میر رضا کیس میں پولیس کی مزید خامیاں سامنے آگئیں    space    ایرانی دھمکیاں: ٹرمپ ترکیہ سے خفیہ طور پر کیسے نکلے؟ امریکی اخبار نے پردہ اٹھادیا    space    ویسٹ انڈیز ٹیم براہ راست ورلڈکپ 2027 میں نہ پہنچ سکی، کوالیفائر کھیلنا لازم    space    مذاکرات جاری ہیں، ایران کو تباہ کن کارروائی سے پہلے آخری موقع دینا چاہتا ہوں، صدر ٹرمپ    space    میرے بچے تصویروں پر فلٹر لگانے پر مجھ سے لڑتے ہیں: جویریہ سعود    space    ساتھی اداکارہ نے دیپیکا ککڑ کے شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی    space    ملک میں سونا مزید مہنگا    space   

بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں گرفتار


2026-08-09

بھارتی فضائیہ کے حاضر سروس ونگ کمانڈر کو حساس دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے ونگ کمانڈر کو اپنی سوشل میڈیا دوست خاتون کے موبائل فون پر ڈیٹا چوری کا سافٹ ویئر ڈال کر حساس دفاعی معلومات شیئر کرنے کے الزام پر 30 مئی کو گرفتار کیا۔ تہاڑ جیل میں عدالتی تحویل میں موجود 44 سالہ ونگ کمانڈر کا نام نہیں ظاہر کی

ترکیہ میں تاریخی بِل منظور، دہشتگرد تنظیم سے جاری دہائیوں کی جنگ ختم کرنے کا فیصلہ

2026-08-11

ترک پارلیمنٹ نے ایک تاریخی بل منظور کیا ہے جس میں دہشتگرد قرار دی گئی کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ساتھ امن مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام دہائیوں سے جاری تنازعے کو ختم کرنے میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر دیکھا جارہا ہے کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ قومی و سماجی یکجہتی کے قانون کی تجویز کے عنوان سے اس قانون سازی کو تقریباً 12 گھنٹے کے غور و فکر کے بعد 468 حق میں ووٹوں اور 88 خلاف ووٹوں جبکہ چھ غیر حاضریوں کے ساتھ منظور کیا گیا۔ کرد سیاسی قوتوں کی طرف سے طویل انتظار کے بعد، منظور شدہ بل ترک ریاست کی جانب سے تنازع کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اب تک کے سب سے بڑے اقدام کی نشاندہی کرتا ہے۔ مسلح گروپ نے انقرہ سے چار دہائیوں سے زائد عرصے تک جنگ جاری رکھی اور عراق کے کردستان ریجن میں فوجی عہدوں سے دستبردار ہوا اور جولائی 2025 میں سلیمانی میں ایک رسمی تخفیف اسلحہ کی تقریب بھی رکھی۔ ترکیہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل کا مقصد پی کے کے کے سابق جنگجوؤں کے معاشرے کو دوبارہ انضمام کی سہولت فراہم کرنا ہے اور اس کا اطلاق ان لوگوں پر ہوگا جو حکام کو تحریری طور پر ان دفعات سے مستفید ہونے کے اپنے ارادے کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں اور تصدیق کرتے ہیں کہ پی کے کے نے اپنی کارروائیاں مکمل طور پر ختم کر دی ہیں اور اپنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

