹینشن یا ریلیز کے لیے رکھا گیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے سعد مسعود، محمد شہزاد اور غازی غوری، کراچی کنگز کے ریاض اللہ، فواد علی اور سعد بیگ اس کیٹگری میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پشاور زلمی کے معاذ صداقت، عبداللہ فضل اور علی رضا، ملتان سلطانز کے شاہد عزیر اور محمد ذوالفقار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد ذیشان اور شامل حسین جبکہ لاہور قلندرز کے مومن قمر بھی ایمرجنگ کیٹگری کا حصہ ہوں گے۔

قیامت قریب تر ہے

دنیا تیزی سے تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے اور جوہری ماہرین نے واضح الفاظ میں خبردار کر دیا ہے کہ انسانیت اب قیامت سے صرف چند لمحوں کی دوری پر ہے۔ غیر منافع بخش ادارے Bulletin of the Atomic Scientists کے مطابق سال 2026 کے لیے ڈومز ڈے کلاک کو آدھی رات سے محض 85 سیکنڈ پہلے پر سیٹ کر دیا گیا ہے، جو عالمی تباہی کی انتہائی خطرناک سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ ادارے کے سائنس اینڈ سیکیورٹی بورڈ (SASB) کا کہنا ہے کہ جوہری جنگ، اسلحے کی نئی دوڑ اور خلا میں عسکری منصوبے دنیا کو ایک ایسے موڑ پر لے آئے ہیں جہاں سے واپسی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق مزید تباہ کن جوہری ہتھیار تیار کیے جا رہے ہیں اور عالمی طاقتیں ایک بار پھر خطرناک مقابلے میں الجھ چکی ہیں۔ SASB کے ایک رکن نے خصوصی طور پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ’گولڈن ڈوم‘ منصوبے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلا میں ہتھیار رکھنے کا یہ تصور دنیا کو خلائی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے کے نتیجے میں روس اور چین کی جانب سے سخت ردِعمل متوقع ہے، جس سے عالمی سلامتی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ٹرمپ کی ایران پر قیامت برپا کرنے کی دھمکی جوہری ماہرین نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ اگر روس اور امریکا کے درمیان اسلحہ سازی سے متعلق معاہدے ختم ہو گئے تو دونوں ممالک کھل کر جوہری ہتھیار جمع کرنا شروع کر دیں گے، جو پوری انسانیت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی رہنماؤں نے فوری اور سنجیدہ فیصلے نہ کیے تو ڈومز ڈے کلاک کی سوئیاں آدھی رات پر پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکے گا — اور پھر قیامت محض ایک استعارہ نہیں رہے گی۔

بھارتی طیارہ تباہ

بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بدھ کے روز ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے، بھارتی ٹی وی چینلز نے اطلاع دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجیت پوار کا چارٹر طیارہ ممبئی سے روانہ ہوا تھا اور دورانِ پرواز تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا کہ ریاست کے شہر بارامتی کے قریب کھلے میدان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں حادثے کے بعد طیارے کا ملبہ جلتا ہوا دکھایا گیا، جب کہ جائے حادثہ سے دھویں کے گھنے بادل اٹھتے نظر آئے۔ طیارے کا ملبہ وسیع علاقے میں بکھرا ہوا تھا۔ ابھی تک حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات سے متعلق باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ زمین سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا تھا۔ حادثے کی خبر سامنے آنے کے بعد مہاراشٹر اور بھارت بھر میں سیاسی حلقوں میں گہرے صدمے کا اظہار کیا جا رہا ہے، جب کہ سکیورٹی اور امدادی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

آمدہ رمضان میں روزے

رمضان المبارک 2026 کے دوران دنیا کے مختلف حصوں میں روزے کے دورانیے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جو موسم اور جغرافیائی محلِ وقوع کے باعث ایک ملک سے دوسرے ملک میں مختلف ہوں گی۔ پاکستان میں رمضان المبارک کے دوران روزے کا دورانیہ تقریباً 13 سے ساڑھے 13 گھنٹے کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ماہِ رمضان کے آغاز پر روزہ تقریباً 13 گھنٹے کا ہوگا، جو مہینے کے اختتام تک بتدریج بڑھ کر ساڑھے 13 گھنٹے تک پہنچ سکتا ہے۔ دیگر مسلم ممالک میں بھی رمضان 2026 کے دوران روزے کے اوقات مختلف ہوں گے۔ ابتدائی دنوں میں کئی ممالک میں روزے کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے رہنے کا امکان ہے، جو ماہ کے آخر تک بڑھ کر 13 گھنٹے تک جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چونکہ رمضان 2026 موسمِ سرما کے اختتام اور شمالی نصف کرے میں بہار کے آغاز کے قریب آئے گا، اس لیے دن کی روشنی کے اوقات پورے مہینے میں بتدریج بڑھتے جائیں گے، جس کے باعث رمضان کے آخری ایام میں روزے نسبتاً طویل ہوں گے۔ روزے کے دورانیے میں ملکوں کے درمیان فرق کی بنیادی وجہ جغرافیہ ہے۔ خطِ استوا کے قریب واقع ممالک میں دن اور رات کے اوقات نسبتاً متوازن رہتے ہیں، جب کہ شمالی یا جنوبی عرضِ بلد والے علاقوں میں موسمی تبدیلیاں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے بیشتر مسلم اکثریتی ممالک میں رمضان کے آغاز پر دن نسبتاً چھوٹے ہوں گے اور روزے کا دورانیہ آہستہ آہستہ بڑھے گا۔ مصر میں روزے کا وقت تقریباً 12 گھنٹے 40 منٹ سے شروع ہو کر ماہ کے اختتام تک 13 گھنٹے تک پہنچنے کی توقع ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان سمیت خلیجی ریاستوں میں بھی روزے کا دورانیہ عمومی طور پر 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم مختلف شہروں میں غروبِ آفتاب کے اوقات کے باعث معمولی فرق ہو سکتا ہے۔ شمالی افریقہ کے ممالک مراکش، الجزائر اور تیونس میں بھی طول البلد اور مقامی غروبِ آفتاب کے اوقات کے باعث روزے کے دورانیے میں ہلکا سا فرق متوقع ہے۔ یورپ میں، خاص طور پر برطانیہ، جرمنی اور اسکینڈینیویا کے ممالک میں بلند عرضِ بلد کی وجہ سے مسلمان نسبتاً طویل روزے رکھیں گے، جو مشرق وسطیٰ کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہوں گے، اگرچہ 2026 میں یہ دورانیہ انتہائی طویل نہیں ہوگا۔ امریکا کے شہر نیویارک میں رمضان کے آغاز پر روزے کا دورانیہ تقریباً ساڑھے 12 گھنٹے رہنے کا امکان ہے، جو مارچ کے اوائل میں بڑھ کر 13 گھنٹے یا اس سے کچھ زیادہ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک 2026 کی تاریخ کا حتمی اعلان چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات میں اکتوبر 2025 میں کیے گئے فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان کا آغاز 19 فروری 2026 کو متوقع ہے، تاہم سعودی عرب میں 29 شعبان کو رویتِ ہلال کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

صدر زرداری سے ابوظبی پورٹس

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ابوظبی پورٹس گروپ کے حکام کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں ابوظبی پورٹس کی سرمایہ کاری، کراچی پورٹ کی توسیع، اور بندرگاہوں کے جدید انفراسٹرکچر پر بات چیت کی گئی۔ صدر زرداری سے ابوظبی پورٹس گروپ کی ملاقات کے موقع پر کراچی پورٹ کی توسیع میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ دونوں برادر ممالک نے بندرگاہوں کے جدید انفراسٹرکچر پر زور دیا، ساتھ ہی بندرگاہوں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بات چیت ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے ابوظبی پورٹس کے کردار کو سراہا اور دارالحکومت اسلام آباد میں ابوظہبی پورٹس کے دفتر کا خیرمقدم کیا۔ دونوں وفود کے درمیان گفتگو میں پاکستان میں ابوظبی پورٹس کی سرمایہ کاری پربات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے بحری تجارت بڑھانے کیلئےشراکت داری پر اتفاق کیا۔

ججزبھی نااہل ہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی انسانی حقوق کےلیے سرگرم وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے خلاف وکیلوں کی ہڑتال پر برس پڑے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ وکلا کی ہڑتال ہے ، اسی لیے وکیل پیش نہیں ہوئے، وکلا کی ہڑتال کِس وجہ سے ہے؟ جسٹس محسن کے سوال پر بیرسٹرخوش بخت نے بتایا کہ ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کےخلاف ہڑتال ہے۔ جسٹس محسن نے ریمارکس دیے کہ وہ جن کوخود گرفتارکرایا ہے؟خود جیل بھجواتے ہیں، پھر ہڑتال کردیتے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ کتنی اچھی ہماری بارہے،میڈل ملنا چاہیے، ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں، بار تو دونوں وکلا کو خود جیل چھوڑ کر آئی ہے،بغیرقانون کے جج نے کمال کا فیصلہ دے دیا ہے۔

کراچی: ڈاکو پیٹرول پمپ

کراچی میں ڈاکو ایک پیٹرول پمپ سے لاکھوں روپے روٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی سنگرچورنگی کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کی۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکوپیٹرول پمپ سے 33 لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے، واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کیشیئر بینک میں رقم جمع کروانے کے لیے نکلا تھا جس کے ساتھ سکیورٹی گارڈ موجود نہیں تھا۔

مالکی دوبارہ وزیر اعظم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ نوری المالکی دوبارہ عراق کے وزیر اعظم بنے تو امریکا عراق کی کوئی مدد نہیں کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عراق اگر نوری المالکی کو دوبارہ وزیراعظم بناتا ہے تو یہ بہت غلط فیصلہ ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ نوری المالکی وزیراعظم منتخب ہوئے تو امریکا عراق کی کوئی مدد نہیں کرے گا، المالکی کے دور میں عراق غربت اور بےامنی میں ڈوب گیا تھا، امریکی مدد کے بغیر عراق کی کامیابی، خوشحالی اور آزادی کا صفر امکان ہے۔ واضح رہے کہ عراق میں شیعہ سیاسی اتحاد نےنوری المالکی کوگزشتہ ہفتے وزیراعظم نامزدکیا تھا۔ نوری المالکی 2006 سے 2014 تک دو مرتبہ عراق کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، نوری المالکی کے دور میں فرقہ وارانہ تشدد، سیاسی حریفوں سے کشیدگی اور امریکا سے تناؤ میں اضافہ ہوا۔

برطانوی وزیراعظم کاروباری

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 2018 کے بعد کسی بھی برطانوی وزیراعظم کا یہ پہلا دورۂ چین ہے،کیئر اسٹارمر کی چین کے صدر شی جن پنگ سے جمعرات کو ملاقات متوقع ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 60 کاروباری اور ثقافتی شخصیات بھی برطانوی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ بر طانوی حکومت کے مطابق چین کے ساتھ معاشی تعلقات پربات ہوگی، اس کے علاوہ انسانی حقوق اور سائبرسکیورٹی کے معاملات بھی مذاکرات کاحصہ ہوں گے۔

ٹرمپ نے امیگریشن اہلکاروں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست منی سوٹا میں امیگریشن انفورسمنٹ اہلکاروں کے ہاتھوں قتل شہری کو ہی اپنی موت کا ذمہ دار ٹہرادیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن اینڈ کسٹمز اہلکاروں کیخلاف مظاہرے میں شامل آئی سی یو نرس الیکس پریٹی پر ہی تنقید کی اور لائسنس والی پستول رکھنے والے کو ہی قصور وار ٹہرا دیا۔ امریکی صدر نے واقعے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکس پریٹی کو اسلحہ نہیں رکھنا چاہیے تھا، کشیدگی میں کچھ کمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا کے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے ریاست منی سوٹا میں چھاپے کے دوران میل نرس کے علاوہ ایک خاتون کو بھی سر پر گولی مارکر ہلاک کر دیا تھا۔

اندرون لاہور کی 300 سے

لاہور: والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون لاہور کی 300 سے زائد عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔ والڈ سٹی اتھارٹی نے پتنگ بازی کی اجازت کے خلاف درخواست میں رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی، جس میں بتایا گیا ہے کہ بسنت سے قبل اندرون لاہور کی خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اندرون لاہور کی 346 خستہ حال عمارتوں میں سے 183 عمارتیں ناقابل مرمت قرار دی گئی ہیں جبکہ انتہائی خستہ حال 92 عمارتیں خالی کروا لی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 254 خطرناک عمارتیں تاحال آباد ہیں جو خطرےکے باوجود خالی نہیں کرائی جا سکیں، آباد عمارتوں میں103 عمارتیں ناقابل مرمت اور 151 قابل مرمت قرار پائی ہیں جبکہ خالی کرائی گئی عمارتوں میں 80 عمارتیں قابل مسمار اور 12 قابل مرمت قرار دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خطرناک عمارتوں کی چھتیں بسنت سرگرمیوں کے لیے غیرمحفوظ ہیں، جس کیلئے والڈسٹی اتھارٹی کے وارننگ نوٹسز اور آگاہی بینرز آویزاں کیےجا رہے ہیں۔

فری سوشل میڈیا کا دور ختم

دنیا کی بڑی ٹیک کمپنی میٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کے لئے پریمیم سبسکرپشن ماڈل متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایپس کے بنیادی فیچرز کو مفت رکھے گا، لیکن پریمیم سبسکرپشنز کے ذریعے صارفین کو اضافی خصوصیات، بہتر کنٹرولز اور اے آئی کی طاقت تک رسائی فراہم کرے گا۔ ان منصوبوں میں ہر ایپ کے لیے الگ سبسکرپشن کے آپشنز شامل ہیں جو لوگوں کے استعمال کے طریقے کے مطابق ہوں گے۔ نادرا نے پاکستان کے پہلے بَگ باؤنٹی چیلنج کا آغاز کر دیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام کے ادا شدہ ورژن میں کچھ فیچرز شامل ہو سکتے ہیں جیسے لامحدود آڈینس لسٹس، غیر ملنے والے فالوورز کی رسائی، گمنام اسٹوری ویوئنگ اور زیادہ کنٹرول آپشنز، جو عام طور پر پاور صارفین تیسرے فریق کے اوزاروں کے ذریعے حاصل کرتے ہیں۔ میٹا واٹس ایپ اور فیس بک کے لیے بھی پریمیم ٹولز کو آزمانے کا سوچ رہا ہے، جن میں اطلاعاتی پرائیویسی ٹولز، بہتر میسج آرگنائزیشن، اے آئی سپورٹڈ جوابات اور بزنس فیچرز جیسی سہولیات شامل ہو سکتی ہیں۔ مزید براں، کمپنی نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھا دی ہے، جس میں اے آئی ایجنٹ کی خریداری بھی شامل ہے، اور اسی ٹیکنالوجی کو سبسکرپشن میں اضافی فیچرز کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ میٹا کا کہنا ہے کہ یہ نئے ادا شدہ منصوبے عام صارف، پاور صارف اور چھوٹے کاروباروں کو بہتر تجربات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، خاص طور پر EU (یورپی یونین) جیسے علاقوں میں جہاں ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ اور پرائیویسی قوانین اشتہار پر مبنی ماڈل کو محدود کر رہے ہیں۔ پہاڑوں کی طرف چلتے پینگوئن کی ویڈیو کیوں وائرل ہو رہی ہے؟ کمپنی نے بتایا ہے کہ سبسکرپشن ٹیسٹنگ آہستہ آہستہ مختلف مارکیٹس میں شروع کی جائے گی، صارفین کی رائے کے مطابق فیچرز کو بہتر بنایا جائے گا، لیکن قیمتوں اور سرکاری لانچ کی تاریخ ابھی تک واضح نہیں کی گئی۔

بھارت میں مہلک وائرس پھیلنے لگا

بھارت میں مہلک نیپا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے کم از کم 5 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے احتیاطی تدابیر کے تحت 100 افراد کو قرنطینہ میں منتقل کر دیا ہے۔ نیپا وائرس ایک خطرناک متعدی بیماری ہے جو سانس کی شدید تکالیف اور جان لیوا دماغی سوزش (انسیفلائٹس) کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے، جب کہ انسان سے انسان میں منتقلی بھی ممکن ہے۔ صورتحال کے پیش نظر بھارت کے ہمسایہ ممالک نے بھی حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں۔ تھائی لینڈ، نیپال اور تائیوان سمیت کئی ممالک میں خاص طور پر ایئرپورٹس پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے تاکہ ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق نیپا وائرس کے لیے تاحال کوئی مخصوص علاج یا ویکسین دستیاب نہیں، جب کہ مریضوں کو صرف معاون طبی سہولتیں (Supportive Care) فراہم کی جاتی ہیں۔ نیپا وائرس کی علامات بخار، سر درد، جسم میں درد، گلے میں درد، قے، چکر آنا، غنودگی، ذہنی الجھن یا بے ہوشی، دماغی کیفیت میں تبدیلی، دورے (Seizures)، دماغ کی سوزش (Encephalitis، کوما (شدید کیسز میں 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر)، اورسانس لینے میں دشواری۔ نیپا وائرس کیسے پھیلتا ہے؟ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے جس کی بڑی وجہ متاثرہ چمگادڑوں سے انسانی رابطہ یا ان کی آلودہ خوراک کا استعمال ہے۔ یہ انسان سے انسان میں جسمانی رطوبتوں یعنی لعاب، پیشاب، خون، اور سانس کی رطوبت کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔ اس کا علاج کیا ہے؟ نیپا وائرس کا کوئی مخصوص علاج یا ویکسین موجود نہیں، مریضوں کو صرف علامات کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

سائنسدانوں نے اے آئی کی

سائنسدانوں نے اے آئی کی مدد سے ایسا نیا وائرس تیار کیا ہے جو اس سے پہلے کبھی موجود نہیں تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت لیبارٹری میں زندگی کی تخلیق کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس وائرس کو Evo–Φ2147 کا نام دیا گیا ہے اور اسے مکمل طور پر نئے سرے سے تخلیق کیا گیا ہے۔ صرف 11 جینز پر مشتمل یہ وائرس زندگی کی انتہائی سادہ شکلوں میں شمار ہوتا ہے، جبکہ انسانی جینوم میں تقریباً 200,000 جینز پائے جاتے ہیں۔ فری سوشل میڈیا کا دور ختم؟ میٹا نے سبسکرپشن ماڈل پیش کر دیا یہ وائرس خاص طور پر ایس کولی (E. Coli) بیکٹیریا کو ختم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ تحقیق کے دوران اے آئی ٹول Evo2 کی مدد سے 285 نئے وائرس بنائے گئے، جن میں سے 16 وائرس مؤثر ثابت ہوئے، جبکہ سب سے کامیاب وائرس قدرتی اقسام کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ تیز تھے۔ تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی کے ذریعے تیار کیے گئے ایسے وائرس مستقبل میں ممکنہ خطرات بھی پیدا کر سکتے ہیں۔ پہاڑوں کی طرف چلتے پینگوئن کی ویڈیو کیوں وائرل ہو رہی ہے؟ یہ تحقیق برطانوی سائنسدان ڈاکٹر ایڈریان وولفسن کی قیادت میں اسٹارٹ اپ جینیرو نے کی ہے۔ ڈاکٹر وولفسن کے مطابق اب قدرتی ارتقا کے ساتھ ساتھ اے آئی پر مبنی جینوم ڈیزائن بھی زندگی کے ارتقائی عمل کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔

سندھ کے معروف تفریحی

سندھ کے معروف تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر موسمِ سرما کی پہلی برفباری ہو گئی، جس کے باعث علاقے میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ ضلع دادو میں کیرتھر کے پہاڑی سلسلے کے دامن میں سندھ اور بلوچستان کی سرحدی پٹی پر واقع گورکھ ہل اسٹیشن پر برف پڑنے کے بعد قدرتی مناظر سحر انگیز ہو گئے، جبکہ سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کے بعد گورکھ ہل اسٹیشن پر درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، جس کے باعث شدید سردی کا راج ہے۔ واضح رہے کہ گورکھ ہل اسٹیشن وادیٔ مہران کا واحد بلند ترین، سرد ترین اور پرفضا تفریحی مقام ہے، جہاں کئی برسوں بعد موسمِ سرما میں برفباری ہوئی ہے، جو سیاحوں کے لیے خاص کشش رکھتی ہے۔

نادرا نے پاکستان کے پہل

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان میں پہلے بَگ باؤنٹی چیلنج کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس مقابلے میں طلبہ اور سائبر سیکیورٹی ماہرین مختلف ٹیموں کی شکل میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس دوران شرکاء کو سائبر سیکیورٹی کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنے اور ان کا تجزیاتی جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔ پہاڑوں کی طرف چلتے پینگوئن کی ویڈیو کیوں وائرل ہو رہی ہے؟ رپورٹس کے مطابق، بگ باؤنٹی چیلنج کا مقصد جدید سائبر سیکیورٹی کی مہارت کو فروغ دینا اور ساتھ ہی قومی ڈیجیٹل شناختی نظام پر شہریوں کے اعتماد کو مضبوط کرنا ہے۔ علاقائی سطح پر مقابلے 27 جنوری سے مختلف شہروں میں شروع ہوں گے، جن میں صوابی، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ شامل ہیں۔ فیس بک، انسٹاگرام اور جی میل کے 149 ملین اکاؤنٹس کا ڈیٹا لیک بَگ باؤنٹی چیلنج 2026 کی اختتامی تقریب نادرا ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جس کی حتمی تاریخ بعد میں متعین کی جائے گی۔

