میر رضا کیس میں پولیس کی مزید خامیاں سامنے آگئیں    space    ایرانی دھمکیاں: ٹرمپ ترکیہ سے خفیہ طور پر کیسے نکلے؟ امریکی اخبار نے پردہ اٹھادیا    space    ویسٹ انڈیز ٹیم براہ راست ورلڈکپ 2027 میں نہ پہنچ سکی، کوالیفائر کھیلنا لازم    space    مذاکرات جاری ہیں، ایران کو تباہ کن کارروائی سے پہلے آخری موقع دینا چاہتا ہوں، صدر ٹرمپ    space    میرے بچے تصویروں پر فلٹر لگانے پر مجھ سے لڑتے ہیں: جویریہ سعود    space    ساتھی اداکارہ نے دیپیکا ککڑ کے شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی    space    ملک میں سونا مزید مہنگا    space   

قومی کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی زخمی، چار روزہ میچ میں شرکت بھی مشکوک


2026-08-11

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود کی انگلی کی انجری کے باعث چار روزہ پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شان مسعود نے لندن میں قومی ٹیم کے پہلے روز کے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ انگلی میں فریکچر کے باعث وہ ٹریننگ سے باہر رہے جبکہ ان کی انجری کا دوبارہ طبی معائنہ کل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل پینل شان مسعود کی انجری کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد چار روزہ پریکٹس میچ میں ان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں شان مسعود کے پریکٹس میچ میں شرکت کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں تاہم ان کی دستیابی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی زخمی، چار روزہ میچ میں شرکت بھی مشکوک

2026-08-11

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود کی انگلی کی انجری کے باعث چار روزہ پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شان مسعود نے لندن میں قومی ٹیم کے پہلے روز کے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ انگلی میں فریکچر کے باعث وہ ٹریننگ سے باہر رہے جبکہ ان کی انجری کا دوبارہ طبی معائنہ کل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل پینل شان مسعود کی انجری کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد چار روزہ پریکٹس میچ میں ان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں شان مسعود کے پریکٹس میچ میں شرکت کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں تاہم ان کی دستیابی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل

2026-08-11

آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ 2027 گزشتہ دو ایڈیشنز کے مقابلے میں زیادہ ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ ون ڈے ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ 14 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سے میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے کو میزبانی کی بنیاد پر براہ راست رسائی مل چکی ہے۔ 30 ستمبر کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ آٹھ پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے کے علاوہ براہ راست ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف بیلفاسٹ میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کرکے ٹاپ آٹھ میں اپنی پوزیشن تقریباً یقینی بنالی ہے۔ اس طرح دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلادیش اور افغانستان براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہوں گے جبکہ میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے پہلے ہی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب 10ویں نمبر پر موجود دو بار کی سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم کے پاس کٹ آف تاریخ سے قبل بھارت کے خلاف دو ون ڈے میچز باقی ہیں تاہم دونوں میچز جیتنے کی صورت میں بھی وہ ٹاپ آٹھ میں واپس نہیں آسکے گی۔ ویسٹ انڈیز کو فروری 2027 میں شیڈول کوالیفائر کھیل کر ورلڈکپ میں جگہ بنانا ہوگی۔ ایسوسی ایٹ ٹیموں کے لیے کوالیفکیشن کا مرحلہ مختلف مقابلوں پر مشتمل ہوگا۔ چیلنج لیگ میں 12 ٹیمیں دو گروپس میں تقسیم ہوں گی، جہاں سے ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں کوالیفائر پلے آف میں پہنچیں گی۔ دوسری جانب کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کی آٹھ ٹیموں میں سے سرفہرست چار ٹیمیں براہ راست ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ بنائیں گی۔ 22 فروری سے 23 مارچ 2027 تک شیڈول دس ٹیموں پر مشتمل ورلڈکپ کوالیفائر سے آخری چار ٹیمیں منتخب ہوں گی جو عالمی کپ میں شرکت کریں گی۔