مریکا نے ایران سے مذاکرات شروع کرنے کیلئے بھیک مانگی، عباس عراقچی کا بڑا دعویٰ

2026-08-11

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ کے آغاز کے تقریباً 20 روز بعد مذاکرات کی بھیک مانگی حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایران سے "غیر مشروط ہتھیار ڈالنے" کا مطالبہ کیا تھا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر صرف دو الفاظ لکھے تھے، "غیر مشروط ہتھیار ڈالنا"، اور امریکا اس وقت ایران سے مکمل طور پر سرنڈر کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق صورتحال چند ہی ہفتوں میں تبدیل ہوگئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 20 روز بعد امریکا نے ایران سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا اور بات چیت کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ایران نے جنگ کے دوران امریکی دباؤ کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور اپنے مؤقف پر قائم رہا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اسی پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ ایران نے حالیہ جنگ کے دوران دنیا کے سامنے خود کو ایک "سخت اور ناقابلِ شکست طاقت" کے طور پر ثابت کیا۔ ان کے مطابق مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور حکام نے ان سے کہا کہ ایرانی مزاحمت نے دنیا کو حیران کر دیا، کیونکہ کسی کو توقع نہیں تھی کہ ایران امریکا کے خلاف اتنی دیر تک مزاحمت کر سکے گا۔ امریکا کو اسرائیل، مغربی ممالک اور بعض دیگر ممالک کی حمایت حاصل تھی، اس کے باوجود ایران نے جنگ کے دوران مزاحمت جاری رکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ثابت کیا کہ اس کے خلاف فوجی دباؤ کے ذریعے اپنے مطالبات منوانا آسان نہیں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے، جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز کی صورتحال سمیت مختلف معاملات پر شدید اختلافات برقرار ہیں۔ تہران مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتا رہا ہے کہ کسی بھی مذاکرات میں ایران کی خودمختاری اور قومی مفادات کا احترام ضروری ہے، جبکہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام اور علاقائی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے مطالبات پر زور دیتا رہا ہے۔ تاہم امریکا کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 12 افراد ہلاک، 8 لاپتہ

2026-08-10

فلپائن میں مون سون بارشوں اور ڈولفن طوفان کے مشترکہ اثرات سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور آٹھ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ دی فلپائن ڈیلی انکوائرر کے مطابق دفتر برائے شہری دفاع کے اسسٹنٹ سیکرٹری لارنس مینا نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اموات کی رپورٹ شدہ وجوہات میں لینڈ سلائیڈنگ، چٹانوں کا گرنا، درخت گرنا، بجلی کا کرنٹ لگنا اور ڈوبنا شامل ہیں۔ جی ایم اے نیوز آن لائن کے مطابق نو علاقوں اور 33 صوبوں میں تقریباً 586,000 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں 32,800 سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور اس وقت یا تو انخلاء کے مراکز میں ہیں یا اپنے رشتہ داروں کے پاس رہ رہے ہیں۔

جنگ سے زیادہ ڈوبتی معیشت کا خوف، ایران کو مذاکرات پر لانے کا امریکی منصوبہ سامنے آگیا

2026-08-10

واشنگٹن: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر بڑھتا ہوا معاشی دباؤ تہران کو مذاکرات میں مزید رعایتیں دینے پر مجبور کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی معاشی پالیسیوں نے ایرانی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے۔ مائیک والٹز نے امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی نمائندے مذاکرات کی میز پر بار بار مالی معاملات اور رقم تک رسائی کی بات کر رہے ہیں۔ ہوں نے کہا کہ ایران کے نمائندے مذاکرات کے دوران بار بار "پیسے، پیسے اور پیسے" کی بات کرتے ہیں، کیونکہ ان کے بقول تہران بمباری کا سامنا تو کر سکتا ہے لیکن موجودہ معاشی دباؤ اس کے لیے زیادہ مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ امریکی سفیر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایرانی قیادت اس وقت امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مقابلے میں زیادہ خوفزدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے معاشی دباؤ ایک ایسے ہتھیار کی شکل اختیار کر چکا ہے جو اسے مذاکرات میں تبدیلی پر مجبور کر سکتا ہے۔ مائیک والٹز نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت کو اس وقت اپنی فوجی صورتحال سے زیادہ ملکی معیشت، کرنسی کی قدر میں کمی اور مہنگائی کی بلند شرح کی فکر ہے۔ ان کے مطابق ایرانی کرنسی شدید دباؤ کا شکار ہے جبکہ مہنگائی کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران مسلسل بیرون ملک منجمد کیے گئے اپنے اثاثوں تک رسائی اور نقد رقم کی فراہمی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ والٹز کے مطابق امریکا کی جانب سے مالی وسائل محدود کرنا اور ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ برقرار رکھنا واشنگٹن کی مذاکراتی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ معاشی دباؤ کے ساتھ ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی بھی تہران پر دباؤ بڑھا رہی ہے۔ ان کے مطابق امریکا کی حکمت عملی یہ ہے کہ معاشی اور دیگر دباؤ کو اس حد تک برقرار رکھا جائے کہ ایران بالآخر اپنے مؤقف میں تبدیلی اور رعایتوں پر آمادہ ہو جائے۔ امریکی مؤقف کے مطابق ایران کی معیشت اس وقت کئی محاذوں پر دباؤ کا سامنا کر رہی ہے، جن میں کرنسی کی قدر میں کمی، مہنگائی، مالی پابندیاں اور بیرون ملک اثاثوں تک محدود رسائی شامل ہیں۔ دوسری جانب ایران مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتا آیا ہے کہ امریکا کی پابندیاں اور اقتصادی اقدامات ایرانی عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ تہران نے ماضی میں بھی مطالبہ کیا ہے کہ منجمد اثاثے بحال کیے جائیں اور ایرانی تیل سمیت دیگر اقتصادی سرگرمیوں پر عائد پابندیوں میں نرمی کی جائے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا کی جانب سے معاشی دباؤ کو مذاکراتی حکمت عملی کے طور پر استعمال کرنا ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک اہم عنصر ہے۔ اگر تہران کو اقتصادی مشکلات میں مزید اضافہ محسوس ہوا تو یہ مستقبل کے مذاکرات میں اس کے مؤقف اور ترجیحات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ تاہم ایران کی جانب سے امریکی سفیر کے تازہ دعووں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں گرفتار