بسنت 2026؛ امن و امان

بسنت 2026 کے موقع پر صوبائی حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اہم فیصلے کر لیے۔ پتنگوں پر مذہبی، سیاسی اور قومی نوعیت کی علامات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ صوبے بھر میں 30 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 کے تحت جاری کردہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ اس حکم نامے کے تحت لاہور میں 6 سے 8 فروری 2026 تک صرف سادہ یک رنگی یا کثیر رنگی پتنگیں اڑانے کی اجازت ہو گی۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت پنجاب نے لاہور میں محدود پیمانے پر اور طے شدہ ضابطوں کے تحت بسنت منانے کی اجازت دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے صوبائی حکومت کی منظوری سے پنجاب پتنگ بازی ایکٹ 2025 کی دفعہ 6(1) کے تحت 6 سے 8 فروری 2026 تک لاہور کی ضلعی حدود میں پتنگ بازی کی اجازت کا نوٹیفکیشن 29 دسمبر 2025 کو جاری کیا تھا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق محکمہ اطلاعات و ثقافت کو بھی عوامی آگاہی کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو بسنت سے متعلق قوانین اور پابندیوں سے آگاہ رکھا جا سکے۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بسنت کی روایت کو بحال رکھتے ہوئے شہریوں کے تحفظ، قانون کی عملداری اور فرقہ وارانہ و سیاسی حساسیت کے پیش نظر امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے اسکولوں میں اے آئی کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے تعلیمی نظام میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اور کام کے طریقہ کار کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اصلاحات اور مؤثر پالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امپاورنگ پنجاب ود اے آئی کے عنوان سے منعقدہ آفیشل ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا، جس میں صوبائی وزرا، پنجاب کابینہ کے ارکان اور گوگل کی ٹیم نے شرکت کی، ورکشاپ کے دوران پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ورکشاپ میں کابینہ کے ارکان کو گوگل کے جدید اے آئی ٹول ”جیمنائی“ کے مفید اور ذمہ دارانہ استعمال پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں آپریشنل پالیسی سازی، شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر سرکاری امور میں اے آئی کی معاونت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اے آئی ٹولز کا ذمہ داری سے استعمال مثبت اور پائیدار تبدیلیاں لا سکتا ہے اور پنجاب حکومت ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گوگل فار ایجوکیشن کے پلیٹ فارم پر پنجاب بھر میں 3 ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ مکمل کی جا چکی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 3 لاکھ سے زائد طلبہ کی اسٹوڈنٹ آئی ڈیز قائم کی گئی ہیں جبکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 2 لاکھ طلبہ اور 2 ہزار اساتذہ کو جدید ڈیجیٹل ٹریننگ دی گئی ہے۔ وزیراعظم بھی اگر غیر قانونی احکامات دیں تو سول سرونٹس ماننے کے پابند نہیں، سپریم کورٹ ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لیے 10 میڈیا آرگنائزیشنز کے تحت ایک ہزار اسکالر شپس فراہم کرنے کی بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گوگل ٹیم نے لاہور کی تاریخی اور ثقافتی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور جیسا شہر دنیا میں کہیں اور نہیں دیکھا، یہ تاریخ اور ثقافت کا حسین امتزاج ہے۔

این ڈی ایم اے کا ملک

این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں کیلئے لینڈ سلائیڈنگ کا پیشگی الرٹ جاری کردیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے آئندہ 2روز تک متوقع بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ امریکا میں برفانی طوفان،اثرکب تک برقرار رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے،دیر، سوات، کالام، کاغان، چترال، کوہستان، شانگلہ ، ایبٹ آ باداور مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈ نگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔مری، گلیات، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، غزر، شگر، باغ، مظفرآباد میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بھی بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ ہے،کوئٹہ، زیارت،پشین، چمن،قلعہ عبداللہ، نوشکی ،ہرنائی، اور ژوب میں لینڈ سلائیڈ نگ کا خطرہ ہے۔ قلعہ سیف اللہ، قلات، مستونگ، آواران، پنجگوراور خضدار میں بھی لینڈ سلائیڈ نگ کا خطرہ ہے،قراقرم ہائی وے اور بابوسر روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ شدید موسمی صورتحال، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ایڈوائزری جاری کر دی کاغان ناران رابطہ سڑک پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک روانی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، پہاڑی علاقوں میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متا ثر ہونے کا خدشہ ہے۔ عوام برفباری اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں،سڑکوں کی بندش کی صورت میں ملبہ ہٹانے والی مشینری اور ریسپانس ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شکارپور کے قریب ریلوے

شکارپور: سندھ کے ضلع شکارپور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق شکارپور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں، تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے سروس میں عارضی خلل آیا ہے۔ اور متاثرہ ٹریک کی فوری مرمت کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اندرونی تقسیم کا شکار، کسی احتجاج سے حکومت کو خطرہ نہیں، خواجہ آصف حکام نے شہریوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریلوے سروس کے حوالے سے اپ ڈیٹس لیتے رہیں

8 فروری کے احتجاج کی

اسلام آباد میں سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے واضح کیا ہے کہ 8 فروری کے احتجاج کی کال کسی صورت واپس نہیں لی جائے گی۔ محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ ملک میں آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی اوردباؤ کے باوجود پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اپوزیشن لیڈرز نے کہا کہ حالات کے پیش نظرجیل بھرو تحریک شروع کرنے کا امکان بھی موجود ہے، ابھی یہ تحریک اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے اورآگے مزید مراحل باقی ہیں، جن کیلئے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔ 8 فروری کو قوم باہر نکلے، یہ ووٹ، جمہوریت اور آزادی کی جنگ ہے، سلمان اکرم راجہ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق اور آئین کی بالادستی کیلئے آواز بلند کرنا ناگزیرہوچکا ہے، ملک میں جمہوری اقدارکو مضبوط بنانے کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے گا اورعوام کواس جدوجہد میں ساتھ لے کرچلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں خاموشی اختیار کرنا ممکن نہیں، یہ صرف آغاز ہے اور آنے والے دنوں میں تحریک مزید وسعت اختیار کرے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لئے متحد ہو کر اپنا کردارادا کریں۔

صوابی میں بیک وقت پیدا ہونے

صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیک وقت پیدا ہونے والے پانچ نومولود بچے پانچ روز بعد انتقال کر گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق یہ بچے قبل ازوقت پیدا ہوئے تھے اورانہیں فوری طور پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا، پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل تھیں۔ بچوں کے والد محمد نوید ولد نصیر محمد کا تعلق زیدہ صوابی کے محلہ منصور خیل سے بتایا گیا ہے واقعے کے بعد علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی ہے اور اہلِ علاقہ نے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ گل پلازہ، چھوٹی سے غفلت، المناک سانحے کی وجہ بن گئی اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی پیدائش کے بعد ان میں شدید طبی پیچیدگیاں سامنے آئیں، جس کے باعث چار بچوں کو این آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔ انچارج این آئی سی یو کی نگرانی میں بچوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی گئیں، تاہم کمزوری اور دیگر پیچیدگیوں کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طبی عملے نے بچوں کو بچانے کی ہرممکن کوشش کی، لیکن قبل از وقت پیدائش کے باعث ان کی حالت نہ سنبھل سکی، واقعے پرضلعی انتظامیہ اور صحت کے حکام نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ملک میں تیز ہواؤں اور گرج

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، مری میں وقفے وقفے سے بارش اور مزید برفباری کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مالاکنڈ اور مردان میں مزید بارش کا امکان ہے۔ کوہاٹ، کُرم، خیبر، ہنگو، پارا چنار، باجوڑ، بنوں، لکی مروت، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں وقفے وقفے سے بارش و برفباری کی توقع ہے، چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام میں شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں برفباری کی توقع ہے جبکہ نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی اور لورالائی میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں شدید برفباری اور مشکلات کے باوجود پاک فوج ریلوے ٹریکس کی نگرانی پر مامور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری کا امکان ہے، استور اور سکردو میں تیز بارش اور مزید برفباری کی توقع ہے۔

کافی پینے کی عادت آپ کی

کافی کا ایک کپ دن کی شروعات کا لازمی جز سمجھا جاتا ہے، مگر ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ یہ معمولی عادت آپ کی ادویات کی تاثیر پر غیر متوقع انداز میں اثر ڈال سکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق چاہے یہ سردی اور فلو کی دوائیں، تھائیرائیڈ ہارمون کی سپلیمنٹس، دل کی دوائیں یا ذہنی صحت کی ادویات ہوں، کافی کے ساتھ لینا ان کے اثر کو کم یا سائیڈ ایفیکٹس کو بڑھا سکتا ہے۔ کافی میں موجود کیفین جسم میں مختلف طریقوں سے ادویات کے ساتھ تعامل کرتی ہے، جس سے دواؤں کی تاثیر متاثر ہو سکتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے کا آسان اور قدرتی طریقہ 1) سردی اور فلو کی دوائیں: کافی میں کیفین اعصاب کے نظام کو متحرک کرتی ہے، جبکہ کچھ سردی اور فلو کی دوائیں بھی اسی طرح کام کرتی ہیں۔ دونوں ایک ساتھ لینے سے دل کی دھڑکن تیز ہونا، بے چینی، نیند نہ آنا اور سر درد جیسے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ 2) تھائیرائیڈ کی دوائیں: تھائیرائیڈ کی کمی کو پورا کرنے والی دوائیں جیسے لیوو تھائروکسین (Levothyroxine) کافی کے اثر سے مکمل طور پر جذب نہیں ہو پاتیں، جس سے دوا کا مطلوبہ اثر کم ہو سکتا ہے۔ 3) ذہنی صحت کی ادویات: کافی اور اینٹی ڈپریسنٹس کی ادویات کو ایک ساتھ لینے سے دوا کے جذب اور اثر پر فرق پڑ سکتا ہے۔ 4) درد دور کرنے والی دوائیں: پین کلرز جیسے اسپرین یا پیراسیٹامول میں کیفین پہلے سے شامل ہو سکتی ہے، کافی کے ساتھ لینے سے معدے میں جلن یا خون بہنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ 5) دل کی دوائیں: کافی عارضی طور پر بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن بڑھا سکتی ہے، جس سے دل یا بلڈ پریشر کی دوائیں اپنے مطلوبہ اثر میں کمی کر سکتی ہیں۔ پلاسٹک کی بوتل سے پانی پینے کے حیرت انگیز اور خطرناک نقصانات ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر آپ کو نہیں معلوم کہ کافی اور آپ کی دوائیں ایک ساتھ کس طرح اثر ڈالیں گی تو اپنے ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے مشورہ ضرور کریں۔ اس طرح آپ روزمرہ کی کافی کا لطف بغیر کسی نقصان کے جاری رکھ سکتے ہیں۔

امریکا کی متعدد ریاستیں

امریکی حکام نے شدید برفانی طوفان کے پیش نظر مختلف ریاستوں میں اسٹورم وارننگ جاری کر دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملک کی 37 ریاستوں میں تقریباً 19 کروڑ افراد کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ خراب موسمی حالات کے باعث 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مڈویسٹ، مڈ اٹلانٹک اور نیو میکسیکو سے ٹینیسی ویلی تک شدید برفباری، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفانی موسم کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو چکے ہیں جبکہ نیوجرسی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق لوزیانا اور جنوب مشرقی ٹیکساس کے متعدد علاقوں میں آئس اسٹورم وارننگ نافذ ہے، جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور حادثات کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ انڈیانا میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی آپریشن سینٹر کو فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ کولمبس میں گزشتہ دو دہائیوں کی شدید ترین برفباری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، حفاظتی ہدایات پر عمل اور ہنگامی صورتِ حال میں مقامی اداروں سے رابطے کی ہدایت کی ہے جبکہ ریسکیو اور ایمرجنسی ادارے الرٹ رہتے ہوئے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکا میں پاکستان کی شاندار

واشنگٹن میں پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی پر بین الاقوامی جریدہ دی ڈپلومیٹ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا۔ پاکستان کی اسٹریٹجک سمجھداری، واشنگٹن میں خود کو دوبارہ ناگزیر اور قابل اعتماد شراکت دار ثابت کر دیا، پاکستان نے مضبوط سفارتکاری سے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی۔ امریکا کی متعدد ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں، 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ نے بھی پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، دی ڈپلومیٹ کے مطابق پاکستان نے اسٹریٹجک سمجھداری اور مؤثر سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو ایک نئی سمت دی ہے، جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ دی ڈپلومیٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مئی 2025 کے پاک بھارت تنازعے کے دوران بھارت نے امریکی ثالثی کے دعوے کو مسترد کیا تاہم پاکستان نے اس بحران کو سفارتی موقع میں بدلتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کردار کو سراہا۔ اس مثبت طرزِ عمل کے نتیجے میں پاک امریکا تعلقات میں نمایاں بہتری آئی۔ جریدے کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا جبکہ ستمبر 2025 میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف نے بھی وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔ ان ملاقاتوں کے دوران صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کے درمیان گفتگو محض سیکیورٹی تک محدود نہ رہی بلکہ تجارت اور سرمایہ کاری جیسے اہم شعبوں تک پھیل گئی۔ دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ کے مطابق اس کے برعکس بھارت جو کبھی امریکا کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا تھا، اس وقت سفارتی تنہائی کا شکار ہے۔ امریکا اور بھارت کے تعلقات گہری منجمد کیفیت میں داخل ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں نہ تو بھارت کو کواڈ سمٹ کی میزبانی ملی، نہ صدر ٹرمپ کا دورہ نصیب ہوا اور نہ ہی کوئی تجارتی ریلیف حاصل ہو سکا، تجارتی معاہدہ نہ ہونے پر امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف بھی عائد کر دیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور ان کے قریبی مشیروں میں بھارتی حکومت کے رویے پر شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔ اس کے برعکس پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشتگردی تعاون بحال ہوا ہے، جس سے پاک امریکا تعلقات کے ایک پرانے اور اہم ستون کو نئی زندگی ملی ہے۔ امریکا نے بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر کے پاکستان کے مؤقف کی تائید بھی کی ہے۔ خاتون کی رضامندی کے بغیر طلاق کو خلع میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ دی ڈپلومیٹ کے مطابق جنوری 2026 میں پاکستان نے چین کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی تجدید پر بھی زور دیا، جس سے یہ تاثر مزید مضبوط ہوا کہ پاکستان ایک متوازن، خودمختار اور کثیر الجہتی خارجہ پالیسی پر گامزن ہے۔ عالمی جریدے کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان نے دانشمندانہ سفارتکاری کے ذریعے نہ صرف علاقائی بحران کو اپنے حق میں بدلا بلکہ واشنگٹن میں اپنی اہمیت کو ایک بار پھر منوا لیا جبکہ بھارت سفارتی اور تجارتی محاذ پر شدید دباؤ کا شکار نظر آ رہا ہے۔

بنگلا دیش کا شیخ حسینہ کی

ڈھاکا: بنگلا دیش کی حکومت نے بھارت میں مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو 23 جنوری کو نئی دہلی میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کی اجازت دیے جانے پر شدید حیرت، غم و غصے اور تشویش کا اظہار کیا۔ بنگلا دیشی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ شیخ حسینہ نے بھارتی سرزمین سے دیئے گئے اپنے خطاب میں تشدد کو ہوا دینے اور موجودہ عبوری حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی۔ شیخ حسینہ نے بھارت کی جانب سے فراہم کردہ پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنی جماعت عوامی لیگ کے حامیوں کو ملک کے آئندہ عام انتخابات سبوتاژ کرنے کے لیے دہشتگردی کی کارروائیوں پر اکسانے کی کوشش کی۔ بیان میں اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بھارت نے دوطرفہ حوالگی معاہدے کے باوجود شیخ حسینہ کی حوالگی کے لیے بنگلا دیش کی جانب سے کی گئی بارہا درخواستوں پر کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ اس طرز عمل سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بنگلا دیشی حکومت نے کہا کہ بھارتی دارالحکومت میں شیخ حسینہ کو اشتعال انگیز بیانات دینے کی اجازت دینا نہ صرف بنگلا دیش کی جمہوری منتقلی کے عمل بلکہ خطے کے امن و سلامتی کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔ ڈھاکا نے اس پیشرفت کو بنگلا دیشی عوام اور حکومت دونوں کے لیے واضح توہین قرار دیتے ہوئے خبردار کیا۔ کہ اس کے علاقائی سطح پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ حکومت کے مطابق یہ واقعہ بنگلا دیش اور بھارت کے تعلقات کے مستقبل کے لیے ایک خطرناک مثال قائم کرتا ہے۔ اور ڈھاکا میں کسی بھی آئندہ منتخب حکومت کی نئی دہلی کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعلقات برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے کی صلاحیت کو کمزور کر سکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ عوامی لیگ کی قیادت کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیز بیانات نے عبوری حکومت کے اس فیصلے کو مزید تقویت دی ہے۔ جس کے تحت پارٹی کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: روس میں بیک وقت 2، چین میں 3، 5 اور 7سورج کیوں طلوع ہوئے؟ حقائق سامنے آگئے حکومت بنگلا دیش نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے۔ کہ انتخابات سے قبل یا ان کے دوران کسی بھی قسم کے تشدد یا دہشتگردی کے واقعات کی مکمل ذمہ داری عوامی لیگ پر عائد کی جائے گی۔ جبکہ انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

پنجاب حکومت نے گل پلازہ

راولپنڈی: پنجاب حکومت نے کراچی میں ہونے والے سانحہ گل پلازہ کے بعد صوبے کی کمرشل عمارتوں کے لیے ہدایات نامہ جاری کردیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ آن لائن اجلاس کیا، اجلاس میں کمرشل عمارتوں میں آگ بھجانے والے آلات کی تنصیب کو لازمی قرار دیا اور لوکل گورنمنٹس کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ 3 منزلہ عمارتوں سے ہنگامی حالات میں نکلنےکے لیے اسٹیل کی سیڑھیاں لازمی لگائی جائیں، ہنگامی صورتحال میں انخلا کے لیے سیڑھی دوسرے فلور سے اچھی طرح جڑی ہوئی ہو، اسٹیل کی سیڑھیوں کی تنصیب کے لیے کسی قسم کا این او سی ضروری نہیں۔ اعلامیے کے مطابق بلڈنگ کے ہر فلور پر فائرایکسٹنگرئشر کا لگا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے اور کمرشل عمارتوں کے مالکان یا انتظامیہ 15 دن میں ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ دوسری جانب راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے عملدرآمد کے لیے عمارتوں کے مالکان کے لیے چیک لسٹ جاری کردی۔ ڈی جی راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے راولپنڈی میں ہائی رائز عمارتوں میں فائرسیفٹی آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے مارتوں کے مالکان کو آگاہ کردیا۔ کنزہ مرتضیٰ کے مطابق ہائی رائز عمارتوں کے مالکان کو فائرسیفٹی چیک لسٹ بھیج دی گئی، ہنگامی صورتحال میں فائرسیفٹی انتظامات مکمل رکھنے کے لیے انسپیکشن فارم تیارکیا ہے، انسپیکشن فارم میں آگ سے بچاؤ کے سامان، بجلی نظام، ہنگامی راستوں کی جانچ پڑتال شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنے والےمالکان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سردی میں اضافہ،

سندھ میں سردی کی شدت کے باعث اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کے فیصلے میں توسیع کردی گئی۔ ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق محمکہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سردی کے سبب اسکول صبح 9 بجے شروع کرنے کے فیصلے میں توسیع کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق سندھ میں اسکول 4 فروری تک صبح 9 بجے کھلیں گے، فیصلےکا اطلاق سرکاری و نجی اسکولوں پر یکساں ہوگا۔

واٹس ایپ گروپس چیٹس

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے جسے روزانہ اربوں افراد استعمال کرتے ہیں۔ اب واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے آئی او ایس ورژن کے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی گئی ہے۔ یہ فیچر واٹس ایپ گروپ چیٹس کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ اس فیچر سے واٹس ایپ گروپ چیٹس کو فالو کرنا آسان ہو جائے گا۔ اس فیچر کے تحت کسی گروپ کی حالیہ ہسٹری کو دیکھا جاسکے گا جس سے گروپ کے نئے صارفین جوائن کرنے کی تاریخ سے 14 دن قبل پوسٹ کیے گئے میسجز کو دیکھ سکیں گے۔ اس طرح گروپ ایڈمن کو انہیں یہ میسجز مینوئلی بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس فیچر کے تحت 100 میسجز کی ہسٹری کو شیئر کرنا ممکن ہوگا۔ یہ میسجز مختلف رنگ میں ظاہر ہوں گے تاکہ نئے اراکین کے لیے سمجھنا آسان ہو کہ یہ پرانے پیغامات ہیں۔ جب چیٹ ہسٹری کو نئے ممبرز سے شیئر کیا جائے گا تو گروپ کے دیگر اراکین کو نوٹیفکیشنز کے ذریعے اس سے آگاہ کیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ کس فرد نے ان پرانے پیغامات کو شیئر کیا۔