انجری مسائل میں گھری بھارتی ٹیم میں سرفراز خان کی شمولیت

2026-08-10

بھارت نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے مڈل آرڈر بیٹر سرفراز خان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز خان کو انجری کا شکار ہونے والے سائی سدرشن کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سائی سدرشن دائیں پاؤں میں اسٹریس ری ایکشن کے باعث سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔ بی سی سی آئی کے مطابق وہ بینگلور میں قائم سینٹر آف ایکسیلنس میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور ان کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ سرفراز خان نے 2024 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 6 ٹیسٹ میچوں میں 371 رنز بنا چکے ہیں، جن میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔ 2025 کے رانجی ٹرافی سیزن میں انہوں نے ممبئی کی جانب سے 7 میچوں میں 429 رنز اسکور کیے تھے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے دورے سے قبل بھارت کو کئی اہم کھلاڑیوں کی انجریز کا سامنا ہے جن میں جسپریت بمراہ اور واشنگٹن سندر بھی شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 15 اگست کو گال میں جبکہ دوسرا میچ 23 اگست سے کولمبو کے ایس ایس سی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

گول کی خوشی میں کھلاڑی سرنگ میں گر کر زخمی، وی اے آر نے خوشی بھی چھین لی

2026-08-10

برازیل میں فٹبال میچ کے دوران ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک کھلاڑی سرنگ میں گر کر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق برازیلین سیری اے کے میچ میں کوربیٹا کے دفاعی کھلاڑی جاسی ماراناؤ گول کی خوشی مناتے ہوئے گراؤنڈ کے قریب موجود ایک تاریک سرنگ میں جا گرے۔جاسی نے چیپیکوئنسے کے خلاف پہلے ہاف میں اپنی ٹیم کو 0-2 کی برتری دلائی۔ گول کے فوراً بعد وہ گیند ہاتھ میں لیے خوشی سے شائقین کی جانب دوڑے اور اشتہاری رکاوٹ عبور کرنے کے لیے چھلانگ لگائی تاہم وہ دوسری جانب موجود سرنگ میں جا گرے۔ ان کے سنبھلنے کے کچھ ہی دیر بعد ریفری نے کھیل روک دیا، وی اے آر جائزے میں جاسی کا گول آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔ 29 سالہ جاسی دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں تک کھیلتے رہے لیکن بعد میں انجری کے باعث انہیں میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً ایک دہائی قبل کیمرون کے فارورڈ ڈیڈیرک جوئل تاگو بھی اسی میدان میں گول کے بعد اسی سرنگ میں جا گرے تھے۔ ان کا گول البتہ برقرار رہا اور وہ میچ مکمل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیدرلینڈ روانہ ہو گئی

2026-08-09

لاہور: قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیدرلینڈز اور بیلجیم کے لیے روانہ ہوگئی۔ ہاکی ورلڈ کپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا جس میں قومی ٹیم ایکشن میں دکھائی دے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل کھلاڑیوں کو 2 کروڑ روپے کا الاؤنس بھی جاری کردیا ہے۔ فارن ڈیلی الاؤنس کی رقم کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کردی گئی ہے۔ پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم کے تمام لاجسٹک انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور کوچز کے سفر، رہائش اور طعام کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔ پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچز کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے جبکہ ٹیم کی روانگی سے قبل تمام مالی اور انتظامی امور بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی اور کامیابی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن: پاکستان کے عمیر عارف انڈر 17 چیمپیئن بن گئے

2026-08-09

پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی عمیر عارف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن کا انڈر 17 ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 کے فائنل میں عمیر عارف نے انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔ فائنل میں عمیر عارف نے پہلا گیم 4-11 سے گنوایا تاہم اگلے دو گیمز میں 11-6 اور 11-5 سے کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کرلی۔ انگلش کھلاڑی نے چوتھا گیم 11-9 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، تاہم فیصلہ کن گیم میں عمیر عارف نے 11-4 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ عمیر عارف اس سے قبل ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں، جبکہ وہ بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن کے فیلو بھی ہیں۔

کیا خوشدل شاہ پاکستان کرکٹ چھوڑنے والے ہیں؟ بیان سامنے آگیا

2026-08-08

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت پیش کردی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خوشدل شاہ کی پاکستان کرکٹ چھوڑ کر امریکا کی جانب سے کھیلنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت پیش کردی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خوشدل شاہ کی پاکستان کرکٹ چھوڑ کر امریکا کی جانب سے کھیلنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ تاہم اب خوشدل شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ان افواہوں کو جھوٹی اور من گھڑت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں، پاکستان میرا گھر ہے اور اپنے ملک کی نمائندگی ہمیشہ میری اولین ترجیح اور سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ خوشدل شاہ کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی ان کے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں، پاکستان کرکٹ سے میری وابستگی میں کبھی تبدیلی نہیں آئی اور نہ آئے گی۔

سی پی ایل میں شرکت کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی کب ملیں گے؟