2026-08-09

بھارتی فضائیہ کے حاضر سروس ونگ کمانڈر کو حساس دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے ونگ کمانڈر کو اپنی سوشل میڈیا دوست خاتون کے موبائل فون پر ڈیٹا چوری کا سافٹ ویئر ڈال کر حساس دفاعی معلومات شیئر کرنے کے الزام پر 30 مئی کو گرفتار کیا۔ تہاڑ جیل میں عدالتی تحویل میں موجود 44 سالہ ونگ کمانڈر کا نام نہیں ظاہر کی

ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں

2026-08-09

ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں۔ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ذوالقدر کی جانب سے جاری بیان میں آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کی گئیں۔ سیکرٹری قومی سلامتی کونسل کے مطابق کبھی بھی اورکسی بھی زبان میں ایران کو دھمکایا نہ جائے،قوم کی توہین نہ ہو، ایران اور اس کے اتحادیوں پر مسلط جنگ دائمی طور پر ختم کی جائے، ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کی جائے اور امریکی افواج کو ایران کے اطراف سے ہٹایا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایران کو پہنچائے گئے نقصانات کا بغیر کسی کمی کے پورا ہرجانہ دیا جائے، ایرانی قوم پر عائد کی گئی نامنصفانہ اور غیرقانونی پابندیاں اٹھائی جائیں۔غیر مشروط طور پر ایرانی عوام کے چرائےو منجمد اثاثے جاری کیے جائیں۔ سیکرٹری قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ امریکا نے رویہ نہ بدلا تو آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی، جنگ ہو یا مذاکرات ایران اپنے ارادوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خا رجہ عباس عراقچی نے کہاتھا کہ آبنائے ہرمز میں عارضی جہاز رانی کے راستے سے متعلق عمان کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب ہیں ۔مسلح افواج نے ہرمز میں نیا راستہ تیار کرلیا ۔تاہم اس کا مطلب آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا نہیں ہے ۔اس کا انحصار دیگر عوامل پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزیوں کا ازالہ کرے ۔موجودہ صورتحال امریکا کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔

امریکا نے دبئی میں کرپٹو کرنسی ایکسچینج پر پابندی عائد کردی

2026-08-08

امریکہ نے دبئی میں کرپٹو کرنسی ایکسچینج شیلبٹ اور اس کے ایرانی بانی سیاوش کیوان پور سمیت متعلقہ اداروں پر پابندیاں عائد کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا الزام ہے کہ شیلبٹ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب، ایرانی مرکزی بینک اور دیگر ایران سے منسلک اداروں کے لیے لاکھوں ڈالر کی کرپٹو لین دین میں سہولت فراہم کی اور امریکی پابندیوں سے بچنے میں مدد دی۔ رائٹرز کی تحقیقات کے مطابق شیلبٹ ایک ایسے مالیاتی نیٹ ورک کا حصہ تھا جس کے ذریعے اربوں ڈالر مالیت کی کرپٹو ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ امریکی کارروائی کا بنیادی مقصد ایران سے متعلق مبینہ غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورک کو محدود کرنا ہے۔ شیلبٹ دبئی میں رجسٹرڈ کرپٹو ایکسچینج ہے۔ امریکہ نے اس کے بانی سیاوش کیوان پور کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا. امریکی کے کرپٹو ریگولیٹر نے بھی شیلبٹ پر اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق قواعد کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔ دوسری جانب شیلبٹ نے غیر قانونی سرگرمیوں یا منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی سرگرمیاں جنوری 2026 میں بند ہو گئی تھیں۔

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر سعودی وزیر کا بیان

2026-08-08

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ممالک کے امن، ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اہم سنگ میل قرار دے دیا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایکس اکاؤنٹس پر ایک بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد، صدر جمہوریہ ترکیہ اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے مشترکہ مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط تینوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی توثیق کرتے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے سلسلے میں یہ ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، یہ معاہدہ ان مشترکہ خطرات سے نمٹنے کی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے جس سے خطے کی سلامتی اور استحکام متاثر ہوتا ہے۔ یہ معاہدہ سلامتی اور استحکام کے تحفظ اور ایک زیادہ محفوظ علاقائی ماحول کی حمایت کے لیے تینوں ممالک کے مشترکہ سیاسی عزم کے طور پر سامنے آیا ہے، یہ معاہدہ ایک محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کرتا ہے، جو ترقی، خوشحالی اور اقتصادی مواقع کو فروغ دے گا۔

ایران اپنے حقوق کے حصول کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، ایرانی صدر

2026-08-08

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنے حقوق کے حصول اور تنازعات کے حل کے لیے جنگ کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایران طاقت کے سامنے جھکنے کے بجائے اپنے حقوق کا دفاع کرے گا، تاہم بات چیت کا راستہ بند نہیں کرنا چاہتا۔ مسعود پزشکیان کا مؤقف تھا کہ ایران جنگ اور فوجی تصادم کو ترجیح نہیں دیتا بلکہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کا خواہاں ہے۔ ان کے مطابق مذاکرات اسی وقت مؤثر ہو سکتے ہیں جب وہ دھمکی، دباؤ اور یک طرفہ مطالبات سے پاک ہوں۔ ایران اپنے قومی حقوق اور خودمختاری سے دستبردار نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز سے متعلق انتظامات پر سفارتی رابطے جاری ہیں۔

روس کا یوکرین کیلئے فوجی سامان لے جانے والے 3 کارگو جہازوں پر حملہ

2026-08-07

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس کی مسلح افواج نے بحیرہ اسود میں یوکرینی فوج کے لیے فوجی سامان لے جانے والے تین کارگو جہازوں کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ فوجی اور بحری انفراسٹرکچر کو ٹریک اور تباہ کرنے کے لیے جاری آپریشنز کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔ روسی فوجی کمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آپریشن 6 اگست کی شام سے 7 اگست کی صبح کے درمیان انتہائی درستگی کے ساتھ کیے گئے۔ وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ روسی افواج نے خطے میں یوکرین کی مسلح افواج کی طرف سے تعینات اور حمایت یافتہ بحری جہازوں اور بحری جہازوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ روسی افواج کیف کی طرف سے فوجی سازوسامان اور گولہ بارود کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی کسی بھی سمندری سپلائی یا لاجسٹک لائنوں کو منقطع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مزید برآں ماسکو بحریہ کے اثاثوں کو درست طریقے سے نشانہ بنانے اور اپنے جنگی جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی پر تیزی سے انحصار کر رہا ہے۔ ان نئے حملوں سے بحیرہ اسود میں سلامتی کے تناؤ میں اضافہ ہونے کی توقع ہے جو اناج کی تجارت اور بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے بھی ایک اہم اسٹریٹجک آبی گزرگاہ ہے۔