اے آئی کے استعمال سے

اگر آپ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا کافی زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اس سے ایک عام عارضے سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ جرنل جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ایک تحقیق میں اے آئی کے استعمال اور ذہنی صحت کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا تھا۔ تحقیق میں امریکا کی 50 ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 21 ہزار افراد سے سوالنامے بھروا کر اس ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اے آئی کے زیادہ استعمال سے ڈپریشن، انزائٹی اور چڑچڑے پن کی علامات سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ ویسے تو اے آئی کا پھیلاؤ چند برسوں کے دوران شروع ہوا مگر اب یہ متعدد افراد کی زندگی کا حصہ ہے۔ تحقیق میں شامل افراد سے پوچھا گیا تھا کہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی کا کتنا استعمال کرتے ہیں۔ یعنی روزانہ، ہر ہفتے یا مہینے میں کتنی بار اور کتنے وقت تک اے آئی چیٹ بوٹس کو استعمال کرتے ہیں۔ ان تفصیلات کے ساتھ محققین نے افراد کے ذاتی ڈیٹا جیسے آمدنی اور تعلیمی قابلیت وغیرہ تک بھی رسائی حاصل کی۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد اے آئی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان میں ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ درحقیقت یہ خطرہ 30 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ مردوں اور خواتین دونوں پر لگ بھگ یکساں اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ 25 سے 64 سال کی عمر کے افراد میں یہ خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ البتہ تحقیق میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اے آئی کے زیادہ استعمال سے ذہنی صحت کیوں متاثر ہوتی ہے۔

دماغ کے لیے ایسی تباہ کن

عمر کے ساتھ ہر فرد کے دماغ میں تبدیلیاں آتی ہیں اور ذہنی افعال بھی تبدیل ہوتے ہیں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ تنزلی کا شکار ہونے لگتا ہے اور اس کا نتیجہ بڑھاپے میں الزائمر اور ڈیمینشیا جیسے امراض کی شکل میں بھی نکل سکتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ دماغی افعال کی رفتار سست ہو جاتی ہے جبکہ کچھ دماغی حصے سکڑ جاتے ہیں۔ مگر کچھ عادات دماغی عمر میں تیزی سے اضافہ کرتی ہیں جس سے ذہنی تنزلی کا خطرہ بڑھتا ہے۔ حیران کن طور پر یہ عادات بہت عام ہیں اور بیشتر افراد انہیں بے ضرر تصور کرتے ہیں۔ دل کا خیال نہ رکھنا دل کی صحت براہ راست دماغی صحت سے جڑی ہوتی ہے۔ صحت مند دل دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے اور اگر دل کو تناؤ کا سامنا ہو تو دماغ کے لیے خون کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔ اسی طرح ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں بھی ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے دماغ کے اس حصے میں تبدیلیاں آتی ہیں جو یادداشت کے لیے بہت اہم تصور کیا جاتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا کہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے یادداشت میں مدد فراہم کرنے والا دماغی حصہ medial temporal lobe پتلا ہو جاتا ہے۔ تو اس کا آسان حل یہی ہے کہ جسم کو زیادہ سے زیادہ حرکت دینے کی کوشش کریں۔ ورزش سے دوری بیٹھ کر زیادہ وقت گزارنا ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھاتا ہے اور آپ ہر گھنٹے بعد کچھ دیر چہل قدمی کرتے ہیں تو بھی یہ خطرہ کم نہیں ہوتا۔ اگر آپ دماغ کو تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں تو ورزش کو عادت بنائیں۔ ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر ہفتے 4 بار 30 منٹ تک تیز چہل قدمی کرنے والے افراد کے دماغی افعال میں چند ماہ کے دوران بہتری آتی ہے۔ ورزش کرنے سے دماغی نیورونز کی نشوونما متحرک ہوتی ہے جس سے یادداشت بہتر ہوتی ہے۔ ورزش سے دماغ کو جوان رکھنے کے ساتھ ساتھ جسم کے دیگر حصوں کو بھی صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ مطالعہ نہ کرنا جرنل نیورولوجی میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ اکثر مطالعہ کرنا دماغی تنزلی کے عمل کو ریورس کردیتا ہے اور اس سے الزائمر یا ڈیمینشیا جیسے امراض سے تحفظ مل سکتا ہے۔ امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 800 کے قریب افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی اوسط عمر 76 سال تھی۔ ان افراد کے دماغی اسکینز کیے گئے اور یادداشت کے ٹیسٹ بھی لیے گئے۔ ان افراد سے پوچھا گیا کہ گزشتہ برس انہوں نے 3 اقسام کی سرگرمیوں میں حصہ لیا یا نہیں۔ ان سرگرمیوں میں مطالعہ (اخبارات، جرائد یا کتابوں کا)، گیمز کھیلنا (بورڈ گیمز یا تاش) اور کمیونٹی کلاسز شامل تھیں۔ تحقیق میں دریافت ہوا کہ ہر ذہنی سرگرمی سے ذہنی عمر اوسطاً 13 سال کم ہوگئی، مگر مردوں میں 17 سال اور خواتین میں 10 سال کا فرق دیکھنے میں آیا۔ دماغی ورزش نہ کرنا کسی نئی صلاحیت، زبان یا موضوع کے بارے میں جاننے سے دماغ کے متعدد خلیات کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ کسی مشغلے کو اپنا سکتے ہیں جیسے کسی ساز کو بجانے سے درمیانی عمر میں بہتر طریقے سے سوچنے میں مدد ملتی ہے۔ ہر نیا کام شروع میں مشکل محسوس ہوتا ہے مگر ہمت مت ہاریں، کام جتنا مشکل ہوگا، دماغ کے لیے اتنا بہترین ہوگا۔ تمباکو نوشی تمباکو میں متعدد ایسے کیمیکلز ہوتے ہیں جو دماغ کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تمباکو نوشی سے ذہنی تنزلی اور ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھتا ہے۔ سماجی میل جول سے گریز گھر والوں اور دوستوں سے دوری اختیار کرنے سے دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دوستوں یا راشتے داروں سے ملنے سے دماغی افعال میں تنزلی کا خطرہ 47 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔ لوگوں سے ملنے جلنے سے تناؤ کم ہوتا ہے جبکہ تنہائی کا احساس ختم ہوتا ہے، یہ دونوں عناصر دماغی عمر کی رفتار تیز کر دیتے ہیں۔ نیند کی کمی جب آپ نیند کی کمی کے شکار ہوتے ہیں تو دماغ کے لیے ایک عام کام بھی بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ نیند کی کمی کے شکار ہونے پر توجہ مرکوز کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے جبکہ یادداشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تو اچھی دماغی صحت کے لیے روزانہ 7 سے 9 گھنٹے نیند ضروری ہوتی ہے۔ غذا کا خیال نہ رکھنا غذا میں زیادہ چکنائی اور میٹھے کے استعمال دماغی افعال کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں پھل، سبزیاں، دالیں، مچھلی اور زیتون کے تیل جیسی مخصوص غذائیں دماغ کے لیے بہترین ہوتی ہیں۔ روزانہ ایک کپ چائے یا کافی پینے سے بھی دماغ کو فائدہ ہوتا ہے۔ نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

وادی تیراہ سے لوگوں کی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وادی تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی کیوں ہورہی صوبائی حکومت اس کا جواب دے۔ احسن اقبال کا کہنا تھاکہ وزارت اطلاعات تردید کرچکی، وادی تیراہ میں کوئی بڑا آپریشن نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہاکہ وادی تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی کیوں ہورہی ہے؟ صوبائی حکومت اس کا جواب دے، وفاقی حکومت نے کوئی اپیل نہیں کی کہ لوگ وادی تیراہ سے نقل مکانی کریں، لوگ بے امنی اور دہشتگردوں کی وجہ سے نقل مکانی کررہے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ کے پی حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا، دہشتگردوں کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے عوام کے ساتھ؟ پی ٹی آئی حکومت مسلسل اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے، یہ لوگ ہمیں خوارج کے حمایتی لگتے ہیں، لا اینڈ آرڈ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،یہ اس میں ناکام ہیں۔ غزہ بورڈ آف پیس کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ بورڈ آف پیس جیسے معاہدے کابینہ کی منظوری سے ہوتے ہیں، وزیر اعظم نے بھی کہا کابینہ نے اس کی منظوری دی۔ احسن اقبال نے کہا کہ جب ہمیں دعوت نامہ آیا اس وقت اتنا وقت نہیں تھا کہ اس پر بحث کراسکتے تھے، اگر دعوت نہ ملی یا نہ جاتے تو یہی اپوزیشن ہم پر تنقید کر رہی ہوتی، وزیر اعظم نے تمام کابینہ اراکین سے مشاورت کی، تمام وزرا نے اختیاردیا کہ شمولیت اختیار کریں۔

پنجگور میں سکیورٹی فورسز

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں مقامی دہشت گرد سرغنہ فاروق عرف سورو سمیت عدیل اور وسیم شامل ہیں، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعددکارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ علاقے میں پائے جانے والےکسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردکے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملک سے غیرملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

وفاقی حکومت آپریشن کا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پرڈالنےکی ناکام کوشش کررہی ہے۔ وفاقی حکومت کےبیان پر ردعمل میں شفیع جان کا کہنا تھاکہ وادی تیراہ سے لوگوں کےانخلا سے متعلق وفاقی حکومت کا بیان بےبنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پرڈالنےکی ناکام کوشش کررہی ہے، پوری قوم جان چکی ہےکہ وادی تیراہ سےلوگ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی پرمجبورہیں، خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی قومی اسمبلی میں تقاریر ریکارڈ پر موجود ہیں۔ شفیع جان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ کےپی وادی تیراہ آپریشن کےحوالے سے اپنا مؤقف بارہا واضح کرچکےہیں، صوبائی اسمبلی جرگہ امن میں تمام سیاسی جماعتوں نے آپریشن کی مخالفت کی تھی، آپریشن پرکےپی حکومت، سیاسی جماعتوں اوردیگراسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لینا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کےلیے 4 ارب روپےکے اجرا پر وفاقی حکومت کا بیان انتہائی مضحکہ خیزہے، صوبائی حکومت نے انخلا کرنے والے متاثرین کو ریلیف دینے کےلیے بروقت فنڈزجاری کیے۔

وادی تیراہ: برفباری کے

وادی تیراہ میں شدید برفباری کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) مظہر آفریدی نے انسان دوستی اور ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ ڈی ایس پی مظہر آفریدی نے برفباری میں پھنسے 3 کمسن بہن بھائیوں کو شدید سردی سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کیے۔ انہوں نے اپنی سرکاری جرسی ایک بچی کو پہنائی جبکہ اپنی گرم چادر اور کپڑے دونوں بھائیوں کو دے کر انہیں سردی سے محفوظ رکھا۔ ڈی ایس پی نے تینوں بچوں کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر کھانا کھلایا اور انہیں اپنی گاڑی کے اندر رکھا تاکہ بچے برفباری اور شدید سردی سے محفوظ رہ سکیں۔ یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، ساری رات بچوں کو اپنی موٹرکار میں رکھا اور اگلے صبح ان کے خاندان کے حوالے کیا۔ اس موقع پر موجود شہریوں نے ڈی ایس پی مظہر آفریدی کے اس اقدام کو سراہا اور اسے انسانیت کی روشن مثال قرار دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین نے ڈی ایس پی کے عمل کو دل کو چھو لینے والا اور قابل تعریف قرار دیا۔

بنوں: پولیس موبائل پر

بنوں: ڈومیل چشمی روڈ پر پولیس موبائل پردہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ ڈی آئی جی کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشتگرد ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ دوسری جانب میریان میں نامعلوم افراد نے رابطہ پل کوبارودی مواد سےاڑادیا، بارودی مواد پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا

آزاد کشمیر: وادی نیلم میں

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی لیپا آزاد کشمیر کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع ہوگیا، زمینی رابطہ منقطع ہونے پر پاک فوج نے بروقت کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن کیا۔ طبی پیچیدگی کا شکار مریضہ کو فوری اور محفوظ انداز میں راولپنڈی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس کے علاوہ استور ویلی روڈ 4 روز سے بند ہے، پاراچنار میں بھی خون جما دینے والی سردی ہے جس سے رابطہ سڑکیں بند ہیں اور بجلی معطل ہے۔ شدید برف باری کے باعث تیرہ میں حالات زندگی شدید متاثر ہیں، اور پاک فوج کی ریلیف سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

ٹرمپ کا منی سوٹا کے میئر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منی سوٹا کے میئر اور گورنر پر لوگوں کو بغاوت پربھڑکانےکا الزام عائد کردیا۔ امریکی صدر نے منی ایپولس میں شہری کی ہلاکت پر مقامی قیادت کے رد عمل کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ منی سوٹا کے میئر اور گورنر کی بیان بازی بغاوت کو ہوا دے رہی ہے۔ ادھر گورنر منی سوٹا ٹم والز نے کہاکہ وفاقی حکومت تحقیقات کی قیادت کے قابل نہیں، تشدد کا جواب تشدد سے نہیں دیا جاسکتا، انہوں نے صدر ٹرمپ سے منیسوٹا سے فورس ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آئی سی ای کے اقدامات میں بے رحمی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف سے دو بار بات ہوئی، صدر ٹرمپ کے درست فیصلہ کرنے پر زیادہ اعتماد نہیں۔ یاد رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک اور شخص کی ہلاکت کے بعد لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا۔اس دوران سکیورٹی اہلکاروں کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ منی ایپولس میں 7 جنوری کو بھی امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے 37 سالہ خاتون رینی گڈ ہلاک ہوئی تھی۔

امریکا کی متعدد ریاستیں تباہ

امریکا کی متعدد ریاستیں تباہ کن برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکا میں شدید برفباری اور بارش سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس میں شدید برف باری ہوئی جس کے بعد 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ واشنگٹن، نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن میں شدید برفباری کا امکان ہے، نیویارک کے میئر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔ 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کو متحرک کردیا گیا۔ شدید برفباری کے باعث امریکا بھر میں 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ 84 ہزار سے زائدصارفین بجلی سے محروم ہیں۔ امریکی صدر نے کہاکہ ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، طوفان کی زد میں آنے والی تمام ریاستوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

برطانیہ کی تنقید کے بعد

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی تنقید کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں برطانوی فوجیوں سے متعلق اپنا بیان بدل دیا۔ امریکی صدر نے اپنے تازہ بیان میں برطانیہ کے فوجیوں کو عظیم اور بہادر قرار دیا اور کہا کہ برطانیہ کے فوجی ہمیشہ امریکا کے ساتھ رہیں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں مارے گئے457 برطانوی فوجی بری طرح زخمی ہوئے تھے اور وہ عظیم جنگجووں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسابندھن ہے جوکبھی ٹوٹ نہیں سکتا۔ سوائے امریکا کے برطانوی فوجیوں کاکوئی ثانی نہیں۔ ہم ان سے محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ محبت کرتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ کے دوران برطانوی فوجی فرنٹ لائن پر نہیں تھے جس کے بعد برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے ٹرمپ کے بیان کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے امریکی صدر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیاتھا۔

امریکا: جنوبی ریاستوں میں برف

امریکا کی جنوبی ریاستوں میں برف کے ساتھ شدید بارش کا خطرہ ہے جس کے پیشِ نظر انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔ نیشنل ویدرسروس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیویارک، بوسٹن اور اوکلاہوما سٹی میں 12 سے 18 انچ برف متوقع ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکساس، جارجیا، مسیسیپی اور ٹینیسی میں ایک انچ تک برف جمنے کا خدشہ جب کہ وسطی میساچوسٹس میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ نیشنل ویدرسروس کے مطابق میساچوسٹس میں 12 سے 18 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے، اور ہوا منفی 15 ڈگری تک محسوس ہو سکتی ہے۔ مزیدبراں شدید برفباری کے باعث امریکا بھر میں 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں جب کہ 84 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ اس حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، طوفان کی زد میں آنے والی تمام ریاستوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ واضح رہے ورسسٹر میں آخری بار جنوری 2024 میں ڈیڑھ فٹ برف پڑی تھی۔

بیوی کو گھورنا،طلاق

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بیوی بچوں کے سماجی تحفظ سے متعلق قانون منظور کرلیا گیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ 2026 منظورکرلیا گیا ہے، جس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پرہوگا۔ قانون کے تحت بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا اوربیوی کو مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رکھنا بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ قانون میں بیوی، بچوں یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو گالی دینا، جذباتی یا نفسیاتی طور پر پریشان کرنا بھی جرم ہوگا۔ ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ 2026 میں جرم ثابت ہونے کی صورت میں 3 سال تک کی سزا، ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 6 ماہ کی قید ہوگی۔ مزید برآں ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ میں جنسی استحصال کے ساتھ معاشی استحصال بھی شامل ہے۔

کراچی: یکم جنوری سے اب

کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔ اسپتال حکام کے مطابق شہر کے مختلف اسپتالوں میں رواں سال کتے کے کاٹنے کے 3 ہزار40 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک جناح اسپتال میں کتے کےکاٹنےکے 700 سےکیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سول اسپتال میں یکم جنوری سے اب تک1 ہزارکیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال میں کتےکےکاٹنے کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار

کراچی: سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، تحقیقاتی رپورٹ نہیں آئی اس لئے مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدے میں کہا گیا کہ بجلی بند کردی گئی تھی جس سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گل پلازہ کے کئی دروازے بند تھے جس سے صورتحال خراب ہوئی۔ گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ، پیشگوئی سامنے آ گئی گل پلازہ واقعے کے مقدمے تاحال کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کاٹنے کے بعد گل پلازہ سیل کر دیا گیا ہے۔

6 فروری کو مقامی تعطیل کا اعلان

لاہور میں چھ فروری کو مقامی تعطیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور شہر میں مقامی چھٹی بسنت کی وجہ سے دی جائے گی، ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر حکومت پنجاب نے اس دن کو چھٹی دینے کی منظوری دی ہے تاکہ شہری بسنت منا سکیں۔ ضلعی انتظامیہ نے پانچ فروری کو بسنت کی چھٹی رکھنے کی تجویز دی تھی، پنجاب حکومت نے چھ فروری بروز جمعہ کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ڈی سی لاہور کے مطابق 18 سال سے کم عمر بچے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر بسنت منا سکتے ہیں تاکہ روایتی جشن میں تحفظ اور نظم و ضبط برقرار رہے۔ سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج، غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل واضح رہے کہ پانچ فروری کو کشمیر ڈے کی ملک بھر میں چھٹی ہوتی ہے اس طرح لاہور والے جمعرات اور جمعہ دو دن کی تعطیل سے مستفید ہوں گے۔

شدید موسمی صورتحال،

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے، مری میں برفباری کا سلسلہ رک گیا ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے، آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 29 جنوری تک ایڈوائزری جاری کر دی ہے، کہا گیا ہے کہ مغربی ہوائیں بالائی و شمالی علاقوں پر اثرانداز ہوں گی، اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے، بلوچستان کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر کا امکان ہے، عوام برفباری اور دھند میں سفر سے گریز کریں۔ چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے مشینری اور رسپانس ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، حفاظتی تدابیر کیلئے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ سے رہنمائی لینے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران میں

اقوام متحدہ میں ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد کی تحقیقات کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد کے حق میں 25 ووٹ پڑے، پاکستان، چین، مصر، کیوبا سمیت 7 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا، انسانی حقوق کونسل میں 14 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ انسانی حقوق کونسل نے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزاد تحقیقات میں توسیع کا فیصلہ کیا، قرارداد میں ایران میں پرتشدد کریک ڈاؤن پر فوری عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ جنیوا میں انسانی حقوق کونسل میں ایران کی حمایت پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ جاپان کی وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، قبل ازوقت انتخابات کا اعلان رضا امیری مقدم نے کہا کہ تاریخی اور غیر متزلزل مؤقف پر دلی شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایران کے خلاف بلاجواز اقدامات کی مسلسل تیسری ناکامی ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، بالائی علاقوں میں کئی کئی فٹ برف پڑنے سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔ وادی نیلم، سدھنوتی، باغ، ہٹیاں بالا، اٹھ مقام، اپر نیلم سمیت آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری ہوئی۔ شدید برفباری کی وجہ سے ضلع حویلی کی حدود میں ایمبولینس سمیت 25 کے قریب گاڑیاں پھنس گئیں۔ پاک آرمی نے 32 مسافروں کو ریسکیو کرلیا، پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 100کے قریب افراد سوار تھے، مظفرآباد میں کئی سالوں کے بعد برف باری ہوئی، مری میں برفباری کا بیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، وادی نیلم میں شدید برف باری سے 3 مکانات گر گئے۔ برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے اہم شاہراہیں بند ہوگئیں، راستے بحال کرنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، وادی تیراہ میں شدید برفباری کے بعد ریسکیو کا امدادی آپریشن جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو 1122 نے 1100 سے زائد متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے، برف میں پھنسی 120 سے زائد گاڑیوں کو نکال لیا گیا۔ ایمرجنسی گاڑیوں اور ہیوی مشینری کے ذریعے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شدید موسمی صورتحال، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ایڈوائزری جاری کر دی خیبرپختونخوا میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، وادی کاغان میں برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کے بعد انتظامیہ نے سیاحوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں کل سے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

پاکستان کا مستقبل اس کے

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل اس کے نوجوانوں سے وابستہ ہے۔ عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوان تعلیم کی مشترکہ تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ تعلیم محض معلومات کا حصول نہیں بلکہ تجسس، صلاحیت اور کردار کی تعمیر کا ذریعہ ہونی چاہئے، ان کا کہنا تھاکہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 25 اے مفت اور لازمی تعلیم کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق تعلیم میں ڈیجیٹل خواندگی اور عملی مہارتوں کا فروغ ناگزیر ہو چکا ہے، تحقیق، جدت اور ڈیجیٹل تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن انہوں نے کہا کہ فنی و پیشہ ورانہ تعلیم نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے، خواتین اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کے لیے مساوی تعلیمی مواقع ضروری ہیں۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ تعلیم قومی ترجیح ہے، نوجوان شراکت دار بنائے جائیں، تعلیم امن، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ نہ کھیلنے

بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے معاملے میں نیا رخ سامنے آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ایک اور مطالبہ کر دیا ہے۔ بی سی بی نے وینیو کی تبدیلی سے متعلق تنازع آزاد تنازعات کے حل کے لیے قائم آئی سی سی کی مقررہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی یہ آزاد کمیٹی وکلا پر مشتمل ہوتی ہے، جس کا بنیادی مقصد کرکٹ سے جڑے تنازعات کا غیر جانبدارانہ حل نکالنا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کے انکار کی صورت میں اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا امکان بی سی بی کی درخواست کے بعد معاملہ مزید حساس ہو گیا ہے اور امکان ہے کہ آئی سی سی اس مسئلے پر باضابطہ کارروائی کرے گی۔

پنجاب:تعلیمی کیلنڈر

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی ہدایات پر قائم کی گئی کمیٹی نے پنجاب بھر کے اسکولوں اور کالجوں کے لیے یکساں تعلیمی کیلنڈر نافذ کرنے کی سفارش کر دی ہے، جس کے تحت تعلیمی اداروں کو ہر سال لازمی طور پر 190 تدریسی دن مکمل کرنا ہوں گے۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں موسمِ گرما کی طویل چھٹیوں میں نمایاں کمی کی تجویز بھی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ موجودہ ڈھائی ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کو کم کرکے صرف چھ ہفتے تک محدود کیا جائے۔ کمیٹی نے گزشتہ چار ماہ کے دوران تین اجلاس منعقد کیے اور تیسرے اجلاس میں سفارشات کو حتمی شکل دی۔ یہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے کی، جبکہ خصوصی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن محمد اقبال نے اجلاس کی نگرانی کی۔ اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ تعلیمی کیلنڈر کے تحت سالانہ تعطیلات کی مجموعی تعداد 175 دن ہوگی، جبکہ تدریسی اور تعلیمی دنوں کی تعداد 190 مقرر رہے گی۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں تعطیلات کی تعداد میں مسلسل اضافے نے تعلیمی نظام کو شدید متاثر کیا ہے، خاص طور پر اعلیٰ جماعتوں میں نصاب بروقت مکمل نہیں ہو پاتا جس سے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ نجی تعلیمی اداروں کی تنظیموں نے بھی کمیٹی کی سفارشات کی حمایت کر دی ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ یکساں اور متوازن تعلیمی کیلنڈر سے تعلیمی معیار بہتر ہوگا اور طلبہ کو نصاب مکمل کرنے میں آسانی ہوگی۔ کمیٹی کی سفارشات سامنے آنے کے بعد پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی سیکریٹری محمد اقبال نے پنجاب ایجوکیشن کریکولم اینڈ ٹیسٹنگ اتھارٹی (PECTA) اور ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ایلیمنٹری و سیکنڈری) کو ہدایت جاری کی ہے کہ تین دن کے اندر اندر یکساں تعلیمی کیلنڈر تیار کیا جائے۔ لاہور: فروری کے آغاز پر 4 چھٹیاں ایک ساتھ دینے پر غور واضح رہے کہ جسٹس جواد حسن نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں اضافے کے خلاف دائر ایک آئینی درخواست کی سماعت کے دوران اس کمیٹی کو تشکیل دیا تھا۔ کمیٹی کی رپورٹ کو آئندہ سماعت میں عدالت کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد تعلیمی کیلنڈر سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

ووٹ ڈالنے کی عمر 25 سال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ووٹ ڈالنے کی کم از کم عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد، جھوٹ اور منظم گمراہ کن مہم قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نہ تو اس نوعیت کی کسی تجویز پر غور کر رہی ہے اور نہ ہی پارلیمان میں اس حوالے سے کوئی قانون سازی زیرِ بحث ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ متعدد شہریوں نے ان سے اس مبینہ تجویز کے بارے میں سوالات کیے، جس پر وضاحت ضروری ہو گئی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ووٹنگ کی عمر میں اضافے سے متعلق نہ کوئی منصوبہ زیرِ غور ہے اور نہ ہی حکومت ایسا کوئی اقدام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان کے نوجوانوں پر مکمل اعتماد رکھتی ہے اور ان کے آئینی حقِ رائے دہی کو محدود کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور وہ ملک کے مستقبل کے بارے میں باشعور اور ذمہ دار فیصلے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن کی جانب سے جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ سیاسی مقاصد کے لیے بے جا تنازع کھڑا کیا جا سکے اور عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جھوٹی خبروں کا مقصد نوجوانوں میں بے چینی پیدا کرنا اور حکومت کے خلاف منفی فضا بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا،’’نہ کسی مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں اور نہ ہی کسی اور فورم پر ووٹنگ کی عمر بڑھانے سے متعلق کوئی قانون سازی زیرِ غور ہے۔‘‘ احسن اقبال کے مطابق حکومت نوجوانوں کو قومی ترقی کے عمل میں فعال شراکت دار سمجھتی ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران بعض میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر یہ دعوے سامنے آئے تھے کہ حکومت ووٹ ڈالنے کی کم از کم عمر 25 سال کرنے پر غور کر رہی ہے، جس کے بعد سیاسی اور عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی تھی۔ وفاقی وزیر کی وضاحت کے بعد ان خبروں کی تردید ہو گئی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے

ہائی بلڈ پریشر کو عام طور پر خاموش قاتل کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بغیر کسی واضح علامات کے دل، دماغ، گردے اور خون کی نالیوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے، دنیا بھر میں لاکھوں افراد روزانہ دوائیں لیتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دوائیوں کے ساتھ طرزِ زندگی میں تبدیلی بھی ہائی بلڈ پریشر کے مؤثر کنٹرول میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تحقیقات کے مطابق باقاعدہ ورزش اور وٹامن سی کا استعمال بلڈ پریشر کو مؤثر طریقے سے کم کر سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف بلڈ پریشر میں کمی دیکھی گئی بلکہ جسم میں سوزش اور دیگر اندرونی نقصانات بھی کم ہوئے۔ ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علامات، جو چند ہفتے پہلے ظاہر ہو جاتی ہیں ماہرین کے مطابق ورزش اور وٹامن سی کے فوائد میں ہارمونز کی سطح میں بہتری، سوزش میں کمی، اور شریانوں کا لچکدار ہونا شامل ہیں، جو ہائی بلڈ پریشر کے بڑھنے کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ورزش، چاہے ہلکی ہو یا درمیانی شدت کی ورزش، خون کی نالیوں کو آرام دیتی ہے، خون کی روانی بہتر کرتی ہے اور ذہنی تناؤ کم کرتی ہے۔ یہ وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی مددگار ہے، جو ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو خون کی نالیوں کے اندرونی نقصان کو کم کرتا ہے اور نیٹرک آکسائیڈ کی پیداوار بڑھاتا ہے، جس سے نالیاں کشادہ ہوتی ہیں اور بلڈ پریشر نیچے آتا ہے۔ پھیپھڑوں کے کینسر کی ابتدائی علامات پیروں میں بھی ظاہر ہو سکتی ہیں، ماہرین کی وارننگ ماہرین کا کہنا ہے کہ دوائیوں کا استعمال ضروری ہو سکتا ہے، لیکن ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے کے لئے صرف دوائیوں پر انحصار کرنا کافی نہیں ہے۔ ورزش اور متوازن غذائیت کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے ہم بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا ایران کی طرف بڑی فورس بھیجی جا رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا امریکی فوجی اثاثے مشرق وسطیٰ منتقل ہو رہے ہیں، گرین لینڈ کی سکیورٹی پر نیٹو کے ساتھ مل کر کام کرنےکا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا اپریل میں چین کا دورہ کریں گے اور سال کےاختتام پر چینی صدر امریکا آئیں گے۔ بولے زیلنسکی اور پیوتن دونوں معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،جلد معلوم ہو جائے گا۔

سرگودھا: میاں بیوی کی خودکشی

سرگودھا میں میاں بیوی کی خودکشی کا دلسوز واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موت سے قبل ریکارڈکیاگیا خاتون کاویڈیوبیان منظرعام پر آگیا۔ خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ تھانے والے ہمیں مسلسل دھمکا رہے تھے،پولیس نے 5 تولہ سونا اور 25 لاکھ روپےرشوت کا مطالبہ کیا ہے، پولیس نے رشوت نہ دینے پر جسمانی ریمانڈ اور تشدد کی دھمکی دی۔ خاتون نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ذلت سے بچنے کے لیے اپنی مرضی سے زہریلی گولیاں کھائیں۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جن اہلکاروں پر الزام ہے ان سے تفتیش کی جائے گی۔

گل پلازہ واقعے پر سیاست

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ گل پلازہ واقعے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ گورنرہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں بعض عناصر دراڑیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں،کسی واقعے پر ہم پنجاب حکومت کو قصوروار نہیں ٹھہراتے۔ انہوں نے کہا کہ گل پلازہ واقعے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، واقعے کی مکمل انکوائری کی جارہی ہے۔ دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ خاندان کےگھرپہنچے اور کہا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کےکاروبار کی بحالی کا بھی وعدہ کیا اور کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریسکیو اہلکار تاحال ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

دنیا کے 10 سب سے زیادہ

سردیوں کے دوران دنیا کے متعدد شہروں میں ہوا کی کوالٹی اکثر صحت کے لیے خطرناک حد سے تجاوز کر جاتی ہے، جس سے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، ڈھاکہ، بنگلہ دیش دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی فہرست میں سرِ فہرست ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 299 ریکارڈ کی گئی، جو خطرناک سطح Hazardous (انتہائی خطرناک) سے صرف ایک قدم نیچے یعنی “پرہول” زمرے میں آتی ہے۔ ناسا کا نیا منصوبہ: چاند کے سفر میں عام افراد کی شمولیت، طریقہ کار جانیں اس کے بعد دوسرے نمبر پر نئی دہلی، بھارت ایئر کوالٹی انڈیکس 264 کے ساتھ، لاہور، پاکستان ایئر کوالٹی انڈیکس 228 کے ساتھ، اور کولکاتا، بھارت ایئر کوالٹی انڈیکس 225 کے ساتھ فہرست میں شامل ہیں، جو سب بہت غیر صحت‌ مند زمرے میں آتے ہیں۔ اسی فہرست میں بشکیک، کرغزستان (213)، سراۓوو، بوسنیا و ہرزیگووینا (201)، کراکو، پولینڈ (195)، میڈان، انڈونیشیا (194)، وارسا، پولینڈ (180)، اور کابل، افغانستان (175) بھی شامل ہیں، جو زیادہ تر غیر صحت‌مند یا بہت غیر صحت‌مند زونز میں آتے ہیں۔ یہ بلند سطح کی آلودگی مختلف عوامل کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے، جن میں گاڑیوں کے دھوئیں، صنعتی آلودگی، اینٹ بھٹیوں سے نکلنے والا دھواں، حیاتیاتی فضلہ جلانا، تعمیراتی مٹی اور موسمی اثرات شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ آلودگی سانس کے امراض، دل کی بیماریوں، اور شہریوں کی متوقع عمر میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دنیا کے ہزاروں مانیٹرنگ اسٹیشنز کے ڈیٹا کی بنیاد پر صرف تقریباً 17 فیصد شہر عالمی ادارہ صحت (WHO) کی سالانہ PM2.5 رہنما اصولوں کے مطابق ہیں۔ جنوبی ایشیا اور افریقہ کے ممالک میں سالانہ ذرات کی مقدار (PM2.5) WHO کی سفارش کردہ حد 5 µg/m³ سے کم از کم دس گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ فالج کے مریضوں کیلئے اہم پیشرفت، جدید ڈیوائس سے بات چیت ممکن رپورٹ اور حقیقی وقت کی مانیٹرنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا بھر میں خطرناک فضائی آلودگی اب بھی جاری ہے۔ اگرچہ کچھ شہروں میں معمولی بہتری آئی ہے، زیادہ تر شہری اب بھی ایسی ہوا میں سانس لے رہے ہیں جو مختصر اور طویل مدت میں صحت کے لیے شدید خطرناک ہے۔ واضح رہے کہ یہ رپورٹ جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرقی یورپ کے شہروں میں فضائی آلودگی کے مستقل چیلنجز کی نشاندہی کرتی ہے اور آلودگی کم کرنے، صاف توانائی کے اقدامات، اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔

مارک وا کا حیرت انگیز مطالبہ

بابر اعظم: ڈراپ، آؤٹ یا ریلیز، دال میں کچھ کالا ہے؟ کیا بابر اعظم کو ریلیز کیا گیا ہے یا ‘باعزت راستہ’ دیا گیا ہے؟ آسٹریلیا کی پچز پر جس طرح پاکستان کا یہ اسٹار بلے باز بے بس نظر آیا، اس نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے، سڈنی سکسرز کے اہم ترین میچ سے ٹھیک پہلے بابر کا یوں ٹیم چھوڑنا کیا یہ محض اتفاق ہے یا پرفارمنس کا دباؤ؟ بابر اعظم کے لیے بی بی ایل کا یہ سیزن کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا، پہلے سست اسٹرائیک ریٹ پر تنقید ہوئی، پھر بڑا اسکور بنانے میں ناکامی، اور حد تو تب ہو گئی جب اپنے ہی پارٹنر اسٹیو اسمتھ کے ساتھ وہ ‘ایک رن’ کی کنٹرورسی سامنے آئی جب اسمتھ نے رن لینے سے ہی انکار کردیا، ایسا لگا جیسے اس ایک رن کے بعد بابر کھیلنا ہی بھول گئے ہوں، رہی سہی کسر مارک وا نے پوری کر دی جنہوں نے سرِ عام بابر کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ کر ڈالا۔ بابر کے اعداد و شمار کسی بھی بڑے کھلاڑی کے لیے پریشان کن ہیں، رنز کا پہاڑ بمقابلہ ریت کی دیوار دیکھیں تو ڈیوڈ وارنر نے صرف 8 میچز میں 433 رنز جڑے جبکہ بابر 11 میچز میں محض 202 رنز بنا پائے وارنر کے 38 چوکوں کے مقابلے میں بابر کے پاس صرف 19 چوکے ہیں اور اگر چھکوں کی بات کریں تو فن ایلن 37 چھکوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں جبکہ بابر صرف 3 چھکے لگا کر 50 بلے بازوں سے بھی نیچے دبے ہوئے ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ کا المیہ یہ ہے کہ جہاں بی بی ایل کے بیٹرز 150 سے 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیل رہے ہیں وہیں بابر کا اسٹرائیک ریٹ 103.06 پر ہی سانسیں لیتا رہا بابر اعظم اس سیزن کے 11 میچز میں سے 7 بار ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے اور ان میں سے 5 بار تو وہ 2 رنز سے آگے کی باری بھی نہیں کھیل پائے۔ پی سی بی نے بابر اعظم کو وطن واپس بلا لیا اگرچہ بابر اور سڈنی سکسرز دونوں نے ایک دوسرے کو مسکراتے ہوئے الوداع کہا لیکن کیا یہ واقعی ایک خوشگوار علیحدگی ہے؟ ایک ایسے کھلاڑی کو جو رنز بنانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہو اہم میچ سے پہلے ‘ریلیز’ کرنا کیا یہ ڈراپ کرنا نہیں ہے؟

ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کے

بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کی صورت میں پاکستان کی جانب سے بھی میگا ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے مشیر کھیل آصف نذرل آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کھلاڑیوں سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں انہیں بنگلادیش حکومت کا موقف بتایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے زیادہ تر کھلاڑی ورلڈکپ میں شرکت کے حق میں ہیں، تاہم اس ملاقات کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ اپنی حتمی رائے آئی سی سی کو ارسال کرے گا۔ آئی سی سی کا ٹی20ورلڈکپ میں بنگلا دیش کی جگہ کسی اور ٹیم کو شامل کرنےکا فیصلہ اگر بنگلادیش کی ٹیم بھارت جانے سے انکار کرتی ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بنگلادیش کو بھارت میں کھیلنے یا ایونٹ سے باہر ہونے کا آپشن دیا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ نے دوسری

امریکی پاپ آئیکن ٹیلر سوئفٹ کو 2026 میں سونگ رائٹرز ہال آف فیم میں شامل کیے جانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جس کے نتیجے میں وہ 36 سال کی عمر میں دوسری سب سے کم عمر رکن بن گئیں۔ ہال آف فیم کی تاریخ میں سب سے کم عمر رکن سٹیوی ونڈر ہیں، جنہیں صرف 33 سال کی عمر میں اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ یہ اعزاز 1969 میں قائم کیے جانے والے ادارے کی جانب سے دیا جاتا ہے، جو ان گلوکاروں اور موسیقاروں کو تسلیم کرتا ہے جن کے پاس طویل عرصے میں قابلِ ذکر گیتوں کا ذخیرہ موجود ہو۔ کین ڈول کے مریم نواز کے فیشن پر تبصرے نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا ٹیلر سوئفٹ، جنہوں نے اپنے کیریئر میں 14 گرامی ایوارڈز جیتے ہیں، اس سال دیگر نامور فنکاروں جیسے ایلانِس مورِسَیٹ، کینی لوگنز اور بَینڈ ’کس‘ کے پال اسٹینلے اور جین سِمنز کے ساتھ ہال آف فیم میں شامل ہوں گی۔ ہال آف فیم کی تقریب 11 جون کو نیویارک کے میریوٹ مارکیس ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔ ثقافتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونگ رائٹرز ہال آف فیم میں شمولیت فنکار کے طویل مدتی اور لازوال موسیقی کے خدمات کا اعتراف ہے، جن کی دھنوں نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے جذبات اور تجربات کو متاثر کیا ہے۔ عامر خان نے سنیل گروور کی نقالی پر خاموشی توڑ دی ٹیلر سوئفٹ کے حالیہ کیریئر میں ان کا البم “The Tortured Poets Department” بل بورڈ 200 چارٹ میں پہلے نمبر پر رہا، جبکہ البم “The Life of a Showgirl” نے اپنی پہلی ہفتے کی فروخت کے لحاظ سے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

کراچی میں آج تیز ہواؤں

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں آج تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، اس دوران معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے جب کہ جمعہ سےسردی کی شدت میں اضافےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سےکم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔

پنجاب: ای ٹریفک چالان کے

پنجاب میں ای ٹریفک چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی جعلی ویب سائٹس بلاک کروادی گئیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹریفک ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک کروادی گئی ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق جعلی ویب سائٹس ای چالان کے ذریعے شہریوں سے غیر قانونی طور پر آن لائن ادائیگیوں میں ملوث تھیں۔ اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہری کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب سائٹ پر ای چالان کی ادائیگی نہ کریں۔

لاہور: پالتو شیرنی کے حملے

لاہور میں پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بھیکے وال پنڈ میں پالتو شیرنی کے حملے سے 8 سال کی بچی زخمی ہوئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، بچی کے کان اور گردن پر زخم آئے ہیں۔ پولیس کا کہناہےکہ بھیکے وال پنڈ میں ایک شہری نے گھر پر شیرنی پال رکھی ہے، واقعے کے بعد پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، شیرنی کے مالک کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ شیرنی کے حملے سے بچی کی ٹانگ اور کان زخمی ہوا، ملزمان شیرنی لے کر فرار ہو گئے، انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

18 ویں ترمیم میں بہتری

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ اٹھارویں ترمیم اتفاق رائے سےہوئی ہے لیکن اس میں دوبارہ اتفاق رائے سے بہتری ہوسکتی ہے اور بہتری کا راستہ پورے آئین میں کھلا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ گل پلازہ کی منزلوں کی منظوری کس نے دی اور کب بنی، اس کا پورا احتساب ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر ملاقات کو ریاست اور اداروں کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات کا طریقہ کار طے کردیا ہے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومتوں کو بااختیار بنانا چاہیے کیونکہ ضلعی حکومت کو بااختیار بنانا آئینی تقاضا ہے اور جب تک ضلعی حکومت کو بااختیار نہیں بنایا جائےگا لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ خواجہ آصف کے بیان پر انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں خواجہ آصف نے ذاتی رائے دی اور اسمبلی میں کسی کو بات سے روکنا مناسب نہیں، آپ اس کا جواب دیں لہٰذا ذاتی رائے کو ذاتی ہی رہنا چاہیے، ہر رکن کو اظہار رائے کا اختیار ہے اور ویسے بھی خواجہ آصف نے کب کہا کہ انہوں نے پارٹی پالیسی دی ہے، انہوں نے ذاتی رائے دی ہے۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم اتفاق رائے سےہوئی ہے لیکن اس میں دوبارہ اتفاق رائے سے بہتری ہوسکتی ہے اور بہتری کا راستہ پورے آئین میں کھلا ہے، 18 ویں ترمیم پر ہمارا موقف ہے ، اس پر بات ہونی چاہیے۔

کوٹ ادو: بجلی کی تار ٹوٹ

کوٹ ادو: کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوٹ ادو کی تحصیل سرور شہید میں کرنٹ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بجلی کی تار ٹوٹ کر گھر میں گرنے سے موجود تینوں افراد کو کرنٹ لگا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں باپ، بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں۔