2026-08-08

کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کا آغاز گزشتہ روز سے ہوگیا ہے تاہم ڈومیسٹک ایونٹ چیمپئنز کپ میں شامل کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سی پی ایل میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹرز کو نیشنل چیمپئنز کپ مکمل ہونے کے بعد این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں سال سی پی ایل میں آٹھ پاکستانی کھلاڑی مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کے لیے منتخب ہوئے ہیں جن میں صائم ایوب، شاداب خان، نسیم شاہ، عثمان خان، معاذ صداقت، سفیان مقیم، حنین شاہ اور عثمان طارق شامل ہیں۔ چھ کھلاڑی نیشنل چیمپئنز کپ کی مختلف ٹیموں کی فکسڈ پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں جبکہ حنین شاہ اور عثمان طارق نیشنل چیمپئنز کپ میں شامل نہیں ہوں گے۔ نیشنل چیمپئنز کپ کا سات میچز پر مشتمل 50 اوورز کا ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان میں کھیلا جائے گا جو سی پی ایل کے ساتھ متصادم ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی 19 اگست سے این او سیز جاری کرنا شروع کرے گا۔ یہ ٹورنامنٹ 2027 ورلڈ کپ کی تیاریوں اور نئے ٹیلنٹ کی جانچ کے لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

فیفا ورلڈکپ: میسی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، مشکوک شخص کی رونالڈو کے ہوٹل آمد کا انکشاف

2026-08-08

فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوران سیکیورٹی خطرات سے متعلق ایک مبینہ لیک پولیس ڈوزیئر نے دنیائے فٹبال میں ہلچل مچادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا نے کی جبکہ فائنل میں اسپین نے ارجنٹائن کو 0-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے دوران ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو کئی مرتبہ نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئیں۔ اردن کے خلاف میچ سے قبل مبینہ طور پر ایک شخص نے ڈیلاس ایئرپورٹ پر کال کرکے اسٹیڈیم میں گرینیڈز اور رائفل کے ساتھ حملے کی دھمکی دی۔ مصر کے خلاف میچ سے قبل بھی ایک شخص نے سوشل میڈیا پر میسی کو بم حملے کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔ اسی میچ کے دوران اسٹیڈیم کے کچرے کے ڈبوں میں بم رکھے ہونے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل ماہرین اور تربیت یافتہ کتوں نے سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔ دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو بھی سیکیورٹی خدشات سے محفوظ نہ رہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کی رہائش گاہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش بھی سامنے آئی جبکہ ایک مشکوک شخص مبینہ طور پر مداح بن کر ان کے ہوٹل تک پہنچ گیا۔ ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر کو بھی ارجنٹائن-مصر میچ کے فیصلوں کے بعد ہزاروں دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے۔ ادھر کھلاڑیوں الیگزینڈر سورلوتھ اور جے ہون کیمپاز کو اہم مواقع ضائع کرنے کے بعد مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے میڈیا سینٹر میں سیکیورٹی خلاف ورزی کے بعد وہاں تین حفاظتی حصار، کنکریٹ رکاوٹیں، اینٹی اسنائپر اسکرینز اور نو فلائی زون قائم کیا گیا جس کے باعث یہ ورلڈ کپ کی تاریخ کے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات والے ایونٹس میں شمار ہوا.

یوگنڈا فٹبال ٹیم کے کپتان ڈکیتی مزاحمت کے دوران تشدد سے ہلاک

2026-08-07

یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان ڈیوڈ اووری مبینہ طور پر ڈاکوؤں کے حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ دارالحکومت کمپالا کے علاقے ماکنڈیے میں 27 سالہ ڈیوڈ اووری کے گھر کے قریب پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے ان سے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے اووری پر پتھروں سے حملہ کیا جس کے بعد انہیں بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ زخمی فٹبالر کو پہلے قریبی کلینک اور بعد ازاں ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ڈیوڈ اووری یوگنڈا کے کامیاب ترین کلب ایس سی ولا کے بھی کپتان تھے اور رائٹ بیک کے ساتھ ساتھ مڈفیلڈر کے طور پر بھی کھیلتے تھے۔ ایس سی ولا نے اپنے بیان میں کہا کہ کلب نے صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ایک رہنما، دوست اور بھائی کھو دیا ہے۔ یوگنڈا فٹبال فیڈریشن نے انہیں میدان کے اندر اور باہر ایک مثالی قائد اور نوجوان نسل کے لیے متاثر کن شخصیت قرار دیا۔