کراچی: 100 سے زائد بچوں

کراچی: 100 سے زائد بچوں سے مبینہ بدفعلی کے مرکزی ملزم کا ڈی این اے 8 متاثرہ بچوں سے میچ کرگیا۔ کراچی کے علاقے محمودآباد میں 100 سے زائد بچوں سے بدفعلی کے سنگین مقدمے کے مرکزی ملزم عمران کی گرفتاری کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم کا پنجاب کا کرمنل ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے جس میں مختلف نوعیت کے مقدمات ملتان اور گردونواع میں درج ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کےخلاف 2018 سے 2023 تک 8 مقدمات سامنے آئے جن میں بچوں کے ساتھ بدفعلی، اغوا اور اقدام قتل کے مقدمات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی بیوی 2024 میں اسے چھوڑ کر بچوں سمیت فیصل آباد منتقل ہوئی تھی اور اسی دوران ملزم پنجاب آتا جاتا رہتا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کا ڈی این اے 8 متاثرہ بچوں سے میچ کرگیا ہے جب کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے ہے۔

کراچی: مندر سے مورتیاں

کراچی: پولیس نے مندر سے مورتیاں، چاندی اور نقدی چرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مندر سے مورتیاں، چاندی اور نقدی چرانے والے ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے صدر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ملزم سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈولی کھاتہ پیر ٹول مندر میں 14 جنوری کو واردات ہوئی تھی، مندر سے 2 ملزمان 5 مورتیاں، پیتل تانبےکے برتن اور زیورات کے ڈبے لے اڑے تھے، مندر کے چندہ بکس سے 75ہزار روپے بھی غائب تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے

نیب راولپنڈی کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو 1.2 ارب روپے کی واپسی شروع ہوگئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں 476 متاثرین کے 341 ملین روپے کے پے آرڈرز اور ٹرانزیکشنز مکمل ہوگئی ،مجموعی طور پر 2 ہزار 200 متاثرین میں ایک ہزار 209 ملین روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔ نیب اور نائجیریا کے انسدادِ کرپشن ادارے ای ایف سی سی کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا نیب حکام کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات اور فرضی الاٹمنٹ کے ذریعے سینکڑوں شہریوں کو لوٹا گیا تھا۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ عوام صرف منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری کریں۔2006سے التوا کا شکار مردہ کیس نیب کی کوششوں سے پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔ عدالت کا مونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست پرنیب سے جواب طلب اس موقع پر ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ ٹیم نے 20 سالہ جدوجہد کے بعد اسکینڈل کے حل اور اثاثوں کی نشاندہی ممکن بنائی۔

ملک کے شمالی علاقوں میں

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے شمالی علاقوں میں متوقع بارشوں اور برفباری کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق کل سے 24 جنوری کے دوران شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ بارشوں کے نتیجے میں دریائے کابل اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ دیر، چترال، سوات اور کوہستان کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے، جبکہ نوشہرہ اور تربیلا ڈیم کے نشیبی علاقوں میں دریائے کابل کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بارش، برفباری:محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کردیا این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہائی الرٹ رہیں اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

سوشل میڈیا پرایک غلط کلک

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم آگاہی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل شہریوں کے لیے سنگین قانونی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔ ایجنسی کے مطابق کسی بھی خبر، پوسٹ یا لنک کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرنا نہایت ضروری ہے، کیونکہ بغیر تحقیق مواد کو پھیلانا قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ این سی سی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اور ریاستی اداروں کے خلاف غیر مصدقہ معلومات یا جھوٹی خبریں پھیلانا قابلِ تعزیر جرم ہے۔ این سی سی آئی اے کے چار افسران کے استعفے منظور، نوٹیفکیشن جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ کے سیکشن 26 اے کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانے پر تین سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ این سی سی آئی اے نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ نفرت انگیز مواد اور فیک نیوز سے اجتناب کریں اور سوشل میڈیا کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں۔ ایجنسی کے مطابق باخبر اور ذمہ دار رویہ ہی ڈیجیٹل دنیا کو محفوظ بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

جیکب آباد: پولیس حراست میں

جیکب آباد: پولیس حراست میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 6 پولیس اہلکاروں کیخلاف تفتیش کے لیے کیس ایف آئی اے کے سپرد کر دیا گیا۔ جیکب آباد کی عدالت نے گرفتار 6 اہلکاروں کا 2 روزہ ریمانڈ دیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق 2 تھانے داروں مقصود سنجرانی اور نواز بروہی کو بھی تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے۔ جیکب آباد کے تھانہ آر ڈی 52 کے ایس ایچ او سمیت 7 اہلکاروں پر زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا جس پر وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

کینیڈا نےگرین لینڈ سے

کینیڈا نے گرین لینڈ سے متعلق ممکنہ امریکی ٹیرف کی مخالفت کردی۔ ورلڈاکنامک فورم سے خطاب میں کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ گرین لینڈ کے معاملے پر ٹیرف ناقابل قبول ہیں، کینیڈا گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، دنیا طاقتور ممالک کے درمیان مقابلے کے نئے دور میں داخل ہوچکی ہے۔ مارک کارنی کا کہنا تھا کہ معاشی انضمام کو دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیاجا رہا ہے، ہم مذاکرات کی میزپر نہیں ہوں گے تو فیصلوں کی زد میں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج تمام فائر سسٹمز کا آڈٹ کر نے کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز نے فائر سسٹمز کے آڈٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئے ایس او پیز تیار ہوں گے اور فائر سیفٹی سسٹمز کو مضبوط کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری دفاتر، اسپتال، اسکول ہوں یا نجی ادارے، جہاں شارٹ سرکٹ کا خدشہ ہے وہاں مکمل جانچ ہوگی تاکہ آگ کے خطرات کو بروقت روکا جا سکے۔

اوپن اے آئی نے مالی ریکارڈ

مصنوعی ذہانت (اے آئی) پلیٹ فارم اوپن اے آئی نے 2025 میں اپنی سالانہ آمدنی $20 بلین سے بڑھ جانے کا دعویٰ کیا ہے، جو پچھلے سال $6 بلین کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر سارہ فرائیئر نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ 2025 میں اوپن اے آئی کی سالانہ آمدنی کی رفتار $20 بلین سے تجاوز کر گئی ہے، جو کمپنی کی کمپیوٹنگ صلاحیت میں توسیع کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ خوشخبری! 8 لاکھ پاکستانیوں کے لیے بیرونِ ملک روزگار کا بڑا اعلان ان کے مطابق اوپن اے آئی کی کمپیوٹنگ صلاحیت 2024 میں 0.6 گیگا واٹ (GW) سے بڑھ کر 2025 میں 1.9 گیگا واٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مائیکروسافٹ کی معاونت یافتہ اس کمپنی کے روزانہ اور ہفتہ وار سرگرم صارفین کی تعداد بھی ریکارڈ سطح پر ہے۔ اوپن اے آئی نے بتایا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی میں کچھ امریکی صارفین کے لیے اشتہارات دکھانے کا آغاز کیا جائے گا تاکہ اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔ مزید براں، کمپنی کے پالیسی چیف کرس لیہین نے کہا ہے کہ 2026 کے دوسرے نصف میں اپنا پہلا ڈیوائس متعارف کرانے کا منصوبہ مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ واٹس ایپ نے اسٹیٹس پر نیا پرائیویسی چیک فیچر متعارف کروا دیا سارہ فرائیئر کے مطابق اوپن اے آئی کا پلیٹ فارم متن، تصاویر، آواز، کوڈ اور اے پی آئی کو یکجا کرتا ہے، اور آنے والے وقت میں توجہ ایجنٹس اور ورک فلو آٹومیشن پر مرکوز رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2026 میں کمپنی خاص طور پر صحت، سائنس اور کاروباری شعبوں میں اے آئی کے عملی استعمال کو ترجیح دے گی، جبکہ بیلنس شیٹ کو ہلکا رکھنا کمپنی کی حکمتِ عملی ہے، جس کے لیے شراکت داریوں اور لچکدار معاہدوں کو ترجیح دی جائے گی۔

ڈیوڈ بیکہم اور وکٹوریہ کے

دنیا کے معروف فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم اور فیشن ڈیزائنر وکٹوریا بیکہم اپنے بڑے بیٹے بروکلین بیکہم کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے باعث خبروں میں ہیں۔ بروکلین بیکہم نے پیر 19 جنوری کو انسٹاگرام پر ایک جذباتی بیان میں اپنی اہلیہ نیکولا پیلٹز بیکہم کے ساتھ 2022 میں ہونے والی شادی اور والدین ڈیوڈ و وکٹوریا بیکہم کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کا تفصیلی ذکر کیا۔ ماہرہ خان برقع پہنے گی تو ڈانس کیسے کرے گی؟ جواد احمد تنقید کی زد میں بروکلین نے کہا کہ ان کے خاندان میں عوامی تشہیر اور برانڈ کی مقبولیت ہمیشہ ترجیح رہی، اور خاندانی تعلقات اکثر سوشل میڈیا پر نمائش یا رسمی تصاویر تک محدود رہتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی اہلیہ نیکولا کو خاندان کی جانب سے مسلسل بے احترامی کا سامنا رہا، اور والدہ نے ماضی کی خواتین کو جان بوجھ کر ان کی زندگی میں دوبارہ شامل کر کے انہیں غیر آرام دہ حالات میں ڈالا۔ بروکلین کے مطابق شادی سے پہلے خاندان نے ان پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنے نام کے حقوق سے دستبردار ہو جائیں، اور شادی کے دن وکٹوریا بیکہم نے پہلے سے طے شدہ فرسٹ ڈانس میں مداخلت کی، جس سے انہیں ذاتی اور عوامی سطح پر شرمندگی ہوئی۔ مریم اورنگزیب کے نئے انداز پر تنقید کرنے والوں کو بشریٰ انصاری کا کرارا جواب انہوں نے مزید بتایا کہ لندن میں والد کے سالگرہ کے موقع پر ملاقات کے لیے جانے کے باوجود انہیں ایک ہفتے تک اجازت نہیں دی گئی، اور شادی سے ایک رات قبل خاندان کے بعض افراد نے واضح کیا کہ نیکولا خاندان کا حصہ نہیں ہیں۔ شادی کے بعد سے والدین کی جانب سے نجی اور عوامی سطح پر مسلسل تنقید اور دباؤ جاری رہا۔ بروکلین بیکہم نے اختتام میں کہا کہ وہ زندگی کے بیشتر حصے میں والدین کے کنٹرول میں رہے اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے، لیکن خاندان سے فاصلہ اختیار کرنے کے بعد انہیں پہلی بار سکون اور آزادی محسوس ہوئی۔

لیسکو میں سولر گرین میٹرز کی

وزارتِ توانائی کی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر گرین میٹرز(solar green meter) کی تنصیب پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں گھریلو اور صنعتی صارفین سولر گرین میٹر کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔ لیسکو حکام کے مطابق نیپرا کی جانب سے سولر گرین میٹر لگانے کی اجازت اور ہدایات موجود تھیں، تاہم وزارتِ توانائی نے حالیہ فیصلے کے تحت گرین میٹرز کی تنصیب روکنے کا حکم دیا ہے۔ سولر صارفین کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی لیسکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ وزارتِ توانائی کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں، اسی لیے فوری طور پر سولر گرین میٹرز کی تنصیب معطل کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ایک سے دو ماہ تک برقرار رہ سکتی ہے، جبکہ اس دوران نئی سولر گرین میٹر پالیسی مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔ نئی پالیسی کے اجراء کے بعد ہی گرین میٹرز کی تنصیب کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ لیسکو حکام کے مطابق پابندی کے باعث وہ صارفین بھی متاثر ہوں گے جنہوں نے پہلے ہی سولر سسٹم نصب کر رکھا ہے اور گرین میٹر کے لیے درخواستیں جمع کرا دی تھیں۔ ان صارفین کو اب نئی پالیسی کے اعلان تک انتظار کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق لیسکو نے نہ صرف گھریلو بلکہ صنعتی صارفین کے لیے بھی سولر گرین میٹرز لگانا بند کر دیا ہے، جس سے صنعتی شعبے میں توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ کو بھی وقتی دھچکا لگا ہے۔ سولر انرجی صارفین کیلئے بڑا دھچکا ، پینل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ لیسکو حکام کا مزید کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صرف لیسکو تک محدود نہیں بلکہ ملک بھر کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے بھی سولر کنکشن اور گرین میٹرز کی تنصیب روک دی ہے۔ توانائی ماہرین کے مطابق سولر گرین میٹرز کی تنصیب پر پابندی سے صارفین میں بے چینی پائی جا رہی ہے، کیونکہ مہنگی بجلی کے باعث بڑی تعداد میں صارفین شمسی توانائی کی طرف منتقل ہو رہے تھے۔ صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی پالیسی جلد از جلد واضح کی جائے تاکہ سولر توانائی کے منصوبے التوا کا شکار نہ ہوں۔

فلو کے بعد کئی ہفتوں تک

فلو یا شدید نزلہ زکام جیسے کی بیماریوں سے صحت یاب ہونے کے بعد بھی کئی ہفتوں تک کھانسی برقرار رہنا عام طور پر تشویش کا باعث بنتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی سب سے عام وجہ یہ ہے کہ سانس کی نالی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی ہوتی اور حساس رہتی ہے، جس سے کھانسی دیر تک برقرار رہ سکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق فلو کے بعد اکثر افراد کو ایسے نزلے کا سامنا ہوتا ہے، جس میں ناک یا سائنَس سے نکلنے والا بلغم جو حلق کے پچھلے حصے میں بہتا رہتا ہے۔ اس سے گلے میں جلن پیدا ہوتی ہے اور کھانسی کا ردعمل جنم لیتا ہے۔ پھیپھڑوں کے کینسر کی ابتدائی علامات پیروں میں بھی ظاہر ہو سکتی ہیں، ماہرین کی وارننگ مزید یہ کہ دمہ، الرجی یا معدے کی تیزابیت جیسی حالتیں بھی سانس کی نالی کو حساس بناتی ہیں اور کھانسی کو طویل کر سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی اور آلودہ ماحول میں رہنا بھی کھانسی کی شدت اور مدت کو بڑھا دیتا ہے، کیونکہ یہ عوامل سانس کی نالی میں سوزش پیدا کرتے ہیں۔ ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اگر کھانسی کے ساتھ سانس لینے میں دشواری، سینے میں درد، خون آنا، غیر معمولی وزن میں کمی یا رات کو شدید پسینہ جیسی علامات ظاہر ہوں، تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ خاص طور پر، اگر کھانسی آٹھ ہفتوں سے زیادہ برقرار رہے تو اسے معمولی مسئلہ نہ سمجھیں، کیونکہ بعض اوقات یہ کسی سنگین بیماری، جیسے پھیپھڑوں کی انفیکشن یا دیگر ریڑھائی امراض کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ پلاسٹک کی بوتل سے پانی پینے کے حیرت انگیز اور خطرناک نقصانات ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ کھانسی کے دوران اپنے قریب ضعیف المناعی افراد، بچوں اور بوڑھوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جیسے ہاتھ کی صفائی اور مناسب وینٹیلیشن، تاکہ بیماری مزید نہ پھیلے۔ ساتھ ہی، کھانسی کے دیرپا اثرات کو کم کرنے کے لیے فلٹر شدہ پانی، صحت مند غذا اور مناسب آرام کو ترجیح دینا بھی ضروری ہے۔

موبائل ڈیوائسز پر تھریڈز صارفین

ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے میں میٹا کی ایپ تھریڈز ایلون مسک کے زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو موبائل فونز میں پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تھریڈز کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایکس سے زیادہ ہوگئی ہے۔ جنوری 2026 میں تھریڈز کو موبائل ڈیوائسز پر روزانہ 14 کروڑ 15 لاکھ افراد استعمال کر رہے ہیں جبکہ ایکس کو موبائل پر روزانہ استعمال کرنے والوں کی تعداد ساڑھے 12 کروڑ ہے۔ رپرٹ کے مطابق تھریڈز کے روزانہ صارفین کی تعداد میں گزشتہ ایک سال کے دوران مستحکم انداز سے اضافہ ہوا ہے۔ اس کے مقابلے میں ایکس کے صارفین کی تعداد میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ 2025 کے موسم خزاں میں دونوں پلیٹ فارمز لگ بھگ ایک جیسی پوزیشن پر تھے مگر اب تھریڈز کو واضح سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ تھریڈز صارفین کی تعداد بڑھانے کے لیے میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کو اس کی جانب دھکیلا جاتا ہے۔ تھریڈز کی یہ سبقت کافی اہم ہے کیونکہ ایکس کے موبائل ڈیوائسز کے صارفین کی تعداد میں کمی آرہی ہے جس کی متعدد وجوہات ہیں۔ البتہ ویب ورژن میں ایکس کو واضح برتری حاصل ہے۔ تھریڈز کے ویب ورژن میں بھی صارفین کی تعداد بڑھ رہی ہے مگر جنوری میں ایسے روزانہ صارفین کی تعداد محض 85 لاکھ ہے۔ اس کے مقابلے میں روزانہ ساڑھے 14 کروڑ افراد ایکس کے ویب ورژن پر وزٹ کرتے ہیں۔

کراچی جیسے شہر میں آگ

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہےکہ کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پا سکنا ایک افسوسناک سوالیہ نشان ہے۔ ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ گل پلازہ واقعے میں بروقت مدد کیوں نہیں پہنچ سکی، اس کی بے لاگ تحقیق ضروری ہے، گل پلازہ میں آگ لگنے کا حادثہ قوم کے لیے انتہائی المناک اور شرمناک سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں میں کتنی جانیں بے چارگی کا شکار ہو کر رخصت ہوگئیں، کتنے متوسط درجے کے تاجروں کا اربوں کا نقصان انہیں قلاش بنا گیا، حفاظتی انتظامات کو تیز اور مضبوط بنانا حکومت کا فرض ہے، جن لوگوں نے آخر کار انسانی جانیں بچانے کی خدمت انجام دیں وہ قابل ستائش ہیں۔ مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھاکہ اللّٰہ تعالیٰ شہدا کو اعلیٰ درجات اور آفت زدگان کو نعم البدل عطا فرمائیں۔

سینیٹ نے تولیدی صحت

اسلام آباد: سینیٹ نے تولیدی صحت کو نصاب کا حصہ بنانے کا بل منظور کر لیا۔ بل کے مطابق تولیدی صحت سے متعلق تعلیم 14 سال کی عمر سے زائد بچوں کے نصاب میں متعارف کرائی جائےگی۔ تولیدی صحت کی تعلیم سے مطلب جسمانی، ذہنی اور سماجی بہبود کا علم شامل ہے۔ بل کے مطابق تولیدی صحت کی تعلیم سے متعلق کوئی بھی ہدایت دینے سے پہلے والدین کی تحریری رضا مندی شامل ہوگی۔ بل میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹ بک تیارکرتے وقت متعلقہ اتھارٹی طلبہ کی عمر کے مطابق تولیدی صحت پر نصاب شامل کرے گی۔

سندھ حکومت نے تمام تعلیمی

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں ’نمبر سسٹم‘ ختم کر دیا۔ وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کے مطابق میٹرک اور انٹر کے لیے نئے گریڈنگ نظام کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ فیل تصور ہوں گے۔ اسماعیل راہو نے بتایا کہ تعلیمی بورڈز میں امتحانی نتائج کے لیے رائج قدیم نمبر سسٹم ختم کرکے بین الاقوامی معیار کا نیا ’گریڈنگ سسٹم‘ نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے، یہ اہم فیصلہ انٹر بورڈ کو آرڈینیشن کمیشن (IBCC) کے وفاقی سطح پرکیے گئے پالیسی فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ مرحلہ وار اطلاق: انہوں نے بتایا کہ نئے گریڈنگ سسٹم کا اطلاق صوبے بھر میں مرحلہ وار ہوگا، رواں سال 2026 میں 9 ویں اور 11ویں (SSC-I / HSSC-I) کے پہلے سالانہ امتحانات سے اس کا آغاز کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر کے مطابق سال 2027 میں دہم اور بارہویں (SSC-II / HSSC-II) کے سالانہ امتحانات پر بھی اس کا اطلاق ہوگا، اب طلبہ کی کارکردگی کو نمبروں کے بجائے درج ذیل گریڈز میں تقسیم کیا جائے گا۔ *اے ڈبل پلس (A++) 96 فیصد سے100 فیصد جب کہ اے پلس (A+) 91 فیصد سے 95 فیصد ہوگا۔ *اے (A) 86 فیصد سے 90 فیصد جب کہ بی ڈبل پلس (B++) 81 فیصد سے 85 فیصد ہوگا۔ *بی پلس (B+) 76 فیصد سے 80 فیصد جب کہ بی (B) 71 فیصد سے 75 فیصد ہوگا۔ *سی پلس (C+) 61 فیصد سے 70 فیصد جب کہ سی (C) 51 فیصد سے 60 فیصد ہوگی۔ *ڈی (D) 40 فیصد سے 50 فیصد امرجنگ ہوگا۔ *یو (U) 40 فیصد سے کم (ناکام / انڈر گریڈ) ہوگا۔ اسماعیل راہو کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پاسنگ مارکس کی کم از کم حد 40 فیصد مقرر کی گئی ہے، وہ طلبہ جو کسی بھی پرچے میں 40 فیصد سے کم نمبر حاصل کریں گے، انہیں ’یو‘ یعنی ’ان گریڈڈ‘ قرار دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے طلبہ کو اسی پرچے میں دوبارہ امتحان دے کر اپنی کارکردگی بہتر کرنے کا موقع فراہم کیاجائے گا، اس نظام کا مقصد ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں یکسانیت لانا ہے، تمام بورڈز میں اس نظام کے مکمل نفاذ کے بعد مستقبل میں جی پی اے (GPA) سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔ وزیر جامعات کے مطابق سندھ حکومت نے اس نئی پالیسی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

کوئٹہ: پرنس روڈ پر پلازہ میں

کوئٹہ: پرنس روڈ پر نجی پلازہ میں لگنے والی آگ سے متعدد دکانیں جل گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق پرنس روڈ پر نجی پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ آگ سے درجنوں دکانیں جل گئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 6 اور پی ڈی ایم اے کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل اور گارمنٹس سمیت مختلف نوعیت کی دکانیں ہیں۔ چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ پرنس روڈ پر پلازہ میں آتشزدگی شارٹ سرکٹ کےباعث ہوئی، آگ نے پلازہ کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمر اور تاروں کو بھی لپیٹ میں لیا تھا جس کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکل پیش آئی۔

گل پلازہ واقعے میں ریسکیو

کراچی: سی او او ریسکیو ڈاکٹر عابد جلال الدین نے سانحہ گل پلازہ میں ریسکیو کارروائیوں میں تاخیر کی باتوں کو مسترد کردیا۔ ایک بیان میں سی او او ریسکیو ڈاکٹر عابد جلال الدین نے کہا کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی تھی جس میں ریسکیو کا رسپانس بروقت تھا اور اس میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر عابد جلال الدین کے مطابق اس وقت گل پلازہ میں سرچنگ چل رہی ہے، دوسری اور تیسری منزل پر سرچنگ جاری ہے، پلازہ کے تیسرے فلور سے ابھی تک کوئی ڈیڈ باڈی نہیں ملی۔ سی او او ریسکیو کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کے پاس تمام آلات موجود ہیں، اسٹاف کی سیفٹی اور عمارت کی حالت کو دیکھتے ہوئےسرچنگ کا کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی عمارت میں فائر الارم کا ہونا ضروری ہے، عمارت میں فائر ایگزیکٹ اور اسپرنکل سسٹم ہونا بھی بہت ضروری ہے۔

سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ

سعودی عرب کے ایوانِ شاہی نے شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ بندر بن عبداللہ آل سعود گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ایوان شاہی کے بیان کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں گورنر ریاض فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، دیگر شہزادوں، اعلیٰ حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ایوان شاہی کی جانب سے مرحوم شہزادے کے لیے رحمت، مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی گئی ہے۔ سعودی شہزادے مشعل بن بدر کی والدہ انتقال کر گئیں واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی سعودی عرب کے ایک اور شہزادے، عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز، بیرونِ ملک انتقال کرگئے تھے۔ ایوان شاہی کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ بھی ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں بعد از نمازِ عصر ادا کی گئی تھی

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلاز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گل پلازہ کے تمام متاثرین کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سانحہ گل پلاز ہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی خاندان ایک کروڑ روپے دے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے ورثا میں امداد کی فراہمی کل سے شروع ہوجائے گی۔ گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، 14 افراد جاں بحق، 73 لاپتہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس نے پورے شہر کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں تاحال تخریب کاری کا کوئی عنصر سامنے نہیں آیا، تاہم اگر شواہد ملے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث رات 10 بجکر 10 منٹ پر آگ لگی، مراد علی شاہ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے نقصان کا کوئی ازالہ ممکن نہیں لیکن حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 15 افراد جاں بحق، 65 لاپتہ اور 22 زخمی ہوئے جبکہ گل پلازہ سے اب تک 15 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور 80 کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گل پلازہ کی عمارت کا تقریباً 40 فیصد حصہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور عمارت کی حالت ایسی نہیں کہ شاید اسے برقرار رکھا جا سکے، امکان ہے کہ اسے گرانا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر تاحال 90 فیصد قابو پا لیا گیا ہے جبکہ 10 فیصد آگ اب بھی باقی ہے اور عمارت کے اندر جانے کے راستے موجود نہیں۔ انہوں نے کہاکہ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 26 گاڑیوں، 4 اسنارکلز اور 100 فائر فائٹرز نے حصہ لیا، اس دوران فائر فائٹر فرقان شہید ہوئے، جن کی چند روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کو ہدایت دی ہے کہ فرقان شہید کے اہل خانہ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے، جس میں ڈی آئی جی کراچی معاونت کریں گے۔ انکوائری کمیٹی کا مقصد کسی پر الزام لگانا نہیں بلکہ غلطیوں کی نشاندہی کرکے انہیں درست کرنا ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کو سزائیں دی جائیں گی، تاہم کسی کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ لاہور کی فرانزک لیب سے بھی تعاون اور مدد حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فائر سیفٹی آڈٹ 2024 پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس میں 145 عمارتوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ حکومت اپنے حصے کا کام پورا کرے گی اور اس واقعے سے سیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ کراچی، سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری مراد علی شاہ نے کہا کہ متاثرہ تاجروں کو فوری طور پر متبادل جگہ فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کاروباری حضرات سے تجاویز بھی طلب کر لی گئی ہیں تاکہ جن لوگوں کا کاروبار تباہ ہو گیا ہے انہیں دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ گل پلازہ واقعے پر مبالغہ آرائی سے گریز کیا جائے کیونکہ انکوائری کے بعد ہی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے

پاکستان میں آج رویت ہلال کمیٹی شعبان المعظم کا چاند دیکھے گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا۔ رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے حاصل ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چاند کی رویت کے بارے میں حتمی اعلان کرے گی۔ دوسری جانب ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں، یکم شعبان 21 جنوری کو ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ حکومت نے سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا اسپارکو نے بھی یکم شعبان 21 جنوری 2026 کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ چاند کی رویت کے بارے میں حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

تیاری کر لیں، موسم کے بارے

محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میانوالی میں دھند رہنے کی توقع ہے۔ لیہ، بھکر، نورپور تھل، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان کے بیشتر حصوں میں بھی دھند رہنے کی امکان ہے۔ گھریلو تنازع ، بھائی نے 2 بھائیوں ، بیوی ، بیٹی اور بھابھی کو قتل کر دیا گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور بلوچستان میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے آج سے 23 جنوری تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مری گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری و بارش کی پیشگوئی ہے۔ لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارشوں کا امکان ہے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹی

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے دورے کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹِم ڈیوڈ انجری کے باعث اس دورے میں شامل نہیں ہوں گے۔ سلیکٹرز کے مطابق ان کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے اضافی وقت دیا گیا ہے، جس کے باعث وہ پاکستان کا مختصر دورہ مس کریں گے۔ قومی سلیکٹرز نے بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے چند نئے چہروں کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے، جن میں پرتھ اسکارچرز کے نوجوان فاسٹ بولر ماہلی بیئرڈمین اور سڈنی سکسزرز کے آل راؤنڈر جیک ایڈورڈز شامل ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے تاحال بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو نہیں کیا، تاہم وہ رواں سیزن میں بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز کے دوران آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ رہ چکے ہیں۔ پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: مچل مارش (کپتان)، شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، ماہلی بیئرڈمین، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس، جیک ایڈورڈز، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، مچ اوون، جوش فلپ، میتھیو رینشا، میٹ شارٹ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا۔

نیوزی لینڈ نے پہلی بار بھارت کو

نیوزی لینڈ نے بھارتی سرزمین پر تاریخ رقم کر دی۔ نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلی بار اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔ تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف 41 رنز سے فتح سمیٹی اور سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے، ڈیرل مچل 137 اور گلین فلپس 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارتی بیٹرز نیوزی لینڈ بالرز کے سامنے بے بس نظر آئے، صرف ویرات کوہلی 124 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نتیش کمار نے 53 اور ہرشیت رانا نے 52 رنز بنائے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ معاملہ، بنگلا دیش نے پاکستان سے رابطہ کر لیا یاد رہے کہ 37 سالوں میں نیوزی لینڈ بھارت میں سات ون ڈے سیریز کھیل چکا ہے لیکن وہ کسی بھی سیریز میں کامیاب نہ ہو سکا، اس طرح اس نے پہلی بار بھارت کو اسی کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا ہے۔

جنید صفدر کا ولیمہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوتِ ولیمہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ جنید صفدر اور ان کی اہلیہ شانزے علی کے دعوتِ ولیمہ کی تقریب شریف فارمز، جاتی امرا رائیونڈ میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں وفاقی اور صوبائی وزرا کے علاوہ سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس یادگار موقع پر دلہن شانزے علی نے گلابی رنگ کا دیدہ زیب سوٹ زیب تن کیا، جبکہ دولہے جنید صفدر نے گرے رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔ واضح رہے کہ شانزے علی، شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔ جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، مریم نواز کی تصاویر وائرل یاد رہے کہ گزشتہ روز جنید صفدر اور شانزے علی کے نکاح کی تقریب لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوئی تھی، جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اہلِ خانہ، وفاقی و صوبائی وزرا اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ جنید صفدر کے نکاح کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دلہن شانزے علی کو نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

آج سے 23 جنوری تک پنجاب کے

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی کے مطابق آج سے 23 جنوری تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ خاص طور پر مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کی توقع ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی تصدیق کی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ ممکنہ سیلاب یا دیگر قدرتی آفات سے نمٹا جا سکے۔ موسم سرد اور خشک رہے گا ، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان خاص طور پر مری میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمے چوکس رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم

اسلام آباد: ایف بی آر نے چینی ، سگریٹ ، کھاد اور سیمنٹ کی صنعت میں کامیابی کے بعد ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا دائرہ کار اسٹیل کی صنعت، فارماسیوٹیکلز ،مصالحہ جات، بسکٹ اور دیگر پیک شدہ مصنوعات سمیت مزید شعبوں تک دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے منفرد شناختی نشانات سے ایف بی آر اربوں روپے کی ٹیکس چوری روکنے میں کامیاب ہوا۔ ریگولیٹری ماہرین کے مطابق پاکستان میں ٹیکس چوری ، غیر قانونی اشیاء کی خریدوفروخت ، مصنوعات کی پیداوارکے درست ڈیٹا کی نشاندہی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے قوانین پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کرنے میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی اور حالیہ عرصے میں غیر قانونی تمباکو ، شوگر اور دیگر اشیاء کے خلاف ایف بی آر نے زبردست کامیابی حاصل کی، کئی شوگر ملوں کی پیداواری یونٹ کو ٹریک اینڈ ٹریس کی مہر نہ لگانے پر سیل کیاگیا جب کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ایسے کروڑ وں روپے مالیت کے غیر قانونی سگریٹ کو پکڑ اگیا جن پیکٹ پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی مہر نہیں تھی ۔ ریگولیٹری نظام سے وابستہ ماہرین کے مطابق، ٹی ٹی ایس اب ایک ملک گیر الیکٹرانک مانیٹرنگ فریم ورک کی شکل اختیار کر چکا جو پیداواری مرحلے پر محفوظ، سلسلہ واراور چھیڑ چھاڑ سے محفوظ یو آئی ایمز کی کی تنصیب کے ذریعے پیداوار کی مقدار پر حقیقی وقت میں نگرانی کوممکن بناتا ہے۔ یہ شناختی نشانات اس پر عملدرآمد کرانیوالے اداروں کو پوری سپلائی چین میں، فیکٹری فلور سے لے کر ریٹیل آؤٹ لیٹ تک، اشیاء کی نگرانی کی سہولت فراہم کرتے ہیں جس سے قوانین کی پاسداری، دستاویزات اور آڈٹ کے عمل میں نمایاں بہتری آئی اور اربوں روپے کی ٹیکس چوری روکنے میں مدد ملی ۔ ماہرین کے مطابق جب مصنوعات قابلِ سراغ ہوں تو ٹیکس کی وصولی ممکن ہوتی ہے، مارکیٹ منصفانہ بنتی اور محصولات کا ضیاع منظم طریقے سے ختم ہو جاتا ہے۔

کراچی میں 100 سے زائد بچوں

کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سدوزئی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم نے متاثرہ بچے کی نشاندہی پر ٹیپو سلطان میں کارروائی کی، گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم عمران اور اس کا ساتھی وقاص خان شامل ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق 2020 سے 2025 کے دوران سات شکایات پولیس میں رپورٹ ہوئیں اور تمام کیسز میں ایک ہی شخص کا ڈی این اے ملا جس سے پولیس بھی حیران رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام کیسز میں فوری طور پر ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا اور ثبوتوں کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچوں کے ہراسگی سے متعلق کیسز برداشت نہیں کروں گا، 100 سے زائد بچوں کوہراساں کرنے والے ملزم کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ابھی تک صرف 7 متاثرین سامنے آئے ہیں، پولیس باقی متاثرین کو تلاش کرے، ملزم کے خلاف شواہد کی بنیاد پر کیس عدالت میں لے جایا جائے۔ شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں جا گرا، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ایڈیشل آئی جی کو ہدایت کی کہ روزانہ کیس کی پیشرفت رپورٹ دی جائے، ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے تحفظ کیلئے حکومت سندھ نے کئی اقدامات کیے ہیں۔

طالب علم نے کیلے کے تنے

بلوچستان کے طالب علم محمد سرفراز نے کیلے کی تنے سے قدرتی فائبر تیار کرکے عالمی ایوارڈ جیت لیا۔ محمد سرفراز نے کیلے کے تنوں سے فائبر تیار کرکے ڈسکور نیچرل فائبر اینی شیٹو ایٹو ایوارڈ جیتا، ایوارڈ کا اعلان جرمنی میں جاری ہوم ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل کے موقع پر کیا گیا۔ مقابلے میں دنیا بھر کے 100 سے زائد تحقیقی اداروں، کمپنیوں اور تعلیمی اداروں نے شرکت کی، بلوچستان کے باصلاحیت محقق نے کیلے کے تنے سے فائبر تیار کرنے میں 4 سال صرف کئے۔ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا طالب علم محمد سرفراز نے اعزاز اپنے اساتذہ اور بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے نام کر دیا۔

محسن نقوی نے پی ایس ایل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کے گورننگ کونسل اجلاس میں کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کی بھرپور وکالت کردی۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس میں چیئرمین نے ٹیم مالکان کو کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ٹیموں کی مارکیٹ ویلیو بڑھنے کے بعد اب کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ ہو۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں محسن نقوی نے ٹیموں کی طرح کھلاڑیوں کی بھی آکشن کی تجویز دی اور کہا کہ پی ایس ایل 11 کے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کی آکشن کرا لیں اور اپنی مرضی سے پلیئرز اٹھا لیں جس سے کھلاڑیوں کا فائدہ ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے دو نئی ٹیموں کو کھلاڑی چننے کے لیے یکساں مواقع دینے پر زور دیا ہے، ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پرانی ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن پر بحث کا امکان ہے۔ گزشتہ روز محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 8 فرنچائز، پی سی بی اور پی ایس ایل حکام نے شرکت کی جس میں پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے مالکان کو خوش آمدید کہا گیا اور نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی پر محسن نقوی اور پی ایس ایل ٹیمز کو مبارکباد دی گئی۔

ایسا روبوٹ جو انسانوں کے ہونٹوں

اگر آپ کسی سے بات کر رہے ہوں تو ہماری آدھی توجہ چہرے پر خصوصاً ہونٹوں کی حرکت پر مرکوز ہوتی ہے۔ مگر اب تک روبوٹس اپنے ہونٹوں کو حرکت دینے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور جدید ترین روبوٹس بھی اس معاملے میں ناکام رہتے ہیں۔ مگر امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے ایسا روبوٹ چہرہ تیار کیا ہے جو ہونٹوں کو درست طریقے سے حرکت دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جرنل سائنس روبوٹیکس میں شائع تحقیق میں اس روبوٹ چہرے کے بارے میں بتایا گیا۔ تحقیق کے مطابق یہ روبوٹ مختلف زبانوں کے الفاظ ادا کرسکتا ہے بلکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی بدولت گانا بھی گا سکتا ہے۔ روبوٹ کی یہ صلاحیت مشاہدے سے سیکھنے کی بدولت بہتر ہوتی ہے۔ سب سے پہلے اس نے یہ سیکھا کہ کس طرح اسے اپنے چہرے کی 26 موٹرز کو استعمال کرنا چاہیے جس کے بعد اس نے انسانی ہونٹوں کی حرکت کی نقل یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر کرنا شروع کی۔ محققین کے مطابق یہ روبوٹ انسانوں سے جتنی بات چیت کرے گا، اتنا زیادہ بہتر ہوتا جائے گا۔ روبوٹ کے ہونوں کی حقیقی حرکت کو یقینی بنانے کے لیے ماہرین کو 2 چیلنجز کا سامنا تھا۔ پہلا چیلنج تو یہ تھا کہ انہیں ایسے خاص ہارڈ وئیر کی ضرورت تھی جو چہرے کی جِلد جتنا لچکدار ہو اور ایسی ننھی موٹرز سے لیس ہو جو برق رفتاری سے کام کرسکیں۔ دوسرا چیلنج ہونٹوں کی پیچیدہ حرکات کی درست نقل تھا۔ انسانی چہروں میں درجنوں مسلز نرم جِلد کے نیچے موجود ہوتے ہیں جو آواز اور ہونٹوں کے ساتھ ملکر کام کرتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں روبوٹس کے چہرے سخت ہوتے ہیں اور زیادہ حرکت بھی نہیں کرپاتے، ہونتوں کی حرکت زیادہ سخت یا غیرلچکدار ہوتی ہے جس کے باعث ان کے بولنے کا عمل غیرفطری محسوس ہوتا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے ان مشکلات پر قابو پاکر ایک ایسا لچکدار چہرہ تیار کیا جس سے روبوٹ کو انسانوں کا براہ راست مشاہدہ کرنے میں مدد ملے۔ اس کے لیے روبوٹ کے چہرے کو 26 موٹرز سے لیس کیا گیا اور پھر اس کے چہرے کے تاثرات اور ہونٹوں کی حرکت کو بہتر بنایا گیا۔ محققین نے اس کی صلاحیت کی جانچ متعدد طرح کی آوازوں، زبانوں اور تناظر سمیت گانوں سے کی۔ انہوں نے بتایا کہ اے آئی جیسے چیٹ جی پی ٹی یا جیمنائی کے ساتھ ہونٹوں کو حرکت دینے کی صلاحیت کے امتزاج سے انسانوں سے روبوٹس کا تعلق زیادہ گہرا ہوگا۔

وزیراعلیٰ کے پی کو صوبے کی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کوبطورپارٹی ایک لائن لینا ہوگی کیونکہ صوبےکے وزیراعلیٰ کو نہیں پتا کہ کیا صورتحال ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ دوبارہ فٹبال میچ کھیل رہےہیں اور ایک دوسرے کوپاسز دے رہے ہیں۔ گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پہلی بریفنگ ہی سکیورٹی صورتحال پر ہوتی ہے، علی امین جب وزیراعلیٰ تھے تو کہتے تھے بات چیت کرنی چاہیے، اب کہتے ہیں افغانستان ملوث ہے، ایک کہہ رہا ہے دہشتگرد ہیں دوسرا کہتا ہے نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کوبطورپارٹی ایک لائن لینا ہوگی، کیونکہ صوبےکے وزیراعلیٰ کو نہیں پتا کہ کیا صورتحال ہے۔

بھارتی کوسٹ گارڈ نے 9 پاکستانی

بحیرہ عرب میں پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو بھارتی کوسٹ گارڈ نے قبضہ میں لے کر 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ کشتی میں تقریباً 500 کلوگرام مچھلی اور ماہی گیری کا سامان برآمد ہوا جسے بھارتی حکام نے قبضے میں لے لیا۔ انچارج کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے، کشتی سے کوئی غیر قانونی یا مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی، یہ واقعہ گجرات کے قریب کھلے سمندر میں پیش آیا جب پاکستانی ماہی گیر کشتی اپنے روایتی ماہی گیری کے علاقوں میں مچھلی پکڑ رہے تھے۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کے انچارج کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہےکہ تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد مزید بڑھے گی۔ سہیل آفریدی ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے کارکن کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔ تعزيتی ریفرنس سے خطاب کرتے میں سہیل آفریدی نے کہا کہ دعا ہے پی ٹی آئی کارکنوں کی قربانیوں کا سلسلہ ختم ہو، تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد مزید بڑھے گی، پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے سب ایک ہیں۔

مسلمان طلباء کی قابلیت

سری نگر: مسلمان طلباء کی قابلیت ان کا جرم بن گئی، بھارت نے کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا۔ بھارت نے دائیں بازو کی ہندو تنظیموں کے احتجاج کے بعد بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں ایک معروف میڈیکل کالج کی منظوری منسوخ کر دی ہے، یہ اقدام میڈیکل کالج میں مسلم طلبہ کی بڑی تعداد میں داخلے کے خلاف دباؤ کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے ویزوں کا اجرا روک دیا الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دائیں بازو کے ہندو گروپس کا مسلمان طلبہ کے ایڈمشن پر احتجاج میڈیکل کالج کو بند کرنے کی وجہ بنا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) جو طبی تعلیم اور پیشہ ورانہ امور کا وفاقی ریگولیٹری ادارہ ہے نے 6 جنوری کو شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (ایس ایم وی ڈی ایم آئی) کی منظوری واپس لے لی۔ یہ ادارہ ضلع ریاسی میں واقع ہے جو ہمالیہ کے پیر پنجال پہاڑی سلسلے کے قریب واقع ہے، جو جموں کے میدانی علاقوں کو وادی کشمیر سے جدا کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نومبر میں ایم بی بی ایس کے پانچ سالہ پروگرام میں داخلہ لینے والے 50 طلبہ میں سے 42 مسلمان تھے، جن کی اکثریت کا تعلق کشمیر سے تھا جبکہ سات ہندو اور ایک سکھ طالب علم شامل تھا۔ مسلم طلبہ کی نمایاں اکثریت پر دائیں بازو کی ہندو تنظیموں نے شدید احتجاج کیا، جس کے بعد کالج کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ الجزیرہ کے مطابق ہندو انتہا پسند گروپس اور بی جے پی رہنماؤں نے مسلمان طلبہ کے داخلے کو نامناسب قرار دیا، احتجاج کرنے والوں کا مؤقف تھا کہ ہندو عطیات سے چلنے والے ادارے میں مسلمانوں کو داخلہ نہیں ملنا چاہیے۔ نیشنل میڈیکل کمیشن نے کالج کی منظوری انفراسٹرکچر کی کمی کا جواز بنا کر واپس لی، پہلے بیچ کے 50 میں سے زیادہ تر طلبہ مسلمان تھے جو میرٹ پر منتخب ہوئے، کالج کی بندش سے درجنوں طلبہ بغیر کسی متبادل میڈیکل کالج کے رہ گئے۔ عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف سہولتوں کی فراہمی، وزیراعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا واقعے نے بھارت میں تعلیم کے شعبے میں مذہب اور سیاست کے بڑھتے اثر و رسوخ پر سنگین سوالات اٹھا دیے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بھارت میں تعلیمی اداروں میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تعصب اور دباؤ کی ایک اور مثال ہے۔ انسانی حقوق کے حلقوں نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امتیازی اور مذہبی بنیادوں پر کیا گیا اقدام قرار دیا ہے۔ واقعے نے ایک بار پھر بھارتی زیرانتظام کشمیر میں مسلمانوں کو درپیش تعلیمی اور سماجی مشکلات کو اجاگر کر دیا ہے۔

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے ویزوں کا اجرا روک دیا ہے۔ اس کا اطلاق 21 جنوری سے ہوگا اور جب تک امیگریشن پراسیسنگ کے طریقہ کار پر نظر ثانی نہیں کر لی جاتی ویزوں کا اجرا نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے 75 ممالک کے لیے ویزوں کے اجرا کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جب کہ ویزا پراسیسنگ کی معطلی کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا۔ ان ممالک میں پاکستان، ایران، افغانستان، روس، صومالیہ، برازیل، نائیجیریا، اردن، کویت، تھائی لینڈ، عراق، یمن، مصر، بنگلا دیش، بھوٹان، لبنان اور لیبیا بھی شامل ہیں۔

پاکستان میں ادویات اور میڈیکل آلات

اسلام آباد: پاکستان میں ادویات اور میڈیکل آلات کی برآمدات میں 34 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے مطابق برآمدات میں یہ اضافہ ادارہ جاتی اصلاحات، شفاف نظام اور ڈیجیٹل اقدامات کا نتیجہ ہے۔ پنجاب ڈرگ کنٹرول کی کارروائی، دو ادویات کی فروخت پر پابندی عائد ڈریپ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ موثر ریگولیٹری نظام کے ذریعے اربوں روپے کی بچت ممکن بنائی گئی ہے جبکہ ان اصلاحات کا براہِ راست فائدہ عوام کو بھی پہنچا ہے، ریگولیٹری امور کا تقریباً 70 فیصد حصہ ڈیجیٹل ہو چکا ہے اور مارچ تک اسے 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ آن لائن میڈیکل ڈیوائسز رجسٹریشن سسٹم، ای آفس اور ون ونڈو سہولت جیسے اقدامات سے نہ صرف تاخیر میں نمایاں کمی ہوئی بلکہ برآمدات کے فروغ کے لیے سرٹیفکیشن کے اجرا کے دورانیے کو بھی کم کر دیا گیا ہے، ادویات کی برآمدی رجسٹریشن کا دورانیہ 60 دن سے کم ہو کر صرف 10 دن رہ گیا ہے۔ ڈریپ کے مطابق ایف ایس سی اور سی او پی پی جیسے سرٹیفکیٹس جو پہلے 30 دن میں جاری ہوتے تھے، اب 5 دن میں فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کا دورانیہ بھی کم ہو کر تقریباً 20 دن رہ گیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کو دواسازی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے ون ونڈو سہولت کے تحت اقدامات جاری ہیں، نئی تھراپیز اور کینسر کے علاج سے متعلق مصنوعات کے لیے تیز رفتار منظوری کا نظام بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔ ادویات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے قومی سطح پر کوالٹی کنٹرول لیبارٹری نیٹ ورک قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ قومی ویکسین پالیسی کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر اے پی آئی (Active Pharmaceutical Ingredients) کی تیاری کے لیے روڈمیپ پر کام جاری ہے۔ دیہات میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے کلینکس آن وہیلز کی آؤٹ سورسنگ ڈریپ کے مطابق وزیر اعظم نے دسمبر 2025 میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو اصلاحات پر شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ”ریفارم چیمپئن ایوارڈ“ بھی دیا تھا۔

عوام کی معاشی مشکلات و سیاسی

سابق افغان وزیر انوار الحق نے کہا ہے کہ عوام کی معاشی مشکلات و سیاسی اخراج طالبان کے خلاف غصہ بڑھا رہا ہے۔ سابق افغان وزیر کا کہنا تھا کہ عوام اقتصادی بحران اور روزگار سے متعلق طالبان رجیم سے جوابدہی کی توقع رکھتے ہیں۔ افغان انٹرنیشنل کے مطابق افغانستان پر قابض طالبان کی تمام توجہ جابرانہ اقتدار کومضبو ط کرنے پر مرکوز ہے، یونیسف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تقریباً نصف بچے شدید غذائی غربت کا شکار ہیں۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ہر چار میں سے ایک نوجوان بیروزگار ہے۔ تنظیم روا کے مطابق شعبہ تعلیم میں خواتین پر زمین تنگ، افغانستان خواتین کیلئے دنیا کا بدترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ سعودی عرب ، قطر اور عمان نے ایران پر امریکی حملے کی مخالفت کر دی افغان مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم جابرانہ طرز حکمرانی کے باعث عوام کے مصائب سے لاتعلق ہو چکی ہے، طالبان رجیم کا غیر قانونی تسلط معاشی تباہی اور خطہ میں عدم استحکام کا باعث ہے۔

ناسا کی جلد چاند اور اس کے

امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے چاند کے مدار پر بھیجے جانے والے انسان بردار مشن آرٹیمس 2 کو 6 فروری کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔ اس مشن میں 4 خلا باز چاند کے مدار پر جائیں گے اور 5 دہائیوں سے زائد عرصے بعد پہلی بار انسانوں کی چاند کے مدار میں واپسی ہوگی۔ مگر آرٹیمس 2 مشن کے ساتھ ساتھ ناسا کی جانب سے جلد جوہری ری ایکٹر کو چاند پر بھیجنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔ امریکی محکمہ توانائی نے ایک مفاہمتی یادداشت میں اعلان کیا کہ ناسا کا اگلا بڑا پراجیکٹ چاند پر جوہری ری ایکٹر کی تنصیب ہوگا۔ امریکی محکمہ توانائی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ اداروں کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ویژن کے تحت چاند اور اس کے مدار پر جوہری ری ایکٹرز کی تنصیب ہوسکے۔ پوسٹ میں بتایا گیا کہ چاند کی سطح پر 2030 تک جوہری ری ایکٹر کی تنصیب کی جائے گی اور امریکا خلائی کھوج اور تجارت میں دنیا کی قیادت کرسکے گا۔ ناسا کے حال ہی میں تعینات کیے جانے والے نئے منتظم جیراڈ آئزک مین نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی قومی خلائی پالیسی کے تحت امریکا چاند پر واپس جانے اور وہاں قیام کے لیے انفرا اسٹرکچر تعمیر کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ مریخ اور اس سے آگے جانے کے لیے درکار سرمایہ کاری کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کو یقینی بنانے کے لیے جوہری توانائی کی ضرورت ہوگی اور اس مفاہمتی یادداشت سے ان مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔ امریکی محکمہ توانائی اور ناسا کی جانب جوہری ری ایکٹرز کو نصب کیا جائے گا جس سے مستقبل کے خلائی مشنز کو مستحکم توانائی مل سکے گی۔

ادارہ جاتی بہتری کو یقینی بنانا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سول سروس میں اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ادارہ جاتی بہتری کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مجوزہ سول سروسز اصلاحات اور وفاقی وزارتوں میں کارکردگی کے جائزے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سول سروسز اصلاحات کے لیے قائم کردہ کمیٹی نے اب تک کی مشاورت اور تیار کردہ سفارشات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملکی سول سروس کو عالمی معیار کی کارکردگی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جامع اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے ایک مؤثر اور شفاف نظام وضع کیا جائے۔ تاکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی ہو اور مجموعی طور پر سول سروس میں بہتری آئے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ افسران کی کارکردگی کی بنیاد پر ترقی، مراعات اور دیگر سہولیات سے متعلق واضح سفارشات مرتب کی جائیں۔ سول سروس میں اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ادارہ جاتی بہتری کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اور سماجی ہم آہنگی اور خوشحالی کے حصول کے لیے اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ مجوزہ سول سروس اصلاحات میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ورلڈ لبرٹی فنانشل وفد سے ملاقات، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر معاہدہ وزیر اعظم نے کہا کہ سول سروس کسی بھی ملک کی گورننس اور عوامی فلاح و بہبود کا بنیادی ڈھانچہ ہوتی ہے۔ اس لیے افسران کی کارکردگی اور قابلیت کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے قابل عمل اور مؤثر سفارشات تیار کی جائیں۔ جو عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا باعث بن سکیں۔

ثمینہ احمد نے ساس بہو ڈراموں

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساس بہو طرز کے ڈراموں کو خواتین کے بااختیار ہونے کے عمل کا اہم ذریعہ قرار دیا ہے۔ ثمینہ احمد نے حالیہ پوڈکاسٹ گفتگو میں کہا کہ معاشرے میں ساس بہو ڈراموں کو غلط سمجھا جاتا ہے، حالانکہ یہ خواتین کی جدوجہد کی حقیقی کہانیوں کو اجاگر کرتے ہیں اور انہیں میڈیا اور حقیقی زندگی میں خود کو مضبوط بنانے کا موقع دیتے ہیں۔ بدترین انسان: معروف ہالی ووڈ اداکار مارک روفیلو کی ٹرمپ پر کھلی تنقید اداکارہ نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری نے کافی ترقی کی ہے؛ پہلے وہ خود اکثر سیٹ پر مرد اداکاروں اور عملے کے درمیان اکیلی خاتون ہوتی تھیں، مگر آج نہ صرف اداکارائیں بلکہ میک اپ آرٹسٹس، وارڈروب اسٹاف، پروڈیوسرز اور ہدایت کار بھی خواتین ہیں۔ ثمینہ احمد کے مطابق ساس بہو ڈراموں میں دکھائی جانے والی کہانیاں صرف تفریح نہیں بلکہ خواتین کے لیے اُن کے گھر، سماج اور رشتوں میں روزمرہ جدوجہد کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ کہانیاں ظلم، مزاحمت اور خود پر اعتماد ہونے جیسے موضوعات کو اجاگر کرتی ہیں، تو یہ عورتوں کو خود کا دفاع کرنے اور اپنی شناخت بنانے کی ترغیب دیتی ہیں۔ نادیہ افگن کا ورون دھون کے حب الوطنی ڈائیلاگ پر مزاحیہ اور دلچسپ ردعمل اداکارہ نے مزید کہا کہ ٹی وی جیسے ذرائع تعلیم اور بیداری میں کردار ادا کرتے ہیں، اور اب ایسے موضوعات بھی ڈراموں میں شامل کیے جاتے ہیں جن پر پہلے بات کرنا بھی مشکل سمجھا جاتا تھا۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری

آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی تازہ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے 13 درجے بہتری کے ساتھ 41 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔ ٹی ٹوئنٹی بالرز کی فہرست میں سلمان مرزا نے 16 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر جگہ بنا لی، تاہم ابرار احمد ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں صائم ایوب پہلی پوزیشن سے دوسرے نمبر پر چلے گئے، جب کہ محمد نواز کی پانچویں پوزیشن برقرار رہی۔ ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ ون ڈے بالرز میں افغانستان کے راشد خان بدستور سرفہرست ہیں اور پاکستان کے ابرار احمد کی نویں پوزیشن برقرار رہی۔ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

ایرانی عوام کے اصل قاتل ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ دھمکی پر ایران کے اعلیٰ عہدیدار کا رد عمل سامنے آگیا۔ ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ایرانی عوام کا قاتل قرار دیدیا۔ ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کا یہ بیان امریکی صدر کے پیغام کے بعد سامنے آیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایران میں حکومت کے خلاف پُرتشدد مظاہرے کرنے والوں کو بغاوت پر اُکساتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی اداروں کا کنٹرول سنبھال لیں، امریکی مدد جلد پہنچنے والی ہے۔ ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین کو قاتلوں کے نام محفوظ کرنےکا بھی کہا تھا۔

برطانیہ میں سکھ رہنما پرم جیت

برطانیہ میں سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کی جان کو بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے سنگین خطرہ لاحق ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی انٹیلیجنس ایجنسی نے کہا ہے کہ خالصتانی رہنما پرم جیت سنگھ پما کو بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے خطرہ ہے۔ پرم جیت سنگھ پما خالصتان ریفرنڈم کمپین کے یوکے و یورپ کے کوآرڈینیٹر ہیں۔ پرم جیت سنگھ پما مقتول ہردیپ سنگھ نجر اور گرپتونت سنگھ پنوں کے قریبی ساتھی ہیں۔ پرم جیت سنگھ پما کو یوکے انٹیلیجنس نے حفاظتی اقدامات کا مشورہ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خطرے کی وارننگ برطانیہ کی پریمیم انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی 5 نے دی ہے۔ پما کو خطرہ اس قدر سنگین ہے کہ وہ ساؤتھ آل میں اپنے گھر میں نہیں رہتے۔ خطرات کے سبب پما کو رہائشی مقام بھی کسی سے شئیر کرنے کی اجازت نہیں۔ گزشتہ دنوں پرم جیت سنگھ پما کی مودی کے حامیوں سے تکرار بھی ہوئی تھی۔ برطانوی ہوم آفس کے مطابق برطانوی سکھ معاشرے کی مضبوطی میں بہت بڑا حصہ ڈالتے ہیں، سکھوں کی حفاظت دوسرے شہریوں کی طرح ہماری اولین ترجیح ہے۔ سینئر بھارتی سفارتکار سمنت کمار گوئل نے 2015 میں پما سے ملاقات کرکے مالی فوائد کے بدلے تحریک سے دستبردار ہونے کا کہا تھا۔ پما نے بھارتی سفارتکار کی ملاقات اور پیشکش کے حوالے سے یوکے انٹیلیجنس کو اطلاع دی تھی۔ متعدد بار بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے پما نے 2000 میں برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کی۔

پشاور: مبینہ پولیس مقابلے میں

پشاور: مبینہ پولیس مقا بلے میں 2 زیر حراست ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق پشاور میں شہید آباد قبرستان کے قریب موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ اہلکاروں پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب زیر حراست ملزمان کو دیگر ملزمان کی نشاندہی کے لیے لے کر جایا جارہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست 2 ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

گوجرانوالہ میں سوتیلی ماں نے

گوجرانوالہ میں سوتیلی ماں نے 7 سال کی بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے حبیب پورہ میں پیش آیا جہاں سوتیلی ماں نے 7 سال کی بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ قتل کے بعد ملزمہ اوراس کے ساتھی نے لاش نالے میں پھینک دی جس کے بعد بچی کےلاپتا ہونے کی اطلاع پرپولیس نے تفتیش شروع کی۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی میں ملزمان کو موٹر سائیکل پر چادر میں کچھ چھپا کر جاتے ہوئے دیکھا گیا، شبہ ہونے پرحراست میں لےکرپوچھ گچھ کی تو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔

2026 کیلئے دنیا کے طاقتور ترین

2026 کی پہلی ششماہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر سب سے نیچے موجود ممالک میں شامل ہے۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2026 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایک ایشیائی ملک کا پاسپورٹ طاقتور ترین قرار پایا ہے۔ ہینلے انڈیکس کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہے۔ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 192 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔ دنیا کے دوسرے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز بھی 2 ایشیائی ممالک کے نام رہا اور وہ ہیں جاپان اور جنوبی کوریا۔ جاپانی اور جنوبی کورین پاسپورٹس کے ساتھ آپ 188 ممالک میں ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔ ڈنمارک، لکسمبرگ، سویڈن، اسپین اور سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے حامل افراد کو 186 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔ آسٹریا، بیلجیئم، آئرلینڈ، اٹلی، فرانس، جرمنی، ناروے، فن لینڈ، یونان اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس 185 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ ہنگری، پرتگال، سلواکیہ، سلوانیا اور متحدہ عرب امارات کے حصے میں 5 واں نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 184 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔ 183 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ کروشیا، ایسٹونیا، مالٹا، نیوزی لینڈ اور پولینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر رہے۔ آسٹریلیا، لٹویا، Liechtenstein اور برطانیہ کے پاسپورٹس 7 ویں نمبر پر رہے اور ان کے حامل افراد 182 ممالک میں ویزا فری سفر سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا ہے۔ مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 98 واں نمبر آیا اور اس پر 31 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔ یمن کا پاسپورٹ پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر 98 ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ان سے نیچے عراق (99)، شام (100) اور افغانستان (101) رہے۔ پاکستان سے اوپر صومالیہ کا پاسپورٹ 97 ویں نمبر پر رہا جبکہ نیپال 96 ویں، بنگلا دیش 84 ویں، فلسطین، شمالی کوریا اور اریٹیریا کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 94 ویں نمبر پر رہے۔ بھارت 80 ویں، چین 59 ویں، ایران 92 ویں جبکہ سعودی عرب کا پاسپورٹ 54 ویں نمبر پر رہا۔

واٹس ایپ صارفین ہوشیا

پاکستان کی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ملک بھر میں واٹس ایپ اکاؤنٹس کی ہائی جیکنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک قومی سطح کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ادارے کے مطابق یہ خطرہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور سائبر جرائم پیشہ عناصر نہایت مؤثر طریقوں سے صارفین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور اب تکنیکی خامیوں کے بجائے زیادہ تر سماجی فریب کاری کے طریقے استعمال کر رہے ہیں، جن کے ذریعے صارفین کو دھوکہ دے کر اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔ واٹس ایپ اپ ڈیٹ: صارفین کے لیے تین نئے مفید فیچرز شامل ایڈوائزری کے مطابق ایک بار اکاؤنٹ ہائی جیک ہو جانے کے بعد اسے جعلی شناخت، مالی دھوکہ دہی، معلومات کی چوری اور نقصان دہ مواد پھیلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے مطابق واٹس ایپ اکاؤنٹس فون نمبرز اور سم کی ملکیت سے منسلک ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے اکاؤنٹ کی بحالی ممکن ہوتی ہے، تاہم یہی خصوصیت حملہ آوروں کو یہ موقع بھی فراہم کرتی ہے کہ وہ صارفین کو تصدیقی کوڈ شیئر کرنے یا کال فارورڈنگ فعال کرنے پر آمادہ کر سکیں۔ یہ خطرہ معاشرے کے تمام طبقات کو متاثر کر رہا ہے، جن میں عام صارفین، پیشہ ور افراد اور کاروباری اداروں کے ملازمین شامل ہیں۔ وہ ادارے جو دفتری رابطوں کے لیے واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے ہائی جیک شدہ اکاؤنٹس مالی فراڈ کا باعث بن سکتے ہیں، جو طریقہ کار کے لحاظ سے کاروباری ای میل فراڈ سے مشابہ ہوتا ہے۔ ہائی جیکنگ کے عام طریقے درج ذیل ہیں: ۔ تصدیقی کوڈ کے ذریعے دھوکہ دہی: حملہ آور خود کو معاون عملہ یا جاننے والے ظاہر کر کے کوڈ حاصل کرتے ہیں۔ ۔ کال فارورڈنگ کا غلط استعمال: صارفین USSD کوڈز ڈائل کر کے کالز حملہ آور کے نمبر پر فارورڈ کر دیتے ہیں۔ ۔ جعلی روابط: انعامات یا انتباہی پیغامات سے صارفین کو جعلی صفحات تک لے جایا جاتا ہے۔ کیو آر کوڈ فراڈ: نقصان دہ کوڈ اسکین کرنے سے اکاؤنٹ حملہ آور کے آلے سے جڑ جاتا ہے۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر اچانک اکاؤنٹ سے اخراج ہو جائے، منسلک آلات میں کوئی نامعلوم آلہ نظر آئے، بغیر درخواست کے تصدیقی کوڈ موصول ہو یا رابطوں کو مشکوک پیغامات بھیجے جائیں، تو اسے ہائی جیکنگ کی کوشش تصور کیا جائے۔ ہائی جیک شدہ اکاؤنٹس کے باعث صارفین کو مالی نقصان، شناخت کے غلط استعمال، نجی معلومات کے افشا اور ساکھ کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ حملہ آور اکثر متاثرہ اکاؤنٹس کے ذریعے رقم کا مطالبہ کرتے یا نقصان دہ روابط پھیلاتے ہیں۔ ادارے کے مطابق اگر بروقت اقدام کیا جائے تو اکاؤنٹ کی بحالی ممکن ہو جاتی ہے۔ صارفین کو چاہیے کہ واٹس ایپ دوبارہ نصب کر کے پیغام کے ذریعے موصول ہونے والے تصدیقی کوڈ سے رجسٹریشن مکمل کریں، جس سے حملہ آور کی رسائی ختم ہو جاتی ہے۔ پرواز کارڈ: بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے بغیر سود قرضوں کی فراہمی اگر دو مرحلہ جاتی تصدیق فعال ہو اور بحالی کی ای میل شامل نہ ہو تو صارف کو سات دن انتظار کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ بحالی کی ای میل موجود ہونے کی صورت میں اکاؤنٹ فوری طور پر دوبارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے صارفین کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے: ۔ دو مرحلہ جاتی تصدیق کو بحالی کی ای میل کے ساتھ فعال کریں۔ ۔ تصدیقی کوڈ یا ذاتی پن کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ ۔ منسلک آلات اور کال فارورڈنگ کی ترتیبات باقاعدگی سے چیک کریں۔ ۔ مشکوک روابط اور کیو آر کوڈز سے اجتناب کریں۔ ۔ غیر معمولی درخواستوں کی تصدیق متبادل ذرائع سے کریں۔ اداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملازمین کو آگاہی فراہم کریں، مالی معاملات کے لیے سخت تصدیقی نظام اپنائیں اور سائبر واقعات سے نمٹنے کے لیے واضح لائحہ عمل تیار رکھیں۔ واٹس ایپ صارفین خبردار: وارننگ اور حفاظتی اقدامات جاری نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے واٹس ایپ صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس محفوظ بنائیں، غیر متوقع پیغامات سے محتاط رہیں اور خصوصاً کم آگاہ صارفین کو اس خطرے سے آگاہ کریں۔ ادارے کے مطابق بدلتے ہوئے سائبر جرائم کے دور میں بنیادی حفاظتی اقدامات اور بروقت ردِعمل ہی سب سے مؤثر دفاع ہیں۔

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) میں ہونے والی سماعت کے دوران پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی بریفنگ کے بعد اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے بچنے کے لیے سبسڈی میں مناسب ایڈجسٹمنٹ کر دی گئی ہے۔ جس کے باعث اب ٹیرف بڑھانے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق جولائی سے اب تک انرجی مکس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ جس سے پیداواری لاگت کم ہوئی اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ممکن ہوا۔ حکام نے واضح کیا کہ حکومت نے تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیرف میں ردوبدل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کسی نے سیاست کرنی ہے تو عوام کی آواز سننی ہو گی، بیرسٹر گوہر اس وقت ملک بھر میں تمام کیٹیگریز کے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 629 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بجلی سستی نرخوں پر میسر رہے۔

ٹرمپ کا ایران سے تجارت کرنے والے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران سے کسی بھی نوعیت کی تجارت کرے گا، اس کی امریکا کے ساتھ ہونے والی تمام تجارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ ٹرمپ کے مطابق یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران سے کاروباری روابط رکھنے والے ممالک کو امریکی منڈی میں اضافی محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے رابطہ کیا ہے اور امریکا اس حوالے سے مذاکرات پر آمادہ ہوسکتا ہے۔ یورپی یونین کا ایران پر اضافی پابندیاں لگانے پر غور غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے فلوریڈا سے واشنگٹن ڈی سی جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں فوجی کارروائی کا امکان بھی شامل ہے۔

مہک ملک کا اپنے معاوضے سے متعلق

معروف ٹرانس جینڈر ڈانسر اور پرفارمر مہک ملک نے اپنے معاوضے سے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے جس نے شوبز کی دنیا میں خاصی توجہ حاصل کرلی ہے۔ مہک ملک کا کہنا ہے کہ وہ ایک ڈرامے کے لیے اتنی رقم وصول کرتی ہیں جو ایک آلٹو گاڑی کی قیمت سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ ایک انٹرویو میں میزبان کے کمائی کے حوالے سے سوال پر مہک ملک نے کہا کہ جیسے آج کل کئی یوٹیوبرز دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی ماہانہ آمدن سے وہ ایک، دو یا تین آلٹو گاڑیاں خرید سکتے ہیں، اسی طرح وہ بھی ایک ڈرامے کے معاوضے سے اتنی کمائی کرتی ہیں کہ اس رقم سے ایک یا ڈیڑھ آلٹو گاڑی کی قیمت پوری ہو جاتی ہے۔ کیا معروف ڈانسر مہک ملک پی ایس ایل فرنچائز کی مالک بن گئیں؟ جب میزبان نے ان سے سینئر اداکارہ نرگس کے معاوضے کے بارے میں موازنہ کرنے کو کہا، تو مہک ملک نے وضاحت کی کہ وہ نرگس سے کبھی نہیں ملیں اور ان کے معاوضے کے بارے میں کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتیں، تاہم انہوں نے بتایا کہ ان کا اپنا معاوضہ بیس لاکھ روپے سے زائد ہے۔

بجلی بنانے کا نیا طریقہ ایجاد

چین نے ماحول دوست اور جدید توانائی پیدا کرنے کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گونسو صوبے کے ایک شہر میں سورج کی شعاعوں اور نمک کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ اس جدید نظام میں 12 ہزار عکس نما شمسی شعاعوں کو ایک مرکزی ٹاور پر مرکوز کیا جاتا ہے، جو نمک کو 565 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم کرتا ہے۔ یہ شدید حرارت اسٹیم ٹربائنز کو چلانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جس سے بجلی پیدا ہوتی ہے۔ چین کا یہ نظام تقریباً 80 ہزار گھروں کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نیپرا نے ملک بھر کیلئے یکساں بجلی ٹیرف کی منظوری دیدی یہ منصوبہ نہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ توانائی کی خود کفالت کا بھی مظہر ہے اور اسے دنیا کے چند جدید ترین شمسی توانائی منصوبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

شادی اور طلاق سے متعلق پیشگوئی

پاکستانی شوبز کی مقبول اور شوخ مزاج اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی اور طلاق سے متعلق پیشگوئی پر ایسا طنزیہ ردِعمل دیا ہے کہ مداحوں میں ہنسی کی لہر دوڑ گئی۔ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مقامی ٹی وی چینل کی ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک نجومی ان کی ذاتی زندگی سے متعلق پیشگوئیاں کرتے نظر آئے۔ ویڈیو میں نجومی نے دعویٰ کیا کہ زائچے اور نجومی علامات کے تجزیے کے مطابق ہانیہ عامر کو 2026 میں طلاق کا سامنا ہو سکتا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ ہماری شادی چلے گی یا نہیں، رجب بٹ کی حیران کن پوسٹ وائرل اداکارہ نے اس متنازع اور غیر منطقی پیشگوئی پر حسبِ روایت طنز و مزاح کے انداز میں ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ دلچسپ… پہلے شادی تو ہو جائے۔

بھارتی ایما پر دہشت گرد ترقیاتی منصوبوں

کور کمانڈر کوئٹہ نے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردوں کے منفی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایما پر دہشت گرد بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کور کمانڈر کوئٹہ نے بسیمہ کے تاجروں، اساتذہ، معززین اور نوجوانوں سمیت مقامی اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی۔ بسیمہ کی مقامی آبادی نے عوام سے براہِ راست رابطے پر کور کمانڈر کوئٹہ کا شکریہ ادا کیا۔ عوام نے کور کمانڈر کوئٹہ کی اس ملاقات کو علاقے کے مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ کورکمانڈر بہاولپور کا اسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت، اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ترقیاتی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے، جن کا مقصد مقامی آبادی کو بہتر سہولیات اور معیارِ زندگی فراہم کرنا ہے۔ دشمن عناصر عوام کو بہتر زندگی سے محروم کرنے اور علاقے کے امن کو عدم استحکام کا شکار بنانے کے درپے ہیں۔ کور کمانڈر کوئٹہ نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مقامی تعاون سے امن و خوشحالی کو یقینی بنائے گی۔

امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ

امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا ہے۔ امریکی تحقیقاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم کو 4لاکھ 50 ہزار ڈالرز دیے اور بھارت نے اپنی سفارتی ساکھ کوبحال کرنےکی کوشش کی۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ آپریشن سندور میں بھارت نےلابنگ کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطےشروع کیے اوربھارتی وفد نے امریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں کیلئے لابنگ فرم کی مدد لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے 2 لابنگ فرمز کوبالترتیب1.8ملین ڈالر اور 75 ہزار ڈالرز سہ ماہی پر ہائر کیا۔

بھارت: ہماچل پردیش میں بس

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش سے ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا جہاں جمعہ کو ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرگئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ضلع سرمور میں پیش آیا جہاں مسافر بس کپوی سے شملہ جا رہی تھی کہ ہری پوردھر کے قریب پہاڑ سے کھائی میں جاگری۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حماس غزہ میں بااختیار فلسطینی حکومت

حماس کے سیاسی بیورو کے عہدیدارباسم نعیم نے کہا ہےکہ حماس غزہ میں بااختیار فلسطینی حکومت کے قیام کے بعد دستبردارہونےکو تیار ہے۔ ایک بیان میں باسم نعیم نے کہا کہ حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی منظوری کے بعد غزہ جنگ بندی معاہدہ بین الاقوامی منصوبہ بن گیا ہے اور غزہ جنگ بندی معاہدے کو اب رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ باسم نعیم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے وعدوں سے مکر رہے ہیں، جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں شہادتیں ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ میں 10 اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد سے 400 سے زائد فلسطینی شہید اور 1200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں

طلبہ کی صحت اور موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیرِ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھانے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔ وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ ان کے سوشل میڈیا پیج پر کیے گئے عوامی سروے کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں اکثریت نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی مشاورت کے بعد طلبہ کی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات:اسکولوں کے اوقات کار سے متعلق اہم فیصلہ سروے کے نتائج کے مطابق تقریباً 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کی حمایت کی، جبکہ 13 فیصد افراد نے تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھولنے کے حق میں رائے دی۔ وزیرِ تعلیم کے پول میں 19 جنوری کے حق میں 1 لاکھ 54 ہزار 178 ووٹ کاسٹ ہوئے، جبکہ 12 جنوری کے حق میں 24 ہزار 829 آراء سامنے آئیں۔ وزیرِ تعلیم نے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں

پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جب کہ پاکستان نیوی نے شمالی بحیرۂ عرب میں ایک جامع بحری مشق کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدلتی ہوئی بحری جنگی حکمتِ عملی کے تقاضوں کے مطابق اس مشق میں روایتی اور بغیر پائلٹ نظاموں کی صلاحیتوں کو کامیابی سے آزمایا گیا۔ مشق کے دوران پاکستان نیوی نے جدید فضائی دفاعی نظام کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمودی لانچنگ سسٹم سے ایل وائی–80 (این) زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب لائیو فائر کیا۔ توسیع شدہ فاصلے پر فائر کیے گئے میزائل نے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا، مشق پاکستان نیوی کے جدید طویل فاصلے تک مؤثر فضائی دفاعی نظام کی تصدیق ہوئی۔ بیان کے مطابق مشق میں جدید لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے سطحِ آب کے اہداف کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، لوئٹرنگ میونیشن نے درستگی کے ساتھ اہداف کو تباہ کر کے پاکستان نیوی کی پریسیژن اسٹرائیک صلاحیتوں کا واضح ثبوت فراہم کیا۔ آبدوز غازی کی آمد، پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جو جدید بحری جنگ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، بغیر پائلٹ سطحی بحری جہاز (ان مینڈ سرفیس ویسل) کے کامیاب کھلے سمندر میں آزمائشی تجربات بھی کیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ جو خودکار بحری ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں، ان تجربات کے دوران پلیٹ فارم کی تیز رفتار کارکردگی، انتہائی پھرتی، درست نیویگیشن اور سخت موسمی حالات میں مؤثر صلاحیتوں کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ یو ایس وی کو کم خطرے اور زیادہ اثر رکھنے والا اسٹیلتھ ٹیکٹیکل انٹرسیپٹر قرار دیا گیا ہے، مشق کا مشاہدہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کیا، پاکستان نیوی کی جدید نظاموں کے مؤثر استعمال کی بھرپور صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عملی قابلیت کو سراہا، پاکستان نیوی ہر صورت میں پاکستان کے بحری دفاع اور قومی سمندری مفادات کے تحفظ کو یقینی بناتی رہے گی۔

نجکاری کمیشن کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد، مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق بڑے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری کا موجودہ عمل ختم کرتے ہوئے اسے نئے سرے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نجکاری کمیشن نے نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے بھی نیا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کے لیے فنانشل ایڈوائزرکی دوبارہ تقرری کا فیصلہ کیا گیا تاکہ نجکاری کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔ اجلاس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کونجکاری پروگرام میں شامل کرنے اورکنسیشن ماڈل کے تحت نجکاری کی سفارش کی گئی۔ رمضان کے لئے شفاف اور سودمند پیکج تیارکیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت نجکاری کمیشن نے واضح کیا کہ اس منصوبے میں حکومتی سطح پر براہ راست جی ٹو جی معاہدے کے آپشن کو مسترد کردیا گیا ہے مزید یہ کہ حیسکواورسیپکو کی نجکاری کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹرانزیکشن کمیٹیاں قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے فنانشل ایڈوائزرکی تقرری کیلئے مذاکرات کی منظوری بھی دی گئی تاکہ حیدرآباد اورسکھرالیکٹرک پاورکمپنی کی نجکاری کے عمل کوآگے بڑھایا جا سکے۔ نجکاری کمیشن کے مطابق ان فیصلوں کا مقصد سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا اورمعیشت پربوجھ کم کرنا ہے۔

امریکا نے وینزویلا کے تیل پر قبضہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکا وینزویلا کے تیل پر قبضہ نہ کرتا تو روس اور چین اس پر کنٹرول حاصل کر لیتے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا وینزویلا میں تیل کے شعبے میں سو ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ روس اور چین اگر چاہیں تو امریکا سے تیل خرید سکتے ہیں، تاہم وینزویلا میں کون سی تیل کی کمپنیاں کام کریں گی، اس کا فیصلہ امریکا خود کرے گا۔ کسی عالمی قانون کو نہیں مانتا ، ہر ملک میں فوجی کارروائی کیلئے آزاد ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ انہوں نے کہا کہ وینزویلا میں کام کرنے والی کمپنیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب امریکا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایکسن موبل نے وینزویلا کو سرمایہ کاری کے لیے غیر موزوں ملک قرار دے دیا ہے، جس سے وہاں مستقبل کی سرمایہ کاری پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 11 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ خوارج مارے گئے۔ دوسری کارروائی ضلع کرم میں کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پانچ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، خطرناک دہشتگرد گرفتار ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے برآمد اسلحہ اور بارود سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہوتا رہا۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن عزمِ استحکام کے تحت بے رحم انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گے۔

سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے

اسکولوں کی سردیوں کی چھٹیوں میں ممکنہ اضافے سے متعلق عوامی رائے جاننے کے لیے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی جانب سے پول جاری کیا گیا، جس میں اکثریت نے چھٹیوں میں اضافہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ پول کے نتائج کے مطابق 88 فیصد عوام نے سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع کی حمایت کی، جبکہ 12 فیصد افراد نے اسکول مقررہ تاریخ پر کھولنے کے حق میں رائے دی۔ تفصیلات کے مطابق 42 ہزار 256 افراد نے چھٹیوں میں اضافے کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ 6 ہزار 457 افراد نے اسکول وقت پر کھولنے کے حق میں رائے ظاہر کی۔ موجیں ہی موجیں،دسمبر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں یہ پول وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے آفیشل فیس بک پیج پر کیا جا رہا ہے، جس کے نتائج کو آئندہ فیصلے میں مدنظر رکھا جائے گا۔

ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہےکہ ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانیوں سے اتحاد کو برقرار رکھنے کی تاکید کی ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کرٹرمپ کوخوش کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں۔ سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ ایران میں معاشی بحران کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، 28 دسمبر سے جاری مظاہروں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایران میں احتجاج کے دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو بھی مکمل طور پر بند رکھا گیا ہے۔

موسیقی کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ موسیقی کا ذائقہ کیا ہوسکتا ہے؟ اگر ہاں تو اب یہ جاننا ممکن ہے یا یوں کہہ لیں کہ کسی حد تک ممکن ہے۔ جی ہاں واقعی لولی پاپ اسٹار نامی ڈیوائس آپ کے دانتوں کے ذریعے موسیقی پلے کرتی ہے۔ ایک کمپنی نے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر یہ انوکھی ڈیوائس پیش کی۔ 9 ڈالرز کا لولی پاپ بون کنڈکشن کو استعمال کرکے موسیقی کو اندرونی کان میں بجاتی ہے جبکہ میٹھا کھانے کا شوق بھی پورا ہو جاتا ہے۔ لاوا ٹیک برانڈز نے اسے تیار کیا ہے اور ایک بار ہی استعمال کیا جاسکتا ہے، یعنی لولی پاپ ختم ہونے پر موسیقی بھی تھم جاتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کی جانب سے عالمی سطح پر گلوکاروں سے شراکت داری کی گئی ہے تاکہ موسیقی صارفین کو فراہم کی جاسکے۔ ہر لولی پاپ اسٹار کی اپنی دھن، ذائقہ اور انداز ہے۔ مثال کے طور پر آڑو کے ذائقے کے لولی پاپ میں آئی اسپائس کی موسیقی سننے کو ملے گی جبکہ بلیو بیری فلیور Akon کا گانا پلے کرے گا۔ کمپنی کے مطابق اس لولی پاپ میں الیکٹرونکس کو اسٹک کے اندر چھپایا گیا ہے جب آپ لولی پاپ کو چباتے ہیں تو ارتعاش جبڑوں سے اندرونی کان تک پہنچتا ہے۔ اسے آنے والے ہفتوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

جیب میں آسانی سے آجانے والا اے آئی سپر کمپیوٹر

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپیوٹر اب تیزی سے عام ہورہے ہیں، مگر ایک ڈیوائس ایسی ہے جسے آپ نظر انداز نہیں کرسکتے کیونکہ وہ بہت چھوٹی ہے۔ یہ ہے ٹائنی نامی کمپنی کا اے آئی پاکٹ لیب سپر کمپیوٹر۔ ہتھیلی کے حجم کا یہ اے آئی سپر کمپیوٹر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر پیش کیا گیا۔ اس کمپیوٹر کو دنیا کے سب سے چھوٹے کمپیوٹر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی حاصل ہے اور اسے مختلف اے آئی ماڈلز پر چلایا جاسکتا ہے۔ پہلی نظر میں یہ پاکٹ لیب ایک پاور بینک لگتا ہے جبکہ اس کے اندر 80 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج موجود ہے۔ آسانی سے جیب میں آجانے والا یہ کمپیوٹر برق رفتاری سے تصاویر تیار کرسکتا ہے، ویڈیو ماڈلز اور لینگوئج ماڈلز پر تیزی سے ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ اسے Albersweiler نامی کمپنی نے تیار کیا ہے اور ایک کمپیوٹر کو ہتھیلی کے حجم میں تبدیل کرنا آسان نہیں۔ تھرمل ڈیزائن اور توانائی کی بچت کے باعث یہ اے آئی منی سپر کمپیوٹر کام کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ کمپیوٹر ڈیوائس کے اندر ہی اے آئی پراسیس کو مکمل کرتا ہے اور کچھ بھی باہر نہیں جاتا۔ ابھی بیشتر اے آئی ماڈلز کے لیے کلاؤڈ جی پی یوز کا استعمال کیا جاتا ہے جس کے لیے بہت زیادہ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے، سبسکرپشن فیس اور ڈیٹا کو ایک بیرونی کلاؤڈ سرور میں اسٹور کیا جاتا ہے۔ اس اے آئی کمپیوٹر میں ان تینوں کا حل پیش کیا گیا ہے، یعنی پرائیویسی کا خیال رکھا گیا ہے، کسی بیرونی سرور سے منسلک نہیں جبکہ قیمت بھی کم ہے۔ اس کی ایک ڈیسک ٹاپ ایپ بھی ہے جس میں کوڈنگ سے ناواقف افراد ٹیکسٹ، امیج اور ویڈیوز کے لیے درجنوں اے آئی ماڈلز کو سلیکٹ کرکے چلا سکتے ہیں۔ اسے آئندہ چند ماہ میں کک اسٹارٹر کمپین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 1399 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

سال 2019 میں بغیر ہیلمٹ بارہ لاکھ سے زائد جبکہ ماہ جنوری اور فروری میں ایک لاکھ دس ہزار چالان ٹکٹ جاری کئے گئے

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر)سید حماد عابد کی ہدایت پر کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی،رکشہ کی ڈرائیونگ سے روکنے، تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے خلاف موثر کارروائی کیلئے کینال روڈ، مال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، جی ٹی روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر اضافی پٹرولنگ افسران تعینات کئے گئے، جبکہ ڈی ایس پیز خود گشت کرتے نظر آئے، سی ٹی او کا کہنا تھا کہ چھٹی کے روز کم عمر بچے موٹر سائیکل گاڑی، رکشے لیکر سڑکوں آجا تے ہیں، جو عموماًً حادثات کا باعث بنتے ہیں، والدین کی طرف سے بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینا اور ان پر مکمل چیک اینڈ بیلنس نہ رکھنے سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، ہماری ذرا سی غلطی سے عمر بھر کا پچھتاوا ہو سکتا ہے،والدین کم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، چھٹی کے روز بہترین اقدامات کے باعث ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیورز پر قابو پایا گیا، سی ٹی او سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی حفاظت میں پیش پیش ہے،نان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلمٹ کے استعمال سے انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا رہا ہے،چالان ٹکٹ کا مقصد شہریوں کی اصلاح کرتے ہوئے ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،ان کا کہنا تھاکہ سال 2019 میں بارہ لاکھ سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ جنوری اور فروری میں ایک لاکھ دس ہزار چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، حماد عابد کا کہنا تھاکہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